جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے زیراہتمام پلوامہ دھماکے اور پاکستان پر بھارت جارحیت کے حوالے سے کل جماعتی کشمیرکانفرنس کا انعقاد کیاگیاہے،کانفرنس میں صدر ریاست سمیت آزاد کشمیرکی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ حریت قیادت نے بھی شرکت کی،کانفرنس میں شریک تمام قائدین نے اتفاق کیاکہ اب مسئلہ کشمیرکوبطور مسئلہ پیش کرنے کی بجائے اس مسئلے کے حل کی طرف توجہ دینی چاہیے،پلوامہ واقع کو بنیادبنا کر نریندمودی نے نہ صرف پاکستان پر جارحیت کی بلکہ مقبوضہ جماعت اسلامی پر پابندی لگادی اور کشمیرکے اندر مظالم بڑھادیے گئے،کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے کے لیے تازہ دم فوج بھی بھیج دی گئی۔نریندرمودی نے 8لاکھ فوج کو نہتے کشمیریوں کے سامنے بے بس دیکھاتو مزید فوج بھیج دی اس سے بھارت کا خوف اور کشمیریوں کی فتح آشکار ہوئی۔
پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا جس طور جواب دیا اس سے نہ صرف افواج پاکستان کے مورال ہائی ہوئے بلکہ ہندوستان کی سبکی ہوئی اور ہندوستان کے اندر خوف کے سائے منڈلاتے دیکھائی دیے۔بھارتی جنگوں جہازوں کو مارگرانے اور پائلٹوں کو گرفتار کرکے لانے سے یہ ثابت ہوگیا بھارتی جارحیت کا نہ صرف جواب دیاسکتاہے بلکہ قدم آگے بھی برھ سکتے ہیں۔نریندرمودی کے ان اقدامات سے ایک تو مسئلہ کشمیرفلئش پوائنٹ بن کر ابھرا اور دنیا پر ایک بارپھر باور ہواکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کی بنیاد مسئلہ کشمیرہے اور یہ جنگ صرف 2ممالک کی نہیں بلکہ دوایٹمی طاقتوں کی ہوگی اور جنوبی ایشیا میں چار ایٹمی طاقتیں ہیں ،چار ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ پوری دنیا کے امن کو تباہ کردے گی،اس لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،یہ پیش رفت ہے جو نریندرمودی نے پیدا کی ہے،دوسرا نرمندرمودی جو سپرمیسی کے خواب دیکھ رہے تھے وہ بھی چکناچورہوگئے۔ان امکانات سے استفادہ کرنے کے لیے جماعت اسلامی آزاد کشمیرنے کل جماعتی کشمیرکانفرنس کا نعقاد کیا،مشاورت کے بعد متفقہ علامیہ جاری کیا گیاہے جس میں لکھاگیاہے کہ کل جماعتی کشمیر کانفرنس بھارت کی جانب سے پلوامہ واقعہ کو بنیاد بنا کر سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقے بالاکوٹ کے نواح میں ہندوستانی فضائیہ کے ناکام حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ کانفرنس کی نظر میں ہندوستان کی یہ جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر ، بین الاقوامی قوانین اور بین الریاستی اقدار کی صریح خلاف ورزی اور پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے۔یہ کانفرنس اس جارحیت کے نتیجے میں پاکستانی سر زمین پر جانی و مالی نقصانات کے بلا ثبوت ہندوستانی دعوؤں کو جھوٹ کا پلندہ ، حقائق کے برعکس اور مضحکہ خیز قرار دیتی ہے۔ کانفرنس ہندوستان کی اس جارحیت کو علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتی ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں دو ایٹمی طاقتیں ایٹمی جنگ کے دھانے پر آن پہنچی ہیں۔یہ کانفرنس پاک فضائیہ اور افواج پاکستان کو ہندوستانی جارحیت کا موثر اور دندان شکن جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ آزاد جموں وکشمیر ، گلگت بلتستان کے عوام اور مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان ہندوستانی جارحیت کے خلاف پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ اور قدم بقدم مستعد اور صف آرا ء ہیں۔
یہ کانفرنس ہندوستانی افواج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور سیز فائر لائن پر شہری آبادیوں کو بلا اشتعال اور بلا جواز فائرنگ کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں عام شہریوں کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور وہ گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ کانفرنس اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لییہ کانفرنس بھارتی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی ،اس کے اداروں اور اثاثہ جات حتیٰ کہ ذمہ داران کے گھروں کی ضبطی اور امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عبدالحمید فیاض سمیت چار سو سے زائد قائدین اور کارکنان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں جماعت اسلامی کی سیاسی ،تعلیمی، فلاحی و تربیتی میدان میں خدمات اور مسئلہ کشمیر زندہ رکھنے اور نامساعد حالات میں حق خودارادیت کے اصولی موقف کی آبیاری پر اسے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔کانفرنس مشترکہ مزاحمتی قیادت کے اہم رہنماؤں کی گرفتاریوں ،بزرگ رہنما اور تحریک آزادی کی علامت سید علی گیلانی، قائدین حریت میرواعظ عمر فاروق ، یاسین ملک ،محمد اشرف صحرائی ،شبیر احمد شاہ ، مسرت عالم ، آسیہ اندرابی اور دیگر قائدین حریت کی مسلسل نظر بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اس کانفرنس کے نزدیک یہ تمام بھارتی ہتھکنڈے اس کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں قبل ازیں وہ ہر طرح کی ریاستی دہشت گردی سے تحریک آزادی کو کچلنے میں ناکام ہو چکا ہے ،بلکہ قتل و غارت گری کی اس کی ہر تدبیر اﷲ تعالیٰ نے اس پر پلٹ دی ہے۔یہ اس کی جارحیت کا ہی نتیجہ ہے کہ شہید برہان مظفر وانی اور عادل ڈار جیسے نوخیز اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اپنا تعلیمی مستقبل قربان کرتے ہوئے زندگیاں بھی قربان کرنے کے لیے مجبور ہوئے اور بھارتی فوجی قبضہ کے خلاف مزاحمت اور جہاد کے ہیرو بن گئے۔کانفرنس کو یقین ہے کہ جس قدر ہندوستانی جبر پرامن جدوجہد کا راستہ بند کرے گا ،اسی شدت سے نوجوان زیادہ جوش وخروش سے کاروان حریت کا حصہ بنیں گے اور تحریک کمزور ہونے کے بجائے اس میں مزید طاقت ، توانائی اور جوش پیدا ہو گا، اس لیے یہ کانفرنس بھارتی حکمرانوں اور سیاست دانوں کو یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ طاقت،تشدد اور ریاستی دہشت گردی کے یہ ہتھکنڈے ترک کیے جائیں ،کالے قوانین کو ختم کیا جائے،گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر سے پابندی اٹھائی جائے۔یہ کانفرنس مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کی طرف سے ریاستی دہشت گردی اور تشدد کی نئی لہر ،معصوم کشمیریوں کے بے رحمانہ قتل عام اور وادی میں فوج کی تعداد میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ دہشت گردی فوری طور پر ختم کی جائے ،مقبوضہ ریاست سے قابض افواج کو واپس بلایا جائے اور انسانی حقوق کی بدترین خلا ف ورزیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔کانفرنس ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں زیر تعلیم طلبہ اور جیلوں میں قید کشمیری قیدیوں کے ساتھ روا رکھے گئے ہندو جنونیوں کے متشددانہ سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ،بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے اس جنونی اور انتہا پسندانہ طرز عمل کا نوٹس لینے اور ہندوستانی حکومت کی سرزنش کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔یہ کانفرنس پاکستان کی پارلیمنٹ ، حکومت اور اپوزیشن اور پوری پاکستانی قوم کو ہندوستانی جارحیت کے مقابلے میں مثالی قومی اتحاد ، یکجہتی کا مظاہرہ ، متفقہ موقف اختیار کرنے اور اخوت کی فضا قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی واشگاف حمایت پر شکریہ ادا کرتی ہے جس کے نتیجے میں اہل کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے اور ہندوستان کو یہ واضح پیغام پہنچا کہ پوری پاکستانی قوم دشمن کے مذموم عزائم کے مقابلے اور اہل کشمیر کی تحریک آزادی کی پشتی بانی کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند متحد اور منظم ہے۔یہ کانفرنس وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کی پیش کش اور گرفتار پائلٹ کی رہائی سمیت امن کے پیغامات کی تحسین کرتی ہے اور نریندر مودی اور ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جنگی ماحول اور جنون پروان چڑھانے کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اس بات پر تشویش کا اظہار کرتی ہے کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی اور آر ایس ایس اور دیگر انتہا پسند ہندو تنظیموں کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے علاقائی اور عالمی امن کو خطرے میں ڈالا گیا اور ایٹمی جنگ کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیاہے۔
٭ یہ کانفرنس عالمی امن کی داعی طاقتوں اور اداروں بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ہندوستان کے اس جنگی جنون اور پاکستان کے خلاف ننگی جارحیت کا نوٹس لیں اس پر اخلاقی ، سفارتی دباؤ بڑھایا جائے ، ہندوستان کو مجبور کیا جائے کہ وہ کشمیری عوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بند کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کا احترام کرتے ہوئے ان کا مسلمہ اور بنیادی حق حق خود ارادیت دینے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
٭ یہ کانفرنس اس امر کو واضح کرنا چاہتی ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کی حیثیت محض قابض اور غاصب کی ہے جس کے خلاف مختلف محاذوں پر کشمیریوں کی تحریک مزاحمت اقوام متحدہ کے چارٹر اور مسلمہ بین الاقوامی اصولوں کے تحت معروف اور جائز تحریک آزادی ہے جس کو دہشت گردی سے جوڑنا بلا جواز بلکہ مضحکہ خیز ہے۔ اگروہاں کوئی دہشت گرد ی ہے تو وہ ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی ہے جس کے تحت 8لاکھ فوج ، کالے اور ظالمانہ قوانین کے ذریعے بے لگام اختیارات کے بل پر نہتے کشمیریوں کا قتل عام کرنے میں مصروف ہے۔یہ کانفرنس اسلامی ممالک کی تنظیم (OIC) کے جموں کشمیر پر رابطہ گروپ کے جدہ میں منعقدہ حالیہ اجلاس میں کشمیریوں کے موقف اور حق خودارادیت کے لیے جاری تحریک آزادی کشمیر کی مکمل حمایت کے اعلان ، اقوام متحدہ اور OICکی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دینے ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی فوج کی طرف سے روا رکھے جانے والے ریاستی جبراور معصوم کشمیریوں کی ظالمانہ شہادتوں کی مذمت اور انہیں بند کرنے کے مطالبے اور پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر اظہار تشکر کرتی ہے ،البتہ تنظیم کے بانی ممبر پاکستان سے مشاورت کیے بغیر اور اس پر جارحیت کے مرتکب اور کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے ہندوستان کو تنظیم کے اجلاس میں بطور معزز مہمان مدعو کرنے اور تنظیم کے مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کا تذکرہ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتی ہے اور اسے اہل کشمیر کے لیے تکلیف دہ اور باعث رنج قرار دیتی ہے اور اپیل کرتی ہے کہ آئندہ اس طرح کے اقدام سے گریز کیا جائے۔کانفرنس تحریک آزادی کشمیر اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت اور جموں وکشمیر میں ہندوستانی حکومت اور افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں کی مذمت کرنے پر ترکی ، برطانیہ ، چین ،یورپی یونین اور دیگر ممالک اور تنظیموں کا شکرایہ ادا کرتے ہوئے اپیل کرتی ہے کہ وہ ہندوستان پر دباؤ مزید بڑھائیں اور اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں ۔یہ کانفرنس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ موجودہ صورت حال کے تناظر میں ایک جارحانہ بین الاقوامی سفارتی مہم کا آغاز کیا جائے اور وزیر اعظم قومی قائدین اور ممبران پارلیمنٹ کے وفود کا اہم دارلحکومتوں کے دورہ کا اہتمام کیا جائے اوراسلام آباد میں ایک بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے۔کانفرنس مطالبہ کرتی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھیجے جانے والے وفود میں کشمیریوں کو بھرپور نمائندگی دی جائے تا کہ کشمیریوں کا مسئلہ کشمیریوں کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر زیادہ موثر انداز میں پیش کیا جا سکے۔کانفرنس اقوا م عالم بالخصوص عالمی طاقتوں اور اداروں سے اپیل کرتی ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں مسئلہ کشمیر کی سنگینی کو محسوس کریں اور اس مسئلے کے پر امن حل کے لیے اپنا کردار اوراثر ورسوخ استعمال کریں۔ کانفرنس کی نظر میں مسئلہ کشمیر کا پر امن ، منصفانہ اور دیر پا حل جنوبی ایشیا کے امن ، خوشحالی اوراستحکام کے علاوہ عالمی امن کی بھی ضمانت ہے ۔کانفرنس قائدین تحریک حریت کی استقامت کو سلام اور شہدائے جموں وکشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے کہ ان شہداء کی ہی قربانیوں کے نتیجے میں تحریک آزادی کشمیر ایک
ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔کانفرنس سیز فائر لائن پر ہونے والی بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے سویلین اور افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔کانفرنس کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یقین دلاتی ہے کہ آزادی کی اس جدوجہد میں بیس کیمپ کی حکومت اور عوام ان کی پشت پرہیں اور بھارت کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے اور تحریک آزادی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ شریک ہونے کے لیے تیارہیں۔
جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرگلگت بلتستان کا قیام 13جولائی 1974 ء کو عمل میں آیا،اپنی تاسیس سے لے کراب تک جماعت اسلامی نے اسلامی نظام کے قیام ،عوامی خدمت اور تحریک آزادی کشمیرکو منزل سے ہمکنارکرنے کے لیے جوکارہائے نمایان سرانجام دیے وہ تاریخ کے درخشندہ اور شاندار باب ہیں۔جماعت اسلامی کے قیام کے لیے 13جولائی کے دن کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ اسی دن سرینگر میں اذان مکمل کرتے ہوئے ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں 22مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اللہ کی کبریائی بلند کی تھی اوراپنی منزل کا تعین کردیاتھا۔جماعت اسلامی اسی منزل کی جانب گامزن ہے اور قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کررہی ہے۔جماعت اسلامی کے قیام کے موقع پر مولانا عبدالباری مرحوم جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے پہلے امیر منتخب ہوئے۔ان کے بعد کرنل (ر)رشید عباسی مرحوم امیر منتخب ہوئے۔ان کی وفات کے بعد عبدالرشید ترابی اور بعد ازاں سردار اعجاز افضل خان اورپھرعبدالرشید ترابی اس کاروان سخت جاں کے امیر رہے۔ اراکین جنرل کونسل نے سیشن 2017تا 2020ء کے لیے ڈاکٹر خالد محمود کو اپنا امیر چنا ہے جو اس وقت اس کاروان کی قیادت کررہے ہیں۔
جماعت اسلامی وہ واحد جمہوری جماعت ہے اس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ تاسیس سے لے کر اب تک دستور کے مطابق ایک دن کی تاخیر کیے بغیر اپنے امیر کا انتخاب کرواتی چلی آرہی ہے اور امیر جماعت کا انتخاب ہر تین سال بعد اراکین جنرل کونسل خفیہ رائے دہی سے کرتے ہیں۔مرکزی مجلس شوریٰ سہولت کے لیے تین نام تجویز کرتی ہے۔لیکن اراکین جنرل کونسل ان ناموں کے علاوہ بھی اگر کسی کو چاہیں تو امیر منتخب کر سکتے ہیں۔اس لحاظ سے اگر کہاہے کہ یہ حقیقی جمہوری جماعت ہے تو بے جا نہ ہوگا۔اس لیے اس ملک اور ریاست میں اگر کوئی تبدیلی اور حقیقی جمہوریت لاسکتی ہے تو وہ صرف جماعت اسلامی ہے ۔باقی تقریبا ساری پارٹیاں خاندانی پارٹیاں ہیں۔جماعت اسلامی میں کارکن کو تقویٰ اور کام کی بنیاد پر دیکھا جاتا ہے جب کہ باقی جماعتوں میں سرمائے اور خاندانوں کی بنیاد پر آگے لایا جاتاہے۔
جماعت اسلامی میں امیر کے انتخاب کے لیے جو اوصاف مدنظر رکھے جاتے ہیں ان میں تقویٰ ،پرہیزگاری ،فہم وفراست اور ٹیم کو لے کر چلنے کی صلاحیت۔ان اوصاف کو سامنے رکھ کر ہر رکن جنرل کونسل دستور کے مطابق ووٹ دیتاہے نہ کہ علاقائی ، قبیلائی یا لسانی تعصبات پردیتاہے بلکہ اللہ کے سامنے جوابدھی کے نقطہ نظر سے ووٹ دیتا ہے۔انتخاب کے دوران کوئی فرد لابنگ یادخل اندازی نہیں کر سکتا۔دستور کے مطابق ایسا کرنے والا فرد چاہے مرکزی مجلس شوریٰ کا رکن ہو یا رکن جنرل کونسل وہ معطل کر دیا جاہوتاہے ۔ مضبوط تنظیمی ڈھانچے اور دستور پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی وجہ سے انتخابی عمل صاف اور شفاف ہوتا ہے ، جماعت اسلامی کے تنظیمی ڈھانچے کا تصور کسی دوسری جماعت یا پارٹی میں نہیں کیا جاسکتا۔اس کاتنظیمی ڈھانچہ اتنا مضبوط ہے اگر کوئی فرد ایسا کرے گا تو بچ نہیں سکتا اور جماعت اسلامی کی تربیت ایسی ہوتی ہے کہ وہ اس طرح کا کام نہیں کرسکتا۔
جماعت اسلامی چونکہ جمہوری جماعت ہے اور مشاورت پر یقین رکھتی ہے اس لیے مرکزی مجلس شوریٰ کی مشاورت سے پالیسیاں بنائی جاتی ہیں جن کو امیر جماعت اسلامی اور مرکزی ٹیم لے کر چلتی ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ کے تیس میں سے 25ممبران براہ راست منتخب ہوتے ہیں اور ان کو بھی اراکین جنرل کونسل منتخب کرتے ہیں ان کانصاب اراکین کی تعداد پر طے کیا جاتاہے اور وہ بھی مرکزی شوریٰ طے کرتی ہے۔ جماعت اسلامی میں فیصلے انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ہر فرد کو کھل کراپنی رائے کااظہارکرنے کی آزادی ہوتی ہے اور اجتماعی طورپر جو فیصلے ہوجائیں ان کوتسلیم کیاجاتاہے اسلام کی روح بھی یہی ہے۔
جماعت اسلامی باقی پارٹیوں سے اس لیے منفرد ہے کہ یہ ایک انقلابی تحریک ہے جو فرسودہ نظام کو تبدیل کرکے اس کی جگہ وہ نظام لانا چاہتی ہے جو اللہ نے دیاہے اور نبی ﷺ نے مدینے میں قائم کرکے دیکھایاہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنا نائب بنا کر دنیا میں بھیجااس کے ذمہ یہ کام لگایاکہ وہ زمین پر اللہ کا قانون نافذ کرے گا اور انسان اللہ کے دیے ہوئے قانون کے مطابق اپنی زندگیا ں بسر کریں گے،جو ایسا کرے گا وہ موت کے بعد ہمیشہ رہنے والی جنت میں جائے گا اور جو نہیں کرے گا وہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔یہ دو راستے اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاء کے ذریعے انسانوں کو بتائے۔جن لوگوں نے انبیاء کی بات مان لی وہ کامیاب ہوگئے او رجنھوں نے انکار کردیاوہ ناکام اور نامراد ہوگئے۔
یہی پیغام نبی آخرالزمان کا تھا۔ نبی ﷺ نے اس نظام کو قائم کرکے دیکھایا،مدینے کی ماڈل ریاست جو نبی ﷺ نے قائم کی دنیا کے لیے ایک مثال تھی۔ اس جیسی ریاست آج تک کوئی قائم نہ کرسکا،یہ نظام خلفاء راشدین تک اور کچھ عمر بن عبدالعزیز نے قائم کیاجو مثالی تھا،اس کے بعد اس نظام کی عمارت گرگئی جس کی وجہ سے امت مسائل کاشکارہوگئی ،نبی ﷺچونکہ آخری نبی ﷺ ہیں ان کے بعد کسی نبی نے نہیں آنا اس لیے اب وہ کام جو بنی ؑﷺکا تھا وہ کام اب اس امت کا ہے ،اللہ تعالیٰ نے اس امت کے بارے میں فرمایا کہ یہ امت وسط ہے اور اس کا کام نیکی کا حکم دینا ہے اور برائی سے منع کرنا ہے،اس کو بہترین امت قراردیاگیاہے۔آج ہمارا دین بطور نظام حیات مغلوب ہے اور جماعت اسلامی اسی لیے اٹھی ہے کہ وہ دین کو بطور نظام حیات قائم کرے۔
جماعت اسلامی کی ذمہ داری مختلف ادوار میں جن قائدین کے کندھوں پر رہی ، انہوں نے اپنی تمام تر توانائیاں لگاکر ان کی آبیاری کی۔ جماعت اسلامی نے زمام کار کی تبدیلی ،اصلاح معاشرہ ،عوامی خدمت اورتحریک آزادی کشمیرمیں گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور دے رہی ہے۔
جماعت اسلامی نے سرکاری تعلیمی اداروں کی زبوں حالی کے پیش نظر نسل نوکے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے کے لیے آزاد کشمیربھر اور گلگت بلتستان میں 4سو سے زائد سکولز اور کالجز قائم کیے۔ان سکولوں میں لاکھوں بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوئے اور ایک لاکھ سے زائد کے قریب زیر تعلیم ہیں۔تعلیم کے میدان میں کارہائے نمایاں سرانجام دیے،بورڈمیں ہمیشہ پوزیشنز ریڈفاؤنڈیشن کی ہوتی ہیں بچوں کی سیرت وکردار کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کیا جارہاہے۔تربیت کے بغیر تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہے اس لیے ریڈ فاؤنڈیشن نے تعلیم کے ساتھ تربیت پر کام کیاہے تاکہ بچے ایمان دار دیانتدار اور والدین کاادب کرنے والے بن جائیں۔اس محاذ پر اگر کسی نے کام کیاہے تو ہ صرف جماعت اسلامی ہے،جماعت اسلامی نوجوان کی تربیت کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو نوجوانوں کی تربیت کرتی ہے۔آزاد کشمیرمیں نوجوانوں کی تربیت کا واحد ادارہ اسلامی جمعیت طلبہ ہے۔
جماعت اسلامی نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں قرآن کی تدریس اور فہم قرآن کے لیے 150سے زائد دینی ادارے قائم کیے جن میں بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔جماعت اسلامی ان اداروں کے ذریعے ایسے علماء تیار کیے جو مسلکی اور فرقہ واریت سے بالاترہوکر دین کاابلاغ کررہے ہیں جو امت کو امت واحدہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور دور جدید کے چیلنجز سے آگاہ ہیں اور ان چیلنجیز سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
عوامی خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی نے کارہائے نمایاں سرانجام دے ہیں۔ 17ہزار یتیم بچوں کی کفالت جماعت اسلامی اور اس کے ادارے کررہے ہیں۔ان بچوں کی تعلیم کے سارے اخراجات اور دیگر مسائل بھی جماعت کے ذمہ ہیں۔اس کے علاوہ سینکڑوں بیواؤں ور بے سہارا لوگوں کی کفالت جماعت اسلامی اور اس کے ادارے کررہے ہیں۔زلزلہ ،سیلاب یااور قدرتی آفت میں جماعت اسلامی کے رضا کار سب سے آگے نظر آئیں گے۔
صحت کے شعبے میں بھی جماعت اسلامی نے گرں قدرخدمات سرانجادیں غریب اور نادار مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں ہسپتال اورڈسپنریاں اس مقصد کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔زلزلے کے موقع پر لاکھوں افراد کا مفت علاج کیاگیا۔اسی طرح عوامی فلاح کے دیگر منصوبہ جات جن میں صاف پینے کے پانی اور دیگر سینکڑوں منصوبے مکمل ہو چکے اور سینکڑوں زیر تکمیل ہیں۔جماعت اسلامی غریب اورنادار بچوں کی اعلیٰ تعلیم کا بندوبست بھی کرتی ہے۔ان بچوں کو بیرون ملک سکالرشپ پر داخلے کروائے جاتے ہیں جبکہ یتیم بچیوں کی شادی کے اخراجات بھی برداشت کیے جاتے ہیں۔جماعت اسلامی عوامی خدمت بلا تخصیص کر رہی ہے جو صرف اللہ کی رضا کے لیے ہیں۔
جماعت اسلامی کے بانی امیر مولانا عبدالباری مرحوم نے تحریک آزادی کشمیرکو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا،مقبوضہ کشمیرکے دورے کیے اور وہاں کے عوام اور قائدین کو آزادی کی تحریک کے لیے کام کرنے پر امادہ کیا،یہاں قومی قیادت اور ذمہ داران سے ملاقاتیں کروائیں،آزاد کشمیراو ر مقبوضہ کشمیرکے عوام کو ایک پیچ پر لایا۔ان کی ضروریات کا اہتمام کیا،اندورن ملک اور بیرون ملک دورے کیے اور ایک فضاء تیار کی۔اس حوالے سے جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے تحریک آزادی کشمیرکے لیے سب سے زیادہ عملی کام کیا۔مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے مظالم سے تنگ آ کر ہجرت کرنے والوں کی بے مثال خدمت کی اور ابھی بھی ان کی خدمت کی جا رہی ہے۔مہاجرین کے کیمپوں میں ان کے مسائل کے حل اور ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ROKMسمیت دیگر ادارے قائم کر رکھے ہیں۔ان کے بعد کرنل رشید عباسی مرحوم نے یہ بیڑا اٹھایا اور کام کو آگے بڑھایا۔ان کی اچانک رحلت کے بعد اس کام کابیڑا ٹھایا،عبدالرشید ترابی نے دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ، اس سلسلے میں دنیا کے مختلف ممالک میں کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد ہوتا رہا جن میں مختلف ممالک کے سینکڑوں کی تعداد میں مندوبین اور سربراہان مملکت شریک ہوتے رہے جنہوں نے عبدالرشید ترابی کی تحریک پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعلان کیا اور متفقہ قراردادیں بھی منظور کیں۔ان ہی کوششوں اور کاوشوں کے نتیجے میں او آئی سی میں کشمیر کنٹیکٹ گروپ کا قیام عمل میں آیا اور برطانیہ کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا ، یورپی یونین ، عرب لیگ اور دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیاگیا۔ابلاغ کے محاذ پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مختلف زبانوں میں سینکڑوں کتب اور میگزین شائع ہو رہے ہیں ان سے دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور مسئلہ کشمیر سے آگاہی حاصل کر رہی ہے۔
مسئلہ کشمیر کو تحلیل کرنے کے لیے جب چارنکاتی فارمولا پیش کیا تھا تو جماعت اسلامی کے سوا سب ڈھیر ہو گئے۔اس وقت بھی جماعت اسلامی اور اس کی قیادت ہی کھڑی رہی چاہے وہ سردار اعجااز افضل خان ہوں یا عبدالرشید ترابی۔باقی ساری آزادکشمیرکی قیادت چار نقاطی فارمولے کی ٹرین پر چڑگئی تھی۔جماعت اسلامی اور اس کی قیادت نے تحریک آزادی کشمیر کو اس حادثے سے بچایا۔
آزاد کشمیرسے جن لوگوں نے مقبوضہ کشمیرمیں جاکر جہا دمیں عملی حصہ لیا ان کاتعلق بھی جماعت ا سلامی سے ہے۔مقبوضہ کشمیرکے ہر قبرستان میں آزاد کشمیرکے شہداء موجود ہیں۔آزادی کی منزل تک جماعت اسلامی کشمیری بھائیوں کے ساتھ رہے گی یہ ہمارا یمانی اور دینی فریضہ بھی ہے اور جماعت اسلامی کے دستور کاحصہ بھی ہے۔
جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنوں کے ہاتھوں سے کروڑوں نہیں اربوں روپے مختلف منصوبوں پر خرچ ہوئے۔مگر کیا مجال کے کسی قیادت اور کارپرکوئی انگلی اٹھائے،یہاں ایک بات ذہین نشین رہنی چاہیے کہ جماعت اسلامی کی قیادت اورکارکن بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں او راسی طرح انسانی خواہشات رکھتے ہیں جس طرح دوسرے افراد ہیں۔یہ کوئی فرشتوں کی جماعت نہیں ہے،نہ ہی کوئی یہ دعویٰ کرسکتاہے۔کوتاہیاں اور کمزوریاں ہیں لیکن خیرغالب ہے۔ان لوگوں کے دامن صاف ہیں اس کا اعتراف آج دشمن بھی کررہے ہیںَ
جماعت اسلامی کے اس شاندار کردار کااعتراف پاکستان کی علیٰ عدلیہ نے بھی کیاہے۔یہ نہیں ہے کہ جماعت اسلامی کے پاس کچھ تھا ہی نہیں تو کرپشن کیا کرتے ؟امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرعبدالرشید ترابی ممبراسمبلی رہے۔ ایک دفعہ جیت کے نتیجے کو دوسرے دن تبدیل کروایا گیاوہ الگ بحث ہے،جب ممبر اسمبلی تھے تو پہلی مرتبہ کسی کو پتہ چلا کہ ایم ایل اے فنڈز بھی ہوتاہے،محکمہ لوکل گورنمنٹ نے عبدالرشید ترابی کے حلقے کو ماڈل حلقہ قراردیاتھا یہ ریکارڈ پر موجود ہے،365سیکمیں بلاتخصیص دیں یہ نہیں دیکھاکہ کس علاقے کے لوگوں نے ووٹ دیے تھے کہ نہیں دیے تھے سب کو برابر حق دیا،بلکہ جس علاقے کے لوگوں نے زیادہ ووٹ دیے اور دوسرے علاقے کے لوگوں نے کم ووٹ دیے تھے یہ نہیں دیکھا بلکہ جس کا حق جتنا آبادی کے بنیادبنتاتھا وہ دیا۔عبدالرشید ترابی نے دو بار جماعت اسلامی کو پارلیمانی نمائندگی دلائی اور جماعت کو سیاسی طور پر آگے بڑھایا۔
جماعت اسلامی کی قیادت نے کردار پیش کیاہے،کوئی ہے تو سامنے آئے۔جماعت اسلامی کے ساتھ اس وقت لاکھوں لوگ وابستہ ہیں،ہزاروں ممبران ہیں۔آزاد کشمیرگلگت بلتستان اور مہاجرین کے ہر حلقے میں ایک طاقت کے طو رپر موجود ہے،وقت قریب ہے کہ عوام جماعت اسلامی پر ہی اعتماد کریں گے اس کے علاہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان چونکہ 1974ء میں ہی قائم ہوئی تھی اس لیے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔اس کے بعد 1977ء میں مارشل لاء لگ گیا،1985ء میں پاکستان کی طرف سے ایک شق لاگوہوئی جس کی بنیاد پر جماعت اسلامی نے انتخاب میں براہ راست حصہ نہیں لیا تھابلکہ تین جماعتوں کا اتحاد بناتھا جماعت اسلامی بھی اس کا حصہ تھی۔
اسی اثناء میں مقبوضہ کشمیرکے اندر تحریک آزادی کشمیرپوری قوت کے ساتھ شروع ہوگئی ہزاروں کی تعدا د میں مقبوضہ کشمیرسے لوگوں نے ہجرت کرکے آزاد کشمیرکا رخ کیا،آزاد خطے سے جماعت اسلامی ہجرت کرکے آنے والوں کی رہائش او ردیگر ضروریات کی طرف لگ گئی،جماعت اسلامی نے مشاورت کے بعدتحریک آزادی کشمیرکے اس بڑے چیلنج سے عہدہ برا ء ہونے کے لیے اپنی ساری تونائیاں اس کی کامیابی کے لیے صرف کیں۔جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرنے اس تحریک کی تمام ضروریات پوری کیں۔1990ء کے انتخابات کے موقع پریہ تحریک عروج پر تھی تو جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے مشاورت سے فیصلہ کیاکہ اگر اس موقع پر جماعت اسلامی انتخابی میدان میں جاتی ہے تو ساری توجہ اور وسائل انتخابی معرکے میں کامیابی کے لیے لگیں گے تو تحریک آزادی کشمیرمتاثرہوگی،جماعت اسلامی نے انتخابات میں نہ جانے کا فیصلہ کیااوراپنی ساری توانائیاں تحریک آزادی پر صرف کیں۔تحریک کے تقاضوں کے مطابق سارے محاذوں پر کام کرکے تحریک آزادی کشمیر کو ایک تواناآوازاورمسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پرفلش پوائنٹ
بنادیا۔
تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ کے کردار کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی نے 1996ء میں مشاورت سے پہلی بار پوری قوت کے ساتھ میدان سیاست میں اترنے کا فیصلہ کیا،انتخابات میں جماعت اسلامی کو اچھے ووٹ بنک کے ساتھ پارلیمانی نمائندگی بھی ملی،جماعت اسلامی کے اس وقت کے امیر عبدالرشید ترابی نے اس پارلیمانی نمائندگی کے ذریعے مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑی۔2006ء میں جماعت اسلامی نے ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا،اس مرتبہ عبدالرشید ترابی 2100کی لیڈ سے جیت گئے تھے مگر رات کو نتائچ تبدیل کروائے گئے۔دوسرے دن عبدالرشید ترابی کی ہار کا اعلان کروایا گیا، ان انتخابات میں جماعت اسلامی کے دیگر امیداروں نے اچھے ووٹ حاصل کیے تھے۔ان انتخابات میں بھی ایک سازش کے تحت جماعت اسلامی کو اسمبلی سے باہر کیاگیا۔
جماعت اسلامی نے 2011ء میں ایک نومولود جماعت ن لیگ آزاد کشمیر کی پیش کش پر مشاورت کے بعد سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے انتخابات میں جانے کا فیصلہ کیا،اس بار بھی جماعت اسلامی کی جیتنے والی سیٹ عبدالرشید ترابی کے حلقے میں بغاوت کروائی گئی اور ایک فرد کو کھڑا عبدالرشید ترابی کے خلاف تاکہ ایک تو جماعت اسلامی کو اسمبلی میں نہ آنے دیاجائے اوردوسرا راجہ فاروق حید ر اور نومولود مسلم لیگ ن کا سرکچلاجائے۔جماعت اسلامی مخالف لابیز اپنے اہداف میں کامیاب ہوئیں اور جماعت اسلامی پارلیمانی نمائندگی حاصل نہ کرسکی۔
جماعت اسلامی نے 2016ء میں بھی مسلم ن آزاد کشمیر نے پھر پیش کش کی کہ مل کر سیاسی حکمت عملی اپناتے ہیں ، جماعت اسلامی نے اس پیش کش پر مشاورت کی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے انتخابات میں جانے کافیصلہ کیا،مسلم لیگ ن نے جماعت اسلامی کو دوبراہ راست سیٹیں ،دومخصوص سیٹیں ،مشیر حکومت اور حکومت بننے کی صورت میں اداروں میں بھی نمائندگی دینے کامعاہدہ کیا۔جماعت اسلامی نے اس پراتفاق کیااور جماعت اسلامی نے اخلاص کے ساتھ ہر حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی مہم چلائی اور جیت کا فیصلہ جماعت اسلامی کے فیصلہ کن ووٹ سے ہی ہوا۔اس کے نتیجے میں جماعت اسلامی کو دوسیٹیں دیں۔مگر معاہدے کے مطابق کچھ اور وعدوں پرابھی تک عمل نہیں ہوا۔
اس وقت جماعت اسلامی دوسیٹوں کے ساتھ اسمبلی میں موجود ہے تحریک انصاف کی قیادت اسمبلی سے باہر ہے اور پیپلزپارٹی جس کی حکومت تھی وہ محض تین سیٹیں لینے میں کامیاب ہوئی۔اس حوالے سے جماعت اسلامی کی کامیاب حکمت عملی تھی۔موجودہ اسمبلی میں پیپلزپارٹی ،مسلم کانفرنس ،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی برابربرابر نمائندگی ہے۔جماعت اسلامی کو یہ نمائندگی ووٹ دینے کے عوض ملی ہے۔جب سے جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کی قیادت حکومت میں آئی ہے اسمبلی اور حکومت تحریک آزادی کی پشتیبان بن گئی ہیں۔قومی وقار میں اضافہ ہواہے نظام کی اصلاح کاکام شروع ہوا ہے۔میرٹ کی بحالی کے لیے این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کرام کی بھرتیوں اور پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نوجیسے اقدامات سے بہتری پیدا ہوئی ہے ۔شریعت اپلیٹ بینچ اور ختم نبوت کے قانون کی منظوری اور آئینی ترامیم کے حوالے سے جماعت اسلامی نے اہم کردار ادا کیا اورکررہی ہے۔جماعت اسلامی خیر کے کاموں میں تعاوں کرے گی اور مسائل کی نشان دہی کرتی رہے گی۔
16جولائی 1917ء سے 2020ء تک اس کاروان کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان ہیں جو کاروان کو آگے لے کرچل رہے ہیں،ان کی قیادت میں مشاورت سے جماعت اسلامی نے وثرن 2030 کے نام سے کام کا آغاز کیاہے،وارڈ کی سطح تک موثر تنظیم قائم کرنے کے ہدف پر کام جاری ہے،بلدیاتی انتخابا ت کی تیاری ہورہی ہے،ممبرسازی اور تنظیم کو مضبوط کیا جارہاہے،قرآن وسنت کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کی کوشش ہورہی ہے،جماعت اسلامی نے کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے لیے مخلص،دیانت دار پرعزم اور جرات مند قیادت کی تیاری کا عمل شروع کیاہواہے،ہر سطح پر لیڈر شپ کی تیاری اور نئے ممبرننے والوں کی تربیت کا اہتمام کیا جارہاہے،جماعت اسلامی خطے کا مستقبل ہے۔اگر ایک سیاسی جماعت ہوکر جماعت اسلامی نے عوام کے لیے یہ سب کچھ کیاہے اگر اس کے پاس اختیارات اور وسائل ہوں تو یہ اس خطے کو ماڈل اسلامی فلاحی ریاست بناسکتی ہے۔
جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرگلگت بلتستان کا قیام 13جولائی 1974 ء کو عمل میں آیا،اپنی تاسیس سے لے کرآج تک جماعت اسلامی نے اسلامی نظام کے قیام ،عوامی خدمت اور تحریک آزادی کشمیرکو منزل سے ہمکنارکرنے کے لیے جوبھرپور کردار ادا کیا وہ تاریخ کا درخشاں اور شاندار باب ہے۔جماعت اسلامی کے قیام کا دن 13جولائی اس لیے رکھا گیا کہ اسی دن سرینگر میں ایک اذان مکمل کرنے کے لیے ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں 22مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اﷲ کی کبریائی بلند کی تھی ۔جماعت اسلامی اسی منزل کی جانب گامزن ہے اور قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کررہی ہے۔تاسیس کے فوراً بعد مولانا عبدالباری مرحوم جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے پہلے امیر منتخب ہوئے ۔ان کے بعد کرنل (ر)رشید عباسی مرحوم امیر منتخب ہوئے ۔ان کی وفات کے بعد عبدالرشید ترابی اور بعد ازاں سردار اعجاز افضل خان اس کاروان سخت جاں کے امیر رہے۔ ان کے دور امارت کے بعد ارکان جماعت نے پھر عبدالرشید ترابی کو اپنا امیر چنا۔عبدالرشید ترابی کو اراکین جنرل کونسل بار بار منتخب کرتے رہے اور وہ احسن انداز سے اپنی ذمہ داریاں اداکرتے چلے جار ہے ہیں ۔
جماعت اسلامی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ تاسیس سے لے کر اب تک دستور کے مطابق تسلسل کے ساتھ جمہوری عمل اور ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنے امیر کو منتخب کرنے میں ایک دن کی تاخیر نہیں کی۔امیر جماعت کا انتخاب ہر تین سال بعد اراکین جنرل کونسل خفیہ رائے دہی سے کرتے ہیں۔مرکزی مجلس شوریٰ اراکین کے لیے امیر کے انتخاب میں سہولت کے لیے تین نام تجویز کرتی ہے ۔لیکن اراکین جنرل کونسل ان ناموں کے علاوہ بھی اگر کسی کو چاہیں تو امیر منتخب کر سکتے ہیں ۔
امیر کے انتخاب کے لیے جو اوصاف ہونے چاہئیں ان میں تقویٰ ،پرہیزگاری ،فہم وفراست اور ٹیم کو لے کر چلنے کی صلاحیت ۔ان اوصاف کو سامنے رکھ کر ہر رکن جنرل کونسل دستور کے مطابق علاقائی ، قبیلائی یا لسانی تعصبات پرنہیں بلکہ اﷲ کے سامنے جوابدھی کے نقطہ نظر سے ووٹ دیتا ہے۔انتخاب کے دوران کوئی فرد لابنگ یادخل اندازی نہیں کر سکتا۔دستور کے مطابق ایسا کرنے والا فرد چاہے مرکزی مجلس شوریٰ کا رکن ہو یا رکن جنرل کونسل وہ معطل کر دیا جائے گا۔ مضبوط تنظیمی ڈھانچے اور دستور پر سختی سے عمل پیرا ہونے وجہ سے انتخابی عمل صاف اور شفاف ہوتا ہے ، جماعت اسلامی کے تنظیمی ڈھانچے کا تصور کسی دوسری جماعت یا پارٹی میں نہیں ۔
مرکزی مجلس شوریٰ کی مشاورت سے پالیسیاں بنائی جاتی ہیں جن کو امیر جماعت اسلامی اور مرکزی ٹیم لے کر چلتی ہے۔ جماعت اسلامی میں فیصلے انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔جماعت اسلامی ایک انقلابی تحریک ہے جو موجودہ فرسودہ نظام تبدیل کرکے اسلام نظام کا دیا ہوا نظام چاہتی ہے۔اﷲ تعالیٰ نے انبیاء کو اپنی واحدانیت کے اقرار اور دنیا میں دین اسلام کے غلبے کے لیے مبعوث فرمایاکہ تمام ادیان باطل کو مٹا کر اﷲ کے دئیے ہوئے نظام کو غالب اور نافذ کیا جائے ۔یہی پیغام نبی آخرالزمان کا تھا۔آج ہمارا دین بطور نظام حیات مغلوب ہے اور جماعت اسلامی اسی لیے اٹھی ہے کہ وہ دین کو بطور نظام حیات قائم کرے۔مختلف ادوار میں جماعت اسلامی کی ذمہ داری جن قائدین کے کندھوں پر رہی ، انہوں نے اپنی تمام تر توانائیاں لگاکر ان کی آبیاری کی۔ عبدالرشید ترابی کی قیادت میں جماعت اسلامی نے زمام کار کی تبدیلی ،اصلاح معاشرہ ،عوامی خدمت اورتحریک آزادی کشمیرمیں گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور دے رہی ہے۔
جماعت اسلامی نے سرکاری تعلیمی اداروں کی زبوں حالی کے پیش نظر نسل نوکے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے کے لیے آزاد کشمیربھر اور گلگت بلتستان میں 4سو سے زائد سکولز اور کالجز قائم کیے ۔ان سکولوں میں ہزاروں بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوئے اور ایک لاکھ کے قریب زیر تعلیم ہیں ۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں قرآن کی تدریس اور فہم قرآن کے لیے 150سے زائد دینی ادارے قائم کیے جن میں ہزاورں بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔جماعت اسلامی ان اداروں کے ذریعے ایسے علماء تیار کیے جو مسلکی اور فرقہ واریت سے بالاترہوکر دین کاابلاغ کررہے ہیں جو امت کو امت واحدہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور دور جدید کے چیلنجز سے آگاہ ہیں ۔
عوامی خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی نے کارہائے نمایاں سرانجام دی ہیں۔ 17ہزار یتیم بچوں کی کفالت جماعت اسلامی اور اس کے ادارے کررہے ہیں۔ان بچوں کی تعلیم کے سارے اخراجات اور دیگر مسائل بھی جماعت کے ذمہ ہیں۔اس کے علاوہ سینکڑوں بیواؤں ور بے سہارا لوگوں کی کفالت جماعت اسلامی اور اس کے ادارے کررہے ہیں۔زلزلہ ،سیلاب یااور قدرتی آفت میں جماعت اسلامی کے رضا کار سب سے آگے نظر آئیں گے۔
صحت کے شعبے میں بھی جماعت اسلامی نے کارہائے نمایاں سرانجام دیے۔غریب اور نادار مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں ہسپتال اورڈسپنریاں اس مقصد کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔زلزلے کے موقع پر لاکھوں افراد کا مفت علاج کیاگیا۔اسی طرح عوامی فلاح کے دیگر منصوبہ جات جن میں صاف پینے کے پانی اور دیگر سینکڑوں منصوبے مکمل ہو چکے اور سینکڑوں زیر تکمیل ہیں ۔جماعت اسلامی غریب اورنادار بچوں کی اعلیٰ تعلیم کا بندوبست بھی کرتی ہے۔ان بچوں کو بیرون ملک سکالرشپ پر داخلے کروائے جاتے ہیں جبکہ یتیم بچیوں کی شادی کے اخراجات بھی برداشت کیے جاتے ہیں۔جماعت اسلامی عوامی خدمت بلا تخصیص کر رہی ہے جو صرف اﷲ کی رضا کے لیے ہیں۔
جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے تحریک آزادی کشمیرکے لیے سب سے زیادہ عملی کام کیا۔مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے مظالم سے تنگ آ کر ہجرت کرنے والوں کی بے مثال خدمت کی اور ابھی بھی ان کی خدمت کی جا رہی ہے۔مہاجرین کے کیمپوں میں ان کے مسائل کے حل اور ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ROKMسمیت دیگر ادارے قائم کر رکھے ہیں ۔
جماعت کے امیرعبدالرشید ترابی نے دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ، اس سلسلے میں دنیا کے مختلف ممالک میں کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد ہوتا رہا جن میں مختلف ممالک کے سینکڑوں کی تعداد میں مندوبین اور سربراہان مملکت شریک ہوتے رہے جنہوں نے عبدالرشید ترابی کی تحریک پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعلان کیا اور متفقہ قراردادیں بھی منظور کیں۔ان ہی کوششوں اور کاوشوں کے نتیجے میں او آئی سی میں کشمیر کنٹیکٹ گروپ کا قیام عمل میں آیا اور برطانیہ کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا ، یورپی یونین ، عرب لیگ اور دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیاگیا۔ابلاغ کے محاذ پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مختلف زبانوں میں سینکڑوں کتب اور میگزین شائع ہو رہے ہیں ان سے دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور مسئلہ کشمیر سے آگاہی حاصل کر رہی ہے۔
مسئلہ کشمیر کو تحلیل کرنے کے لیے جب چارنکاتی فارمولا پیش کیا تھا تو جماعت اسلامی کے سوا سب ڈھیر ہو گئے ۔اس وقت بھی جماعت اسلامی اور اس کی قیادت ہی کھڑی رہی چاہے وہ سردار اعجااز افضل خان ہوں یا عبدالرشید ترابی ۔باقی ساری آزادکشمیرکی قیادت چار نقاطی فارمولے کی ٹرین پر چڑگئی تھی۔جماعت اسلامی اور اس کی قیادت نے تحریک آزادی کشمیر کو اس حادثے سے بچایا۔
آزاد کشمیرسے جن لوگوں نے مقبوضہ کشمیرمیں جاکر جہا دمیں عملی حصہ لیا ان کاتعلق بھی جماعت ا سلامی سے ہے۔مقبوضہ کشمیرکے ہر قبرستان میں آزاد کشمیرکے شہداء موجود ہیں ۔آزادی کی منزل تک جماعت اسلامی کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ رہے گی یہ ہمارا یمانی اور دینی فریضہ بھی ہے اور جماعت اسلامی کے دستور کاحصہ بھی ہے ۔
جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنوں کے ہاتھوں سے کروڑوں نہیں اربوں روپے مختلف منصوبوں پر خرچ ہوئے ۔مگر کیا مجال کے کسی قیادت اور کارپرکوئی انگلی اٹھائے،یہاں ایک بات ذہین نشین رہنی چاہیے کہ جماعت اسلامی کی قیادت اورکارکن بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں او راسی طرح انسانی خواہشات رکھتے ہیں جس طرح دوسرے افراد ہیں۔یہ کوئی فرشتوں کی جماعت نہیں ہے،نہ ہی کوئی یہ دعویٰ کرسکتاہے۔کوتاہیاں اور کمزوریاں ہیں لیکن خیرغالب ہے۔ان لوگوں کے دامن صاف ہیں،اس کو معمولی نہ سمجھاجائے۔
جماعت اسلامی کے اس شاندار کردار کااعتراف پاکستان کی علیٰ عدلیہ نے بھی کیاہے۔یہ نہیں ہے کہ جماعت اسلامی کے پاس کچھ تھا ہی نہیں تو کرپشن کیا کرتے ؟امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرعبدالرشید ترابی ممبراسمبلی رہے ۔ ایک دفعہ جیت کے نتیجے کو دوسرے دن تبدیل کروایا گیاوہ الگ بحث ہے،جب ممبر اسمبلی تھے تو پہلی مرتبہ کسی کو پتہ چلا کہ ایم ایل اے فنڈز بھی ہوتاہے،محکمہ لوکل گورنمنٹ نے عبدالرشید ترابی کے حلقے کو ماڈل حلقہ قراردیاتھا یہ ریکارڈ پر موجود ہے،365سیکمیں بلاتخصیص دیں یہ نہیں دیکھاکہ کس علاقے کے لوگوں نے ووٹ دیے تھے کہ نہیں دیے تھے سب کو برابر حق دیا،بلکہ جس علاقے کے لوگوں نے زیادہ ووٹ دیے اور دوسرے علاقے کے لوگوں نے کم ووٹ دیے تھے یہ نہیں دیکھا بلکہ جس کا حق جتنا آبادی کے بنیادبنتاتھا وہ دیا۔
جماعت اسلامی کی قیادت نے کردار پیش کیاہے،کوئی ہے تو سامنے آئے۔جماعت اسلامی کے ساتھ اس وقت لاکھوں لوگ وابستہ ہیں،ہزاروں ممبران ہیں۔آزاد کشمیرگلگت بلتستان اور مہاجرین کے ہر حلقے میں ایک طاقت کے طو رپر موجود ہے،وقت قریب ہے کہ عوام جماعت اسلامی پر ہی اعتماد کریں گے اس کے علاہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان چونکہ 1974ء میں ہی قائم ہوئی تھی اس لیے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔اس کے بعد 1977ء میں مارشل لاء لگ گیا،1985ء میں پاکستان کی طرف سے ایک شق لاگوہوئی جس کی بنیاد پر جماعت اسلامی نے انتخاب میں براہ راست حصہ نہیں لیا تھابلکہ تین جماعتوں کا اتحاد بناتھا جماعت اسلامی بھی اس کا حصہ تھی۔
اسی اثناء میں مقبوضہ کشمیرکے اندر تحریک آزادی کشمیرپوری قوت کے ساتھ شروع ہوگئی ہزاروں کی تعدا د میں مقبوضہ کشمیرسے لوگوں نے ہجرت کرکے آزاد کشمیرکا رخ کیا،آزاد خطے سے جماعت اسلامی ہجرت کرکے آنے والوں کی رہائش او ردیگر ضروریات کی طرف لگ گئی،جماعت اسلامی نے مشاورت کے بعدتحریک آزادی کشمیرکے اس بڑے چیلنج سے عہدہ برا ء ہونے کے لیے اپنی ساری تونائیاں اس کی کامیابی کے لیے صرف کیں۔جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرنے اس تحریک کی تمام ضروریات پوری کیں ۔1990ء کے انتخابات کے موقع پریہ تحریک عروج پر تھی تو جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے مشاورت سے فیصلہ کیاکہ اگر اس موقع پر جماعت اسلامی انتخابی میدان میں جاتی ہے تو ساری توجہ اور وسائل انتخابی معرکے میں کامیابی کے لیے لگیں گے تو تحریک آزادی کشمیرمتاثرہوگی،جماعت اسلامی نے انتخابات میں نہ جانے کا فیصلہ کیااوراپنی ساری توانائیاں تحریک آزادی پر صرف کیں۔تحریک کے تقاضوں کے مطابق سارے محاذوں پر کام کرکے تحریک آزادی کشمیر کو ایک تواناآوازاورمسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پرفلش پوائنٹ بنادیا۔
تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ کے کردار کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی نے 1996ء میں مشاورت سے پہلی بار پوری قوت کے ساتھ میدان سیاست میں اترنے کا فیصلہ کیا،انتخابات میں جماعت اسلامی کو اچھے ووٹ بنک کے ساتھ پارلمیانی نمائندگی بھی ملی،جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے اس پارلیمانی نمائندگی کے ذریعے مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑی۔2001ء میں جماعت اسلامی نے ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا،اس مرتبہ عبدالرشید ترابی 2100کی لیڈ سے جیت گئے تھے مگر رات کو نتائچ تبدیل کروائے گئے۔دوسرے دن عبدالرشید ترابی کی ہار کا اعلان کروایا گیا، ان انتخابات میں جماعت اسلامی کے دیگر امیداروں نے اچھے ووٹ حاصل کیے تھے۔ان انتخابات میں بھی ایک سازش کے تحت جماعت اسلامی کو اسمبلی سے باہر کیاگیا۔
جماعت اسلامی نے 2011ء میں ایک نومولود جماعت ن لیگ آزاد کشمیر کی پیش کش پر مشاورت کے بعد سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے انتخابات میں جانے کا فیصلہ کیا،اس بار بھی جماعت اسلامی کی جیتنے والی سیٹ عبدالرشید ترابی کے حلقے میں بغٖاوت کروائی گئی اور ایک فرد کو گھڑا عبدالرشید ترابی کے خلاف تاکہ ایک تو جماعت اسلامی کو اسمبلی میں نہ آنے دیاجائے اوردوسرا راجہ فاروق حید ر اور نومولود مسلم لیگ ن کا سرکچلاجائے۔جماعت اسلامی مخالف لابیز اپنے اہداف میں کامیاب ہوئیں اور جماعت اسلامی پارلمیانی نمائندگی حاصل نہ کرسکی۔
جماعت اسلامی نے 2016ء میں بھی مسلم ن آزاد کشمیر نے پھر پیش کش کی کہ مل کر سیاسی حکمت عملی اپناتے ہیں ، جماعت اسلامی نے اس پیش کش پر مشاورت کی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے انتخابات میں جانے کافیصلہ کیا،مسلم لیگ ن نے جماعت اسلامی کو دوبراہ راست سیٹیں ،دومخصوص سیٹیں ،مشیر حکومت اور حکومت بننے کی صورت میں اداروں میں بھی نمائندگی دینے کامعاہدہ کیا۔جماعت اسلامی نے اس پراتفاق کیااور جماعت اسلامی نے اخلاص کے ساتھ ہر حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی مہم چلائی اور جیت کا فیصلہ جماعت اسلامی کے فیصلہ کن ووٹ سے ہی ہوا۔اس کے نتیجے میں جماعت اسلامی کو دوسیٹیں دیں۔
اس وقت جماعت اسلامی دوسیٹوں کے ساتھ اسمبلی میں موجود ہے تحریک انصاف کی قیادت اسمبلی سے باہر ہے اور پیپلزپارٹی جس کی حکومت تھی وہ محض تیں سیٹیں لینے میں کامیاب ہوئی۔اس حوالے سے جماعت اسلامی کی کامیاب حکمت عملی تھی ۔موجودہ اسمبلی میں پیپلزپارٹی ،مسلم کانفرنس ،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی برابربرابر نمائندگی ہے۔جماعت اسلامی کو یہ نمائندگی ووٹ دینے کے عوض ملی ہے۔جب سے جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کی قیادت حکومت میں آئی ہے اسمبلی اور حکومت تحریک آزادی کی پشتیبان بن گئی ہیں۔قومی وقار میں اضافہ ہواہے نظام کی اصلاح کاکام شروع ہوا ہے۔میرٹ کی بحالی اور پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نوجیسے اقدامات سے بہتری پیدا ہوئی ہے جماعت اسلامی خیر کے کاموں میں تعاوں کرے گی اور برائی کے کاموں میں تعاون نہیں کرے گی۔
برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی نے نئی جہت لی ہے ،مسلسل کرفیو اور پلیٹ گنوں کے چھروں کی بارش کے باوجود کشمیریوں نے بھارتی قبضے کے خلاف نئے انداز سے انتفاضہ شروع کیا ہوا ہے، نریندر مودی اس نئے انتفاضہ کو کچلنے کے لیے بدترین ریاستی دہشت گردی کررہاہے ،ان حالات میں کل جماعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی کی دعوت پرامیر جماعت اسلامی وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے برطانیہ کا کامیاب دورہ کیا،مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے عبدالرشید ترابی نے تاریخی کردار ادا کیا،عرب ممالک ہوں یا یورپی ممالک عبدالرشید ترابی نے مظالموں کشمیریوں کی آواز کو ہرجگہ پہنچائی ہے۔برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد جو عالمی سطح پر حالات پیدا ہوئے اس پیس منظرمیں عبدالرشید ترابی کا دورہ بڑی اہمیت کو حامل تھا۔ممبر اسمبلی بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ تھااگرچہ عبدالرشید ترابی ممبراسمبلی رہ چکے ہیں اور اپنے اس دور کو بھی تحریک آزادی کے لیے وقف کیااور آج بھی وہ تحریک کے لیے وقف ہیں۔
اس دورے کو ان معنوں میں کامیاب قراردیاجاسکتاہے کہ برمنگھم میں عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت برطانیہ کے تمام سٹی کونسل کے کونسلرز کا ایک بھرپور کنونشن منعقدہوا جس میں برطانیہ کے تمام شہروں کے سٹی کونسلرز نے شرکت کی ، اس کنونشن میں برطانیہ کے سوسے زیادہ اہم اور موثر کونسلرزاور ممبران پارلیمنٹ شریک ہوئے ،عبدالرشید ترابی چونکہ مسئلہ کشمیرکی تمام جہتوں سے آشناہیں وہ متاثرکن انداز سے گفتگوکرتے ہیں اور سنے والے فردکو قائل کردیتے ہیں اﷲ تعالیٰ نے یہ صلاحیت ان کے اندر پیدا کی ہے اور وہ بھرپور اپنی اس صلاحیت کو بروکار لاکر اپنے درست اور جائز موقف سے عوام الناس کو روشناس کرواتے ہیں،برطانیہ کے وہ تمام کونسلرز جو اس کنونشن میں شریک تھے عبدالرشید ترابی کی گفتگوسنے کے بعداس عزم کے ساتھ اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے کہ وہ اپنی اپنی کونسلز کے اندر مسئلہ کشمیرکو زیربحث لائیں گے اور کشمیریوں کے ساتھ جو نارواسلوک بھارت روارکھے ہوئے ہے اس کے خلاف آواز بلند کریں گے۔
عبدالرشید ترابی نے برطانیہ کے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کیا،برطانوی ممبران کو یہ باور کروایاکہ آپ کے الڈرزمسئلہ کشمیرکے گواہ اور فریق ہیں اور مسئلہ کشمیرتقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ،یہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کوئی سرحدی تنازع نہیں ہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ انسانوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے ،خود بھارتی قیادت نے اقوام متحدہ میں جاکر عالمی برادری کے سامنے یہ عہد کیاکہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق فراہم کرے گا،1947میں 65ہزار مسلح مجاہدین سرینگر پہنچ چکے تھے جو آزادی کے لیے لڑرہے تھے مگر بھارت اور عالمی برادری کی ضمانت پر کشمیری مجاہدین نے ہتھیار کھے تھے ،عالمی برادری اور برطانیہ اپنا کردار ادا نہیں کرے گا تو یقین مجبور ہوکر کشمیری ہتھیار دوبارہ اٹھائیں گے،اس وقت آزاد کشمیرمیں 5لاکھ کے قریب سابق فوجی ہیں اور عام عوام بھی اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے تیار ہیں،نریندرمودی جس انداز سے کشمیریوں کے خون کی ہولی کھیل رہاہے اس سے انسانی روح ٹرپ اٹھتی ہے،لاکھوں کی تعداد میں منقسم خاندان ہیں جو اپنے بھائیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں نریندر مودی ممنوعہ ہتھیاروں سے کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے،اگر کشمیریوں نے جب دیکھا کہ دنیا کاکوئی فورم ،فرداور حکومت ان کی مدد کے لیے تیار نہیں ہے اور بھارت سے دوستی کررہی ہے تو یقینا یہ سارے لوگ سیز فائر لائن عبور کریں گے جس کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑی جنگ ہوگی دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں دو ایٹمی طاقتوں کی جنگ سے نہ صرف جنوبی ایشیا متاثرہوگا بلکہ پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آئی گی،پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا،کشمیری پرامن طریقے سے اپنا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں مگر بھارت اور نریندر مودی حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،ان حالات میں عالمی برداری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے،خاص کر برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ا س مسئلے میں مداخلت کرے اور بھارت پر دباؤ بڑھائے کہ وہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق فراہم کرے ،یہ اہل برطانیہ کے کندھوں پر تاریخی بوجھ بھی ہے،مقبوضہ کشمیرمیں روارکھے جانے والے بھارتی مظالم کاتذکرہ کیااور ریاستی دہشت گردی کے مناظر سامنے لائے اس پر برطانوی ممبران نے یقین دہانی کروائی کہ وہ کردار ادا کریں گے۔مقبوضہ کشمیرمیں فکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا عندیہ دیا۔
لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے عبدالرشید ترابی کی قیادت میں 27اکتوبر کویوم سیاہ کے موقع پر تاریخی مظاہرہ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،انسانی حقوق کے اداروں اور میڈیا نے اس مسئلہ کی جانب توجہ دی ،یہ ایک کامیاب مظاہرہ تھا،اس سے بھارت کے مظالم دنیا میں اجاگر ہوئے،اس مظاہرے کی وجہ سے میڈیا کے ذریعے پورے یورپ اورعالمی سطح پر مسئلہ کشمیراجاگر ہوا۔
برطانیہ کے تاریخی اور علمی شہر اکسفورڈ سٹی میں سٹی کونسل میں عبدالرشید ترابی نے کونسلرز سے خطاب کیا،کنونشن کے بعد اکسفورڈکونسل نے کشمیرپر قرارداد منطورکی اس کی تحسین کی اور کہاکہ یہ قراردادباقی سٹی کونسل کے لیے نظیر ہے،وہ بھی اسی طرح کی قراردادیں پاس کریں اور آخرمیں پارلیمنٹ سے اسی طرح کی قراردادمنظور کروائیں جو برطانوی پارلیمنٹ نے آزاد فلسطین کے لیے منظورکی ہے،اسی طرح کی قرارداد کشمیرکے لیے منظور کروائی جائے،سٹی کونسلز کے اجلاسوں میں ممبران پارلیمنٹ بھی خصوصی دعوت پر شریک رہے ہیں۔لوٹن ،بولٹن سمیت دیگر کونسلز میں عبدالرشید ترابی نے خطابات کیے اور مسئلہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے کونسلرز کو آگاہ کیا۔
سٹی کونسلز میں پروگرام ایک نیا تجربہ تھا جو کامیاب رہاہے،عبدالرشید ترابی نے برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر جاکر کشمیر کے حوالے سے یاداشت پیش کی ۔برطانیہ کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ اوراہل دانش سے بھی ملاقاتیں ہوئیں ،اپنے
دورے کے دوران عبدالرشید ترابی نے کشمیری اورپاکستان کمیونٹی سے کہاکہ وہ کشمیرکے سفیر بن کر یہاں کام کریں بلخصوص کشمیری نوجوان جویہاں پلے بڑے ہیں ان پر کام کریں اور ان کو کشمیرکی صورت حال سے آگاہ کریں،ان کو کشمیرکی آزادی کی تحریک سے وابستہ کریں،برطانیہ کے ان ممبران پارلیمنٹ سے رابطے رکھیں جو کشمیریوں کے ووٹ سے منتخب ہوتے ہیں اور ایسے ممبران تک بھی رسائی حاصل کریں جوہمارے ووٹوں کے بغیر منتخب ہوئے ہیں،رائے عامہ اور برطانیہ کے اہل دانش تک کشمیرکے تازہ ترین حالات پہنچائیں۔عبدالرشید ترابی نے اس مختصر دورے میں مسئلہ کشمیرکو اجاگرکیا،ان تقریبات کو منظم کرنے میں کل جماعتی بین الاقوامی کشمیرکمیٹی اور تحریک کشمیربرطانیہ اوریورپ متحرک رہے رہی ہیں،عبدالرشید ترابی نے بیرون ملک کشمیریوں کو کہاکہ وہ ہدف رکھ کر مسئلہ کشمیرپر کام کریں تاکہ آزادی کی منزل حاص ہوسکے۔
جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولہ طے پانے سے آزاد کشمیرکی سیاسی صورت حال یکسر بدل گئی ہے، دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ وہ کشمیرکی آزادی کی تحریک کو مل کر منزل تک پہنچائیں گی اور آزادی کے بیس کیمپ میں اصلاح احوال کریں گی، کشمیریوں کا وقار بحال کیا جائے گا اس کے لیے ضروری آئینی ترامیم کے لیے بھی پیش رفت کی جائے گی،آزاد کشمیر میں اچھی حکومت کے قیام کی ضرورت ہے جس کے لیے جماعت اسلامی اور عبدالرشید ترابی کا اسمبلی میں ہونا ضروری ہے۔عبدالرشید ترابی اور جماعت اسلامی کا تحریک آزادی میں کلیدی کردار ہے اور اصلاح احوال کے لیے بھی جماعت اسلامی کے پاس افراد موجود ہیں جو صاحب کردار ہیں تعلیم یافتہ ہیں اور ،کرپشن کا کوئی دھبہ ان پر نہیں ہے۔ایسی ہی قیادت اصلاح احوال کرسکتی ہے۔جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن مل کر آمدہ انتخابات میں پیش رفت کرلیتی ہیں جو لگ رہاہے تو حکومت سازی کا مرحلہ ان کے لیے آسان ہوگا۔ جماعت اسلامی اگرچہ پارلیمانی پارٹی رہی ہے اور جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی ممبر اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ،عبدالرشید ترابی اپوزیشن کے ممبر اسمبلی تھے اور کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آزاد کشمیرمیں ایم ایل اے فنڈز متعارف کروایا ،جس کا سہرا عبدالرشید ترابی کے سر سجاتا ہے،اسمبلی کے اندر قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا،نوجوان کے حقوق کی بحالی کی جنگ اسمبلی کے اندر بھی ،عدالتوں میں اور عوام کی سطح پر بھی لڑی ہے،جماعت اسلامی کے ایک ممبر اسمبلی نے وہ کارہائے نمایاں سرانجام دیے جو کسی اور کے حصہ میں نہیں آئے،عبدالرشید ترابی کے حلقے کو محکمہ لوکل گورنمنٹ نے مثالی حلقہ قراردیا اور اس حلقے میں میرٹ کی بنیادی پر 350تعمیراتی منصوبے دیے گئے جن میں ایک روپے کی کرپشن نہیں ہوئی یہ بھی ایک منفرد مثال ہے جو جماعت اسلامی کے ممبر اسمبلی نے قائم کی ،یہ تمام کے تمام منصوبے میرٹ پر دیے گئے جہاں سے ووٹ نہیں بھی ملے تھے ان تک بھی یہ فیض پہنچایاگیا،اسی طرح آزاد کشمیربھر میں عبدالرشید ترابی نے کام کروائے جو ریکارڈ پر موجود ہیں۔ جماعت اسلامی کبھی حکومت کا حصہ نہیں رہی ہے،یہ آزاد کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ جماعت اسلامی حکومت کا حصہ ہوگی ،جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں کس کو کتنا فائدہ ہوگا ،یہ آنے والا وقت بتائے گا،اگر جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن حکومت سازی میں کامیاب ہوجاتی ہیں جو نظر آرہاہے تو اس صورت میں ،امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی ممبر اسمبلی بن جائیں گئے ٹینکویٹ کی سیٹ پر اور نورالباری باری جو اس وقت تک پہلے نمبر پر ہیں وہ ممبر اسمبلی بن جائیں گے تو غربی باغ سے سردار عتیق اور میجر لطیق خلیق کو سخت مقابلہ ہے اگر میجر جیت جاتے ہیں تو جماعت اسلای کی تیسری سیٹ جائے گی،خاتون کی سیٹ جماعت اسلامی کے حصہ میں آجائے گی اسی طرح پونچھ ،کوٹلی ،چکسواری اور دیگر مقامات پر جماعت اسلامی کے قائدین انتخابی عمل میں موجود ہیں اگر ان میں سے کوئیسیٹ آجاتی ہے تو جماعت اسلامی ایک موثر پارلیمانی قوت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو یہ جماعت اسلامی کے مستقبل کا روشن باب اور اچھی اوپنگ ہوگی۔ جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے اپنی مرکزی مجلس شوریٰ کی مشاورت سے حکمت عملی بناکر میدان میں اترے ہیں،جماعت اسلامی اس حکمت میں نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اس کے نہ صرف کشمیرپر مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ مقبوضہ کشمیر میں اچھا پیغام جائے گا،جماعت اسلامی اسمبلی کے فلور سے تحریک آزادی کے لیے وہ اقدامات کرواسکتی ہے جو اسمبلی سے باہر رہ کرنہیں کرواسکتی۔اس کامیابی سے خود پاکستان میں بھی جماعت اسلامی کے لیے اچھا پیغام ہوگا۔ جماعت اسلامی ایک انقلابی تحریک ہے اس کی کوشش ہے کہ وہ پورے نظام کو بدل کر اس کی جگہ اﷲ کے دیے ہوئے نظام کو قیام کرے،اس کے لیے وہ دنیامیں برسرپیکار ہے،بعض ممالک میں اسلامی تحریکات کو کامیابیاں ملی ہیں اور انھوں نے اپنے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی ہے،کرپشن کا خاتمہ کیا ہے معیشت کو بہتر کیا ہے اور عام آدمی کے لیے ریلیف فراہم کیاہے ،بعض ممالک میں اسلامی تحریک نے اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے ہم خیال جماعتوں سے مل کر حکومت کی ہے اور کررہی ہے ہیں۔ہم خیال جماعتوں سے مل کر اپنے عوام کے مسائل حل کرنے اور ملک اور ریاست کے وقار کو بحال کرنے میں جو کردار ادا کیا گیاہے اس سے تحریک کو بھی فائدہ ہوا ہے اور ساتھ ریاست اور عوام کو بھی فائدہ ہواہے اور اسی کے نتیجے میں عوام جماعت اسلامی کی طرف متوجہ ہوئے ہیں اور جماعت نے آگے کی طرف سفر کیاہے ،جماعت اسلامی نے جہاں جہاں بھی اس ماڈل پر کام کیا ہے وہا ں تحریک کو فائدہ ہواہے،ان سارے امکانات سے استفادہ رکرنے کے لیے ضروری ہے کہ قیادت اورکارکن حکمت کے ساتھ آگے بڑھیں۔ امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی عالمی اسلامی تحریکوں کے قائد ہیں اور وہ بھی کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ میں اصلاح احوال کا ایک ویثرن رکھتے ہیں ،انھوں نے اس طرف اپنی شوریٰ کے مشورے سے قدم اٹھایاہے اس میں وہ کس قدر کامیاب ہوتے ہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔جماعت اسلامی پاور کوری ڈور میں اپنی جگہ بنالیتی ہے تو اس یہ منزل کی طرف پہلا قدم ہوگا۔جماعت اسلامی اور ن لیگ مل کر بیس کیمپ میں اصلاح وحوال کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں ریاست کے ادارے جو تباہ کردیے گئے ہیں وہ میرٹ پر کام شروع کردیں عدالتی نظام بہتر ہوجائے تھانے اور کہچریاں عوام کو رشوت اور سفارش کے بغیر ریلیف فراہم کرنا شروع کردیں ۔انتخابی اصلاحات کرلی جائیں۔تو اس سارے عمل سے عوام کو فائدہ پہنچے گا ،وہاں جماعت اسلامی بھی پھیلے پھولے گی۔اس وقت دنیا میں سارے نظام فیل ہوچکے ہیں پوری انسانیت نے نظام کی تلاش میں ہے اور وہ نیا نظام اسلام کے پاس ہے مگر بدقمتی سے اس کو نافذ نہیں کیا گیا۔جماعت اسلامی اپنی حکمت عملی کے تحت عوام الناس کو اپنی طرف متوجہ کرلیتی ہے تو مستقبل اسلا م اور اسلامی جماعت کا ہے۔