لاہور:جماعت اسلامی آزادکشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاہے کہ نریندرمودی نے کشمیریو ں کو حق خود ارادیت دینے میں مزید تاخیر کی تو ہندوستان کاجغرافیہ تبدیل ہوجائے گا،معرکہ حق میں پاکستان کی عظیم فتح نے دنیا کا سیاسی منظر نامہ بدل دیا،کشمیری 25کروڑ پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں جو اول روزس کشمیریوں کی پشتبانی کررہے ہیں،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان سے جماعت اسلامی اسلام کے مغائر باطل اور فرسودہ نظام کوختم کرکے دم لے گی،آزا دکشمیراور گلگت بلتستان میں ایک لاکھ پچاس ہزاروں نوجوانوں کو بنوقابل پروگرام کے تحت ہنرمند بناکر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے بدل دو نظام اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے،دنیا نے کشمیریوں سے عہد کررکھا ہے کہ وہ ان کو حق خودارادیت دلائے گی ہندوستان نے بدعہدی کی ہے دنیا ہندوستان کے خلاف کاروائی کرے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کے اندر مودی کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے درجنوں ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں،کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں،لداخ سے جموں تک ایک ہی آواز ہے کشمیربنے گا پاکستان،کشمیریوں کے قائدسید علی گیلانی نے جو نعرہ دیاہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے جماعت اسلامی اس نعرے کو عملی جامع پہنائے گی،انھوں نے کہا ریاست کے آزاد خطوں کو تحریک آزادی کو حقیقی بیس کیمپ بنانے کے ساتھ اسلا می فلاحی ریاست بنائیں گے،ظلم کے ہرنشان کو مٹائیں گے۔
تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب جماعت اسلامی پاکستان کی دعوت پر اجتماع عام میں شرکت کے لیے اسلام اباد پہنچ گے
اسلام آباد: تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب جماعت اسلامی پاکستان کی دعوت پر اجتماع عام میں شرکت کیلیے اسلام اباد پہنچ گے وہ 21 22 23 نومں ر کو مینار پاکستان میں منعقد ہونے والے جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام اجتماع عام میں شرکت کریں گے دریں اثناء تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان سے خصوصی ملاقات کی، جس میں عالمی سطح پر کشمیر کاز کے حوالے سے جاری سرگرمیوں، سفارتی حکمتِ عملی اور تحریک کشمیر کے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر میں کشمیر کے مسئلے کو مؤثر انداز میں اُجاگر کرنے اور بھارتی مظالم کو عالمی ضمیر تک پہنچانے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔اس موقع پر صدر تحریک کشمیر یورپ محمد غالب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کشمیر یورپ کا بنیادی مقصد دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر مظلوم کشمیری عوام کی آواز کو بھرپور انداز میں پہنچانا ہے۔ ہم نے یورپ میں پارلیمنٹس، انسانی حقوق کی تنظیموں، میڈیا اور مختلف فورمز پر کشمیر کے حقِ خودارادیت کے لیے مسلسل جدوجہد کی ہے۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم اس جدوجہد کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔ہم دل سے چاہتے ہیں کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی قیادت کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ بین الاقوامی سفارتی حکمتِ عملی تیار کی جائے تاکہ بھارتی ظلم و بربریت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جاسکے۔”جماعت اسلامی ازاد کشمیر گلگت بلتستان کے سیکرٹری جزل راجہ جہانگیر خان نے تحریک کشمیر یورپ کی عالمی سطح پر کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمد غالب اور ان کی ٹیم نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود کشمیر کاز کو زندہ رکھا ہے۔ انہوں نے تحریک کشمیر کی خدمات کو ''گرانقدر، مؤثر اور تاریخی'' قرار دیتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر عالمی سطح پر کشمیر کے مقدمے کو مزید فعال کرنے کے لیے تحریک کشمیر کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے گی۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دنیا بھر میں کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کی کوششیں مزید تیز کی جائیں گی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے رابطے بڑھائے جائیں گے۔
آزا دکشمیر اور گلگت بلتستان سے ہزاروں افراد اجتماع عام لاہور میں شرکت کریں گے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان
جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزادکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان سے ہزاروں افراد جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام میں شرکت کریں گے،لاہورمیں 21نومبر سے شروع ہونے واا روحانی اجتماع پاکستان کو حقیقی سمیت کاتعین کرے گا،بدلو نظام اجتماع عام حقیقی اسلامی تبدیلی کا سنگ میل ثاب ہوگا،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ حلقہ 6کے دورران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جہلم ویلی حلقہ 6سے درجنوں مرد وخواتین نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کااعلان کیا ور امیر جماعت اسلامی ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے حلف لیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصورات کے مطابق صرف جماعت اسلامی ہی بناسکتی ہے،اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں 77برس تک بھی اسلام نفاذ نہ ہوسکاجس کی وجہ سے پاکستان دولخت بھی ہوا اور مزید سازشیں بھی جاری ہیں،پاکستان کو یک جا اسلام ہی رکھ سکتاہے،انھوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے بھی اسلام کے لیے قربانیاں پیش کیں تھیں جماعت اسلامی شہداء کے خون کی آمین ہے اور آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے۔
نوجوان تبدیلی کا ہراول دستہ ہیں فرسودہ نظام کے خاتمے کے لیے کردار داداکریں گے،حسن بلال ہاشمی
کشمیرکے ہزاروں نوجوانوں نے حق دو طلبہ کوتحریک کاآغاز کردیاہے،احتشام الحق
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ نوجوانوں کو تعلیم سے محروم کرنے کا ذمہ دار حکمران طبقہ ہے،قرآن کے مغائر فرسودہ اور بوسیدہ نظام کو دریابرد کرنے کے لیے جماعت اسلامی اور جمعیت کے نوجوان نکل چکے ہیں،
حکومت 11لاکھ طلبہ کے مسائل حل نہ کر کے مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے،2لاکھ 21ہزار طلبہ آزاد کشمیر میں سکولوں سے باہر ہیں ان کو علمی چار دیواری کے اندر لانا حکومت کا فرض ہے مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے،حکومت طلبہ کے 13 مطالبات پورے کرے،اسلامی جمعیت طلبہ جموں وکشمیر نے 11لاکھ طلبہ کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ جموں وکشمیر کے زیر اہتمام کشمیر بھر سے آئے ہوئے طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی،ناظم کشمیراحتشام الحق,انجم خورشید سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ حکومت طلبہ یونین کی بحالی کے ساتھ جامعات و کالجز میں فوری انتخابات کروائے،حکومت تمام طلبہ کے لیے مفت اور یکساں نظامِ تعلیم راج کرے،جامعات و کالجز کی فیسوں میں حالیہ اضافہ واپس لے کر فیسوں کا شفاف نظام بنایا جائے،حکومت تعلیمی بجٹ اور یونیورسٹی گرانٹس میں نمایاں اضافہ کرے اساتذہ اور اسٹاف کی کمی کو پورا کر کے تعلیمی معیار بہتر بنائے،ریاست بھر میں آئی ٹی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دیا جائے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو کسی کے رحم وکر م پر نہیں چھوڑے گی،جماعت اسلامی بنوقابل پروگرام کے تحت 1لاکھ نوجوانو ں کو آئی ٹی سیکلز سیکھائے گی،آئی ٹی سیکلز سیکھانے کے بعد نوجوان باعزت روزگار کے قابل ہوجائیں گے،نواجوان ہمار اسرمایہ ہیں،دنیا میں جن اقوام نے ترقی کی ہے انھوں نے تعلیم پر توجہ دی ہے تعلیم اورتربیت کے بغیر کوئی بھی معاشرے اور ملک ترقی نہیں کرسکتے،آج مظفرآباد میں طلبہ کا یہ کنونشن حکمرانوں کے کان اور آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے حکمرانوں نے طلبہ کے مسائل پر کان نہ دھرے تو جو لائحہ عمل طلبہ دیں گے جماعت اسلامی ان کے ساتھ کھڑ ی ہوگی،انھوں نے کہاکہ گزشتہ سات دہائیوں میں ہم نے پرو پاکستان سٹانس لے کر موروثی سیاست کو تو جنم دیا اور پروان چڑھایا ہم نے ایک سفارشی کلچر کو تو اس بیس کیمپ میں پروان چڑھایا یہاں لوٹ مار اور کرپشن کے ماحول کو تو لوگوں نے عام کیا لیکن 19 جولائی 1947 کے مجاہدین کشمیر نے اپنی منتخب اسمبلی کے ذریعے جس دو قومی نظریے کی بنیاد پر برصغیر تقسیم ہوا تھا تو وہ کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر خطوں نے اپنے نام رکھے تھے اس کلمہ طیبہ والا نظام کو نہ تو ہم نے شعوری طور پر اختیار کیا اور نہ ہم نے پاور کا ریڈ اور میں اس کو آنے کی اجازت دی یہ وہ بڑا سنگین جرم ہے جو اس بیس کیمپ کے لوگوں نے مقبوضہ کشمیر کی قربانیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے جب اللہ کا نظام جو لوگوں کے درمیان عدل پیدا کرتا ہے اس کی راہ میں کوئی قوت رکاوٹ بن جائے تو پھر عصبیتیں پروان چڑھتی ہیں مسلکوں کی عصبیتیں بت بن چکی ہیں برادریوں کی عصبیت ان کی جڑیں گہری ہو چکی ہیں طبقاتی عصبیت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے اس ظلم اور جبر کے نظام میں جہاں ہمارے ماحول کا ہر ایک شخص پریشان ہے وہاں بطور خاص جناب ناظم اعلی اسلامی جمیعت طلبہ پاکستان ہماری آبادی کا وہ انتہائی مترک حصہ جس کو یوتھ کہتے ہیں جو 65 پرسنٹ سے زیادہ ہے آزاد کشمیر میں تعلیم کی شرح زیاد ہے یہاں انجینئر ز پی ایچ ڈیز ہی لیکن رروزگا ر نہیں ہے جس سے نوجوان بے چین ہیں۔ دو قومی نظریے کا دشمن جس کا نام انڈیا ہے اس نے بدلہ لینے کی ٹھان لی ہے چنانچہ ہمارے بیزار اور پریشان حال نوجوان ان پر اس وقت طرح کے نظریاتی یلغار کرنے والی قوتیں وہ اپنے ارادے مستحکم کر بیٹھی ہیں اسلامی جمعیت طلبہ اس اعتبار سے مبارکباد کی لائق ہے کہ اس نے بروقت حالات کی تشخیص کی ہے اور نوجوانوں کے حقوق کی زبان بن کر یہ بھمبر سے لے کر تاوں بٹ تک ایک زنجیر کی صورت میں نوجوانوں کے جذبات کو جوڑنے کا باعث بنی ہے چنانچہ اسلامی جمیعت طلبہ کی یہ تحریک جس کا آغاز یہاں کیپیٹل مظفراباد سے ہو رہا ہے جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر کی تائید ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی جمیعت طلباء نے جو اپنا ایک چارٹر پیش کیا ہے یہی دراصل ہمارے بے چین نوجوانوں کو سکون دلانے کا باعث بن سکتا ہے۔انھوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلباء کے ان شہداء کا خون جس کنونشن میں موجود سارے قائدین اور کارکنان کے ذمے ایک بہت بڑا قرض ہے ایک بہت بڑی امانت ہے اور وہ امامت کس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ جناب ریاست کے ماحول کہ جس میں تحریک آزادی کشمیر کا وہ رول جو سری نگر سے منتقل ہو کر مظفر آ باد منتقل ہوچکاہے اس کو ادا کرنے کے لیے جب تک یہاں کا یوتھ جب تک کہ یہ ہمارے نوجوان جہاں اپنے چھوٹے چھوٹے اور اہم مطالبات کے لیے صف بند ہو وہاں حالات اور تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ اس بات کا بھی تقاضہ کرتی ہے کہ اپ ایک ہراول دستے کا رول ادا کریں جس طرح کے طلبہ برادری نے تحریک پاکستان میں ادا کیا ہے یا دنیا کے کسی انقلاب میں جس طرح طلبہ برادری کا اور نوجوانوں کا ایک کردار ہوتا ہے۔انھوں نے کہاکہ جمعیت نے ماحول میں فکری انتشار کو دور کرنا ہے اس ماحول میں انتظامی صف بندی کو اپ نے یقینی بنانا ہے اسی خاطر اپ کو یونیورسٹی کی تعلیم دی جا رہی ہے،ڈاکٹر محمدمشتاق خان نے کہاکہ سفارش، کرپشن اور منشیات کے ماحول کو فروغ دینے والے کلچر کی دیوار گرنے والی ہے۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے یوتھ ایپاورمنٹ کے لیے نوجوانوں کی بے روزگاری کی کیفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اچھا انیشیٹو لیا ہے بنو قابل طرز پرایک لاکھ نوجوانوں کو فری لانسنگ کی ٹریننگ دیں گے انشائاللہ اس فری لانسنگ کی ٹریننگ کے نتیجے میں نوجوان لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ روپیہ گھر بیٹھ کر وہ کمانے کے قابل ہوں گے ہم چاہیں گے کہ ہم اپنے نوجوان کی عزت کا خیال رکھیں اوران بے ضمیر اور خرید و فروخت کی منڈیاں لگانے والے ممبران کے حوالے نہ کریں بلکہ نوجوانوں کو پانے پاؤں پر کھڑا کریں۔
میرپور:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں میں قرآن وسنت کے عادلانہ نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے،اسلام کے عادلانہ اورمنصفانہ نظام کے نفا ذ کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،اسلامی جمعیت طلبہ جموں وکشمیرکے زیراہتمام کشمیرسے ہزاروں نوجوان 13نومبر کو مظفرآباد میں حق دو طلبہ کنونشن میں شریک ہوں گے،جماعت اسلامی طلبہ کے حقوق کی مکمل حمایت کااعلان کرتی ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر طلبہ کے مطالبات پورے کریں،آزاد کشمیرکے ہزاروں لوگ لاہور میں اجتماع عام میں شریک ہوں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے مدرسین کی ایک روزہ تربیت گاہ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر شاہد وارثی،قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،مولانا عتیق الرحما ن اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ میرپور شہر کشمیرکا چہرہ اس کے مسائل سمجھ سے بالاہیں حکمران اپنے اپنے مفادات کے لیے یہاں کے عوام کے ووٹ حاصل کرتے ہیں مگر یہ شہراور اس کے عوام مسائل کا شکار ہیں جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان میں نکلی ہے یہاں کے عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں جماعت اسلامی میرپور ڈویثرن کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انھوں نے کہاکہ کئی برس گرزنے باوجود آج بھی متاثرین منگلانظر آتے ہیں تو دل خون کے آنسوروتا ہے،سیاسی مافیا ہمارا مسائل کاذمہ دار ہے جماعت اسلامی اس سیاسی مافیا سے قوم کو آزاد کرائے گی۔
- شفاف نئے انتخابات کرائے جائیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- پیپلزپارٹی، ن لیگ ا ورپی ٹی آئی نے بیس کیمپ کو تماشہ بنادیا:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ہر انتخابی حلقے سے بھرپور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- نوجوان ہمارا مستقبل حکومت طلبہ یونین بحال اور مسائل حل کرے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان