اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے52ویں سالانہ اجلاس اراکین جنرل کونسل کے موقع پر فلسطین پر قرارداد منظور کی گئی جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ اجلاس غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں، نہتے فلسطینی عوام کے قتل عام، خواتین اور بچوں کی شہادتوں، گھروں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور بنیادی شہری تنصیبات کی تباہی پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتا ہے،یہ اجلاس اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ غزہ کے لاکھوں فلسطینی اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں،ہزاروں خاندان خیموں اور عارضی پناہ گاہوں میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ خوراک، صاف پانی، ادویات، علاج معالجے اور دیگر بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی نے انسانی بحران کو سنگین صورت حال سے دوچار کر دیا ہے۔موسم کی شدت، بیماریوں اور غذائی قلت نے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔یہ اجلاس سمجھتا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ محض ایک علاقائی تنازع نہیں قبلہ اول کا مسئلہ ہے یہ دو ارب مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ہے۔یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ:عالمی اور اسلامی ممالک اسرائیل پر دباو ڈالیں کہ غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کرے۔ غزہ کے تمام بے گھر فلسطینی خاندانوں کی باعزت اور محفوظ اپنے گھروں کو واپسی یقینی بنائی جائے۔خوراک، ادویات، صاف پانی، ایندھن اور دیگر امدادی سامان کی بلا رکاوٹ فراہمی کے لیے تمام راستے کھولے جائیں۔غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے عالمی سطح پر فنڈ قائم کیا جائے۔ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، مساجد اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اسرائیلی کارروائیوں میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ممکنہ جنگی جرائم کی آزادانہ تحقیقات کروا کراسرائیل کو کٹہرے میں لایا جائے۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس بلا کر غزہ کے عوام کے تحفظ اور امداد کے لیے مشترکہ اور مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سفارتی، سیاسی اور انسانی بنیادوں پر فلسطینی عوام کی بھرپور مدد کریں۔فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت بنانے کی حمایت کی جائے۔غزہ کی تعمیر نو اور تباہ شدہ گھروں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے52واں سالانہ اراکین جنرل کونسل کایہ اجلاس گلگت بلتستان کی سیاسی و معاشی صورتحال، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، بدعنوانی، میرٹ کی پامالی اور عوامی مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
یہ اجلاس سمجھتا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام طویل عرصے سے سیاسی بے یقینی، معاشی محرومی، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور روزگار کے محدود مواقع جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بے روزگاری کا شکار ہیں، جبکہ سرکاری اداروں میں میرٹ کے بجائے سفارش اور اقربا پروری کی شکایات عوام میں مایوسی پیدا کر رہی ہیں۔
یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ:
1. گلگت بلتستان کے سیاسی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرتے ہوئے عوام کو آئینی، سیاسی اور جمہوری حقوق فراہم کیے جائیں۔
2. سرکاری اداروں سے کرپشن، بدعنوانی اور اقربا پروری کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کا شفاف احتساب کیا جائے۔
3. نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں اور سرکاری ملازمتوں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
4. تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے خصوصی روزگار پیکیج اور فنی تربیت کے پروگرام شروع کیے جائیں۔
5. گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل، معدنیات، سیاحت اور پن بجلی کی صلاحیت کو عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے استعمال کیا جائے۔
ان معدنیات پر عالمی طاقتوں کی نظریں بھی ہیں ان سے ان معدنیات کو محفوظ بنایا جائے
6. صحت، تعلیم، سڑکوں، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
7. ترقیاتی فنڈز کے منصفانہ استعمال اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مؤثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے۔
8۔گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کا بااختیار اور باوقار نظام حکومت دیا جائے۔
9۔حکومت عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائے۔
10۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ملانے لے لیے شونٹر ٹینل پر کام شروع کیا جائے۔
11۔وزیر اعظم پاکستان سو میگاوٹ سولر کے اعلان کر دہ منصوبے پر عمل درآمد کریں
12۔دیامر ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی کے حوالے سے واپڈا کے ساتھ معاہدے کیے جائیں اور متاثرین کے معاوضوں کی ادائیگی کا اہتمام کیا جائے۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے مرکزی ضلعی اور حلقہ جات کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں قرارداد منظور کی گئی ہے اس میں لکھاگیاہے کہ حکومت پاکستان بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے خاتمے کے بعد ریاست جموں و کشمیر کی وحدت کی بحالی کے لیے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت اور اسمبلی کو پوری ریاست کی نمائندہ حکومت اور اسمبلی قرار دیا جائے اور اس مقصد کے لیے حکومت پاکستان اور جملہ متعلقین سے ضروری مشاورت کے ساتھ مطلوبہ آئینی ترامیم اور انتظامی اقدامات کیے جائیں،مہاجرین مقیم پاکستان کی نشستوں کا تعین آزاد کشمیر کے حلقہ جات کے ووٹرز کی تعداد کے مطابق کیا جائے، یعنی آزادکشمیر کے ایک حلقے میں ووٹرز کی جتنی کم از کم تعداد پر ایک اسمبلی کی نشست ہوتی ہے، اتنی ہی تعداد مہاجرین کی نشست کے لیے بھی مقرر کی جائے،میں جموں و وادی کی تخصیص ختم کی جائے نیز بلا تخصیص مہاجر و غیر مہاجر جملہ ممبران اسمبلی اور وزراء کے ترقیاتی فنڈز اور تقرریوں تبادلوں کے اختیارات ختم کیے جائیں حریت کانفرنس، متحدہ جہاد کونسل کے لیے نشستیں مختص کی جائیں،مہاجرین کی نشستوں پر انتخابی عمل کو شفاف بنایاجائے،کابینہ کے اراکین، وزراء اور مشیران کی تعداد کو مجموعی تعداد کے 20 فیصد تک محدود کیا جائے سرکاری ملازمتوں میں سکیل B-16 اور اس سے بالا تقرریاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اوپن میرٹ پر کی جائیں، تاہم مہاجرین 1989 اور خصوصی (معذور) افراد کے لیے کوٹہ مختص کیا جائے۔ سکیل B-1 تا 16 تک مقامی حلقہ جاتی و ضلعی کوٹہ برقرار رکھا جائینظام زکوۃ و عشر میں شرعی تقاضوں کے مطابق اصلاحات کی جائیں اور زکات و منافع فنڈ کو حکومتی شخصیات، وزراء و ارکان اسمبلی اور دیگر کے علاج معالجے اور شیر سپاٹے پر خرچ کرنے کی بجائے مستحقین کی کفالت اور انہیں اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے قابل بنانے کے لیئے جامع نظام وضع کیا جائے- آزاد کشمیر میں موجود ہائیڈل پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کے لیے SIFC کی طرز پر ''ون ونڈو آپریشن'' کا نظام متعارف کرایا جائے، اور پرائیویٹ سیکٹر و اوورسیز کشمیری کمیونٹی کے تعاون سے جوائنٹ وینچر کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کی جائے، اضافی بجلی فروخت کر کے ریاستی آمدن میں اضافہ کیا جائے،آزاد کشمیر کو خوراک اور لائیو اسٹاک میں خود کفیل بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں فوری، مفت اور باسہولت انصاف کی فراہمی کے لیے عدالتی نظام میں اصلاحات کی جائیں، عدلیہ میں ججز کی خالی آسامیوں کو پر کیا جائے، اور شریعت اپیلٹ بنچ میں سات سال سے خالی عالم جج کی آسامی پر میرٹ کے مطابق اہل جج کی تقرری کی جائے،انتظامی اصلاحات کے تحت انتظامی مشینری کی ڈاؤن سائزنگ کی جائے- محکمہ جات کو باہم مدغم کرتے ہوئے ان کی تعداد کم کی جائے، پبلک سروس کمیشن کی تکمیل، چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین احتساب بیورو کی تعیناتی شفاف اور میرٹ پر کی جائے،آٹا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک منتقل نہیں ہو سکے؛ لہٰذا روٹی، بیکری مصنوعات اور بجلی سے تیار شدہ اشیاء کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے جعلی ادویات، خوردنی اشیاء میں ملاوٹ، ناقص اور مضر صحت اشیائے خوردنی کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں قبضہ مافیا اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، ٹیکس چوری روکی جائے، متروکہ املاک اور خالصہ جات کی ناجائز الاٹمنٹ ختم کی جائے صحت کی معیاری اور مفت سہولیات کے لیے جامع ہیلتھ پالیسی جاری کی جائے اور ہیلتھ کارڈ بحال کیا جائے۔عوامی نمائندوں کی پنشن اور مراعات کا خاتمہ کیا جائے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مابین آئینی، انتظامی اور زمینی روابط مستحکم کیے جائیں۔ دونوں خطوں کی اپنی اسمبلیاں و حکومتیں برقرار رہیں لیکن ایک مشترکہ کونسل اور صدر ہو، اور صدر کی ایک ٹرم آزاد کشمیر جبکہ دوسری ٹرم گلگت بلتستان سے ہو۔ اس مقصد کے لیے آئینی ترامیم کی جائیں۔رٹھوعہ ہریام پل، لیپہ ٹنل، لوہار گلی ٹنل، کامسر کہوڑی ٹنل اور دیگر روڈ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کی جائے،میرپورمظفرآباد ایکسپریس وے کو CPEC منصوبے میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ میرپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر، ڈرائی پورٹ کا قیام، منگلا ڈیم کے نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور اپ ریزنگ پراجیکٹ کے متاثرین کے مسائل کا حل کیا جائے۔ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جائے، مقامی و ضلعی حکومتوں کا قیام عمل میں لایا جائے اور ترقیاتی فنڈز انہی اداروں کے ذریعے استعمال کیے جائیں۔طلبہ یونین کی بحالی اور یونین انتخابات کا انعقاد کیا جائے ہم ایکشن کمیٹی اور حکومت دونوں سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ مذاکرات کے عمل کو بحال کرتے ہوئے لچک کا مظاہرہ کریں۔ دونوں جانب سے کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے آزاد خطے کا پر امن اور مستحکم ماحول متاثر ہو، کیونکہ ایسے اقدامات دشمن کے بیانیے کو تقویت دے سکتے ہیں اور کشمیری عوام کے درمیان خلیج پیدا کر سکتے ہیں۔ ہم زور دیتے ہیں کہ مذاکراتی عمل کو تحفظ اور مستقل مزاجی کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ تنازعات کا حل پرامن، مؤثر اور عوامی مفاد کے مطابق ہو سکے۔
اعلامیہ
جماعتِ اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان کی طرف سے اجتماع عام میں شرکت کے لیے آنے والے بیرون ممالک کے مندوبین کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ تقریب میں مشترکہ طور پر اعلامیہ منظور کیاگیا،جس میں لکھا گیاہے کہ کشمیر کاز کے لیے عالمی سطح پر سرگرم اور برسرِ پیکار ہیں۔ اجلاس میں پاکستان، کشمیر اور خطے کی مجموعی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ شرکاء نے درج ذیل نکات پر مکمل اتفاقِ رائے کا اظہار کیا:معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی شرکاء نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان نے برسوں بعد جاندار، جرات مندانہ اور فیصلہ کن اقدامات کرتے ہوئے خطے میں ہندوستان کو پسپائی اور واضح شکست سے دوچار کیا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی قومی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔اجلاس نے زور دیا کہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والے نئے سفارتی ماحول کو بھرپور طریقے سے استعمال کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو مزید مؤثر انداز میں اُجاگر کیا جائے۔ کشمیری قیادت سے کہا گیا کہ وہ ہر بین الاقوامی فورم پر یہ واضح کریں کہ مسئلہ کشمیر کا حل ہی خطے اور دنیا کے دیرپا امن و سلامتی کی بنیاد ہے۔شرکاء نے دوٹوک انداز میں کہا کہ مسئلہ کشمیر محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ جنوبی ایشیا کا ایک انتہائی حساس نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، جس کی وجہ سے پورا خطہ ہمہ وقت جنگ کے خطرات سے دوچار رہتا ہے۔کے تاریخی، اصولی اور غیر متزلزل موقف کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے کشمیری عوام کے جذبات و امنگوں کی سچّی ترجمانی قرار دیا۔شرکاء نے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر سے متعلق اپنی منظور شدہ قراردادوں پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ کشمیری عوام کو اُن کا حقِ خودارادیت فراہم کیا جا سکے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس نے مطالبہ کیا کہ شہری آزادیوں، مذہبی حقوق، نقل و حرکت، اور سیاسی سرگرمیوں پر عائد تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں اجلاس نے مقبوضہ کشمیر میں تمام نظر بند سیاسی قائدین، نوجوانوں اور کارکنان کی بلا تاخیر رہائی کا مطالبہ کیا اور اسے پائیدار امن کے لیے بنیادی شرط قرار دیا۔شرکاء نے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ، غیر قانونی اور جارحانہ اقدامات کی واپسی اور مقبوضہ کشمیر کی آئینی و تاریخی حیثیت کی مکمل بحالی کو خطے میں امن، انصاف اور استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے تجدیدِ عہد کیا کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام کے درمیان رشتہ ایمان، اخوت اور جدوجہد ہمیشہ قائم رہے گا، اور جماعتِ اسلامی اس تاریخی تحریکِ آزادی میں ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی
جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے اراکین جنرل کونسل کا یہ اجلاس گلگت بلتستان میں امیر اہلسنت و الجماعت قاضی نثار پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتاہے اور اس کو گلگت بلتستان کے مسلکی ہم آہنگی پر حملہ قراردیتاہے جی بی کے عوام سے اپیل کرتاہے کہ یہ حساس خطہ ہے اوردشمنوں کی نظریں اس پر لگی ہیں سب مل کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں۔ یہ اجلاس اس امر پر تشویش کااظہارکرتاہے کہ گلگت بلتستان میں قائم حکومتی ڈھانچہ عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہواہے آئے روز گلگت بلتستان اور چین باڈر پرتاجروں سمیت، وکلاء اور دیگر ملازمین اپنے اپنے مطالبات تسلیم کرانے کے لیے سڑکوں پر ہوتے ہیں جس سے عوام بری طرح متاثر ہورہے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی۔یہ جلاس مطالبہ کرتاہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حکومت صحت اور تعلیم کی سہولیات مفت فراہم کرے۔
20ہزار میگاوٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والا یہ خطہ بجلی کی کمی وجہ سے بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے شدید گرمی میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے جس سے روزمرہ کے معاملات متاثرہورہے ہیں،فوری طور پر لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجائے۔داسواور دیامر ڈیم کی تعمیر کا کام تیز کیاجائے متاثرین ڈیم کے مسائل حل کیے جائیں۔یہ اجلاس مطالبہ کرتاہے کہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کو آئینی طورپر باہم مربوط کیاجائے،گلگت بلتستان کو بھی آزاد کشمیرکی طرز کانظام حکومت دیاجائے،ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو دو الگ یونٹس کی شکل دی جائے۔کشمیرکونسل کو اپرہاؤس کا درجہ دے کرریاست کے دونوں آزاد خطوں کی برابر نمائندگی دی جائے،صدر ایک ہو اور وزراء اعظم الگ الگ ہوں ایک ٹرم میں صدر آزادکشمیرسے ہو اور ایک ٹرم میں صدر گلگت بلتستان سے ہو،دونو ں کو باہم مربوط کرکے تحریک آزادی کشمیرکا موثربیس کیمپ بنایاجائے۔
یہ اجلاس مطالبہ کرتاہے کہ گلگت بلتستان میں کرپشن اقرباپروری کاخاتمہ کر کے تمام ترقیاتی منصوبوں کوفوری طور پر مکمل کیاجائے، منصوبے
بروقت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ان کی لاگت کئی گنا بڑھ جاتی ہے اجلاس کایہ احساس ہے کہ متحرک اور بااختیار حکومتی ڈھانچہ ہی ان مسائل سے ریاست کو نکال سکتاہے۔استور ویلی روڈ جس کاٹینڈر بھی ہوچکاہے التو ا کاشکار ہے اس پر فوری کام کا آغاز کیاجائے۔یہ اجلاس مطالبہ کرتاہے کہ ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو باہم ملانے والی شاہراہ شونٹر کی تعمیر کو یقینی بنایاجائے ا ور کام کاآغازکیاجائے۔یہ اجلاس مطالبہ کرتاہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔
- گلگت بلتستان میں قائم حکومتی ڈھانچہ عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہے
- اسلام آباد میں صدر اور وزیرا عظم ہاؤس آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں پری پول ریگنگ کے مراکزبنے ہوئے ہوئے ہیں، قرارداد جماعت اسلامی آزاد کشمیر
- مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے سفارتی محاذپر موثر کوآرڈینشن کے لیے حکومت پاکستان ایک فوکل پرسن کا مقرر کرے،قرارداد جماعت اسلامی آزاد کشمیر
- پوری قوم نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کامقابلہ کیا ہے:قرارداد جماعت اسلامی پاکستان