جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر13جولائی 1974ءکو اس وقت معرض وجود میں آئی جب مشرقی پاکستان کا سانحہ رونما ہوچکاتھا،پوری قوم صدمے سے باہر نہیں آئی تھی اور بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو یہ پیغام دیا جارہا تھا کہ ان کی پشتی بانی کرنے والے خود ہی دوٹکڑے ہوچکے ہیں،نظریہ پاکستان بحرائے عرب میں غرق ہوچکاہے اب تم کشمیریو پاکستان کو بھول جاﺅ اور ہندوستان کے ساتھ ہی رہنے کے لیے ذہنی طور پر تیا ر ہوجائے،ان حالات میںتحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں جماعت اسلامی منظم ہوئی اور جماعت اسلامی نے اپنی تاسیس کی تاریخ 13جولائی کو اس لیے رکھی کہ 13جولائی 1931ءکو کشمیریوںنے لازوال قربانی پیش کی تھی۔جماعت اسلامی نے اپنی تاسیس کا یوم شہداءکشمیرکا دن رکھ کر یہ پیغام دیا کہ جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی کی منزل کے حصول اور خطے میں اسلامی نظام کے نفاذکے لیے اٹھی ہے اور پوری قوم کو ساتھ ملا کر کشمیرکوآزاد کروائے گی اور خطے میں اسلامی نقلاب برپا کرے گی۔
اس قافلہ سخت جان کے پہلے امیر مولانا عبدالباری (مرحوم )منتخب ہوئے اور ان کے ساتھ سردار بہرام خان ( مرحوم )سیکرٹری جنرل بنائے گئے،ریٹائرڈ کرنل رشید عباسی مرحوم دوسرے امیر منتخب ہوئے ان کی اچانک رحلت کے بعد عبدالرشید ترابی قائمقام امیر منتخب ہوئے جو ان کے ساتھ قیم جماعت تھے بعد ازاں عبدالرشید ترابی کو امیر منتخب کیا گیا،عبدالرشید ترابی 13سال مسلسل جماعت سلامی کے امیر رہے اور ان کے بعد سردار اعجاز افضل خان چھ سال امیر رہے ان کے بعد دوبارہ عبدلرشید ترابی امیر کی ذمہ داری نبھارہے ہیںاور جب آپ یہ سطور پڑھ رہے ہوںگے نئے امیر منتخب ہوچکے ہوںگے۔
جماعت اسلامی کا خطے میں رول کے حوالے سے مجھے اسلامی تحریک مزاحمت ( حماس ) کے چیئرمین خالد مشعل کی ایک بات دل ودماغ پر نقش ہوچکی ہے وہ کہتے ہیں کہ امت مسلمہ کی نشاة ثانیہ ایٹمی پاکستان اور پاکستان کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے،جب بھی پاکستان کو حقیقی قیادت مل گئی دنیا میں تبدیلی کی ہوا چل بڑے گی اور پاکستان اس کی قیادت کرے گا۔
جماعت اسلامی نے کڑے وقت میں پاکستان کو بچانے کی کوشش کی ہے پاکستان ٹوٹنے کے موقع پر جماعت اسلامی نے بھارت کے خلاف جنگ لڑی،افغانستان کے راستے پاکستان کو زچ کرنے کی سازش کی گئی تو جماعت اسلامی نے اس کے خلاف بند باندھا،ملک کے اندر جتنے انتشار ہوئے اس میں جماعت اسلامی نے مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ان پر قابوکرنے میں اپنا کردار ادا کیا،سیلاب ہویا زلزلہ جماعت اسلامی نے قوم کی خدمت کی۔
جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکی خدمات بیس کیمپ اور مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے عوام کے سامنے ہیں جماعت سلامی سے شدید اختلاف رکھنے والا فرد بھی اس بات کا اعتراف کرتاہے کہ جماعت اسلامی نے عوام کی حقیقی خدمت کی ہے اور اپنے وسائل پر کی ہے ۔اس میں ریاست کے وسائل شامل نہیں ہیں،اندورن ملک اور بیرونی ممالک سے محنت کے کے جماعت اسلامی کے کارکن نے وسائل لائے اور ان سے عوام کی خدمت کی ہے۔
تحریک آزادی کشمیرکا موجودہ انتفاضہ جو 1989ءسے شروع ہوا ہے اس میں آگے بڑھ کر اصل کردار جماعت اسلامی نے ادا کیا اور اب تک کررہی ہے،جماعت اسلامی نے نہ صرف تحریک آزادی کشمیرمیں اپنار ول ادا کیا،بیس کیمپ میں آنے والے کشمیریوں کی خدمت کی اور بین لاقوامی سطح پر مسئلہ کو اجاگر کیا جماعت اسلامی نے نہ صرف تحریک آزادی کشمیرمیں تاریخ ساز کام کیا بلکہ بیس کیمپ کے عوام کی فلاح وبہبو د کے لےے گراں قد ر خدمات سرانجام دیں ۔
پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کی حکومتوں کی وجہ سے بیس کیمپ کے عوام گونا گوں مسائل کا شکار رہے،صحت ،تعلیم ،پینے کے صاف پانی سمیت عوام بنیادی سہولیات سے محروم تھے،ایسے میں جماعت اسلامی نے اپنے عوام کی بہتری کے لیے صحت ،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے بنائے،مسلم کانفرنس کا دور ٹھیکیداری دورتھاجس میں قوم کے بچوں کو تعلیم دلوانے کی بجائے ان کو ٹھیکیدار بنانے پر توجہ دی جاتی تھی،سکول ،کالج اور یونیورسٹی کے قیام کی بجائے ہیلی کاپٹر حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی تھی،پیپلزپارٹی جیالہ کلچر کی حامی ہے ۔ ایسے میں قوم کے بچے تعلیم سے محروم رہے تھے تو جماعت اسلامی نے پورے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ریڈ فاﺅنڈیشن کی چھتری تلے سکولز ،کالجز کھولے جس میں آج ایک لاکھ کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں اور ہزاروں افراد تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،آزاد کشمیر میں 341سے زائد سکول، کالجز او ر ڈگری کالجز شامل ہیں ،سالانہ امتحانات میں میرپور بورڈ میں 20میں 18پوزیشنز ریڈ فاﺅنڈیشن کے سکول کے بچوں کی ہوتی ہیں ،اسی طرح یونیورسٹی میں بھی یہاں کے بچے آگے ہیں ،جس کو نہ صرف آزاد کشمیرمیں سراہایا جاتا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر ا س کو تسلیم کیا جاتاہے ،ان سکولز میں یتیم اور غریب بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے ان کی کتب اور یونیفارمز فری فراہم کیے جاتے ہیں،اس دقت 9ہزار کے قریب غریب اور یتیم بچے ریڈ فاﺅنڈیشن کے سکولز میں فری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
آزاد کشمیرمیں جس طرح سرکاری سکولوں کی حالت ہے اسی طرح سرکاری ہسپتال بھی ہیں اگر کوئی خوف خدا رکھنے والا فردحکومت کے علاج معالجے کے محکمہ کا جائز ہ لے تو زکواة فنڈز اور بیت المال سے مستفید ہونے والوںمیںوزراءبیوروکریسی صدور اور وزراءاعظم کی تعداد 99فیصد ہوگی،ریاست کی زکواة اور بیت المال کے فنڈز سے غریب کی بجائے وزراءاور صدور اور وزراءاعظم اور بیوروکریٹ مستفید ہوتے ہیں،غریب کے حصے کی زکواة فنڈز سے وزراءاور ان کے لواحقین علاج کرواتے ہیں،ایسے میں جماعت اسلامی نے ریاست بھر میںفری ڈسپنسریاں اور ایمبولنسز سروس اور ہسپتال شروع کیے جہاں غریب لوگوں کا مفت اعلاج کیا جاتاہے،سرکاری ہسپتال میں دوا ئی ڈاکٹر اپنے پرائیویت کلینک میں فروخت کرتاہے اور جو ایمبولیس ہوتی ہے وہ ہسپتال کے آفسیر کے ذاتی استعمال میں ہوتی ہے غریب آدمی کو وہ نہیں ملتی، جماعت اسلامی نے اس کمی کو بھی پورا کیا اور اس وقت تک ایک ضلع کو چھوڑ کر آزاد کشمیر کے تمام اضلاع بشمول گلگت بلتستان الخدمت فاﺅنڈیشن کی ایمبولینسز موجود ہیں جو غریب مریضوں کے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے کام آتی ہیں اور ان کی زندگیوںکو بچارہی ہیں،اسی طرح پینے کے صاف پانی کے حوالے سے بھی جماعت اسلامی کام کررہی ہے اس دقت سینکڑوں واٹر ٹینگ ہیں جن سے غریب عوام کو پینے کا صاف پانی میسر آتاہے ابھی الخدمت فاﺅنڈیشن نے راوالاکوٹ میں فلٹر پلانٹ بھی لگایا ہے اور اسی طرح نیلم سمیت دیگر اضلاع میں کام شروع ہے اور سینکڑوں منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔
جماعت اسلامی اپنے قیام سے لے کر اب تک مسلسل سماجی خدمات اللہ رضا کی لیے سرانجام دے رہی ہے،غریب اور یتیم بچیوں کی شادیاں ہوں یا جہیز فنڈز جماعت اسلامی کا اس کا بندوبست کرتی ہے آزاد کشمیرمیں سینکڑوں خاندان ایسے ہیں جو اپنی بچیوںکی شادی کے لیے پریشان تھے اور اس پریشانی کو جماعت اسلامی نے دور کیا اور ان کی شادیاں کروائی اوران کے لیے جہیز کا بندوبست کیا اور شادی کا بندوبست کیا،اسی طرح سینکڑوں بیوائیں ہیں جن کی کفالت جماعت اسلامی کررہی ہے۔آزادکشمیرمیں دینی تعلیم کے لیے جماعت اسلامی نے مدارس قائم کیں ہیں جہاں افراد دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں،لائق طالب علموں کو وظائف فراہم کررہی ہے،اور مکہ یونیورسٹی دیگر یونیورسٹیوں میں تعلیم کے لیے بھیج رہی ہے ۔
جماعت اسلامی آزاد کشمیرنے اپنے قیام سے لے کر اب تک باحیثیت ایک جماعت کے جو کام کیے ہیں وہ حکومتیں نہیں کرسکیں ہیں،اگر جماعت اسلامی کے پاس قومی وسائل ہوں تو وہ ریاست کا نقشہ بدل دے،یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم کانفرنس اوران کا مراحات یافتہ طبقہ نہیں چاہتاکہ جماعت اسلامی کو اقتدار ملے،چونکہ جماعت اسلامی کو اقتدار ملنے کا مطلب عوام کی خدمت ہوگا اور کرپٹ لوگوںکے کھانے کے تمام راستے بند ہوجائیںگے ۔اس ڈر کی وجہ سے وہ جماعت اسلامی کے راستے میں رکاوٹ ہیں مگر جماعت اسلامی اس رکاوٹ کو بھی زیادہ دیر اپنے راستے میں حائل نہیں ہونے دے گی۔
متاثرین زلزلہ اور متاثرین سیلاب کی تازہ مثال عوام کے سامنے ہے،حکومت نے متاثرین زلزلہ کے وسائل لوٹے اور جماعت اسلامی نے دنیا بھر سے وسائل جمع کیے اورمتاثرہ عوام کی مدد کی۔عوام کو جلد یابدیر اس حقیقت کا اندازہ ہوجائے گا کہ ان کے وسائل کی حقیقی محافظ جماعت اسلامی ہی ہوسکتی ہے اور وہ جماعت اسلامی کی قیادت کو منتخب کرے گی اور آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی لائے گی اور کشمیرکی آزادی یقینی بنائے گی۔کشمیرآزادہوکر ایٹمی پاکستان کی تقویت کا باعث ہوگا اور ایٹمی پاکستان پر اسلامی قیادت حکمران ہوگی جو دنیا کے لیے نعمت ثابت ہوگی۔
جماعت اسلامی آزادکشمیر کے زیر اہتمام اور عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت آزادکشمیر ،مقبوضہ کشمیر ، گلگت بلتستان اور پاکستان کے سیاسی قائدین پر مشتمل قومی کشمیر کانفرنس تین فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ، کانفرنس میں چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان ، صدر آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین ،امیر جماعت اسلامی پاکستان ، سید منور حسن ، سابق امیر قاضی حسین احمد ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، نائب امیر پروفیسر خورشید احمد ، مسلم لیگ(ق) کے جنرل سیکرٹری مشاہد حسین سید ، مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر کے کنوینئر سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ، امیر حمزہ ،جموںو کشمیر پیپلزپارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم ، پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری مجید ، لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان ، مولانا سعید یوسف ، جسٹس عبدالمجید ملک ،مولانا رکن الدین حریت رہنما محمود ساغر، غلام محمد صفی ، گلگت بلتستان سے عنایت اللہ شمالی ، آزادکشمیر کے وزراءعبدالرشید ، سمیت دو درجن سے زائد سیاسی قائدین نے شرکت کی ۔ میزبانی کے فرائض امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی نے ادا کیے ۔ اعلامیے میںمطالبہ کیا گیا ہے کہ الاقوامی سطح پر جہاں جہاں کشمیر کے حوالے سے ہمدردی کی فضا ہے استفادہ کرنے کے لیے حکومت پاکستان ایک جامع حکمت عملی تشکیل دے اور اس سلسلہ میں سلامتی کونسل اور اور آئی سی کے اعلی سطحی اجلاس منعقد کرنے کا اہتما م کیا جائے اور ایسی بھرپور جارحانہ سفارتی مہم چلائی جائے جو بھارت کو ریاستی دہشت گردی سے باز رکھے اورکشمیریوں کی پرامن جدوجہد کے نتیجے میں آزادی یقینی بن سکے ۔ کانفرنس نے بھارتی پاسپورٹ کے بغیر سادہ دستاویزات پر کشمیریوں کو ویزہ فراہم کرنے کی سہولت دینے پر چینی حکومت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلامتی کونسل اور او آئی سی کے ممبران سے اپیل کی کہ وہ چین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیریوں کے برحق موقف کی تائید کریں ، اسی طرح کانفرنس ایران کے روحانی پیشوا اور رہبر علی خامنہ آئی کی طرف سے کشمیریوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت پر انکا شکریہ ادا کرتی ہے اور امت مسلمہ کے دیگر قائدین سے بھی توقع رکھتی ہے کہ وہ اسی انداز سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں ۔ کانفرنس نے مطالبہ کیا کہ تحریک آزادی کشمیر کی تقویت کے لیے ریاست جموںو کشمیر کے آزاد حصوں کو قائد اعظم کے تصور کے مطابق آئینی اور عملی اعتبار سے تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کا اہتمام کیا جائے تاکہ یہ خطے تحریک آزادی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں ۔ کانفرنس نے پارلیمنٹ کے ایک گزشتہ اجلاس میں کشمیر پر قومی موقف پر اعادہ کی تحسین کرتے ہوئے حکومت اور پارلیمنٹ سے مزید عملی اقدامات کی امید ظاہر کی ہے ۔ کانفرنس نے حریت قائدین پر قاتلانہ حملوں اور ان کی مسلسل نظر بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ حریت قائدین کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنائیں اور ان کی زندگی کو لاحق خطرات کے ازالہ کے لیے اقدامات کرے ۔ کانفرنس نے سید علی گیلانی اور دیگر قائدین کے اس موقف کی تائید کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا ہے کہ بھارت سے کشمیر پر بامقصد مذاکرات اسی صورت میں ہو سکتے ہیں کہ وہ اٹوٹ رنگ کی رٹ ترک کرے ، فوجی انخلاءکا آغاز کرے ، کالے قوانین کا خاتمہ کرے ، انسانی حقوق کی پامالی کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرے ، ان بنیادی اقدامات کے بغیر محض ایک ڈھونگ اور بے نتیجہ ہوں گے۔ کانفرنس مسئلہ کشمیر پر دسترس رکھنے والے پاکستان اور کشمیری قائدین کے وفود بیرونی ملک بھیجنے کا اہتمام کرے اور یہاں موجود سفارتی مشنوں کو باخبر کرنے کا موثر اہتمام کرنے کی بھرپور سفارش کی ہے ۔قومی کشمیر کانفرنس نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے لازوال و تاریخی جدوجہد کرنے ، بے مثال قربانیاں پیش کرنے اور آزادی کے لیے عزم صمیم پر مقبوضہ جموںو کشمیر کے شہداءمجاہدین ، عوام اور قائدین حریت کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان اور آزادکشمیر وگلگت بلتستان کی دینی اور سیاسی قیادت ، پوری امت مسلمہ اور دنیا بھر میں انصاف اور آزادی سے محبت کرنے والے حلقے ان کی اس عظیم الشان جدوجہد میں منزل کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔ کانفرنس نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کشمیریوں کی اس برحق اور پرامن جدوجہد کو کچلنے کے لیے آٹھ لاکھ بھارتی فوج ، اس کی ایجنسیاں کشمیریوں کی مسلسل نسل کشی کررہی ہیں جس کے نتیجے میں 1989 ء سے اب تک 93 ہزار5 سو 44 افرادکو شہید اور لاکھوں کو اپاہج بنا دیا گیا ، 118,874 کو جیلوں میں بند کیا گیا ، 9,987 خواتین کی بے حرمتی کی گئی اور 107400 بچے یتیم کیے گئے جبکہ 105,901 گھر اور جائیدادیں تباہ ہوئیں اس کے علاوہ کالے قوانین کے تحت ایک عام سپاہی کوکشمیریوں کے قتل عام اور لوٹ مار کی کھلی چھٹی ہے ۔ لیکن اس کے باوجود کشمیر کا بچہ بچہ بھارتی استبداد کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے اور آزادی سے کم کسی حل کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ شرائن بورڈ کے تنازعے کے بعد اٹھنے والی لہر کے بعد ایک مرتبہ پھر گزشتہ نوماہ سے جاری تحریک آزادی کی یہ نئی لہر سول انتفاضہ کی ایک ایسی ہمہ گیر شکل اختیار کر چکی ہے جس میں مقبوضہ ریاست کے تمام علاقے اور زندگی کے تمام شعبے جوق در جوق شریک ہیں جسے کچلنے کے لیے بھارت نے ریاستی دہشت گردی میں شدید اضافہ کردیاہے جس کے نتیجے میں 120 سے زائد جوان شہید ہو چکے ہیں اور مسلسل کرفیو کی وجہ سے کاروباری زندگی معطل ہے ، قائدین حریت پر مسلسل قاتلانہ حملے ہو رہے ہیں اور ان کی مسلسل نظر بندی کی وجہ سے وہ عید و جمعہ کی نماز تک ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ کانفرنس کے نزدیک بھارت کی یہ دیدہ دلیری پوری انسانیت اور عالمی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ بھارتی مظالم کی اس شدت پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے علاوہ ارون وتی رائے اور گوتم نولکھا جیسے قلم کار اور بھارت کی سیاسی جماعتیں بھی چیخ اٹھی ہیں اور حکومت پر زور دے رہی ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگ ردی ختم کرے ، فوجی انخلاءکر ے اور بات چیت کے ذریعے پرامن طریقے سے مسئلہ کو حل کرے ۔ کانفرنس نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ ، او آئی سی ،یورپی یونین اور دیگر بین الاقوامی ادارے انسانی حقوق کی ان سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں ، اس کے چارٹر اور اپنے مواعید کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا اہتما م کرے او آئی سی تلاش حقاق مشن سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں ریلیف ایجنسیوں اور آزادمیڈیا کو تمام علاقوں میں جانے کی اجازت دی جائے ۔امےر جماعت اسلامی سےد منور حسن نے اقوام متحدہ اور مغربی دنےا سے کہا ہے کہ مشرقی تےمور اور جنوبی سوڈان کے عوام کے لےے رےفرنڈم کی طرح کشمےری عوام کے حق خود ارادےت کے لےے رےفرنڈم کراےا جائے ۔ حکومت پاکستان کشمےر کاز کے لےے آگے بڑھے اور اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔انہوںنے کہا پاکستان اور بھارت کے درمےان مذاکرات مسئلہ کشمےر کو سرد خانے مےں ڈالنے کے لےے استعمال ہو رہے ہےں اس لےے مذاکراتی عمل پر شکوک ہےں ۔ ماضی دسمبر 1992 ء سے مئی 1993 ءمےں مسلسل چھ ماہ پاکستان اور بھارت کے درمےان مذاکرات بھی ناکام ہوئے تھے ۔ سوان سنگھ اور بھٹو کے مذاکرات کا نتےجہ کچھ نہ نکلا ۔ بھارت کے اٹوٹ انگ کی رٹ ختم نہےں ہوئی ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت مذاکرات مےں ماضی مےں سنجےدہ تھا نہ اب ہے ۔ ماضی مےں ہر سطح پر مذاکرات ہوئے ، سابق صدر پروےز مشرف خود مذاکرات کے لےے دہلی پہنچ گئے تھے ۔ 1988 ءمےں کشمےرےو ںنے بنےادی طور پر تحرےک شروع کر کے لوگوں کو مسئلہ کشمےر کی طرف متوجہ کےا ۔ وہ مسئلہ جسے مذاکرات کے ذرےعے سرد خانے مےں ڈال دےا گےا تھا مسئلہ کشمےر دراصل کشمےرےوں کی قربانےوں اور تحرےک کے نتےجے مےں زندہ ہوا ہے ۔ گزشتہ چند ماہ مےں کشمےر مےں بڑے پےمانے پر قربانےاں دی ہےں چنانچہ بھارت اب زےادہ کشمےر پر قابض نہےں رہ سکتا ۔ کشمےر کی آزادی کے سلسلے مےں پاکستان نے ذمہ دارےاں پوری نہےں کےں ۔ اگر کشمےر کمےٹی کام کرتی تو کشمےر مےں کرفےو ، محاصروں کے دوران عالمی برادری مےں بے نقاب کرتی تو ےہ بڑا کام ہوتا ۔ انہوںنے کہا کہ مشرقی تےمور کے بعد جنوبی سوڈان مےں رےفرنڈم ہوا ۔ کےا کشمےر کمےٹی کشمےر کے حوالے سے ےہ مطالبہ بےن الاقوامی سطح پر نہےں دہرا سکتی تھی ۔ حکومت پاکستان شہ رگ کی حفاظت کے لےے اقدامات سے حکمران سنجےدگی کا مظاہرہ کرےں ۔ عالمی سطح پر مسئلہ کشمےر کو اجاگر کےا جائے ۔کل جماعت حرےت کانفرنس ( گ ) کے چےئرمےن سےد علی گےلانی نے پاکستان پر زور دےا ہے کہ کشمےر کے سلسلے مےں اصولی موقف اور متفقہ پالےسی سے انحراف نہ کےا جائے ۔ کسی دباؤ کے نتےجے مےں فوری حل کے بجائے صبر سے کام لے ۔ پائےدار حل کے لےے جارحانہ سفارتکاری شروع کرے ۔ حرےت کانفرنس ( گ ) کے چےئرمےن سےد علی گےلانی نے قومی کشمےر کانفرنس کے نام اپنے پےغام مےں کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمےر کی طرف سے ےکجہتی کشمےر کے ساتھ ےکسوئی بھی ضروری ہے ۔ ماضی مےں ےکجہتی کے نعرے ےکسوئی سے عاری تھے ۔ انہوںنے کہا کہ فوجی انخلاءاور حق خود ارادےت سے کم کشمےرےوں کے لےے کوئی حل قابل قبول نہےں ۔ علی گےلانی نے کہا کہ پاکستان اصولی موقف اور متفقہ کشمےر پالےسی سے انحراف نہ کرے ۔ کشمےر بارے مےں کوئی دباؤ خاطر مےں نہ لائے ۔ پاکستان فوری حل کے لےے بے تاب ہونے کے بجائے صبر سے کام لے ۔منصفانہ اور پائےدار حل کے لےے جارحانہ سفارتکاری شروع کرے ۔
جب تک حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے مجوزہ بالا نقاط پر عمل نہیں ہوجاتا اور بھارت پر دو اور دو چار کی طرح واضح نہیں کیا جاتا اس وقت تک بھارت کوئی بات تسلیم نہیں کرے گا،بھارت کی سائیکی ہے اور اس کے مطابق اس کے ساتھ بات جیت کی جائے،تحریک آزادی کشمیرکو نتیجہ خیز بنانا بیس کیمپ اور حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے،کشمیریوںنے پانچ لاکھ افراد قربان کرکے بھارت کو کشمیرسے نکلنے پر مجبو ر کیاہوا اب اس کو آخری دھکا دینے کی ضرورت ہے اور وہ حکومت پاکستان دے سکتی ہے اور اسی کے نتیجے میں آزادی کی منزل حاصل ہوگی اورپاکستان مضبوط بنے گااور تکمیل پاکستان ہوگی۔
مملکت خدا داد پاکستان کو جب بھی دشمنوں نے گھیرا تو جماعت اسلامی نے اپنے سیاسی دائرے سے نکل کر تمام مکاتب فکر کو ایک جگہ جمع کیا اورقومی سوچ اور قومی موقف اختیار کروایا تاکہ دشمنوں کے عزائم کو نیست نابود کیا جاسکے ،جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر نے بھی جماعت اسلامی پاکستان کی روشن اور درخشندہ تاریخ کو سامنے رکھتے ہوئے وہی کردار اد کیا ، جو جماعت اسلامی پاکستان اداکرتی رہی ہے ،تحریک آزادی کشمیر کو جب بھی خطرات لاحق ہوئے جماعت اسلامی آزادکشمیرنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوںکو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور مشترکہ موقف اور حکمت عملی اختیار کروانے پر متفق کیا،، آج پھر حکومت پاکستان کی جانب سے جب بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرارد ینے کا فیصلہ کیا تو جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے تمام سیاسی جماعتوںا ورسول سوسائٹی کے نمائندوں کو جمع کیا اور مشترکہ موقف اختیا ر کروایا،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کل جماعتی کشمیر کانفرنس میںبھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے سے تحریک آزادی کشمیر پر مرتب ہونے والے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور مندرجہ ذیل نکات پر اتفاق کیا گیا۔کانفرنس پاکستانی عوام ‘ قائدین‘ پارلیمنٹ اور کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کے فیصلے کو پاکستان کی مقامی صنعت کے علاوہ ملک کی سالمیت ‘ دو قومی نظریہ اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے انتہائی خطرناک قررار دیتے ہوئے اسے مسترد کرتی ہے اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔کانفرنس 25نومبر بروز جمعتہ المبارک کو اس خطرناک فیصلے کے خلاف آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں ہڑتال کی اپیل کرتی ہے تا کہ عوامی سطح پر اس فیصلے کو مسترد کیا جا ئے۔کانفرنس کی نظر میں جس طرح برطانیہ نے تجارت کے نام پر بر صغیر پر تسلط جمایا اور ساڑھے تین سو سال تک یہاں کے عوام کے سینوں پر مونگ دلتا رہا ۔ بھارت بھی اپنی فوجی قوت ‘ مستحکم معیشت اور حجم کی بنیاد پر ” اکھنڈ بھارت“ کے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل چاہتا ہے ۔ اس لیے بھارت کوMFNکا درجہ دینا اس کے خانوں میں رنگ بھرنے کے مترادف سمجھتی ہے ۔کانفرنس کی رائے میں ہزار سال تک کشمیر کے لیے جنگ کرنے کا دعویٰ کرنے والی پارٹی کے دور میں پاکستان کو دو لخت کرنے والے‘ سیاچن میں جارحیت کے ذریعے قبضہ کرنے والے ‘پاکستان کی شہ رگ کو 64برس سے دبوچے رکھنے والے ‘ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرکے مملکت خدادا پاکستان کو بنجر بنانے اور سیلاب کی نذر کرنے والے بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینا افسوس ناک ہی نہیں انتہائی تاریخی المیہ بھی ہے ۔کانفرنس حکومت کی طرف سے افغانستان میں قائم ”را“ کے مراکز کے ذریعے بلوچستان ‘ کراچی ‘سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے میں بھارت کے ملوث ہونے کے اعلانات اور دوسری جانب اسے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کے فیصلے کو حکومت کے قول و عمل میں واضح تضاد قرار دیتی ہے اور حکمرانوں کے ان دلائل کو بھی مسترد کرتی ہے کہ اس فیصلے کا مسئلہ کشمیر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان معاشی ‘ سیاسی ‘ نظریاتی ہر حیثیت سے خسارے میں رہے گا اور بین الاقوامی سطح پرمسئلہ کشمیر پر بھارتی موقف کو پذیرائی ملے گی اورجموں وکشمیر کے سرفروشوں کے لیے انتہائی منفی پیغام ہے جو بھارتی قابض فوج کی بندوقوں کے سائے میں 14اگست کو یوم پاکستان اور 15اگست کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔
کانفرنس کا احساس ہے کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دلوانے میں اس کے ” اسٹریٹیجک پارٹنر“ امریکہ نے سب سے زیادہ دلچسپی لی ہے ‘ کیونکہ وہ بھارت کو علاقائی سے بڑھ کر ایک عالمی طاقت بنانے کا خواہش مند ہے اور اسے خطے کی بالا دست قوت بنانے کے لیے جدید اسلحہ اور نیو کلیئر ٹیکنالوجی سے لیس کر رہا ہے ۔کانفرنس امریکہ سمیت بھارت کے تمام سرپرستوں کو باور کرانا چاہتی ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر نہ دیرپا تجارتی تعلقات قائم رہ سکتے ہیں اور نہ ہی امن قائم ہو سکتا ہے ۔ اس لیے امن اور جمہوریت کے دعوے دار تمام ممالک اور بین الاقوامی ادارے خطے اور عالمی امن کے استحکام کے لیے بھارتی ریاستی دہشت گردی کو رکوانے کا اہتمام کریں اور مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔کانفرنس پاکستان عوام ‘ سیاسی ‘ سماجی ‘ مذہبی قائدین اور تنظیموں پارلیمنٹ کے ممبران ‘ دانشوروں ‘ صحافیوں اور وکلاءسے اپیل کرتی ہے کہ وہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کے خطرناک مضمرات کا ادراک کرتے ہوئے اسے مسترد کر کے حکومت کو مجبور کریں کہ وہ اس فیصلے سے نہ صرف رجوع کر ے‘ بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور پاکستان کے استحکام کے خلاف اس کی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی اداروں اور رائے عامہ کو متحرک کرنے کا اہتمام کرے اور مقبوضہ ریاست میں جاری تحریک آزادی کی تحریک کی بھر پور پشتیبانی کرے ‘ نیز بھارت کو یہ باور کرائے کہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ‘حق خود ارادیت دلوائے بغیر نہ بھارت سے دوستی ہو سکتی ہے اور نہ تجارتی تعلقات میں وسعت اختیار کی جا سکتی ہے۔
٭ تمام جماعتوں کے سربراہان اور حریت کانفرنس کے قائدین پر مشتمل وفود بنائے جائیں جو پاکستان کے سیاسی اور حکومتی ذمہ داران سے ملاقاتیں کر کے کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے سے ان کو آگاہ کریں۔کانفرنس بھارتی وزیر اعظم کے اس دعوے پر بھی تشویش کا اظہار کرتی ہے کہ پاک فوج بھی اس پراسیس میں شامل ہے ۔ دفاعی اداروں کی طرف سے دو ٹوک وضاحت نہ ہونے کے نتیجے میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں جن کے ازالے کے لیے پاک فوج کی طرف سے دو ٹوک وضاحت از بس ضروری ہے ۔
آﺅ مل کر نظام بدلیں ،غریبوں کے صبح شام بدلیں،اللہ کی دھرتی سے غیراللہ کا نظام بدلیں کے انقلابی نعرے سے جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرنے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ اقتدار میں آکر دین اسلام کو اپنے تمام شعبہ ہائے زندگی جس میں سیاست‘ معیشت ‘ عدالت ‘ معاشرت اورتعلیم وغیرہ شامل ہیں عملا نافذ کرے گی ،اسلام کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بے روزگار نوجوانوں کے لیے روز گار کے مواقع پیدا کرے گی باروزگار ہونے تک ان کو اور غریب عوام کو گزارہ الاﺅنس دے گی،، جرائم کے خاتمے کے لیے نظام عدل کو موثر و فعال بنایا جائے گا،معاشرے کے ہر فرد کی جان ‘ مال ‘ عزت و آبرو کی حفاظت کرے ‘امن عامہ کے قیام کو یقینی بنائے‘اوررشوت و سفارش کے کلچر کو ختم کرے ،کمزور اور حاجت مندوں کی خبر گیری کا اہتمام کیا جائے گا،اسلامی نظام عدل ‘ معاشی خوشحالی ‘ خود کفالت اور اہلیت و استحقاق کی بنیاد پرروز گار فراہم کیا جائے گا،تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے حکمت عملی وضع کر کے عملی اقدامات کرکے ،ریاست جموں وکشمیر کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں اور قومی آزادی کا تحفظ نیز ہرقسم کی بیرونی مداخلت کا سدباب کیا جائے گا،نسلی‘ لسانی ‘علاقائی قبیلائی‘ مذہبی اور فرقہ وارانہ تعصبات کو ختم کر کے اخوت و بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیںگے،ایکٹ74ءکے تضادات کو ختم کرکے خطے میں ایک باوقار اور با اختیار حکومت کا قیام عمل میںلایا جائے گا،گلگت بلتستان کے عوام کی مرضی کے مطابق آئینی نظام جو وہاں کی وحدت برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ باوقار نظام حکومت کا ذریعہ بھی بنے۔جموں وکشمیرکونسل کے مالی اور انتظامی اختیارات ختم کر کے اسے ریاستی وحدت اور وفاق پاکستان کے ساتھ تعلق کا ر تک محدود رکھنا۔نیز کونسل کے منتخب ممبران کی تعداد میں اضافہ جملہ اکائیوں کی نمائندگی کے حساب سے ہوگا۔وزراءکی تعداد محدود کرنے کا اہتمام کرنا یہ تعداد ممبران اسمبلی 1:8کے تناسب سے تجاوز نہ کرے۔
عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے جج صاحبان کا میرٹ پر تقرر عمل میں لانا اور اس سلسلے میں کل جماعتی پارلیمانی کمیٹی ‘چیف جسٹس اور بار کی مشاورت کا اہتمام کیا جائے گا،عدلیہ کی آزادی اور اسلامی قانون کی حکمرانی کے ذریعے فوری انصاف فراہم کرنا ‘ اعلیٰ عدالتوں میں مستند علماءکرام کا بطور قاضی تقرر کرنااور عدلیہ کی مراعات میں اضافہ کریںگے،ہر فرد کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیںگے ‘ ریاستی تشدد ‘ ظلم و جبر اور کرپشن کاخاتمہ کریں گے،آزاد حکومت کی آئینی خود مختاری کو یقینی بنایا جائے گاوسائل میں آزاد حکومت کے جائز حصے ( رائلٹی) کو یقینی حاصل کریںگےاختیارات و وسائل کی نچلی سطح تک عادلانہ تقسیم کو یقینی بنانا۔ اس سلسلے میں بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کا اہتمام کریںگے ،حکمرانوں ‘ منتخب نمائندوں ‘ عدلیہ اور انتظامیہ کا بلا امتیاز اور بے لاگ احتساب کرنا،الیکشن کمیشن کو با اختیار بنانا اور اسے درکار وسائل کا اہتمام کرنا۔قانون ساز اسمبلی کی نشستوں کا آبادی میں اضافے کے مطابق از سر نو مساویانہ تعین بنائیںگے ،موبائل (گشتی )فوجداری اور دیوانی عدالتوں کا قیام جو بر موقع مقدمات کا فوری فیصلہ کر سکیں نیز مصالحتی عدالتوں کے نظام کو فروغ دینا،اسلامی نظام معیشت کا نفاذ کرکے بلا سودبنکاری کو فروغ دیں گے،نظام زکوٰة و عشر اور اوقاف کی اصلاح کرنا اوراسے سیاسی عمل دخل سے نجات دلائیںگے،قومی خزانے اور وسائل کے ناجائز استعمال کو روکنا ‘ اصراف کا خاتمہ اور سادگی کو فروغ دینا، وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا اور مختلف طبقوں کے درمیان پائے جانے والے فرق کو اعتدال پر لانا۔خود انحصاری کی بنیاد پر معاشی ترقی اور خوشحالی کا حصول اور سودی نظام کا خاتمہ کرنا،ہر شہری کے لیے خوراک ‘ لباس ‘مکان ‘ علاج اور تعلیم کی ضمانت اور روز گار کے مواقع فراہم کرنا،عوام ‘ ملازمین اور تاجر برادری پر عاید ناروا اور ظالمانہ ٹیکسوں کا خاتمہ کرنا۔انصاف پر مبنی ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ۔جموںوکشمیربنک میں غیر سودی بنکاری کو فروغ دینا اوراس کی وساطت سے بیرون ملک کشمیریوں کی اربوں ڈالرز کی بچتوں کوسرمایہ کاری کے لیے بروئے کار لانا، منگلا ڈیم کی رائلٹی دوسرے صوبوں کو دی گئی رائلٹی کی شرح کے مطابق حاصل کرنا، ریاستی باشندوں کے ارسال کردہ زرمبادلہ سے اپنا حصہ وصول کرنا ۔پن بجلی کے منصوبوں کو فروغ دے کر صنعت کاروں کو ستی بجلی فراہم کرنا،جموں وکشمیر کے عوام کے لیے حق خود اختیاری کے حصول اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے آزادی اور پاکستان سے الحاق کے لیے موثر منصوبہ بندی اور جدوجہد کرنا ۔ اس مقصد کے لیے قائد اعظم ؒ کے تصور کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کو بیس کیمپ بنانے کے تمام تقاضے پورے کرنا اور اس کے لیے وسائل مختص کرنا۔
آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے قانونی اور نظریاتی تشخص کو یقینی بناناتا کہ یہ سفارتی سطح پر بھی بھر پور کردار ادا کر یںگے۔معذور شہداءاور متاثرین کی کفالت اور معاشرے میں ممتاز مقام دلانا۔دستور کے مطابق کمشنر رائے شماری کا تقرر کرنا۔
لبریشن سیل اور تحریک آزادی سے متعلق دیگر اداروں کی حریت رہنماﺅں اور متحدہ جہاد کونسل کی مشاورت سے موثر حکمت عملی تشکیل دینا ۔
زلزلہ زدہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے وسائل کے بہترین استعمال کی منصوبہ بندی اور شفاف طریقے سے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ اور اس عمل میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانا۔
بیواﺅں ‘ یتیموں کی کفالت ‘ بے گھر لوگوں کو چھت کی فراہمی اور زلزلہ سے ناقابل استعمال رہائشی اراضی کے متبادل اراضی فراہم کرنا نیز چھوٹے قرضوں کی معافی کا اہتمام کرنا۔ بے روز گار اور معذور ہونے والے افراد کے لیے روز گار کی فراہمی اور کفالت کرنا۔متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر مکمل بحالی تک مراعات فراہم کرنا۔زلزلے سے متاثرہ سرکاری انتظامی‘ تعلیمی اور مراکز صحت کی بحالی اور تعمیر نو مثالی بنیادوں پر کرنا۔زلزلے سے متعلق وسائل میں کرپشن کی تحقیقات کرا کے لوٹی ہوئی رقم واپس کرانا۔
نظام تعلیم کو ملک کی نظریاتی اساس سے ہم آہنگ کر کے طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ اور یکساں نظام تعلیم کانافذ کرنا، اس سلسلے میں ایک تعلیمی کمیشن تشکیل دینا۔
معیار تعلیم کو بلند کرنا۔میٹرک تک تعلیم مفت اور لازمی کرنا نیز تعلیم بالغاں کو فروغ دینا۔شرح خواندگی میں اضافہ اور تعلیم کو عام کرنا ممکنہ حد تک مخلوط تعلیم کا خاتمہ کرنا۔آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کے انتخابات کو یقینی بنانا۔طلبہ و طالبات میں اسلامی اور جمہوری اقدار کو فروغ دینا۔خواتین کے لیے الگ یونیورسٹی اور کالجز قائم کرنا۔پیشہ ورانہ خصوصی تعلیمی ادارے قائم کرنا۔خصوصی بچوں کے لیے تعلیمی ادارے قائم کرنا۔ہر تحصیل کی سطح پر پولی ٹیکنیک کا قیام تا کہ پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اندرون و بیرون ملک ضروریات کے مطابق ہنر مند افراد تیار کرنا۔آزاد کشمیر میں قومی ضروریات کے مطابق نصاب سازی کی استعداد پیدا کرنے کے لیے آزاد جموں وکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کا قیام عمل میں لانا، اور تحریک آزادی کشمیرکو ہر سطح کے نصاب میں شامل کرنا۔نجی اور رفاعی تعلیمی اداروں سے تعاون کے لیے کشمیر ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کا قیام عمل میں لانا۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے معیار کی جانچ کے لیے محکمہ تعلیم سے الگ خود مختار ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لانا۔معیاری پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے ووچر سسٹم کا اجراءکرنا۔آزاد کشمیر کے ہر طالب علم کو آٹھویں جماعت میں حکومت کی طرف سے کیریئر کوچنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پیشہ وارانہ اداروں کا قیام۔سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیز رفتار ترقی کے لیے اہتمام کرنا۔اساتذہ کے لیے ملازمتوں کا بہتر ڈھانچہ فراہم کرنا۔
تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرنا۔ہونہار اور ذہین طالب علموں کو وظائف اور غریب و نادار طلبہ کو ضروری امداد فراہم کرنا۔معیاری پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ضروری سہولیات فراہم کرنا۔
دینی مدارس کے لیے بجٹ مختص کرنا۔ محکمہ تعلیم میںسیاسی کلچر کاخاتمہ کرکے تعلیم کا ماحول فراہم کرنامنگلا ڈیم اپ ریزنگ کے حوالے سے طے شدہ معاہدے کو متاثرین کے حق میں بہتر اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا نیز سابقہ متاثرین کی بحالی کا اہتمام کرنا۔
منگلا ڈیم کی مکمل رائلٹی کا حصول اور اسے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرنا۔متاثرین کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق زمین کا معاوضہ دینا۔
متاثرین کو مناسب زمین کی الاٹمنٹ کا اہتمام کرنا۔ایک جامع صحت پالیسی تشکیل دینا نیز ڈاکٹرز کے پے سکیل نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں ایسی سہولتیں فراہم کرنا تا کہ وہ دور دراز علاقوں میں ہی خدمات سر انجام دے سکیں۔
آزاد کشمیر میں میڈیکل اور انجینئرنگ کالجزاور دیگر پیشہ وارانہ ادارے قائم کرنا اور فارغ التحصیل طلبہ کے لیے روز گار کا اہتمام کرنا۔پیشہ وارانہ اداروں سے فارغ التحصیل افراد کے لیے روز گار کی فراہمی۔عوام کے لیے سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں سے مفت علاج کا اہتمام اور ادویات فراہم کرناعوام کی صحت کے لیے حفاظتی انتظامات کرنا۔ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرنا۔ڈاکٹروں کے لیے ملازمتوں کا بہتر ڈھانچہ تیار کرنا۔دیہی علاقوں میںہیلتھ یونٹس کا قیام اور اہتمام کرنا نیز ہر گاﺅں کی سطح پر لیڈی ہیلتھ وزیٹر کا اہتمام کرنا۔ضلعی مراکز پر علاج کی جدید سہولتوں کا اہتمام کرنا۔مہلک امراض سے تحفظ کے مراکز کا قیام و اہتمام کرنا۔پیرا میڈیکل کے شعبے کو فروغ دے کر بڑے پیمانے پر ہنر مند افراد تیار کرنا،جو ملک اور بیرونی ملک باوقار روزگار کماسکیں۔سکولوں اور کالجوں میں بچوں کی صحت(ہیلتھ سکریننگ) کا اہتمام کرنا۔
امراض قلب ،گردے اور کنسر جیسے موذی امراض کے علاج معالجے کے لیے مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنا طب مشرق اورہومیوپیتھی کو فروغ دیناان شعبوں کے مسائل حل کرنا۔اہلیت و استحقاق کی بنیاد پر ملازمتوں کا اہتمام کرنا بے روز گارنوجوانوں کے لیے گزارہ الاﺅنس کا اہتمام کرنا۔نوجوانوں کے لیے باعزت روز گار کی فراہمی کو یقینی بنانا۔ووکیشنل اور پیرا میڈیکل سنٹرز قائم کرتے ہوئے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ‘ تا کہ وہ ملک اور بیرون ملک باعزت روز گار کا اہتمام کر سکیں۔ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا جو صحت مند تفریح کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی و ،اخلاقی تربیت کا اہتمام کرتے ہوں۔نوجوان نسل کی ذہنی و اخلاقی تربیت اور صحت مند تفریح کا اہتمام کرنا ۔سپورٹس کلبوں کی حوصلہ افزائی کرنا۔
محکمہ مال کا جملہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرایا جائے گا۔زراعت کے لیے بجلی ‘ ڈیزل ‘ کھاد ‘ بیج اور زرعی آلات و ادویات کی سستے داموں فراہمی۔غیر سودی قرضوں کی سہولت فراہم کرنا۔محکمہ مال میں اصلاحات‘ ناجائز طور پر حاصل کی گئی سرکاری زمین کی واگزاری اور،مستحقین میں بلا معاوضہ تقسیم کرنا،نیز محکمہ کے ریکارڈ کو کمپوٹرائز کرنا تاکہ ہر فرد اپنی جائیداد کی نقل حاصل کرسکے۔باغبانی اور نقد آور فصلوں کو فروغ دینا۔کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ” کسان فاﺅنڈیشن“ قائم کرنا۔ کسانوںکے واجب الاداچھوٹے قرضے معاف کرنا۔
یتیموں ‘ بیواﺅں ‘ معذوروں اور محتاجوں کی پرورش و سرپرستی اور خبر گیری کا اہتمام کرنے کے لیے سماجی بہبود کے تحت بامقصد ادارے قائم کیے کرنا اور اس حوالے سے مفید کام کرنے والی غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرنا ،ضیف اور نادار افراد کے لےے گزارہ الاونس ۔ پنشن کا اہتمام کرنا۔خواتین کو قرآن و سنت کے مطابق حقوق دلانا اور انہیں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنانا۔
خواتین کو شرعی حدود کے اندر ملازمتیں اور تحفظ فراہم کرنا۔خواتین کی صحت کے مراکز قائم کرنا اور خواتین عملے کی تعیناتی کرنا نیز ان کی خود انحصاری کے لیے انہیں ہنر مند بنانے کا اہتمام کرنا۔خواتین سے بے جا مشقت لینے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا،حقیقی صنعتی ترقی کے لیے موثر منصوبہ بندی کرنا ایگروٹیک اور لکڑی کی صنعت کو فروغ دینا۔
بیرون ملک باوسائل ریاستی باشندوں کو سرمایہ کاری کے مواقع کرنے کے لیے سہولتیں فراہم کرنا اور اس سلسلے میں ہر ضلع میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنا نیز صنعتوں کے فروغ کے لیے دس سال تک خطہ کو فری زون بنانے کا اہتمام کرنا ۔صنعت پر سے غیر ضروری ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کا خاتمہ اور سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ماحول قائم کرنا۔کارخانوں میں مزدوروں کے حصہ کو یقینی بنانا ‘ ان کے روز گار کو تحفظ ‘ یونین سازی کا حق دینا ‘ تالہ بندی اور چھانٹیوں سے نجات ‘ مزدوروں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کرنا۔سیاحت کو صنعت کا درجہ دینا اور سیاحت کی سہولتوںمیں اضافہ کرنا۔
آزادی صحافت اور اظہار رائے پر ناروا پابندیوں کا خاتمہ اور انہیں دینی اور قومی اقدار سے ہم آہنگ کرنا۔الیکٹرانک میڈیا کو فروغ دینا اور سرکاری تسلط کا خاتمہ کرنا۔اطلاعات تک رسائی کی آزادی کی ضمانت دینا۔صحافیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبے تشکیل دینا ۔ نیز قومی ویج بورڈ کی سفارشات کے مطالبات صحافیوں کے باعزت روز گار کا اہتمام کرنا۔آزاد جموں وکشمیر ٹیلی ویژن اور ریڈیوسیٹشنوں کو اس کی اصلی روح اور تحریک آزادی کے تقاضوں سے ہم اہنگ کرنااور انہیں وسائل فراہم کرنا۔ریاستی اخبارات اور میڈیا کے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا۔آزاد کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ صحافت قائم کرنا،جنگلات کی غیر ضروری کٹائی کا تدارک اور اراضی کا تحفظ کرنا۔ایندھن کے لیے بائیو گیس اور قدرتی گیس‘سولر انرجی اور دیگر ذرائع کو فروغ دینا۔تجدید جنگلات کا اہتمام کرنا۔ٹمبر مافیا کا خاتمہ کرنا،جنگلات کی آمدنی نے مقامی آبادی کو مستفید کرنا
دریاﺅں اور نالوں پر پن بجلی کے منصوبوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ریاستی وسائل میں اضافہ کرنا
چھوٹے چھوٹے ڈیم اور تالابوں کے ذریعے پانی کے ذخائر میں اضافہ کرنا نیز چھتوں کے پانی کو جمع کرنے کے لیے سہولتیں فراہم کرنا۔ ریاست کے ہر گھر تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا اہتمام کرنا۔
فلٹریشن پلانٹس کی فراہمی کا اہتمام کرنا۔
نئے اور پرانے مہاجرین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا۔ملازمتوں اور پیشہ وارانہ و دیگر تعلیمی اداروں میں مہاجرین کے لیے مختص کوٹہ پر عمل درآمد یقینی بنانا۔زیر التوا بحالی کی سیکموں کو مکمل کرنا اور الاٹیز کو مالکانہ حقوق و قبضہ فراہم کرنااور مہاجرین کے لیے مزید بحالی سکیموں کا اجراءکرنا۔
1990ءکے بعد آنے والے مہاجرین کو ووٹ کا حق فراہم کرنا،مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈز میں اضافہ کرنا اور فنڈز کی منصفانہ اور شفاف تقسیم کو یقینی بنانا۔پشتنی سرٹیفکیٹ ‘ڈومیسائل ‘ شناختی کارڈ کے حصول کو سہل بنانا۔
بیرون ملک مقیم کشمیری جو قیمتی زر مبادلہ کا ذریعہ ہیں ‘ آزادکشمیر میں ان کے حقوق و مفادات کا تحفظ کرناآزاد جموں وکشمیر میں صنعتوں کے قیام میں ان کو خصوصی سہولیات فراہم کرنا ، اور انہیں دس سال تک ٹیکسوں سے چھوٹ دلانا،سمندر پار مقیم کشمیریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے فاﺅنڈیشن اور شعبہ کا قیام عمل میں لانا۔سمندر پار ریاستی باشندوں کی نئی نسل کو ریاست اور اپنی تاریخی روایات کے ساتھ جوڑنے کے لیے مناسب ماحول پیدا کرنا اور اس کے لیے ضروری اقدامات کرنا۔
آمدورفت میں سہولت کے لیے ضلع میرپور میںبین الاقوامی ایئرپورٹ کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا۔
اسلامی معاشرے میں مسجد کے مرکزی رول کو بحال کرنا۔علمائے کرام کے لیے مناسب روز گار کا اہتمام کرنا۔دینی مدارس کے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کرنا۔غریب اور نادار طلبہ کے لیے وظائف کا اہتمام کرنا ۔علماءکرام کے معاشرے میں قائدانہ کردار اور ان کے باعزت مقام کے لیے اقدامات کرنا ۔سرکاری ملازمتوں میں دینی اداروں کے فارغ التحصیل طلبہ کو منصفانہ مواقع فراہم کرنا۔دینی مدارس کے لیے بجٹ مختص کرنااور مساجد میں آئمہ کرام فراہم کرنا، مسجد مکتب سیکم کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کرناتاکہ وہ باعزت گزارہ کرسکیں،انتظامیہ کو دیانت دار اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار بنانے کے لیے اقدامات کرنا اور عوام پر حکمرانی کے تصور کو ختم کرنا۔تمام سطحوں پر قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا۔
موجودہ پولیس کے نظام کو مکمل طور پر تبدیل کرنا اور تھانوں کو عوامی خدمت اور امن مراکز کی حیثیت دینا،محکمہ پولیس سے بد عنوانی کے خاتمے کے لیے پولیس کی تنخواہوں اور مراعات کو مناسب سطح پر لانا۔پولیس اور انتظامیہ افسران کی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت اور ان کی پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے کے لیے اقدامات کرنا۔جیلوں میں قیدیوں کے لیے اصلاحات کرنا ‘ ان کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرنا ‘ جیلوں کو بہترین تربیت گاہوں میں تبدیل کرنا، تھانوں میں رسل ررسائل کی سہولت اور وسائل کی فراہم کرنا،قومی خزانہ ہڑپ کرنے والے عناصر کا موثر احتساب کرنا۔تیز ‘ متحرک اور بلا امتیاز احتساب کا نظام قائم کرنا ۔تمام سطحوں پر منصب کا لحاظ کیے بغیر احتساب کو یقینی بنانا۔غیر ضروری پروٹوکول کلچر کو ختم کر کے سادگی کو فروغ دینا۔اس ساری کائنات اور کائنات میں موجود ہر شے کا خالق و مالک ¾ پروردگار و آقا اور تشریعی و تکوینی حاکم صرف اللہ تعالیٰ ہے اور ان میں سے کسی حیثیت میں بھی کوئی دوسرا اس کا شریک نہیں ہے۔ نیز یہ کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری رسول اور نبی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے ایک ایسا مکمل ضابطہ حیات دے کر مبعوث فرمایا ہے جو قیامت تک کے لیے نوعِ انسانی کی دنیاوی کامیابی اور اخروی نجات کا ضامن ہے۔ اسلامی عبادات و فرائض نماز ‘ زکوٰة‘ روزہ ‘ حج کو قائم رکھے اور معاشرے میں اس حوالے سے غفلت نہ پیداہونے دے۔بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارے منشور میں شامل ہے۔