آٹھمقام:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ حکومت وادی نیلم کے طوفانی برف باری کے علاقوں کے عوام کو ریلیف اور مریضوں کو تک ہسپتال لے جانے تک پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کرے،حکومت کو اپنے عوام کی سہولت کے لیے اس طرح کی سروس فراہم کرنی چاہیے،قیمتی درختوں اور جنگلات کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ یہاں کے عوام کو جلانے کے لیے گیس مفت فراہم کی جائے،وادی نیلم میں دنیا کا قیمتی ترین پتھر پایاجاتاہے ان قیمتی پتھروں کو حکومت اچھے انداز سے نکال کر فروخت کرے تو ساری ریاست کے مسائل حل ہوسکتے ہیں،وادی نیلم میں ہسپتالوں اور تعلیمی ادارے کی حالت قابل رحم ہے،پوری وادی میں گائنی کی ڈاکٹر تک موجود نہیں ہے جو ہماری حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ نیلم لوئرکے دورے میں تقریبات سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر قائمقام امیر ضلع لوئر نیلم ساجد حسین،سیکرٹری ضلع سابق امیر ضلع عنایت علی قاسمی، راجہ امتیاز سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلا می نے وادی نیلم کے عوام کی پہلے بھی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی،بنوقابل پروگرام کے تحت وادی نیلم کے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی،یتیم اور بے سہار الوگوں کی پہلی بھی خدمت کی جاری ہے اور اس میں اضافہ کرے گی،جماعت اسلامی آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے ظلم پر مبنی نظام کو ختم کرناچاہتی ہے،تھانوں اور عدالتوں کو عوام کے لیے انصاف امن کے گہوارے بنانا چاہتی ہے،انھوں نے کہاکہ آزاد خطوں کے حکمرانوں نے وسائل کا روخ اپنے بچوں اور اور مسائل کر روخ عوام کی طرف موڑ دیاہے،جس کی وجہ سے عوام مشکلات کاشکار ہیں اور حکمران عیاشی کررہے ہیں،ظلم اور استحصالی نطام اپنے عمر پوری کرچکاہے ا ب اسلام کا نظام غالب ہوگا جو عوام کو انصاف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریلیف بھی فراہم کرے گا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ وادی نیلم کے عوام نے بے پنا ہ قربانیاں دی ہیں،کشمیرکی آزادی نوشتہ د یوار ہے نریندمودی طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ پاکستان کے 25کروڑ عوام اہل کشمیرکے شانہ بشانہ ہیں،جماعت اسلامی آزاد خطے کے نوجوانوں کو احتجاج کے ذریعے مسائل کے حل سے نجات دلائے گی،جماعت اسلامی 50ہزار نوجوانوں کو بنو قابل طرز پر ہنر مند بناکر باعز ت روزگار کے قابل بنائے گی،حکمران عوام کے مسائل حل کرنے پر فیل ہوچکے ہی،تحریک آزادی کشمیرکو اجاگرکرنے اور عوامی مسائل کی نشاندھی لیے اہل قلم کردار اداکریں،یہ المیہ ہے کہ عوام کو اپنے مسائل حل کرانے کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پ ڑتاہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے کالم نویسوں کے ساتھ ایک نشست میں گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان ڈاکٹر ظفر حسن ظفر،ڈاکٹر قاسم بن حسن،میاں نثاء اللہ خالد گردیزی نعم ا للہ راجہ شہزاد،رٹائرڈ کیپٹن شہزاد منیر،شیخ آمین مقصور منتظر،سردار عاشق،عطاء رالرحمان چوہان،دیگر قائدین کے خطاب کیا،نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ نوجوانو ں کو مایوس نہیں ہونے دیں گے نوجوانوں کے لیے بہترین پروگرام ہمارے پاس ہے،انھوں نے کہاکہ ریاست کے آزاد خطوں کے اندر مسائل کی جڑ موروثی سیاست ہے جماعت اسلامی موروثی سیاست کے خاتمے کی جدوجہد کررہی ہے میرٹ پر غریب کو بھی ممب اسمبلی بننا چاہیے،غریب لوگ اسمبلیوں میں آئیں گے تو مسائل حل ہوں گے،بدقسمتی سے موروثی سیاست دانوں نے وسائل کا رخ اپنی نسلوں کی طرف اور مسائل کار خ عوام کی طرف کردیاہے جماعت اسلامی اس کلچر کے خلا ف جہاد کرے گے،انھوں نے کہاکہ ہماری گردنوں پر جب تک سر باقی ہیں مسئلہ کشمیرسے کوئی بے وفائی نہیں کرسکتا،انھوں نے کہاکہ میڈیا معاشرے کی آنکھ ہے میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیراجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ عالمی انسانی حقوق کاعالمی دن تقاضاکررہاہے کہ ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف کارروائی کی جائے،ہندوستان اور اسرائیل جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں کشمیریوں اورفلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں،انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور عالمی عدالت انصاف اسرائیل کے وزیر اعظم کو جنگی مجرم قراردے چکی ہے،اسلامی ممالک او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلاکر ہندوستا ن اور اسرائیل کے خلاف کاروائی کرائیں،او آئی سی کے رکن ممالک ہندوستان اوراسرائیل کا معاشی سیاسی اور اخلاقی بائیکاٹ کریں،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے مرکزی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ہندوستان اوراسرائیل لاکھوں کشمیریوں اور فلسطینیوں کے قاتل ہیں،پورے غزہ کا تباہ رکردیاہے گیاہے کشمیرایک کھلی جیل میں تبدیل کی گئی ہے اور ہندوستان کی قابض فوج کالے قوانین کی آڑ میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہی ہے،خواتین بچوں اوربوڑھوں کو بے دردی سے قتل کیارہاہے،کشمیراور فلسطین میں کسی بھی ریلیف کے ادارے کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے،غزہ میں بھوکے سے بچے اور بوڑھے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔کشمیر میں لوگوں نے کرفیوکی وجہ سے اپنے مردے اپنے گھروں کے صحنوں میں دفن کیے ہیں اس سے بڑا ظلم اور کیاہوگا،انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف کارروائی ہوگی تو دنیا میں امن قائم ہوگا۔
گلگت :جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ گلگت بلتستان مجاہدین نے مزاحمت سے آزادکرایا بقیہ کشمیربھی ہمہ گیر جہادسے آزاد ہوگا،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے شہداء کے مشن کی تکمیل کی جدوجہد کررہی ہے،تحریک آزادی گلگت بلتستان کے مجاہد اول مولانا عبدلمنان کی جاں گسل جدوجہد کے باعث آج پوری قوم آزادی کی نعمت سے مستفید ہورہی ہے،حکومت گلگت بلتستان مولانا عبدالمنان کومجاہد اول ڈیکلرکرکے نوٹیفیکیشن جاری کرے،مقبوضہ کشمیراورآزادخطوں کی قیادت نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا،جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھے گی،گلگت بلتستان کی آزادی کے ہیروز پوری قوم کے ہیروز ہیں،جو قومیں اپنی اسلاف کی قربانیوں کو بھلادیتی ہیں وہ آزادی کا جواز کھودیتی ہیں،ریاست کا ایک بڑا حصہ ابھی تک دشمن کے قابضے میں ہے اس کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہم سب پر فرض ہے،مولانا عبدالمنان کی سیاسی سماجی اور دینی خدمت پوری قوم تادیر یاد رکھے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے مولاناعبدالمنان کی یادمیں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرامیر جماعت اسلامی جی بی مولانا تنویر حیدری،مشتاق احمد ایڈووکیٹ،مولانا عبدالسمیع،صدر جمعیت اتحاد علماء جی بی،عدنان صدر تحریک بیدار ی ملت،مولانا مرزا علی صدر ملی یکجہتی کونسل جی بی،مولانا سید جلال مجیب الرحمان،مولانا امیر جان حقانی سے سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،قائدین نے مولانا عبدالمنان مرحوم کی خدمات کی تحسین کی اور کہاکہ مولانا نے سب سے پہلے آزادی کی اسلامی حیثیت معلوم کرنے کے لیے فتویٰ لیا اور پورم قوم کو یکسو کیا،مولانا عبدلمنان جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے بانی ہیں،مولانا مرحوم جماعت اسلامی پاکستان کے بانی سید مودودی علیہ رحمت سے براہ راست فیض حاصل کرتے رہے ہیں سید مودودی علیہ رحمت کی عصری مجلسوں میں شریک رہے ہیں،گلگت بلتستان جیسے دوردازعلاقے میں عوام کی خدمت کرنا ا ن کو دین کے ساتھ وابستہ کرنا تاریخی خدمت ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمدمشتاق خا ن نے کہاکہ مولانا کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ مولانا کے مشن کے ساتھ شامل ہوکردین کے غلبے کی جدوجہد کرنا چاہیے۔مولانا ریاست کے آزاد خطوں کو دین کا غلبہ چاہتے تھے،بقیہ کشمیرکی آزادی چاہتے تھے۔
گلگت:جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ا میر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ تحریک آزادی گلگت بلتستان کے مجاہد اول مولانا عبدلمنان کی جاں گسل جدوجہد کے باعث آج پوری قوم آزادی کی نعمت سے مستفید ہورہی ہے،حکومت گلگت بلتستان مولانا عبدالمنان کومجاہد اول ڈیکلرکرکے نوٹیفیکیشن جاری کرے،گلگت بلتستان کی آزادی کے ہیروز پوری قوم کے ہیروز ہیں،جو قومیں اپنی اسلاف کی قربانیوں کو بھلادیتی ہیں وہ آزادی کا جواز کھودیتی ہیں،ریاست کا ایک بڑا حصہ ابھی تک دشمن کے قابضے میں ہے اس کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہم سب پر فرض ہے،مولانا عبدالمنان کی سیاسی سماجی اور دینی خدمت پوری قوم تادیر یاد رکھے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے مولاناعبدالمنان کی یادمیں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرامیر جماعت اسلامی جی بی مولانا تنویر حیدری،مشتاق احمد ایڈووکیٹ،مولانا عبدالسمیع،صدر جمعیت اتحاد علماء جی بی،عدنان صدر تحریک بیدار ی ملت،مولانا مرزا علی صدر ملی یکجہتی کونسل جی بی،مولانا سید جلال مجیب الرحمان،مولانا امیر جان حقانی سے سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،قائدین نے مولانا عبدالمنان مرحوم کی خدمات کی تحسین کی اور کہاکہ مولانا نے سب سے پہلے آزادی کی اسلامی حیثیت معلوم کرنے کے لیے فتویٰ لیا اور پورم قوم کو یکسو کیا،مولانا عبدلمنان جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے بانی ہیں،مولانا مرحوم جماعت اسلامی پاکستان کے بانی سید مودودی علیہ رحمت سے براہ راست فیض حاصل کرتے رہے ہیں سید مودودی علیہ رحمت کی عصری مجلسوں میں شریک رہے ہیں،گلگت بلتستان جیسے دوردازعلاقے میں عوام کی خدمت کرنا ا ن کو دین کے ساتھ وابستہ کرنا تاریخی خدمت ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمدمشتاق خا ن نے کہاکہ مولانا کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ مولانا کے مشن کے ساتھ شامل ہوکردین کے غلبے کی جدوجہد کرنا چاہیے۔مولانا ریاست کے آزاد خطوں کو دین کا غلبہ چاہتے تھے،بقیہ کشمیرکی آزادی چاہتے تھے۔
- ڈاکٹر محمد مشتا ق خان آج سے گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
- تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے حقیقی سفیر بن کر نریندمودی کے جنگی جرائم کو ہر سطح پر بے نقاب کریں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- حکومت فوری طورپر صدارتی آرڈیننس واپس ل:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- جماعت اسلامی بلدیاتی نمائندوں کی کمیٹی کے تیار کردہ مجوزہ مسودے کی حمایت کرتی ہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان