میرپور:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ آزاد خود مختار ملک ایران پر امریکہ کی طرف سے حملے کی دھکمیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے،امریکہ نے جس کی لاٹھی اس کی بھنس کا قانون دوبارہ شروع کرایا تو اقوام متحدہ کی حیثیت ختم ہوجائے گی او رتیسری عالم گیر جنگ کو کوئی روک نہیں سکتا،اسلامی ممالک اور انسانی آزادیوں اور حقوق پر یقین رکھنے الے مغربی ممالک امریکہ کو باز رکھیں،دنیا میں امن اور سکون کے لیے ضروری ہے کہ دوسروں کے حقوق اور حدود کاخیال رکھاجائے،کشمیریوں اور فلسطینیوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹاجارہے اور امریکہ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ایران میں نظر آتی ہے،ان خیالات کااظہارانھو ں نے جماعت اسلامی ضلع میرپور کے زیر اہتمام قرآن کانفر نس میں بطو ر مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر ریاض،ڈاکٹر عصمت اللہ،امیر ضلع میرپور مولانا عتیق احمد سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،وقرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ قرآن کی درس گائیں انسانوں کو اللہ کے ساتھ جوڑتی ہیں اللہ کے کلا م کو پڑھا اور سیکھنا بہت اجر والاکام ہے،اللہ کی کتاب قرآن پر عمل کیاجائے تو یہ دنیا امن کا گہواہ بن جائے قرآن انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کراللہ کی غلامی میں دینے کا پیغام ہے،اللہ نے اپنے بندو ں کے لیے جو نظام دیاہے اس پر عمل کیاجائے تو مسائل حل ہوں گے،آج پوری دنیا قتل گاہ بنی ہوئی ہے وہ طاغوت ہے جو اللہ کے مقابلے میں کھڑا ہے،امت اس طاغوت کوختم کرنا چاہتی ہے،قرآن امن اور انسانوں کے حترام کادرس یتاہے۔اقلتیوں کے حقوق کی ضمانت دیتاہے۔
مظفرآباد شہر کو ترکیہ کے دارالحکومت استنبول کی طرز پر سہولیات سے آراستہ کریں گے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاہے کہ عوام نے موقع دیاتو دارلحکومت مظفرآباد کو ترکیہ کے دارالحکومت استنبول کی طرز پر سہولیات سے آراستہ کریں گے،ریاست کادارلحکومت نااہل قیادتوں کی وجہ سے کھنڈرات کانقشہ پیش کررہاہے،روایاتی پارٹیاں اور موروثی قیادتیں اور ان کی حکومتیں عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں،تمام تروسائل کے ہونے کے باوجود عوامی مسائل میں اضافہ ہونا حکمرانوں کی نااہلی کاکھولا ثبوت ہے،جماعت اسلامی نظام بدل کر عوام کو حق دلائے گی،بے روزگاروں کو روزگار دی اجائے گا اور نئی شادی کرنے والوں کی امداد کی جائے گی،کوئی غریب بے سہار انہیں رہے گا اگر جماعت اسلامی اپنی فلاحی سرگرمیوں سے 20لاکھ افراد کو مستفید کرسکتی ہے تو سرکار کے وسائل مل جائیں تو 45لاکھ کو آرام سے ریلیف فراہم کرے گی،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے مظفرآباد شہر میں انتخابی مہم کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید ارشد حسین بخاری ایڈووکیٹ،عبدالحمید چودھری،سلیم شاہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ مظفرآباد دارلحکومت کو دامن کشادہ ہے یہاں ہر ضلع سے لوگ آباد ہیں،اس حلقے کا دل کھولا ہے،شہرکے عوام کو پینے کے صاف پانی اور ہائیڈل پروجیکٹ کے نتیجے میں بنے والی جھیلوں کے پیسے بھی پتہ نہیں کدھرگئے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی مظفرآباددارلحکومت کو حقیقی دارلحکومت بنائے گی عوام آمدہ انتخابات میں درست فیصلہ کریں انھوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک جائیں۔
باغ:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ میرٹ کی بالادستی انصاف کی فراہمی اور کشمیرکی آزادی جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے،چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ انتخابی عمل میں حصہ لے گی،عوام مزید کسی کو آزمانے کی بجائے جماعت اسلامی پر اعتماد کریں،عوام کے مسائل جماعت اسلامی ہی حل کرسکتی ہے،آج سے ممبر شپ مہم کا آغاز کردیاہے 5ہزار نئے ممبرز بنا کر 20ہزار ووٹرز سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے،باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے اس کو مزید مضبوط بنائیں گے،ا ن خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ وسطی باغ کے ذمہ داران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع سردار قاضی ساجد چغتائی،خورشید چتغائی،خالد کھوکھر،مولانا ہدایت اللہ،سردارمقصود صابر،عتمان انور،امتیاز شاہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہر پولنگ اسٹیشن پر ہمار امضبوط نٹ ورک موجود ہے اس کومزید مضبوط کریں،کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک دعوت پہنچائیں،موثرا فراد کو اپنے ساتھ شامل کریں عوامی مسائل کے ترجمان بنے،بدمعاشی کے کلچر کا خاتمہ کریں،غریب کی آواز بنے،جماعت اسلامی نے ایک اپوزیشن پارٹی ہوتے ہوئے جتنے کام کیے ہیں وہ کوئی او رجماعت سوچ بھی نہیں سکتی،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے ضلع باغ کے تینوں حلقوں میں 7کروڑ روپے سالانہ صرف یتیم بچوں کی تعلیم تربیت اور صحت پر خرچ کررہی ہے،بیواوں کی کفالت پینے کے صاف پانی کی فراہمی علاج معالجے کی سہولت اس کے علاوہ ہے،این ٹی ایس کے ذریعے تاریخی میں پہلی مرتبہ کسی غریب کے بچے کے لیے سرکاری ملازمت کادروازہ کھلوایا،میرٹ پر ہزاروں نوجوان تعلیم میں بھرتی ہوئے جو ہمیں دعائیں دے رہے ہیں،جماعت اسلامی اپنی شاندار کاردکردگری کی بنیاد پر انتخابات میں جائے گی اورکامیابی حاصل کرے گی۔
چناری:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ تاجر برادری اور عام غریب شہری کی فلاح حکومتوں کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ہے، کسی بھی حکومت نے خواتین کو باختیار اور باوسائل بنانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا،جماعت اسلامی خواتین کے مسائل ترجیح بنادوں پر حل کرے گی،،عوام اعتماد کریں تو سارے ظالمانہ نظام کو بدل دیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے چناری انجمن تاجران کے نومنتخب صدر شہزاد گل کی حلف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نو منتخب صدر انجمن تاجران شہزاد گل سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ حکومت پاکستان بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے خاتمے کے بعد ریاست جموں و کشمیر کی وحدت کی بحالی کے لیے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت اور اسمبلی کو پوری ریاست کی نمائندہ حکومت اور اسمبلی قرار دیا جائے اور اس مقصد کے لیے حکومت پاکستان اور جملہ متعلقین سے ضروری مشاورت کے ساتھ مطلوبہ آئینی ترامیم اور انتظامی اقدامات کیے جائیں،مہاجرین مقیم پاکستان کی نشستوں کا تعین آزاد کشمیر کے حلقہ جات کے ووٹرز کی تعداد کے مطابق کیا جائے، یعنی آزادکشمیر کے ایک حلقے میں ووٹرز کی جتنی کم از کم تعداد پر ایک اسمبلی کی نشست ہوتی ہے، اتنی ہی تعداد مہاجرین کی نشست کے لیے بھی مقرر کی جائے،میں جموں و وادی کی تخصیص ختم کی جائے نیز بلا تخصیص مہاجر و غیر مہاجر جملہ ممبران اسمبلی اور وزراء کے ترقیاتی فنڈز اور تقرریوں تبادلوں کے اختیارات ختم کیے جائیں حریت کانفرنس، متحدہ جہاد کونسل کے لیے نشستیں مختص کی جائیں،مہاجرین کی نشستوں پر انتخابی عمل کو شفاف بنایاجائے،انھوں نے کہاکہ کابینہ کے اراکین، وزراء اور مشیران کی تعداد کو مجموعی تعداد کے 20 فیصد تک محدود کیا جائے سرکاری ملازمتوں میں سکیل B-16 اور اس سے بالا تقرریاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اوپن میرٹ پر کی جائیں، تاہم مہاجرین 1989 اور خصوصی (معذور) افراد کے لیے کوٹہ مختص کیا جائے۔ سکیل B-1 تا 16 تک مقامی حلقہ جاتی و ضلعی کوٹہ برقرار رکھا جائینظام زکوۃ و عشر میں شرعی تقاضوں کے مطابق اصلاحات کی جائیں اور زکات و منافع فنڈ کو حکومتی شخصیات، وزراء و ارکان اسمبلی اور دیگر کے علاج معالجے اور شیر سپاٹے پر خرچ کرنے کی بجائے مستحقین کی کفالت اور انہیں اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے قابل بنانے کے لیئے جامع نظام وضع کیا جائے- آزاد کشمیر میں موجود ہائیڈل پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کے لیے SIFC کی طرز پر ''ون ونڈو آپریشن'' کا نظام متعارف کرایا جائے، اور پرائیویٹ سیکٹر و اوورسیز کشمیری کمیونٹی کے تعاون سے جوائنٹ وینچر کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کی جائے، اضافی بجلی فروخت کر کے ریاستی آمدن میں اضافہ کیا جائے،آزاد کشمیر کو خوراک اور لائیو اسٹاک میں خود کفیل بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں فوری، مفت اور باسہولت انصاف کی فراہمی کے لیے عدالتی نظام میں اصلاحات کی جائیں، عدلیہ میں ججز کی خالی آسامیوں کو پر کیا جائے، اور شریعت اپیلٹ بنچ میں سات سال سے خالی عالم جج کی آسامی پر میرٹ کے مطابق اہل جج کی تقرری کی جائے،انتظامی اصلاحات کے تحت انتظامی مشینری کی ڈاؤن سائزنگ کی جائے- محکمہ جات کو باہم مدغم کرتے ہوئے ان کی تعداد کم کی جائے، پبلک سروس کمیشن کی تکمیل، چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین احتساب بیورو کی تعیناتی شفاف اور میرٹ پر کی جائے،آٹا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک منتقل نہیں ہو سکے؛ لہٰذا روٹی، بیکری مصنوعات اور بجلی سے تیار شدہ اشیاء کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے جعلی ادویات، خوردنی اشیاء میں ملاوٹ، ناقص اور مضر صحت اشیائے خوردنی کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں قبضہ مافیا اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، ٹیکس چوری روکی جائے، متروکہ املاک اور خالصہ جات کی ناجائز الاٹمنٹ ختم کی جائے صحت کی معیاری اور مفت سہولیات کے لیے جامع ہیلتھ پالیسی جاری کی جائے اور ہیلتھ کارڈ بحال کیا جائے۔عوامی نمائندوں کی پنشن اور مراعات کا خاتمہ کیا جائے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مابین آئینی، انتظامی اور زمینی روابط مستحکم کیے جائیں۔ دونوں خطوں کی اپنی اسمبلیاں و حکومتیں برقرار رہیں لیکن ایک مشترکہ کونسل اور صدر ہو، اور صدر کی ایک ٹرم آزاد کشمیر جبکہ دوسری ٹرم گلگت بلتستان سے ہو۔ اس مقصد کے لیے آئینی ترامیم کی جائیں۔رٹھوعہ ہریام پل، لیپہ ٹنل، لوہار گلی ٹنل، کامسر کہوڑی ٹنل اور دیگر روڈ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کی جائے،انھوں نے کہاکہ میرپورمظفرآباد ایکسپریس وے کو CPEC منصوبے میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ میرپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر، ڈرائی پورٹ کا قیام، منگلا ڈیم کے نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور اپ ریزنگ پراجیکٹ کے متاثرین کے مسائل کا حل کیا جائے۔ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جائے، مقامی و ضلعی حکومتوں کا قیام عمل میں لایا جائے اور ترقیاتی فنڈز انہی اداروں کے ذریعے استعمال کیے جائیں۔طلبہ یونین کی بحالی اور یونین انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہ ہے کہ 70ہزار کارکن آمدہ انتخابات میں 7لاکھ افراو کو ممبر بناکر حقیقی تبدیلی لائیں گے،جماعت اسلامی کے سوا عوام کے مسائل کے حل کا ایجنڈا کسی جماعت کے پاس نہیں ہے،مہاجرین کی سیٹیں ختم کرنے کی بجائے انتخابی عمل کو صاف اور شفاف بنایا جائے،متناسب نمائیدگی کے تحت انتخابات کرائے جائیں،سیاست میں سرمائے اور الیکٹیبلز نے غریب سیاسی کارکن کا سیاسی قتل کیاہے،سیاسی کارکنوں کے لیے جماعت اسلامی ہی بہترین پلیٹ فارم ہے،عوام نے اعتماد کیاتو جماعت اسلامی پروٹوکول اورمراعات کاخاتمہ کرے گی،عوامی کے وسائل عوام پر خرچ کر یگی،ان خیالات کااظہارانھوں نے مرکزی ذمہ داران امراء اضلاع امرائئ حلقہ جات اور حلقوں کے امیدواران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ظلم کے ہر نشان کو مٹائے گی کرپشن اور سفارش کے کلچر کو ختم کرے گی،نوجوانوں کے باعزت روزگار کے لیے بنوقابل پروگرام شروع کرے گی،خواتین کے لیے الگ جامعات اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی،غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے گی قومی خزانہ قوم پر خرچ کرے گی،صحت اور تعلیم کی معیاری سہولت مفت عوام کو فراہم کرے گی،جماعت اسلامی محض دعوے نہیں عمل پر یقین رکھتی ہے،جماعت اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں سے 20لاکھ افراد مستفید ہوئے ہیں اور ہورہے ہیں،40ہزار یتیم بچوں کی کفالت کرچکی ہے اور 21ہزار زیر تعلیم ہیں،جماعت اسلامی نے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جو کام کیے ہیں کوئی اور سیاسی جماعت سوچ بھی نہیں سکتی،عوام اب مزید ان کو آزمانے کے بجائے جماعت اسلامی پر اعتماد کرے جماعت اسلامی عوا می امنگوں پر پوری اترے گی۔
- اقتدر پرس پارٹیاں چند ماہ کے لیے نگران وزیراعلیٰ کو بھی برداشت کرنے کے لیے تیارنہیں:مشتاق ایڈووکیٹ
- عوام لوٹوں کی بجائے جماعت اسلامی کے امیدواروں کوووٹ دیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- 10ہزار نوجوانوں کو بنو قابل پروگرام کے تحت ہنرمند بناکر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے:مولانا عبدالسمیع
- باریاں لگانے والی پارٹیاں اور قیادتیں عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان