اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ وادی نیلم کے مسائل کے حل کے لیے حکومت اضافہ بجٹ مختص کرے،شدید برف باری کے موسم میں حکومت مریضوں اور سامان لانے لے جانے کے لکے ہیلی کی سہولت فراہم کرے،صحت اور تعلیم کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،وادی نیلم کے عوام کی قربانیاں سرینگر کے عوام کی قربانیوں کے برابر ہیں،جماعت اسلامی اپنی بساط میں عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے عوام آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی پر اعتماد کریں جماعت اسلامی عوام کے بنیادی مسائل پانچ برسوں میں حل کردیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی ضلع نیلم لوئر کے زیراہتمام نیلم کے مسائل اور ان کا حل کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیرراجہ جہانگیر خان قائمقام امیر ضلع لوئر نیلم ساجد حسین،سیکرٹری ضلع راجہ امتیاز،سابق ناظم کشمیر شیخ عمر نذیر،راجہ آصف عدنان،رفیع اللہ صدیقی،عطاء الرحما ن چوہان سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اللہ کے دین کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے ہمارے سارے مسائل کاحل قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں مضمرہے قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز فرض ہے،انھوں نے کہاکہ جما عت اسلامی باطل نظام اورنااہل قیادت کی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ہر سطح کے کارکن گھر گھر جائیں اور عوام کو جماعت اسلامی میں شامل کرائیں رائے عامہ منظم کریں۔
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلامی یکم نومبر کو یوم آزادی گلگت بلتستان بھرپور انداز سے منائے گی،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے بہادر اور مجاہد صفت عوام نے یہ خطے جہادسے آزاد کرائے ہیں مقبوضہ کشمیرکی آزادی بھی ہمہ گیر جہاد سے ہوگی،جماعت اسلامی شہداء کے خون کی آمین اور مشن کی علمبردار ہے،ہمارے اسلاف نے اسلام کے نام پر معروض وجود میں آنے والے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں تھیں،آزا د خطوں کے عوام نے بھی انہی مقاصد کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے تھے،ان خیالات کااظہارانھوں نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ آج دین بطور نظام زندگی مغلوب ہے دین کے قیام اور غلبے کے لیے جدوجہد کرنا اسی طرح فرض ہے جس طر ح نماز فرض ہے دین کے قیام اور غلبے کی جدوجہد پوری قوم پر فرض ہے جماعت اسلامی قوم کو یادھانی کراتی ہے کہ جماعت اسلامی دین کے غلبے کی تحریک ہے اور عوام اس تحریک کاساتھ دیں تاکہ جماعت اسلامی ان مقاصد کی تکمیل کرسکے جن کے لیے ہمارے اسلاف نے قربانیاں پیش کیں تھیں،انھوں نے کہاکہ نالائق اور اناہل قیادت نے مسائل پیدا کیے ہیں،ہمارے سارے مسائل کی ذمہ دار قیادت ہے جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ قیادت کو تبدیل کیاجائے رائے عامہ منظم کی جائے جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت کے ذریعے ہی تبدیلی لانا چاہتی ہے۔
ہجیرہ:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ ہندوستان اور اسرائیل عملا شکست کھاچکے ہیں،قابض افوا ج نے کشمیراورفلسطین سے انخلا نہ کیاتو کشمیراور فلسطین قابض افواج کے قبرستان بنے گے،حماس کے مٹھی بھر مجاہدین اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملایاہے مودی کی فوج مقبوضہ کشمیرمیں تمام تر استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود شکست خوردہ ہے،کشمیر اور فلسطین کی آزادی مشرق وسطی اورجنوبی ایشیا کے جغرافیے میں بڑی تبدیلی لائے گی،قبلہ اول کو آزاد کرانے کا اس سے اچھا وقت نہیں ملے گا،ان خیالات کااظہارانھوں نے فلسطین کشمیریکجہتی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسیکرٹری جنرل جے آی یومولانا امتیاز عباسی،مولانا کامران خان امیر ضلع لوئر پونچھ مختارعلی خان جے آئی یوتھ کے صدر سردار حبیب خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ کشمیریوں کی منزل اسلام کے نام پر بنے والاپاکستان ہے مگر کشمیری آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہیں،حق خودارادیت کا حصول ہم سب کا مشترکہ مقصد ہے اس پرپوری قوم یک زبان ہے،انھوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام سے ہمیں کوئی گلہ نہیں ہے پاکستان کی اسلامی تحریکوں سے بھی ہمیں کوئی گلہ نہیں ہے پاکستان کے حکمرانوں کی کمزوری کی وجہ سے مودی کو گل کھیلانے کا موقع مل رہاہے اس پر کشمیری پریشان ہوتے ہیں آزادی کی تحریکوں میں نشب وفراز آتے ہیں کشمیریوں نے آزادی یا شہادت کا فیصلہ کیاہے ایسے قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔انھوں نے کہا دنیا کو طاغوت اسرائیل اور ہندوستان کی پشت پر ہے مگر دنیا کے کروڑ انسان کشمیریوں اورفلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
فلسطین کے دو ریاستی حل کو مسترد کرکے آزاد فلسطین کی حمایت کرتے ہیں، اعلامیہ کل جماعتی فلسطین کشمیریکجہتی کانفرنس گلگت بلتستان
کشمیریوں اور فلسطینیوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت فراہم کیاجائے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان
تحریک آزادی کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر گلگت بلتستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں متحد اور متفق ہیں،بھارت اور اسرائیل کشمیراور فلسطین پر ناجائز قبضہ ختم کریں،اسرائیل اور ہندوستان جنگی جرائم کے مرتکب اقوام متحدہ اپنی سلامتی کونسل میں قرارداد پاس کرکے مداخلت کرے،اسلامی ممالک قبلہ اول کی آزادی کے لیے فوج بھجیں
جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام فلسطین کشمیریکجہتی کانفرنس سے غلام عباس،ساجد بیگ،محمد نواز،خلیل قاسمی،ڈاکٹر دینار عزیز،اسماعیل،محمد وزیر مشتاق ایڈووکیٹ،مولانا عبدسمیع،تنویر حیدری،مولانا نواز علی کا خطاب
گلگت:جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام اور امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان کے زیر صدارت کل جماعتی فلسطین کشمیریکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا،کانفرنس سے صدارتی کلمات کہتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت فراہم کیاجائے،کشمیری اور فلسطینی اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرارادادوں کے مطابق جائز جدوجہد کررہے ہیں،حماس نے بہادرمجاہدین نے ثابت کردیاہے کہ جذبہ جہاد کے سامنے دنیا کی جدید ٹیکنالوجی فیل ہوچکی ہے،اسرائیل نے جنگی جرائم کے سارے ریکارڈ توڑدیے ہیں،دنیا بھر کے کروڑ وں عوام حماس کے ساتھ ہیں افریقہ اوریورپی ممالک بھی حماس کا ساتھ دے رہے ہیں عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ اسرائیل کو جنگی جرم قراردے چکے ہیں،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے مسائل حل کیے جائیں تاکہ کشمیرکی آزادی میں یہاں کے لوگ اپنا کردار ادا کرسکیں گلگت میں میڈیکل کالج قائم کیاجائے خواتین یورنیورسٹی قائم کی جائے سیٹ سجیکٹ بحال کیاجائے،تعلیم اور صحت کے نظام کو بہتر کیاجائے شونٹر ٹینل پر کام کو تیز کیاجائے،کانفرنس سے جسٹس ریٹائرڈ صاحب خان سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن،غلام عباس،ترجمان ایم ڈبلیو ایم،جنرل سیکرٹری عوامی ایکشن کمیٹی،ساجد بیگ،صدر انجمن امامیہ گلگت،محمد نواز،سیکرٹری جنرل تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان،خلیل قاسمی،امیر دینی مشاورتی کونسل،ڈاکٹر محمد دینار عزیز،رہنما اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت،محمد وزیر صدیقی،صدر سنی علماء کونسل،مولانا نواز علی،مسؤل تحریک بیداری امت گلگت،صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،مشتاق احمد ایڈووکیٹ نائب امیر و سابق نگران وزیر قانون،مولانا عبد السمیع ڈپٹی سیکرٹری جنرل و صدر جمعیت اتحاد العلماء گلگت بلتستان،مولانا تنویر حیدری امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان،نظام الدین سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی گلگت بلتستان سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ امت کے حکمراں کی کمزوری کی وجہ سے آج پوری امت مسائل شکار ہے امت کو فرقوں میں تقسیم کیاگیاہے اسرائیل سب کو شہید کررہا ہے حسن نصراللہ اور اسماعیل ھنیہ کی شہادتیں پیغام دے رہی ہیں کہ امت کو ایک ہونا ہوگا۔
کوٹلی:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی کے لیے پیش کیاگیا لاکھوں شہداء کاخون ہم پر قرض ہے،حماس کی طرح کشمیریوں کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے ہندوستان کے کشمیرپرجبری فوجی قبضے کے خلاف جہاد کرناہوگا،کشمیرکی آزادی کاواحد راستہ ہمہ گیر جہاد ہے،جماعت اسلامی شہداء کی وارث تحریک آزادی کشمیر سے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دیں گے،نام نہاد انتخابات میں کشمیریوں نے نریندرمودی اور بی جے پی کو عبرت ناک شکست دی،انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے،نریندر مودی کا ہندو وزیر اعلیٰ لانے کا خواب پورا نہ ہوسکا،اقوام متحدہ کا چارٹر کشمیریوں کو مزاحمت کا حق دیتا ہے بیس کیمپ کی تمام سیاسی،مذہبی قیادت کو ساتھ ملا کرجدوجہد تیز کریں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے ورثاء شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حبیب الرحمان آفاقی،کمانڈر شمشیر خان،امیر ضلع کوٹلی مشتاق نواز امیر ضلع کوٹلی لوئر ممتاز ایڈووکیٹ،گل نواز الرحما افتخاربٹ،چودھری عارف،بوستان چودھری،عنرفریدسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،ورثاء شہداء کانفرنس میں وہ لواحقین بھی شریک تھے جن کے ایک گھر میں 9شہید ہیں ایک کے گھر سے تین شیہد ہیں،ورثاء شہدا ء کو شیڈپیش کی گئیں،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ شہداء کو یقین دلاتاہے جب تک ہماری گردنوں پر سرباقی ہیں شہداء کے مشن کی تکمیل کریں گے شہداء کے خون سے بے وفائی کرنے والے پہلے بھی عبرت کا نشان بنے ہیں اور اب بھی بنے گے،جماعت اسلامی کے ہوتے ہوئے شہداء کے خون سے کوئی بے وفائی نہیں کرسکتا،ہندوستان کی قابض فوج کے خلاف کشمیریوں نے مزاحمت شروع کررکھی ہے آخری ہندوستانی فوجی کے کشمیرسے نکلنے تک جہاد جاری رہے گا،انھوں نے کہاکہ مودی سن لے وہ استعماری ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی ختم نہیں کرسکتا۔
- جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- فلسطین کی مکمل آزادی تک اہل کشمیرفلسطینیوں کے شابشانہ ہیں،کل جماعتی کانفرنس
- بھارت اور اسرائیل کو کشمیر اور فلسطین سے اپنا قبضہ ختم کرنا ہوگا:اعلامیہ کل جماعتی کانفرنس
- اسلامی حکومت اور جماعت اسلامی ہی خواتین کوحقوق دے سکتی ہے، ڈاکٹر محمد مشتاق خان