استور:جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمدمشتاق خان نے اعلان کیاہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ہر انتخابی حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی،جماعت اسلامی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے گلگت بلتستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی،گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لائے گی خواتین یونیورسٹی قائم کرے گی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ٹیکنیکل ادارے قائم کرے گی،خواتین کے لیے الگ جامعات اور ہسپتال قائم کرے گی،اسٹیٹ سبجیکٹ بحال کرے گی،لینڈ ریفارمز کو عوام کی خواہشات کے مطابق کرے گی،ترقیاتی بجٹ کو اپنے وسائل سے کئی گنا بڑھاکر عوام کو سڑکوں کی سہولت فراہم کرے گی،پینے کے صاف پانی کا اہتمام کرے گی،بے رووز گار نوجوانوں کے روزگار کااہتمام کرے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے نے اپنے ددورہ استور کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی نائب امیر وسابق وزیر حکومت مشتاق ایڈووکیٹ،امیر جی مولانا تنویر حیدری،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سابق امیدوار حلقہ دو استورمولانا عبدالسمیع سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی جی بی نظام الدین،امیر ضلع استور کفایت دین،امیر حلقہ ایک استور وسابق امیدوار اسمبلی عبدالرحما ن،مولاناہارون سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر سینکڑوں افراد اور علماء کرام نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کااعلان کیا، تقریب میں سابق وزیر احکومت نعمت اللہ خان بھی ہمراہ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ گلگت بلتستان کی پسما ندگی کے ذمہ دار حکمران ہیں اب عوام ان حکمرانوں کو گھر بھیج دیں،جماعت اسلامی یہاں کے عوام کے مسائل حل کرے گی،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود 17کروڑ روپے کے عوامی منصوبے مکمل کیے ہیں،آمدہ سال 23کروڑ روپے سے عوامی منصوبے مکمل کرے گی،انھوں نے کہا استور روڈ جس پر لاکھوں افراد چلتے ہیں چلنے کے قابل نہیں چھوگام تک میں آیا ہوں یہ قیامت کا سفر ہے پورے ضلع استور میں ایک بھی زیچہ بچہ سنٹر نہیں ہے استور روڈ موت کا کنوا ں ہے،میں حکومت جی بی کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اس روڈ پر کام فوری شروع کرائے ورانہ یہاں کے عوام سڑکوں پر ہوں گے،انھوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم کی صورت حال بھی بری ہے،انھوں نے کہاکہ عوام جماعت اسلامی کو کامیاب کریں ہم ان کے کے مسائل حل کریں گے،شونٹر ٹینل تعمیر کریں گے۔
کوٹلی:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی کے لیے پیش کیاگیا لاکھوں شہداء کاخون ہم پر قرض ہے،حماس کی طرح کشمیریوں کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے ہندوستان کے کشمیرپرجبری فوجی قبضے کے خلاف جہاد کرناہوگا،کشمیرکی آزادی کاواحد راستہ ہمہ گیر جہاد ہے،جماعت اسلامی شہداء کی وارث تحریک آزادی کشمیر سے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دیں گے،نام نہاد انتخابات میں کشمیریوں نے نریندرمودی اور بی جے پی کو عبرت ناک شکست دی،انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے،نریندر مودی کا ہندو وزیر اعلیٰ لانے کا خواب پورا نہ ہوسکا،اقوام متحدہ کا چارٹر کشمیریوں کو مزاحمت کا حق دیتا ہے بیس کیمپ کی تمام سیاسی،مذہبی قیادت کو ساتھ ملا کرجدوجہد تیز کریں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے ورثاء شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حبیب الرحمان آفاقی،کمانڈر شمشیر خان،امیر ضلع کوٹلی مشتاق نواز امیر ضلع کوٹلی لوئر ممتاز ایڈووکیٹ،گل نواز الرحما افتخاربٹ،چودھری عارف،بوستان چودھری،عنرفریدسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،ورثاء شہداء کانفرنس میں وہ لواحقین بھی شریک تھے جن کے ایک گھر میں 9شہید ہیں ایک کے گھر سے تین شیہد ہیں،ورثاء شہدا ء کو شیڈپیش کی گئیں،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ شہداء کو یقین دلاتاہے جب تک ہماری گردنوں پر سرباقی ہیں شہداء کے مشن کی تکمیل کریں گے شہداء کے خون سے بے وفائی کرنے والے پہلے بھی عبرت کا نشان بنے ہیں اور اب بھی بنے گے،جماعت اسلامی کے ہوتے ہوئے شہداء کے خون سے کوئی بے وفائی نہیں کرسکتا،ہندوستان کی قابض فوج کے خلاف کشمیریوں نے مزاحمت شروع کررکھی ہے آخری ہندوستانی فوجی کے کشمیرسے نکلنے تک جہاد جاری رہے گا،انھوں نے کہاکہ مودی سن لے وہ استعماری ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی ختم نہیں کرسکتا۔
فلسطین کے دو ریاستی حل کو مسترد کرکے آزاد فلسطین کی حمایت کرتے ہیں، اعلامیہ کل جماعتی فلسطین کشمیریکجہتی کانفرنس گلگت بلتستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت فراہم کیاجائے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان تحریک آزادی کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر گلگت بلتستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں متحد اور متفق ہیں،بھارت اور اسرائیل کشمیراور فلسطین پر ناجائز قبضہ ختم کریں،اسرائیل اور ہندوستان جنگی جرائم کے مرتکب اقوام متحدہ اپنی سلامتی کونسل میں قرارداد پاس کرکے مداخلت کرے،اسلامی ممالک قبلہ اول کی آزادی کے لیے فوج بھجیں جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام فلسطین کشمیریکجہتی کانفرنس سے غلام عباس،ساجد بیگ،محمد نواز،خلیل قاسمی،ڈاکٹر دینار عزیز،اسماعیل،محمد وزیر مشتاق ایڈووکیٹ،مولانا عبدسمیع،تنویر حیدری،مولانا نواز علی کا خطاب گلگت (پ ر)جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام اور امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان کے زیر صدارت کل جماعتی فلسطین کشمیریکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا،کانفرنس سے صدارتی کلمات کہتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت فراہم کیاجائے،کشمیری اور فلسطینی اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرارادادوں کے مطابق جائز جدوجہد کررہے ہیں،حماس نے بہادرمجاہدین نے ثابت کردیاہے کہ جذبہ جہاد کے سامنے دنیا کی جدید ٹیکنالوجی فیل ہوچکی ہے،اسرائیل نے جنگی جرائم کے سارے ریکارڈ توڑدیے ہیں،دنیا بھر کے کروڑ وں عوام حماس کے ساتھ ہیں افریقہ اوریورپی ممالک بھی حماس کا ساتھ دے رہے ہیں عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ اسرائیل کو جنگی جرم قراردے چکے ہیں،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے مسائل حل کیے جائیں تاکہ کشمیرکی آزادی میں یہاں کے لوگ اپنا کردار ادا کرسکیں گلگت میں میڈیکل کالج قائم کیاجائے خواتین یورنیورسٹی قائم کی جائے سیٹ سجیکٹ بحال کیاجائے،تعلیم اور صحت کے نظام کو بہتر کیاجائے شونٹر ٹینل پر کام کو تیز کیاجائے،کانفرنس سے جسٹس ریٹائرڈ صاحب خان سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن،غلام عباس،ترجمان ایم ڈبلیو ایم،جنرل سیکرٹری عوامی ایکشن کمیٹی،ساجد بیگ،صدر انجمن امامیہ گلگت،محمد نواز،سیکرٹری جنرل تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان،خلیل قاسمی،امیر دینی مشاورتی کونسل،ڈاکٹر محمد دینار عزیز،رہنما اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت،محمد وزیر صدیقی،صدر سنی علماء کونسل،مولانا نواز علی،مسؤل تحریک بیداری امت گلگت،صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،مشتاق احمد ایڈووکیٹ نائب امیر و سابق نگران وزیر قانون،مولانا عبد السمیع ڈپٹی سیکرٹری جنرل و صدر جمعیت اتحاد العلماء گلگت بلتستان،مولانا تنویر حیدری امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان،نظام الدین سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی گلگت بلتستان سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ امت کے حکمراں کی کمزوری کی وجہ سے آج پوری امت مسائل شکار ہے امت کو فرقوں میں تقسیم کیاگیاہے اسرائیل سب کو شہید کررہا ہے حسن نصراللہ اور اسماعیل ھنیہ کی شہادتیں پیغام دے رہی ہیں کہ امت کو ایک ہونا ہوگا۔ اعلامیہ فلسطین‘کشمیر یکجہتی کانفرنس گلگت بلتستان فلسطین اور کشمیر ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،دونوں تنازعات کی شروعات1947 سے ہوتی ہے۔اقوام متحدہ نے1947 میں فلسطین اور کشمیر دونوں کے عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا۔کشمیریوں اور فلسطینیوں کو استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کاموقع ملنا چاہیے عالمی ادارے اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطین اور کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکامی کی وجہ سے دونوں مغربی اور جنوبی ایشیائی خطے فوجی تنازعات کی صورت میں عدم استحکام کا شکار ہوئے ہیں۔لاکھوں مرد و خواتین، نوجوان اور بچے اپنی قیمتی جانیں گنوا چکے، کروڑوں زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔ شہری انفراسٹرکچر اور لوگوں کی زندگیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا حساب لگانا مشکل ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی ناکامی دونوں خطوں میں موت اور بربادی لارہی ہے۔فلسطین اور کشمیر کے لوگ اگرناجائز قبضوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کرتے ہیں تو یہ ان کا بنیادی حق ہے، یہ حق تو انہیں بین الاقوامی قانون نے دے رکھا ہے کہ وہ غیر ملکی سامراج کے خلاف جدوجہد کر سکتے ہیں۔پروپیگنڈے اور نفسیاتی حربوں کے ذریعے فلسطینی اور کشمیری عوام کی زندگیاں اجیرن بنانا اور انہیں انسانوں کی طرح جینے کا حق نہ دینا نازی جرمنی کی پالیسیوں کی توسیع ہے۔عالمی جنگ میں اتحادی افواج نے فسطائیت کا مقابلہ کیا اور اپنے زعم میں اسے شکست بھی دے دی، مگراب اس فسطائیت کو دوبارہ ان لوگوں نے جنم دیا جو خود اس کا شکار رہے یعنی یہودی جبکہ ہندوستان کو آزادی نوآبادیات کے خاتمے کی وجہ سے ملی، لیکن کسے معلوم تھا کہ یہی بھارت آگے چل کر کشمیر میں استعمار کا روپ دھارلے گا۔ہندوستان اوراسرائیل کا گٹھ جوڑ ایک حقیقت ہے، دونوں مشترکہ اقتصادی اور فوجی پالیسیوں اور ہتھکنڈوں کو خاص طور پر آگے بڑھا رہے ہیں۔بھارت اور اسرائیل کو کشمیر اور فلسطین سے اپنا قبضہ ختم کرنا ہوگا،بھارت اور اسرائیل کو بین الاقوامی قانون، جنیوا کنونشنز اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پابندی کرنی ہوگی۔مقبوضہ عوام کو حق خود ارادیت کے ذریعے اپنی سیاسی قسمت کا فیصلہ کرنے کا فوری حق دینا ہوگا۔نیورمبرگ ٹرائلز کی طرح فلسطین اور کشمیر کے متاثرین کو آئی سی سی اور آئی سی جے کے ذریعے انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔نوآبادکار کالونیاں بسانے اور آبادی میں تناسب کو بگاڑنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات واپس لینا ہوں گے۔خواتین اور بچوں سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی یقینی بنانا ہوگی۔جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم، نسلی تطہیراور نسل کشی کی حدوں کو چھوتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے امدادی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو آزادانہ اور بلا روک ٹوک رسائی دینا ہوگی۔بھارت اور اسرائیل کے ساتھ ان کے پشتیبانوں کے ساتھ تمام سفارتی اور اقتصادی تعلقات ختم کرنے ہوں گے۔کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں پر ظلم کے پہاڑتوڑنے والوں کااحتساب کرنا ہوگا۔امت مسلمہ بالعموم اور فلسطین و کشمیر کے عوام بالخصوص او آئی سی کی طرف آخری چارہ کارکے طور پر دیکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے او آئی سی کے مضبوط کردار سے اپنی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔جب تک مسلم ممالک اجتماعی طور پر اس مسئلے کو نہیں اٹھاتے‘ مسلمانوں کی نسل کشی ہوتی رہے گی۔ہمارے مسائل کا حل ہمارے اتحاد میں مضمر ہے۔تحریک آزادی کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر گلگت بلتستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں متحد اور متفق ہیں،گلگت بلتستان کی حکومت عوامی مسائل حل کرے۔
مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری ہیں ہندوستان اور پاکستان یک طرفہ کوئی فیصلہ مسلط نہیں کر سکتے۔لیاقت بلوچ،عبدالرشید ترابی
باغ:جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ کے زیر اہتمام مرہنہ مرکز میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کے حقیقی فریق ہیں پاکستان اور ہندوستان کوئی یک طرفہ فیصلہ مسلط نہیں کر سکتے۔پاکستان کے حکمرانوں کی کوتاہی اپنی جگہ لیکن 25کروڑ عوام اور جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کی شانہ بشانہ رہے گی۔مودی کے عزائم ناکام ہون گے کشمیرازاد ہو گا ہندوستان طاقت کی بنیادی پر کشمیریون کو غلام نہیں رکھ سکتا۔حماس کے مجاہدین نے ثابت کر دیا طاقت اور ٹیکنالوجی مجاہدین کے جذبہ جہاد کا مقابل نہیں کر سکتی۔کانفرنس سے جماعت اسلامی ازاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی مولانا ہدایت اللہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم عدالت پر شب خون مارا گیا۔انھون نے کہا کہ وکلاء سول سوسائٹی اور قومی قیادت مسئلہ کشمیر پر ایک موقف اختیار کریں بیس کیمپ کی قیادت بیس کیمپ کو حقیقی بیس کیمپ بنائیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ لیاقت بلوچ اور جماعت اسلامی پاکستان نے ہماری رہنمائی اور پشتیبانی کی۔زلزلے کے موقع پر بھی لیاقت بلوچ اور جماعت اسلامی سب سے پہلے پہنچے زلزلے میں عید کی نماز باغ میں ادا کی پوری قوم اور اسلامی تحریکوں کو کہا کہ وہ مدد کریں۔تحریک ازادی کے لیے لیاقت بلوچ قاضی حسین سید منور حسن سراج الحق سب نے اہم کردار ادا کیا کشمیریون کی ترجمانی۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہمہ گیر جہاد ہے مودی نے جو ظالمانہ اقدامات کیے اس کے جواب میں پاکستان نے خاموشی اختیار کی ایسے میں جماعت اسلامی پاکستان کشمیریون کو مایوس ہونے سے بچایا۔باجوہ ڈاکٹرائن کو ناکام کیا
ہجیرہ:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ ہندوستان اور اسرائیل عملا شکست کھاچکے ہیں،قابض افوا ج نے کشمیراورفلسطین سے انخلا نہ کیاتو کشمیراور فلسطین قابض افواج کے قبرستان بنے گے،حماس کے مٹھی بھر مجاہدین اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملایاہے مودی کی فوج مقبوضہ کشمیرمیں تمام تر استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود شکست خوردہ ہے،کشمیر اور فلسطین کی آزادی مشرق وسطی اورجنوبی ایشیا کے جغرافیے میں بڑی تبدیلی لائے گی،قبلہ اول کو آزاد کرانے کا اس سے اچھا وقت نہیں ملے گا،ان خیالات کااظہارانھوں نے فلسطین کشمیریکجہتی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسیکرٹری جنرل جے آی یومولانا امتیاز عباسی،مولانا کامران خان امیر ضلع لوئر پونچھ مختارعلی خان جے آئی یوتھ کے صدر سردار حبیب خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ کشمیریوں کی منزل اسلام کے نام پر بنے والاپاکستان ہے مگر کشمیری آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہیں،حق خودارادیت کا حصول ہم سب کا مشترکہ مقصد ہے اس پرپوری قوم یک زبان ہے،انھوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام سے ہمیں کوئی گلہ نہیں ہے پاکستان کی اسلامی تحریکوں سے بھی ہمیں کوئی گلہ نہیں ہے پاکستان کے حکمرانوں کی کمزوری کی وجہ سے مودی کو گل کھیلانے کا موقع مل رہاہے اس پر کشمیری پریشان ہوتے ہیں آزادی کی تحریکوں میں نشب وفراز آتے ہیں کشمیریوں نے آزادی یا شہادت کا فیصلہ کیاہے ایسے قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔انھوں نے کہا دنیا کو طاغوت اسرائیل اور ہندوستان کی پشت پر ہے مگر دنیا کے کروڑ انسان کشمیریوں اورفلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
- اللہ تعالیٰ انسانوں کی فلاحی اور خدمت کے لیے سرگرم مسلمانوں کو اجرا عظم کی خوشخبری دیتے ہیں،ڈاکٹر محمد مشاق خان
- جماعت اسلامی اللہ نصرت اور عوامی تائید سے آزاد خطوں میں حقیقی تبدیلی لائے گی،ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرنے گزشتہ برس 450ملین روپے عوامی فلاح کی سرگرمیوں پر خرچ کرکے شاندار مثال قائم کی ہے، ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن
- نوجوانوں کو بے مقصدیت سے نکال کر بامقصد زندگی کی طرف لانا جماعت اسلامی کی ترجیح ہے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان