مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت کے قائمقام امیرمشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ 5فروری کو پوری قوم سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے نکلے،مسئلہ کشمیرصرف جماعت اسلامی کا مسئلہ نہیں ہے اگرچہ جماعت اسلامی کی قربانیاں زیادہیں،ہندوستان کی قابض فوج مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی انتہاکررہی ہے،ہندوستانی فوج جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے،اسلام آباد،مظفرآباد اور گلگت میں بیٹھے حکمران کشمیرکی آزادی کو روڈ میپ دیں پوری قوم ساتھ دے گی،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کوباہم ملانے کے لیے شونٹر ٹینل کا کام جلد مکمل کیاجائے آزا دکشمیرکی جامعات میں گلگت بلتستان کے طلبہ کے کوٹے میں اضافہ کیاجائے،ان خیالات کااظہارانھوں نے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر قائمقام سیکرٹری جنرل قاضی شاہد حمید ایدووکیٹ امیر ضلع راجہ آفتاب احمد،امیر شہر عبدالحمید چودھری،امیر حلقہ سید منظورعلی شاہ موجودتھے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشتاق احمدا یڈووکیٹ نے کہاکہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیرپوری دنیا میں منائے گی،جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کے موقع پر دنیا بھر سے آئے اسلامی تحریکات کے سربراہ نے مشترکہ طورپر اعلان کیاتھاکہ وہ 5فروری اپنے اپنے ممالک میں منائیں گی،مظفرآبادمیں پاکستان کے جماعت اسلامی کے قائد شریک ہوں گے،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں بھی 5فروری بھرپوراندار سے منائیں گے،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں نریندمودی نے 80لاکھ کشمیریوں کو ایک کھلی جیل میں قید کررکھاہے ان کامعاشی قتل کیاجارہاہے،ملازمتوں سے مسلمانوں کو نکالاجارہاہے ان حالات میں سرینگر کا رول مظفرآباد اور گلگت میں منتقل ہوگیاہے۔اب ہمیں یہ کردار اد اکرنا ہے۔انھوں نے کہاکہ صحافی برادری نے ہمیشہ مسئلہ کشمیربھرپورانداز سے اجاگر کیاہے اور امید ہے کہ وہ صبح آزادی تک اپنا کردار اد اکرتے رہیں گے۔
برمنگھم:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی مراعات یافتہ طبقے کی مراعات ختم کرکے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے گی،جماعت اسلامی نے اسمبلی ممبران کے ذریعے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے مقابلے میں ترقیاتی فنڈز بلدیاتی اداروں کے ذریعے استعمال کرنے کی تجویز دی ہے اس سے ایک طرف کرپشن کا خاتمہ ہوگا جبکہ دوسری طرف فنڈز کا استعمال بہتر انداز میں ہوگا،اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے، مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے جماعت اسلامی یہ کہتی ہے کہ مہاجرین کی سیٹیں آزاد کشمیرکے ایک حلقے کے جنتے ووٹ ہوتے ہیں اس کے مطابق مہاجرین کی سیٹیں رکھیں جائیں اس کے جتنی بھی سیٹیں بنتی ہیں وہ ہوں گی اور مہاجری کی نمائندگی بھی اسمبلی میں رہے گی،دوسری بات یہ ہے کہ ایم ایل ایز کے جب فنڈ ز ختم ہوجائیں گے تو یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا باقی مہاجرین آباد کاری ور ان کے دیگر مسائل حل ہوں گے وہ حکومت کی ذمہ داری ہے، جماعت اسلامی کو چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتیں حکومت کا حصہ تھی یہ سب مل کر بھی عوامی مسائل کو حل نہ کر سکے حکومت کے سامنے عوامی مسائل کے آواز بننے والی اپوزیشن کا کردار ادا جماعت اسلا می ن اداکیا،عوای ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی ہم نے حمایت اور جو مطالبات عوامی الیکشن کمیٹی نے نہیں پیش کیے تھے وہ جماعت اسلامی نے پیش کیے، ان خیالات کاظہارانھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عوام کو سیاسی جماعتوں اور ان کی لیڈر شپ سے اعتماد ختم ہوگیا آمدہ انتخاب اسی نظریے اور سوچ کی بنیاد پر ہوں گے جو عوامی مسائل کی جہدوجہد کرنے والے ہوں گے جو عوامی مسائل اجاگر کریں گے اور ان کے حل کا راستہ دیں گے عوام ان کو ہی منتحب کرئے گی جبکہ جماعت اسلامی عوامی حقوق تحریک کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی جماعت اسلامی سوشل جسٹس کی بات کرتی ہے جس میں برادری قبلے سے بالاتر ہو کے قومی سوچ کے ساتھ ووٹ کے استعمال کی بات کرتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کشمیریوں کا وکیل پاکستان ہے اور پاکستان کے اندر جو حالات پیدا کئے گے ہیں وہ خود بڑے مسائل کا شکار ہے اس کے باوجود کشمیریوں کی آخری امید پاکستان ہی ہے،پریس کانفرنس میں ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت آزاد کشمیراوورسیز کشمیریوں کے مسائل حل کرے ان کی نمائندگی اسمبلی میں بڑھائے اور نسل نو کو آزاد کشمیراور تحریک آزادی کشمیرسے وابستہ کرے نے کے لیے آز اد کشمیرآنے کی دعوت دے۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے قائمقام امیر مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ صحافی برادری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،ہندوستان اور اسرائیل کشمیراور فلسطین میں بدترین دہشت گردی کا ارتکاب کررہے ہیں،جمات اسلامی 5فروری پوری دنیا میں بھرپورا نداز سے یکجہتی کشمیرمنائے گی،شکست ہندوستان کامقدر ہے،کشمیریوں نے عملاقابض فوج کو شکست دے دی ہے،کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب تحریک آزادی کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے اسلام آباد، مظفر آباد گلگت نے کردار ادا کرنا ہے پاکستان سلامتی کونسل کا ممبر ہونے کے ناطے مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے میں لائے،حکومت پاکستان کشمیر کے لیے ایک نائب وزیر خارجہ کا تقرر کرے فارن ڈیسک منظم کرے،عالمی سطح پر جو بڑے ممالک ہیں ان کے ساتھ روابط بڑھا کر کشمیر کے لیے اقدامات کرائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے قائم مقام امیر مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی نائب امیر نور الباری قائم مقام سیکرٹری جنرل قاضی شاہد حمید ایڈوکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالسمیع اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔تقریب سے سردار حمید،خاور نواز راجہ، راجہ بشیر عثمانی،شہزاد منیر اور دیگر صحافیوں نے گفتگو کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اول روز سے اس تحریک آزادی کشمیر میں ہم کردار ادا کیا ہے۔ انشائاللہ صبح آزادی تک جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کے لیے کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی۔جماعت اسلامی وحد ت کشمیر اور حق خود ارادیت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کر رکھا ہے عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خود ارادیت فراہم کرے،انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے اندر نریندر مودی اور اس کی فوج نے مظالم کی انتہا کر دی ہے،قابض فوجی کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔
لندن:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ اوورسیز کشمیری مسئلہ کشمیرکے حقیقی سفیر اور ہمارا اثاثہ ہیں،ہندوستان اور اسرائیل دنیاکو تیسری عالم گیر ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،کشمیر ی اور فلسطینی اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیادی اورپیدائشی حق،حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں،ہندوستان کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میں جاکر عہد کیاتھاکہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے گی اور کشمیری اپنی آزادمرضی سے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے،عالمی برادری نے کشمیریوں کے اس حق کو تسلیم کررکھاہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ برطانیہ کے موقع پر استقبال کے لیے آنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ برطانیہ مسئلہ کشمیرکا عینی شاہد ہے اس لیے برطانیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے کردارادا کرے،برطانیہ اوریورپ میں مقیم کشمیری یہاں کے قوانین کی پابندی کرتے ہوئے سفارتی محاذپر اپنے جائز جدوجہد کریں،تحریک کشمیربرطانیہ،تحریک کشمیر یورپ سمیت دیگر تحریکات اور قائدین نے مسئلہ کشمیرسفارتی سطح پر بھرپوراندازسے اجاگرکیا،موجوہ موافق حالات ے مزید استفادہ رکرتے ہوئے ہندوستان کے مظالم کوبے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستا ن نے 80لاکھ کشمیریوں کو کھلی جیل میں قید کررکھاہے،قالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے انسانی حقوق معطل ہیں،کسی بھی ریلیف ادارے کو مقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت نہیں ہے میڈیا پر مکمل پابندی ہے،ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہاہے،کشمیرپر قابض ہندوستانی فوج جنگی جرائم کررہی ہے کشمیریوں کو اپنی آواز اٹھانے پر بھی پابند ی ہے۔انھوں نے کہاکہ عالمی برادری اس کا فوری نوٹس لے۔
مظفرآباد،دھیرکوٹ:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ دو کروڑ کشمیری ہندوستان کے نام نہاد یوم جمہوریہ پریوم حق خودارادیت منائیں گے،ہندوستان فاشسٹ ملک ہے تمام اقلتیں غیر محفوظ ہیں،نریندمودی نے ہندوستان کی نام نہاد جمہوریت اورسیکولرازم کے چہرے سے نقاب اتار دیاہے،بیس کیمپ کی قیادت حقیقی کردار ادا کرتی تو آج کشمیری آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے،جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور عوام کی خوشحالی کا ایجنڈا لے کر عوام کے پاس جارہی ہے،عوام درست فیصلہ کریں،غربی باغ جماعت اسلامی قیادت کی تبدیلی کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور جدوجہد کررہی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے تقربیات سے خطاب اور غربی باغ کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ عوام 77برس سے مسلط روایاتی قیادت اور موروثی پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں عوام کو جماعت اسلا می کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہے ہیں،جماعت اسلامی کی خدمات پوری قوم کے سامنے ہیں قوم اعتماد کرے تو قومی خزانے کا درست استعمال کرکے عوام کے معیار زندگی کو بہتر کریں گے صحت تعلیم مفت فراہم کریں گے بے روزگار نوجوانوں کو بنوقابل پروگرام کے تحت باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے،انھوں نے کہاکہ زی جنریشن کے مسائل کا ادراک جماعت سلامی رکھتی ہے اور ا س کے حل کاپورا پروگرام بھی رکھتی ہے۔ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ قرآن کا آج ہم پر سب سے بڑا حق یہ ہے کہ قرآن کے نظام کا نفاذ کی جدوجہد کی جائے اور قرآن کے نظام کو نافذ کیاجائے،قرآن کی درس گائیں قرآن کے پیغام کو عام کررہی ہیں۔
- ڈاکٹر محمدمشتاق خان برطانیہ کے دورے پر روانہ مشتاق احمد ایڈووکیٹ قائمقام امیر مقرر احلف اٹھالیا
- وزیر اعظم چیف الیکشن کمشنر کاتقررکرکے شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- جہلم ویلی حلقہ 6چھٹیاں،سینا دامن اور کچھا سے سینکڑوں افراد جماعت اسلامیں شامل ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے حلف لیا
- جہلم ویلی حلقہ 6اور مظفرآباد شہر سے پوری قوت کے ساتھ الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کروگا:ڈاکٹر محمد مشتاق خان