مظفرآباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ 2 فروری کو حافظ نعیم الرحمان کا باب الجہاد مظفرآباد آمد پر فقیدالمثال استقبال کریں گے۔2فروری کا کشمیر مارچ تحریک آزادی کشمیر کے لیے نئے سنگ میل نصب کرے گا۔مودی نے 1 کروڑ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ان خیالات اظہار انھوں نے 2 فروری کے کشمیر مارچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ مودی کے مظالم بڑھ گئے ہیں بیس کیمپ کے عوام اور لاکھوں کشمیری مہاجرین نام نہاد سیز فائر لائن پاؤں تلے روند کر اپنے بھائیوں کی مدد پر مجبور ہوں گے۔ خطے میں ایٹمی جنگ کا ذمہ دار مودی ہو گا جو مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرارداد لاکر ہندوستان کے خلاف کارروائی کرے۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے عالمی برادری کے سامنے عہد کیا تھا اب انحراف کررہا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے انھوں نے کہا کہ مغرب بلیوں اور درختوں کی حفاظت کے لیے کام کررہا ہے مگر ان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانوں کا قتل عام کیوں نظر نہیں آتا۔
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ 2کروڑ کشمیری 10 لاکھ قابض بھارتی فوج کا ہما چل پردیش تک پیچھا کریں گے ہندوستان کا نام نہاد جمہوری چہرہ نریندر مودی نے پوری دنیا میں بے نقاب کر دیا ہے۔اہل مظفرآباد حافظ نعیم الرحمان کا 2 فروری کو مظفرآباد آمد پر فقید المثال استقبال کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے 2 فروری کے حوالے سے عوام رابطہ مہم کے دوران لچھراٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ مودی نے میڈیا پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے مقبوضہ کشمیر کی ماؤں بہنوں کی آہ وفغاں بھی باہر دنیا تک نہیں پہنچ رہی۔ہندوستان نے پورے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے اور بدترین ریاستی دہشت گردی کی جارہی ہے۔ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔عالمی برادری ہندوستان کے خلاف مداخلت کرے۔ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ جماعت اسلامی باطل نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کررہی ہے۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ ظلم پر مبنی نظام کی جگہ اسلام کے عادلانہ نظام کو قائم کیا جائے۔
میرپور:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شہداء کے عظیم مشن کی امین ہے سات لاکھ کشمیری شہداء کا مقدس لہو رنگ لائے گا‘ کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا‘ نریندر مودی کے ظالمانہ اور متعصبانہ اقدامات نے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ڈالا ہوا ہے‘ ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے امن کو تباہ کر رہے ہیں‘ حماس اور فلسطینیوں کی شاندار فتح نے کشمیریوں کے حوصلے بھی بلند کر دئیے ہیں‘ 2فروری کو حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان مظفر آباد تشریف لا رہے ہیں ان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی سید ارشد حسین بخاری‘ بشیر شگو‘ مولانا عتیق الرحمن‘ حفیظ میر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔کانفرنس میں بڑی تعداد میں شہداء کے لواحقین شریک ہوئے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ شہداء کا مقدس لہو ہم پر قرض اور فرض ہے جب تک دو کروڑ کشمیریوں کی گردنوں پر سرباقی ہیں وہ آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے اب تحریک آزادی کشمیرکو منزل سے ہم کنار کرنے کے لیے مظفر آباد اور اسلام آباد کے حکمرانوں نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر گھر تشریف لائے تو ان سے حقیقی بیس کیمپ بنانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی وزیر اعظم نے مودی کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے ہی تحریک آزادی کشمیر کی پشیتبان ہے اور صبح آزادی تک یہ جدوجہد جاری رکھے گی۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ 5اگست 2019کے بعد سرینگر کا رول مظفرآباد میں شفٹ ہوچکاہے،بیس کیمپ کے حکمران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کردار اد اکریں،جماعت اسلامی اقتدار کا آکر بیس کیمپ کے حقیقی کر بحال کرکے کشمیرکی آزادی کے لیے عملی کردارادا رکرے گی،جماعت اسلامی لاکھوں افراد کو جماعت اسلامی شامل کرریاست کے آزا دخطوں کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی،50ہزار نوجوانوں کو بنوقابل طرز پر ہنرمند بناکر باعزت روزگارکے قابل بنائے گی،جماعت اسلامی کا ہر سطح کا رکن اور رکن جنرل کونسل وارڈز کی سطح پر جماعت اسلامی کو منظم کرے،ا ن خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع رالپنڈی کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع واجد اقبال عباسی اور دیگر قائدین نے خطاب کیاس،اراکین جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ اقتدارکے کیک پر سب جماعتیں جمع ہوچکی ہیں جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردارادا کررہی ہے،عوام کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پرجائیں گے،حکمرانوں کاپیچھا کریں گے انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا ایک کردارہے جماعت اسلامی اپنے اداروں کے ذریعے عوام کی خدمت کررہی ہے اگر عوام جماعت اسلامی پرا عتماد کریں تو جماعت اسلامی بقیہ کشمیربھی آزاد کرائے گی اور یہاں کے عوام کے مسائل بھی حل کرے گی،ساری روایتی پارٹی اور کرپٹ قیادت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں عوام جماعت اسلامی سے امید لگائے ہوئے ہیں۔
- قابض ہندوستانی فوج کے ہاتھوں کولگام میں 5کشمیری نوجوانوں کی شہادت بدترین ریاستی دہشت گردی ہے :ڈاکٹرمحمد مشتاق خان
- طاغوتی نظام اور اس کی محافظ نالائق قیادت تیزی سے انجام کی جانب گامزن ہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- باریاں لگانے والوں نے خطے کو مسائلستان بنادیاہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان