مظفرآباد،گڑھی دوپٹہ:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ اساتذہ کرام تعلیم کی چار دیواری میں آنے والے بچوں اور بچیوں کو طاغوت کا انکار اور رحمان کا فرمانبردار بنے کا شعور دیں،جو تعلیم اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کا بچوں اور بچیوں کوپتہ نہ دے وہ بے مقصد ہے،بچوں اور بچیو ں کو بے مقصدیت سے بامقصدیت کی طرف لانا ہمارا ہٖدف ہے،نسل نو کو اعلیٰ ا ور ارفع مقاصد سے آگہی دینی ہے،حکومت یکساں نصاب تعلیم راج کرے تاکہ ہر بچے کو یکساں موقع ملے،ان خیالات کااظہارانھو ں نے ریڈ فاؤنڈیشن گڑھی دوپٹہ ہائی سکول کی عمارت کی تکمیل اور علامہ اقبال کے حوالے سے منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو امت وسط بنایا ہے اس کاکام خیر کی دعوت دینا ہے اور برائی سے منع کرناہے،امت مسلمہ نے اپنا کام چھوڑدیا جس کی وجہ سے ہم مسائل کاشکارہیں،اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں نوجوان ہمار ا کل ہیں،امت کے نوجوانوں نے جدید تعلیم سے آراستہ ہوکر انسانیت کی رہنمائی کرنی ہے،آج پوری انسانیت نظام عدل کی تلاش میں ہے انسانوں کے بنائے ہوئے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں،دنیا کو اسلامی نظام کی ضرورت ہے،مسلمان کسی ایک ملک میں اسلام کو اپنی پوری روکے ساتھ نافذ کردیں دنیا اس نظام عدل کو دیکھ کر اسلام قبول کرلے گی۔
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے سابق امیر عبدالرشید ترابی اورسپیکراسمبلی چوھدری لطیف اکبر کی ملاقات مسئلہ کشمیرپر بین الاقوامی جیورسٹ کانفرنس کے انعقاد پر مشاورت،اس موقع پر دونوں قائدین نے مشترکہ طورپر کہاکہ لاکھوں شہداء کاخون ہم پر قرض ہے،بیس کیمپ کا اپنا مطلوبہ کردار ادا کرنا چاہیے،سفارتی اور سیاسی محاذ کو متحرک کرکے ہندوستان کے اصل چہرے کو دنیا میں بے نقاب کرنا چاہیے،دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جب تک ہماری گردنوں پر سر باقی مسئلہ کشمیرپر کسی کو پسپائی نہیں کرنے دیں گے لاکھوں شہداء کے خون سے جب نے بھی بے وفائی کی وہ عبرت کا نشان بنا ہے آئند ہ بھی اگر کوئی اس طرح کا سوچے گا اس کا حشر بھی ایسا ہی ہوگا،مودی نے ہندوستان کے اصل چہرے کو بے نقاب کردیاہے ہندوستان اور اسرائیل اتحاد پور ی امت کے خلاف ہے،فلسطینیوں نے اسرائیل کو انجام دے دوچار کیاہوا ہے جلد ہندووستان بھی انجام کو پہنچ جائے گا۔
ہجیرہ،گھمیر:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ حکومت مسئلہ کشمیراور تحریک آزاد ی کشمیر کے ہیروز کو نصاب تعلیم کا حصہ بنائے،یکساں نصاب تعلیم ہی یکسو قوم کی تعمیر کا ضامن ہے،ہمارے تعلیمی اداروں میں طلبہ وطالبات کو تہذیب کے بارے میں کچھ بتایا اورسکھایا جاتا ہے مگر تمدن بارے کچھ نہیں بتایاجاتا،اقراء ماڈل کالج گھمیر کی تعلیمی خدمات کی تحسین کرتے ہیں،اساتذہ کرام نسل نو کو طاغوت کا انکاری اور رحمان کا فرمانبردار بنے کا سبق دیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے اقراء ماڈل کالج میں سالانہ تقریب میں شریک شرکاء اور دریں اثنا دیگر پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے،اس موقع پر مختار علی خان پرنسپل کالج،ڈاکٹر طارق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی نے طلبہ اور طالبات کو شیلڈ پیش کیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ ریاستوں کی ترقی اور معاشروں کی اصلاح میں تعلیم بنیادی کردار ادا کرتی ہے،جن اقوام نے ترقی کی ہے انھوں نے تعلیم پر توجہ دی ہے اور تعلیم کو اپنی مقامی زبان میں دی ہے،قرآن کے نزول کا آغازہی اقراء سے ہوا ہے۔تعلیم کی چار دیواری میں آنے والے بچوں اور بچیوں کے سیروکردار کی تعمیر اساتذہ کی ذمہ داری ہے،اگر بچوں کو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کا پتہ نہیں دیاجارہاہے تو ایسی تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہے،اما نت دیانت اور صلہ رحمی کا درس نہیں ہے تو معاشرہ کیسے ترقی کرے گا،انسانیت کے احترام بارے درس نہیں ہے تو تعلیم مکمل نہیں ہے،تحقیق کا منبیٰ قرآن ہے،قرآن کو سمجھ کر پڑھیں،اس پر عمل کریں اس کاابلاغ کریں۔
دھیرکوٹ:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے ا میر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ طاغوتی نظام اور اس کی محافظ قیادت کا شکنجہ جماعت اسلامی توڑ ے گی،غربی باغ کی پسماندگی کے ذمہ دار 77برس تک حکومت کرنے والے ہیں،بشارت شہید روڈ،جہالہ تا رنگلہ روڈ 77برس گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکی،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں بنیادی مسائل پا نچ برسوں میں حل کردیں گے،غربی باغ میں پینے کا پانی پیٹرول سے بھی زیادمہنگاہے،صحت،تعلیم اور شاہرات توجہ طلب ہیں،جماعت اسلامی کواقتدار ملاتو مکمل اسلامی نظام کا نفاذ کرے گی،ظلم ناانصافی اقرباء پروری کرپش اوررشوت کاخاتمہ کرے گی،کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے گی،ترقی یاتی بجٹ 2سو ارب سے زیادہ کرے گی،ان خیالات اظہارانھوں نے اپنے دورہ غربی باغ کے موقع پر مختلف تقریبات خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع دھیرکوٹ میر محمد،مہتاب اشرف،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ کشمیرکے عوام کے ساتھ شیخ عبداللہ اور اسی طرح آزا د کشمیرکی قیادت نے بے وفائی کی ہے ہمارے اسلاف نے یہ خطہ اسلام کے نام پر حاصل کیا مگر نالائق قیادت نے اس خطے کے عوام کو اسلامی نظام کی فیوذ اوربرکات سے محروم رکھا،بیس کیمپ کی قیادت اپنے دائرے سے نہ نکل سکی،عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کرتی چلی گئی،ہمارے نوجوان بے روزگار ہیں جماعت اسلامی اور اس کے ادارے اپنی بساط کے مطابق عوام کی خدمت کررہے ہیں اگر عوام جماعت اسلامی کو اقتدار دیں تو سود کی لعنت کوختم کریں گے،بلاسود بینک کاری کا نظام لائیں گے،غربت ختم کریں گے،انھوں نے کہاکہ جما عت اسلامی نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے یہ نظام طاغوتی نظام ہے جس نے غریب عوام کااستحصال کیاہے۔
اسلام آباد :جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلیے اتحاد و یکجہتی وقت کاتقاضاہے،قائدین حریت کی جدوجہد قربانیاں اور استقامت قابل تحسین ہیں،مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیاجائے،کشمیری عوام اول روز سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہارمقررین نے انھوں نے ڈائرکٹر جنرل انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک اسٹڈیز اور کشمیر فورم کے صدر جاوید الرحمن ترابی کی طرف سے امیر جماعت اسلامی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے سے خطاب کرتے ہوے کیا، صدر کشمیر فورم اور ڈائرکٹر جنرل انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک اسٹڈیز جاوید الرحمن ترابی نے اپنے فارم ہاؤس واقع اسلام آباد میں عشائیہ دیا، عشائیہ میں امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان سابق امیر جماعت اسلامی و سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی سابق کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس محمود احمد ساغر نے خطاب کیا جبکہ عشائیہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ فاضل تبسم حریت کانفرنس کے راہنماؤں محمد حسین خطیب شیخ عبدالمتین محمد رفیق ڈار زاہد صفی راجہ شاہین امتیاز وانی اعجاز رحمانی محترمہ شمیم شال جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے راہنما ثناء للہ ڈار جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے راہنما راجہ خالد محمود راجہ ذاکرخان عطا ء الرحمن چوہان اشرف بلال راجہ مقبول سینئر صحافی راجہ بشیر عثمانی عمیر میرسمیت دیگر نے شرکت کی امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا، یہ حقیقت ہے کہ کشمیر کا خطہ پاکستان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کشمیر کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے ہم اس کے جغرافیہ، سیاست، دفاع، معاشرت اور معیشت کو دیکھ سکتے ہیں۔ کشمیر کا تعلق پاکستان سے ہے، اور یہ خطہ ارض بھی پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی رکھتا ہے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو سمجھنے کے لیے ہم تاریخ کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں نے اپنی آزادی اور حق خودارادیت کے لیے تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ آزادی کی اس تحریک کو منزل مقصود تک پہنچایا جاے سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داریاں بہت بڑھ چکی ہیں ہمیں کشمیر کی آزادی کی تحریک میں اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں یکجہتی اور اتحاد کا مظہر بننا ہوگا، اور کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہونا ہوگا اور ہر سطح پر ہمیں آزادی کی تحریک کو سپورٹ کرنا ہوگی یہ ہماری ذمہ داری ہے جو ہم کو کشمیر کی آزادی کی تحریک میں ادا کرنی ہیں۔آزادی کے متوالوں نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کر کے جس جد و جہد آزادی کی بنیاد رکھی تھی وہ آج تک جاری و ساری ہے،مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کو کشمیریوں نے اپنے خون سے زندہ رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انہیں اپنے جسم کا حصہ سمجھتے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر، کشمیری عوام کی قربانیوں کی بدولت ایک نئے موڑ میں داخل ہو چکی ہے۔ کشمیری عوام کے عزائم کے سامنے بھارت جھکنے پر مجبور ہو گا اور قابض فوج کے حوصلے پست ہو چکے ہیں مسئلہ کشمیر نے عالمی رائے عامہ کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے اور دنیا کو اس مسئلہ کے حل میں گہری دلچسپی لینا ہوگی۔اور بھارت پر دباؤ بڑھانا ہوگا سابق کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس محمود احمد ساغر نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ آزادی کی اس تحریک میں لاکھوں کشمیریوں کا خون
شامل ہے کشمیریوں کے بس میں جو کچھ تھا اس سے بڑھ کر انہوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے بیس کیمپ اور پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کامیابی کی منزل سے ہمکنہار کرنے کیلیے کردار ادا کرنا ہوگا عشاہیے کے میزبان جاوید الرحمن ترابی نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ آزادی کی اس تحریک میں قربانیوں و عزیمتوں کی لازوال داستان ہے جو ہمارے عزم و حوصلے کو مہمیز دیتی ہے یہ قربانیاں راہیگاں نہیں جائیں گی ان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں کشمیری آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔
- لاکھوں کشمیری شہداء کے مقدس لہو سے بے وفائی نہ پہلے کسی کو راس آئی نہ آئندہ آئے گی،ڈاکٹرمحمد مشتاق خان،عبدالرشید ترابی
- نومبر یوم شہداء جموں ہندوستان کی قابض فوج کے جنگی جرائم اور ڈھائی لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قتل انسانی تاریخ کی بدترین مثال ہے:ڈاکٹرمحمد مشتاق خان
- فاروق حیدر خان اور اشفاق ظفر قرض چکائیں:ڈاکٹرمحمد مشتاق خان
- پاکستان اور آزاد کشمیر میں فکری انتشار مغرب کا ایجنڈا ہے:عبدالرشید ترابی