باغ،چوکی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ سردارآفتاب چغتائی اور عابدچغتائی کی اقامت دین اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے دی جانے والی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی،جماعت اسلامی شہداء کے مقد س لہو کی آمین ہے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دے گی،امت مسلمہ آج جن مسائل کاشکار ہے اس کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے،دنیا اور آخرت میں کامیاب وہی ہوگا جو اللہ کو پہچان کراس کے دین کے ساتھ جوڑ گیا اور ساری زندگی اس پر قائم رہا،اللہ تعالیٰ نے آخرت قائم ہی اس لیے کی کہ وہ اپنے اس بندے کو نعمتوں سے نواز دے جس نے دنیا میں اللہ کی مرضی کے مطابق زندگی بسر کی،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی کے برزگ رہنما سردار آفتاب چغتائی عابد چغتائی مرحومین کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرعبدالرشید ترابی،امیر ضلع سردار قاضی ساجد چغتائی،شاہد چغتاتی،تنویر انور خان، میجر تصور،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد مشتا ق خا ن نے کہاکہ آج دین مغلوب ہے اس کے غلبے کی جدوجہد کرنا اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز فرض ہے،جماعت اسلامی دین کے غلبے کی تحریک ہے،جماعت اسلامی قرآن کے مغائر اس نظام کو بدلنا چاہتی ہے،اس کے لیے جدوجہد کررہی ہے اللہ کادین قائم کرنا چاہتی ہے۔اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرعبدالرشید ترابی نے کہاکہ آفتاب چغتائی اور عابد چغتائی کی جماعت اسلامی کے لیے بڑی خدمات ہیں،باغ کے اندر اسلامی تحریک کو مضبوط کیا ہمیشہ میسر رہتے تھے،تحریک آزادی کے لیے چلنے والے کاروان کاحصہ ہتے تھے تحریک آزادی میں اس خاندان کاخون شامل ہے۔
اسلام آباد:تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے کہاہے کہ دنیا کے حکمران کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا بنیاد حق نہیں دلائیں گے تو امن کے لیے ترستے رہیں گے،کشمیر اور فلسطین میں انسانیت کاقتل عام کیاجارہاہے اور دنیا حکمران الہ کار بنے ہوئے ہیں،دنیا میں کروڑوں افراد نے گھرسے نکل کر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا مگر حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں،غزہ اور کشمیرمیں جنگی ہورہے ہیں،انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں،کشمیری اور فلسطینی اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جو دنیا نے تسلیم کررکھاہے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ دنیا امن اسرائیل اور ہندوستان تباہ کررہے ہیں مودی ور نیتن یاھو دنیا کے کسی قانو ن اور ضابطے کو تسلیم کرنے کے لیے تیارہیں تو دنیا ان کے خلاف کاروائی کرے،انھوں نے کہا مہذیب کی موجودگی میں انسانوں کا خون پا نی کی طرح بہایا جائے تو امن کیسے قائم ہوگا،اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے حکمرانوں کو کچھ کرنا ہوگا دنیا کے کروڑوں لوگوں نے کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق میں فیصلہ دے دیاہے۔انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیریوں کے وکیل اور فریق ہونے کے ناطے اپناکردا ر ادا کرے،اسلامی اورمغربی ممالک پر واضح کرے کہ ہندوستان کشمیریوں کو بنیادحق نہیں دے رہاہے جس کاخود ہندوستان کی قیادت نے عہد کررکھاہے۔
جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمدم مشتاق خان نے کہاہے کہ موروثیت اور سیاسی مافیہ کے تابوت میں آخری کیل جماعت اسلامی ٹھونکے گی،نااہل موروثی قیادت ہمارے سارے مسائل کی ذمہ دار ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آخر رایاست کے آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی،نظام عدل قائم کریں گے،رشوت سفارش اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے،سکیم خوروں اور سکیم چوروں کے سربرستوں سمیت سب کاکڑا احتساب کریں گے،عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولت مفت فراہم کریں گے،بنوقابل پروگرام کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنا کرباعزت روزگار کے قابل بنائیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دوراہ جہلم ویلی حلقہ 6میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرجہلم ویلی حلقہ 6سے چوھدری رشید،چوھدری بلال،چودھری الیاس سمیت درجنوں افراد جماعت اسلامی میں شامل ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے حلف لیا،نئے شامل ہونے والوں نے کہاکہ 77برس سے ان پارٹیوں کو آزمالیاہے اب صرف جماعت اسلامی کو ووٹ دیں گے،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ نئے شامل ہونے والوں کی جماعت اسلامی قدر کرتی ہے ان کو اللہ پاک استقامت عطافرمائے جماعت اسلامی جائز مقام دے گی،انھوں نے کہاکہ میں آزاد کشمیرکے تمام سیاسی کارکنوں کو کہتاہوں کہ وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوں یہاں ان کی عزت بھی ہوگی اور کل وہ جماعت کے صدر بھی بن سکتے ہیں موروثی پارٹیوں میں ان کی کوئی عزت نہیں ہے۔
ہندوستان اسرائیل گٹھ جوڑ دنیا کے امن کے لیے سنگیں خطرہ ہے عبدالرشید ترابی
ترکیہ میں عالمی کانفرنس میں دنیا کے 60ممالک سے آئے ہوئے 300مندوبین نے مشترکہ طورپر کشمیر پر قرارداد منظور کرلی
ترکیہ،ستنبول:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان اسرائیل گٹھ جوڑ دنیا کے امن کے لیے سنگیں خطرہ ہے،ہندوستان اور اسرائیل کے عزائم پوری امت کے خلاف ہیں،معرکہ حق کے دوران اسرائیل نے ہندوستان کا ساتھ دیا ور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران ہندوستان نے اسرائیل کاساتھ دیا،جو امت کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے ترکیہ استنبول میں القد س عالمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا،عالمی کانفرنس میں کشمیرپر مشترکہ قرارداد منظور ہوئی،ترکیہ میں عالمی کانفرنس میں دنیا کے 60ممالک سے آئے ہوئے 300مندوبین نے مشترکہ طورپر کشمیر پر قرارداد منظور کرلی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ معرکہ حق میں ہندوستان کو شکست ہوئی ہے اور اہل غزہ میں اسرائیل کو شکست دی ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیر اور پاکستان اہل فلسطین کی پشت پر ہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الر حمان نے لاہور منیار پاکستاون میں تمام قومی قائدین کو جمع کرتے ہوئے پاکستان کی اصولی پالیسی کااعادہ کیا کیا کئی ملین مارچز کے ذریعے رائے عامہ منظم کی پاکستان پارلیمنٹ نے مشترکہ یکجہتی قرارداد پاس کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اور پوری قوم نے مکمل اظہار یکجہتی کیا عرب اور خلیجی ممالک کے اسرائل کو تسلیم کرنے کے بعد پاکستان پر بڑا دباؤ ہے لیکن جماعت اور رائے عامہ کے دباؤ کے نتیجے میں ایٹمی پاکستان اہل فلسطین کی پشت پر کھڑا ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حال ہی میں لاہور میں عظیم الشان اجتماع عام میں لاکھوں مردوزن نے اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر بین الاقوامی کانفرنس میں ایک سو پچاس سے زائد مندبین نے فلسطین اور کشمیر کے حق میں قرارداد پاس کی کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مشترکہ حکمت عملی اختیارکریں اور فلسطین جو آزاد ریاست تسلیم کرتے ہوئے ان کی عملی مدد کریں۔
سدھنوتی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ انسانی حقوق اورآزاد یوں پر یقین رکھنے والے 8ار ب انسانوں کی موجودگی میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کا قتل عام لمحہ فکریہ ہے،ہندوستان اور اسرائیل کشمیراور فلسطین میں جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں،انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہے ہیں،انسانوں کاخو ن پانی کی طرح بہارہے ہیں،عالمی اور اسلامی برادری ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف کاروائی کرے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ سدھنوتی کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ انسانی حقوق کا عالمی دن منائے جانے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ ہم کرہ ارضی پر بسنے والی آٹھ ارب کی آبادی جو مختلف قومیتوں، مذاہب، طبقات اور ممالک میں منقسم ہے لیکن اس ساری منقسم آبادی کا بنیادی رشتہ یہ ہے کہ یہ سارے بنی نو انسان سے تعلق رکھتے ہیں اقوام متحدہ کے قیام، انسانی حقوق کے چارٹر کے بڑی وضاحت کے اعلان کے بعد 77 برس گزر چکے ہیں لیکن چارٹر میں موجود انسانیت کے حقوق کا تذکرہ تو موجو دہے مگر دنیا عدل سے محروم ہے ہر جگہ جبر کی کہانی ملے گی ماورائے عدالت گرفتاریاں ملیں گی جوانوں کی جبری گمشدگیاں ملیں گی خواتین کی بے حرمتی کی کہانیاں ملیں گی،انھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں کشمیراور فلسطین جیسے دیرینے مسائل حل طلب ہیں، اسرائیل اقوام متحدہ کے چارٹر کی کسی بھی شک کی پرواہ کیے بغیر لاکھ فلسطینیو کو شہید کرچکاہے جس میں خواتین اور بچوں کا بڑا تناسب شامل ہے غزہ می سٹرکچر سارے کا سارا برباد کر کے رکھ دیا اور اقوام متحدہ کی پاس کردہ قراردادیں وہ الفاظ سے زیادہ کوئی حیثیت اختیار نہ کر سکیں اسرائیل نے اپنی جارحیت کو کسی بھی مسلمہ اصول کی پرواہ کیے بغیر جاری رکھا ساؤتھ ایشیا میں دو قومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان اور ہندوستان کے وجود میں آنے کے بعد مسئلہ کشمیر ابھی تک حل طلب ہے اقوام متحدہ نے دو کروڑ کشمیریوں کو ان کے مستقبل کی حقیقی حل کے لیے حق خود ارادیت کا جو حق دینے کا وعدہ دیا اس پر قراردادیں پاس کیں، قابض اور قاتل ہندوستان ہر گزرتے ماہ و سال کے ساتھ اپنے قبضے کو مزید مضبوط کیے جا رہا ہے اس وقت کشمیریوں کی جتنی بھی پاپولر لیڈرشپ ہے وہ پابند سلاسل ہے کشمیر کا نام ختم کر دیا گیا ہے اس سے اس کا جھنڈا اس سے اس کا کانسٹیٹیوشن چھین لیا گیا ہے اب کشمیر کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کے پے درپے اقدامات ہو رہے ہیں 6 لاکھ لوگوں نے 1947 سے لے کر اج تک شہادت کی خلت پہن لی ہے اور پانچ اگست 2019 کے بعد تو مودی کو گویا یکطرفہ چھوٹ مل گئی ہے اس نے ہزاروں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا منظر پیش کیا ہے میڈیا مکمل طور پر بلیک اؤٹ کا شکار ہے خواتین کی بے حرمتی روز کی کہانی ہے اور حتی کہ اب حق خود ارادیت جو انسانوں کا اور انسانی تاریخ کا بہت ہی بنیادی اور فنڈامینٹل رائٹ ہے اس کے لیے آواز بلند کرنے والے لوگ اس کا خواب اپنی ذہنوں میں سجانے والے لوگ اس قدر قابل گردن زنی قرار پائے ہیں تو ان کی جائیدادیں بل ڈوز کی جا رہی ہیں باغات ختم اور نابود کیے جا رہے ہیں اور انہیں ظلم کی چکی میں سختی کے ساتھ پیسا جا رہا ہے تاکہ اپنا حق مانگنے والا کوئی کشمیری کبھی بھی اپنے حقوق کے لیے نہ آواز بلند کرے نہ کرسکے،تعلیمی ادارے بند ہیں آج کل کی دنیا جو انسانی حقوق کا راگ لاپ رہی ہے کی موجودگی میں کشمیر کو اوپن ایئر جیل کا درجہ دے کر ایک کروڑ 40 لاکھ کی آبادی کو قیدی بنا کر رکھ دیا گیا ہے آج کے دن دنیا کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں کشمیریوں کو حق آزادی کب ملے گا اظہار رائے کی آزادی کا حق استعمال کرنے کا موقع کب ملے گا انہیں اپنی آزاد مرضی کے مطابق تعلیمی نصاب مرتب کرنے اور تعلیمی درسگاہ بنانے کا حق کب ملے گا ان کی قیادت کو اپنے پارٹی مینیفیسٹو کے مطابق اپنی ٹارگٹ پاپولیشن میں آزادانہ طور پر سفر کرنے کا موقع کم ملے گا تاکہ لوگ پارٹی کے مینیفیسٹو اور منشور کے مطابق ٹارگٹ پاپولیشن میں اپنی بات کر سکیں اپنے نظریے اور نقطہ نظر کو پیش کر سکیں ابتدائی بات کرنے سے لے کر آزادی کا خواب دیکھنے تک کہ سارے حقوق کشمیریوں سے چھیننے کے لیے ہندوستان نے اپنی فسطانیت کو مضبوط کرتے ہوئے اس وقت 9 لاکھ سے زائد اپس قاتل افواج کو مقبوضہ کشمیر میں ڈپلائی کر کے دنیا کا ملٹری ارتقاض کا سب سے بڑا خطہ بنا دیا ہے اقوام متحدہ کے منہ کو چڑھایا جا رہا ہے وقت آگیا ہے یہ اقوام متحدہ اپنی ساکھ کو بحال کرتے ہوئے اپنی جوازیت کو یقینی بناتے ہوئے دو کروڑ کشمیریوں کے مستقبل کے لیے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے۔انھوں نے کہاکہ او ائی سی اپنا کردار ادا کرے،مظلوم کسی بھی مذہب کا ہو کسی بھی رنگ اور نسل کا ہو کسی بھی خطے کا ہو کہ پوری انسانی آبادی پر یہ قرض ہے ظالم کے مقابلے میں مظلوم کی حق کی بازیابی کے لیے اس کا ساتھ دیا جائے آج کی مہذب دنیا انسانیت کو پکار رہی ہے ان سارے اداروں کو یہ پکار رہی ہے کہ اپ کی موجودگی میں ظلم کا راج ختم ہو اور مظلومیت کی کہانی ختم ہو جانی چاہیے سارے انسان برابری کی بنیاد پر اس دنیا میں جینے کا حق حاصل کریں اسلاموفوبیا زیاد دیر نہیں چل سکتا،کشمیریوں کو حق خودارادیت کے حصول کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دے رکھی ہے اس کے حصول کے لیے ہم نے بلاشبہ چھ لاکھ لوگوں کی قربانی دی ہے ہم دو کروڑ کے دو کروڑ کشمیری شہید ہو جائیں لیکن ہم ٓازادی کی صبح اور اپنا بنیادی حق کے خود ارادیت حاصل کیے بغیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے،آج کے دن ہم دنیا سے اپیل کرتے ہیں جتنے بھی مقید کشمیری رہنما ہیں ان کی رہائی کا بندوبست کیا جائے نوجوانوں پر ناروا جبرجو ہندوستان نے جاری رکھا ہوا ہے ختم کیاجائے۔کشمیریوں کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے لیے جس طرح ہندوستان کے کونوں کدروں سے غیر کشمیریوں کو کشمیر میں لا کر حق خود ارادیت کے ووٹ کو کم کرنے کے لیے اور ہندوستان کے حق میں تناسب کو بگاڑنے کے لیے انہیں کشمیر کی زمینوں کا مالک بنایا جا رہا ہے دومیسائل دے کر سٹیٹ سبجیکٹ دے کر ہندوستان مسلم آبادی کو غیر مسلم آبادی میں بدلنے کی سازش کررہاہے دنیا اس کو نوٹس لے۔
- کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے کرپشن ریاست میں سب سے بڑا کارروبار بن چکاہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- زی جنریشن کو کھوکھلے نعروں سے گمراہ نہیں کیاجاسکتا:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- روایتی پارٹیاں اور موروثی قیادت زی جنریشن کے مسائل کا ادراک نہیں رکھتی:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- 10لالکھ ہندوستانی فوج مقبوضہ کشمیرمیں میڈیا پر پابندی لگا کر جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان،عبدالرشید ترابی