اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ مدینے کی ریاست کے بعد پاکستان اسلامی ممالک کی واحد ریاست ہے جو اسلامی نظریے کی بنیادپر معروض وجود میں آئی،جماعت اسلامی نے نظریہ پاکستان کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور دے رہی ہے،پاکستان میں حقیقی جشن آزادی اس وقت منائیں گے جب پورا کشمیرآزادہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا اور پاکستان دنیا کی بڑی طاقت بنے گا،ان خیالات ااظہارانھوں نے گلگت بلتستان کی جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی اور عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں تو حالات کو بدل دیں گے،ہماری ساری پسماندگی اور مسائل کی جڑ نالائق قیاد ت ہے،چاہے وہ آزا دکشمیرکی ہویا گلگت ہلتستان کی ہو انتخابات کے موقع پر چندنعرے دے کر ووٹ حاصل کرتے ہیں اور پورے پانچ برس اپنے ذاتی کام کرتے ہیں اپنے خاندان اور برادری سے آگے بڑنے کے لیک تیار نہیں ہیں جماعت اسلامی اقتدار میں آکر خطہ کے عوام کی تقدیر بدل دے گی۔انھوں نے کہاکہ مقبوٗضہ کشمیرمیں آج بھی کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،تحریک آزاد ی کشمیردراصل تحریک پاکستان کا تسلسل ہے۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی،گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی اول روز سے جدوجہد کررہی ہے،جب تک گلگت بلتستان کے عوام کو حق نہیں مل جاتا جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،گلگت بلتستان کو پسماندہ رکھنے کے حکمران ذمہ دار ہیں،باریاں لگانے والے حکمرا نوں نے عوام کی فلاح کے کچھ نہیں کیا،گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کا کیمپس ہونا چاہیے میڈکل کالج ہونا چاہیے ہونا سڑکوں کو نظام بہتر بنانا چاہیے،سیاحت کے بڑے امکانات ہیں اس سے استفادہ کرنا چاہیے،ان خیالات کااظہارانھوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امراء عبدالرشید ترابی،سرداراعجازافضل،ڈاکٹر خالد محمود،سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان،مرکزی نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا تنویر حیدری،مولانا عبدالسمیع،اسماعیل شریعت یارسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ خطہ بلتستان حساس خطہ ہے سی پیک کا گیٹ وے ہے،اس کی حساسیات کو مدنظررکھتے ہوئے مسائل حل کئے جائیں،گلگت بلتستان کوآزاد کشمیرطرز کا سیٹ اپ دیاجائے،ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو آئینی طورپر باہم مربوط کرکے تحریک آزادی کابیس کیمپ بنایا جائے۔
اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی گراس روٹ لیول پر تنظیم مضبوط اورموثرکرکے ریاست میں حقیقی تبدیلی لائے گی،جماعت اسلامی اقتدارمیں آکر اللہ کا دین غالب کرے گی نظام عدل قائم اورظلم کے نظام کا خاتمہ کرے گی،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کی تبدیلی ہمار اہدف ہے،خواتین اور نوجوانوں کو بڑی تعدادد میں جماعت اسلامی میں شامل کریں گے،باطل نظام اور نااہل قیادت عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ ہے،نااہل قیادت اور فرسود ہ نظام کے ہوئے نہ کشمیررآزادہوسکتاہے اور ہی یہاں کے عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں سابق کام کا ابجائزہ لیاگیا اور آئندہ کے اہداف طے کے گئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشاق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور طورپر حصے گی اور موثر پارلیمانی نمائندگی حاص کرے گی،آزادکشمیراور گلگت بلتستان کے عوام دین سے محبت ریکھتے ہیں اور اسلامی شریعت کو پسند کرتے ہیں دین بیزار سیکولر لابیز نے ہمارے عوام کے سروں کے اوپر و ہ نظام مسلط کیاہوا ہے جو عوام کی بجائے خواص کے لیے ہے،جماعت اسلامی اس سیاسی مافیہ اور چند کرپٹ بیوروکریسی سے نجات دلائے گی،جماعت اسلامی نے گزشتہ سیشن میں سیاسی تنظیی اور دیگر محاذوں پر پیش رفت کی ہے اور آمددہ سیشن میں مزید پیش قدمی کرے گی،جماعت اسلامی کے کارکن اور ہر سطح کے ذمہ داران عوامی مسائل کے ترجمان بن کر میدان میں نکلیں،عوام اس قیادت اور نظام سے تنگ ہیں وہ متبادل نظام کی تلاش میں ہیں اور متبادل نظام جماعت اسلامی کے پاس ہے،جماعت اسلامی اپنی شیڈوکابینہ کے ذریعے وہ گیپ تلاش کررہی ہے جس کی وجہ سے قومی خزانہ کرپشن کی نذررہاہے۔جماعت اسلامی جلد عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کرے گی۔
مظفرآباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاہے کہ نریند مودی کے 5اگست کے ظالمانہ اور متعصبانہ اقدامات سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑھ رہاہے،مسئلہ کشمیر چارایٹمی طاقتوں کے درمیان فلش پوائنٹ ہے، مودی حالات کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،نریندمودی یہ ذہن سے نکال دے کہ وہ طاقت کی بنیادپر کشمیریوں کو غلام رکھ سکے گا،کشمیراور فلسطین کی آزادی کے بغیر دنیا میں امن محض خواب رہے گا،اسلام آبادا ور مظفرآباد کشمیرکی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں تو کشمیردنوں میں آزاد ہوسکتاہے،جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیرکی پشتیبان اور ترجمان ہے،کسی کو تحریک آزادی سے بے وفائی نہیں کرنے دے گی،ان خیالات ان نے مولانا عبدالقادر ندیم مرحوم کی یادمیں منعقدہ اتحادامت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،صدر جمعیت اتحاد علماء مولانا منیر ضیاء،امیر ضلع راجہ آفتاب احمد،مولانا حمید الدین برکتی،مولانا عبدالماجد توحیدی،مولا نا صدیق،مولانا سرفرازاسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت ااسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ مولانا عبدلقادرندیم کی دینی اور سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا،مولانا عبدالقادر ندیم مرحوم داعی تھے اورقرآن کے پیغام کو گھرگھر پہنچایا،مخلوق کو قرآن کے ساتھ وابستہ کیا،جماعت اسلامی ان کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے،آج امت جن مشکلات ومصائب کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ اتحاد کا نہ ہونا ہے امت کی طاقت باہم اتحاد اور اتفاق میں ہے،جماعت اسلامی اتحاد اور اتفاق کی دعوت دیتی ہے،امت کے علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت کے اندراتفاق اور اتحاد پیدا کرے،جمعیت اتحاد علماء اسی مقصد کے لیے قائم کی گئی ہے وہ علماء کو جوڑے۔
اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلا می آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے مرکزی ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طورپر قراداد پاس کی گئی جس میں لکھا گیاہے کہ حماس کے سر براہ اسماعیل ھنیہ کی تہرا ن میں شہادت اسرائیل کی بدترین دہشت گردی ہے،جماعت اسلامی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کررہاہے جنگی جرائم کے ارتکاب پر عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ اپنی قراردادیں پاس کرچکے ہیں،عالمی عدالت نے اسرائیل کے وزیر اعظم کو دہشت گردقرار دے چکی ہے،اسرائیل 50ہزار فلسطینیو ں کو شہید کرچکاہے،تمام ہسپتال، سکول اور کالجز اور جامعات تباہ کرچکاہے،جماعت اسلامی کے مرکزی ذمہ داران کا یہ اجلاس مطالبہ کرتاہے کہ او آئی سی کا سربراہی اجلاس طلب کرکے اسرائیل کے خلاف فوری کاروائی کی جائے،او آئی سی کے قیام کا مقصد ہی قبلہ اول کی آزادی تھا مگر آج قبلہ اول اور پوری فلسطینی کو ختم کیاجارہاہے،یہی وقت ہے کہ تمام اسلامی ممالک اپنی اپنی فوج کو فلسطین بھجیں اور فلسطین اور قبلہ اول کو آزاد کرائیں،اسلامی ممالک کے حکمران اس موقع پر خا موش نہ رہیں بلکہ آگے بڑھ کر کردار ادا کریں،اسرائیل اور ہندوستان لاتوں کے بھوت ہیں یہ باتوں سے ماننے والے نہیں ہیں،اجلاس میں فلسطینیوں کی تاریخی قربانیوں کی تحسسین کی گئی اور پوری کشمیری قوم کی طرف سے اظہار تعزیت کیا گیا اور یہ یقین دھانی کرائی گئی کہ اہل کشمیرفلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
- ہندوستان اور اسرائیل تیزی سے اپنے انجام کی گامزن ہیں،ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرنے اسٹیٹ آف آرٹ ڈائیگناسٹک سنٹر قائم کرکے کشمیریوں کے دل جیت لے ہیں،ڈاکٹر محمد مشتا ق خان
- حکومت آزادکشمیر کا تعلیمی اداروں میں حجاب کے اہتمام کا خیر مقدم کرتے ہیں,ڈاکٹر خالد محمود خان
- حکومت آزادکشمیر آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم کے مطالبات پورے کرے،ڈاکٹر خالد محمود خان