تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

دھیرکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر میاں مقصوداور امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے مرکزی اسلامی دھیرکوٹ میں منعقدہ دستار فضلیت اور عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج مسلمان قرآن کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کر لیں تو کوئی دنیا کی طاقت ہمیں زیر نہیں کرسکتی۔لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے حکمران اﷲ اور اس کے رسول کے اتباع اور قرآن و سنت پر عمل کرنے کے بجائے امریکہ اوراس کے حواریوں کی اتباع میں مصروف ہیں۔ اور اس کے ہر حکم مانتے ہیں۔آج دنیا میں شیطانی کی نظام غائب ہے۔اور قرآن و سنت کا نظام کے خلاف عالمی سنت سطح پر سازشیں ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر مساجد و مدارس فاؤنڈیشن کے چیئر مین راجہ خالد محمود خان، اتحاد العلما آذاد کشمیر کے صدر مولانا عبدالقادر ندیم ، پرنسپل ڈگری کالج دھیرکوٹ ڈاکٹر یاسر عرفات، امیر جماعت اسلامی دھیرکوٹ عبید الرحمٰن عباسی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔جبکہ میزبانی کے فرائض مہتمم القرآن اکیڈمی مرکز اسلامی دھیرکوٹ مولانا ناصر یٰسین نے سر انجام دیے۔اس موقع پر 12حفاظ کرام کی دستار بندی ہوئی اور ان طلبا کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔اس موقع پر حفاظ کرام نے آخری سبق بھی پڑھا۔اس روح پرور اجتماع میں سینکڑوں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر میاں مقصود نے کہا کہ بالا کوٹ حملہ کے بعد ہمیں امریکہ اور دیگر طاقتوں کا خوف لاحق ہو گیا۔آج امریکہ ، یو این او، اور دیگر عالمی ادارے قرآن و سنت کے مغائر قوانین لا رہے ہیں۔ان حالات میں ہمیں اپنا بھرپور کردار اداکرنے کی ضرورت ہے اور آنے والے چلینجز سے مقابلے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔میاں مقصود نے کہا کہ آج ہمارے میڈیا کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے کہ وہ ملکی سلامتی کے ساتھ ساتھ قرآن کے نظام کے نفاذ کے لیے کردار ادا کریں۔میاں مقصود نے حفاظ کرام اور اساتذہ کرام کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر صدر تقریب امیر جماعت اسلامی آزا دکشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ حفاظ کرام قرآن پاک کی دولت سے مالا مال ہوئے اور آج دستار فضیلت رکھنے کی سعادت حاصل کی۔یہ حفاظ کرام اور ان کے والدین خوش نصیب ہیں جن کے گھروں میں حفاظ کرام موجود ہیں۔ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ اﷲ نو نہالوں کو قرآن والا بنائے۔آزاد خطے کو بزرگوں کے خوابوں کی تعبیر بنائے اور بیس کیمپ کو حقیقی کردارادا کرنے کی توفیق دے۔انہوں نے مزید کہا کہ 23سال کے عرصہ میں قرآن پاک حضور ر ﷺ پر تھوڑا تھوڑا نازل ہوا اور اس عرصہ میں انسانی تاریخ کی ایک شاندار ریاست قائم ہوئی۔جسے ہم ریاست مدینہ کہتے ہیں۔ آج ہم ایک ارب 65کروڑ مسلمان ہیں لیکن ہر جگہ ظلم و ستم کا شکار ہیں ۔ اس کی بنیادی وجہ قرآن پاک سے دوری ہے۔اور قرآن پاک سے لاتعلق ہو چکے ہیں۔اور فرقہ واریت کا شکار ہیں۔جس کے باعث لبرل ازم، اور سیکولر ازم ہماری ثقافت ، معیشت، سیاست پر غالب ہے۔ وقت کی ضرورت ہے ہم قرآن و سنت سے رہنمائی حاصل کریں۔اس موقع پر جمعیت اتحاد العلما آذاد کشمیر کے صدر مولانا عبدالقادر ندیم نے کہا کہ ہمارے دشمن عیسائی ، یہودی اور دیگر آپس میں اشتراک کر لیتے ہیں۔لیکن ہم مسلمان فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں ۔ ہمارے ذرائع ابلاغ مغربی تہذیب کو پروموٹ کر رہے ہیں ۔ہم برادریوں ، قبیلوں ، رنگ، نسل، مسلک کی بنیاد پر تقسیم ہیں۔جبکہ ہمارے دشمن اسلام کے خلاف متحد ہیں ہمیں قرآن و سنت کی اصل دعوت انبیاء تک لے جا تی ہے۔یہ ہمارا فریضہ ہے۔دستار فضیلت کانفرنس میں سیاسی زعما، علما کرام، تاجران ، سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites