اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے ا میر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن اللہ کے دین کا پیغام لے کر آزا دکشمیرکے شہروں اور بستیوں میں پھیل جائیں،ایک ایک گھر ایک ایک فرد تک اللہ کے دین کی دعوت پہنچائیں،اللہ کے دین کو قائم اور نافذ کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،اللہ کے دین کے غلبے کی جدوجہد کرنا سب سے بڑی نیکی ہے،فریضہ امامت دین پوری امت پر فرض ہے،جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے،جو کام اللہ اپنے پیغمبروں سے کراتے تھے وہ آخری نبی کے بعد ا س امت کے ذمہ ہے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے تین روزہ مدرسین کی تربیت گاہ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرقاضی شاہدحمید ایڈووکیٹ مولانا منیر ضیاپروفیسر ڈاکٹر حبیب لرحمان عاصم سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کیاجائے اسوائے رسول ﷺکا اپنایا جائے،اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام قیام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اللہ کے دین کا پہلے فہم حاصل کیاجائے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی 24سووارڈ ز میں درست کے حلقے شروع کرنا چاہتی ہے جلد کشمیر کے ہر وارڈز میں درس قرآن شروع کریں گے۔جماعت اسلامی کا ہر فرد عوام کے پا س جائے اس کو جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائے جماعت اسلامی کی دعوت کوئی نئی دعوت نہیں ہے بلکہ وہ دعوت ہے جو انبیاء نے دی ہے جماعت اسلامی انبیا کی دعوت کو لے کر نکلی ہے۔
شرقی باغ سے درجنوں افراد جماعت اسلامی میں شامل امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے حلف لیا
وکلاء معاشرے کا پڑھالکھاطبقہ کشمیرکی آزادی اور ظلم پر مبنی استحصالی نظام کی تبدیلی کے لیے کردار ادا کریں،ڈاکٹر محمد مشتاق خان
باغ: جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ وکلاء معاشرے کا پڑھالکھاطبقہ کشمیرکی آزادی اور ظلم پر مبنی استحصالی نظام کی تبدیلی کے لیے کردار ادا کریں،وکلاء مسئلہ کشمیرکو عالمی عدل انصاف سمیت انسانی حقوق کے مراکز میں اٹھائیں،وکلاء بنچ اور بار میں تال میل کے ساتھ عدالتی نظام کی اصلاح میں کردار ادا کریں،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں شکست کھاچکاہے،مودی طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،شیخ عبداللہ اور آزاد کشمیرکی نالائق قیادت نے قوم کو دھوکہ دیاہے،جماعت اسلامی سماج کے ہرطبقے کو اپنے ساتھ ملاکر حقیقی تبدیلی لائے گی،وکلا ء کے لیے جماعت اسلامی نے اسلامک لائرز فورم تشکیل دیاہے،ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار راجہ محمود ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ باغ سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ نے خطاب کیا،بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ وکلاء جب بھی تحریک میں شامل ہوتے ہیں وہ کامیاب ہوتی ہے وکلاء معاشرے میں حق کے گواہ بنے تاکہ معاشرہ ظلم سے پاک ہو،انھوں نے کہاکہ وکلاء کے لیے جماعت اسلامی بہترین پلیٹ فارم ہے،جماعت اسلامی نے شیخ عبداللہ کی سحر سے کام کو نکلا اور اب آزاد کشمیرسے موروثی سیاست سے قوم کو نکالے گی،موروثی سیاست ہمارے مسائل کی جڑا ورنوجوانوں کے حقوق کی غاصب ہے،جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے جس میں کوئی بھی فرد امیر جماعت بن سکتاہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس عوام کی فلاح اور کشمیرکی آزادی کو ایجنڈا موجود ہے۔صدر بار ایسو سی ایشن راجہ محمود ایڈووکیٹ نے کہاکہ سید مودودی نے جس تحریک کی بنیاد رکھی وہ نہ صرف جنوبی ایشا بلکہ دنیا کے ہر کونے میں مختلف ناموں سے کام کررہی ہے اور یہ فکر انسانیت کو متاثر کررہی ہے،سابق صدر بار سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ نے کہاکہ جماعت اسلا می کا تحریک آزاد کشمیراور یہاں کے عوام کی فلاح کے لیے کردار شاند ار ہے،دریں اثناء امیر جماعت اسلامی نے حلقہ شرقی باغ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور درجنوں افراد جماعت اسلامی شامل ہوئے امیر ضلع باغ سردارسجاد چغتائی اور میجر تصورگردیزی اور امیر حلقہ مختار چتغائی ہمراہ تھے۔
باغ،آویڑہ:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ مغربی ممالک کے غیر مسلم مسلمانوں کے مضبوط خاندانی نظام کودیکھ کر اسلام قبول کررہے ہیں،مسلمانوں کاخاندا نی نظام مغرب کو متاثر کررہاہے،مغرب کا خاندانی نظام بری طرح متاثرہوچکاہے،اللہ نے اپنی مخلوق کے لیے جو بہترین نظام دیاہے وہ اسلام کا ہے،اسلام کا معاشی سیاسی اور خاندانی نظام ہی دنیا کے لیے باعاث رغبت ہے،نہام نہاد مغرب اسلام کے اس نظام خائف ہے،جماعت اسلامی اور دنیا بھر کی اسلامی تحریکات اسی اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہیں،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ہم اسلام کا عادلانہ نظام غالب اورقائم کریں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اویڑہ میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالغفور غفاری کی بیٹی کی نکاح کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی سمیت سنیئر صحافیوں وکلاء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی عبدالرشید ترابی نے خصوصی دعاکرائی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ ہمارے عورت خالص ہے،پاکستان اور خاصل اسلامی ممالک میں ہر شہ میں ملاوٹ ہوسکتی ہے مگر عورت پاک دامن اور خالص ہے جس کی وجہ سے ہمارے معاشرہ اور خاندانی نظام محفوظ ہے۔
باغ:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ ہندوستان کی قابض فوج کی سنگینوں کے سائے تلے مقبوضہ کشمیرمیں ڈھونگ انتخابات نہ کشمیری تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی عالمی برادری مانتی ہے،ہندوستان ڈھونگ انتخابات کا ڈرامہ رچا کرعالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام سازش کرتاہے،ہندوستان کے اس ڈرامے کو بھی کشمیری بری طرح بے نقا ب کرتے ہی چند کشمیری جو ووٹ ڈالتے بھی ہیں وہ ہندوستان کے خلاف ڈالتے ہیں،ہندوستان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہوگا،ریاست کی سارے اکائیوں کے عوام رائے شماری کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورے باغ کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیری اپنے بنیادی اور پیدائشی حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اپنے حق مزاحمت کا استعمال کررہے ہی،کشمیریوں کو ہندوستان کے فوجی قبضے کے خلاف مسلح مزاحمت کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر اور اسلامتی کونسل کی قراردادیں فراہم کرتی ہیں،نریندرمودی ظلم کی انتہا کررہاہے اور عالمی برادری خاموش تماشہ دیکھ رہی ہے اگر دنیا نے ہندوستان کو مجبور نہ کیاکہ وہ کشمیریوں کو اپنے عہد کے مطابق حق فراہم کرے تو لاکھوں کشمیر ی آزاد کشمیراور مہاجرین مقیم پاکستان سے سیز فائر لائن کو پاؤں تلے روند کر اپنے بھائیوں کی مدد کرنے پر مجبور ہوں گے،کشمیریوں کے صبر کے پیمانے لبریز ہوچکے ہیں،ہندوستان ہوش کے ناخن لے اوراپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق دے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرکے وہ کشمیرپر قبضہ قائم نہیں رکھ سکتا۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ علماء مسالک فرقوں سے بالاتر کر اتحاد امت اور جدید چیلنجز سے نبرد آزماہونے کے لیے کردار ادا کریں،علماء انبیاء کے وارث کے ناطے مخلوق خدا کو اللہ کا پتہ دیں،حکومت دینی مدارس کے لیے بجٹ میں رقم مختص کرے،انگریزی تعلیم کے لیے بجٹ موجود مگر قرآن کی تعلیم کے لیے بجٹ کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،جماعت اسلامی اتحاد امت کی داعی ہے اور ایسے علماء تیار کرنا چاہتی ہے جو امت کو فرقوں سے نکال کر امت واحدہ بنائیں، اتحاد اور اتفاق ہی امت کی طاقت ہے دشمن امت کو تقسیم کرکے کمزور کررہاہے ہشیار رہنے کی ضرورت ہے،قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیااور آخرت میں سرخروہوسکتے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام علماء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایسے ماڈل دینی ادارے قائم کرنا چاہتی ہے جو ایسے علماء تیار کریں جو امت کو مسائل سے نکال کرآگے لے جاسکے اس وقت انسانیت کو اور خاص کر امت کو جن مسائل کا سامنہ ہے ان کا حل تلاش کیاجاناچاہیے،علماء جدید علوم سے لیس ہوکر امت کی ترجمانی کریں،ایک ساز ش کے تحت ہمارے ماحو ل کودین بیزار بنایا جارہاہے ہمارے اسلاف نے قربانیاں دے کر یہ خطہ اسلام کے لیے حاصل کیاتھا جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی آمین ہے جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور ریاست کے آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔
- وحدت کشمیراور حق خودارادیت پر کوئی کمپورومائز نہیں کریں گے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- اسلامی ممالک قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی کے لیے افواج بھیجیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- بیس کیمپ میں اصلاح احوال اور کشمیرکی آزادی کے لیے اہل دانش اپنا ان پٹ دیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- ہندوستان اور اسرائیل نے جنگی جرائم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان