مظفرآباد:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشاق خان نے بنو قابل پروگرام کے اعلان کے ساتھ سائلین کے مسائل حل کرانے کے لیے ریٹائرڈ ڈی آئی جی شیخ طاہر قیوم،سید سلیم شاہ چیئرمین اور خالد زیدی پر مشتمل پبلک ایڈکمیٹی قائم کردی،گرین ویلی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ آزادلاکھوں نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورس کرائیں گے سائبر یکلز سیکھائیں گے تاکہ نوجوان باعزت روزگار کے قابل بن سکیں،سائلین کے مسائل حل کرانے کے لیے ریٹائرڈ ڈی آئی جی شیخ طاہر قیوم کی پرستی میں پبلک ایڈکمیٹی قائم کردی ہے،مظفرآباد دارلحکومت ہے یہاں ہر ضلع کے سائلین آتے ہیں ان کے مختلف دفاتر میں مسائل ہوتے ہیں جو فوری حل کاتقاضا کرتے میں مگر سفارش نہ ہونے کی وجہ سے اس کے مسئلہ حل نہیں ہوتا طرح اگر کسی فرو کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ جماعت اسلامی سے رابطہ کرے جماعت اسلامی کی پبلک ایڈکمیٹی اس کامسئلہ حل کرائے گی،پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ میں پوچھتاہوں کہ نیلم جہلم ہائیڈرل پروجیکٹ کے دوران مظفرآباد کے ماحول کو بچانے کے لیے جو جھلیں بننی تھیں وہ کہاں ہیں اس کو کون ذمہ دار ہے،لوہار گلی ٹینل پر کام ابھی تک کیوں شروع نہیں ہوا،سی پیک کے منصوبے کیوں سست روی کا شکار ہیں،مظفرآباد جو ریاست کا چہرہ ہے اس کے رہنے والوں کے لیے پینے کاصاف پانی تک میسر نہیں شہر کی صفائی کو کوئی بندوبست نہیں ہے،تھانے کچہریوں میں عوام رل رہے ہیں،ہستپالوں میں مریض پریشا ن ہیں،جماعت اسلامی نے عوام کو سکھی کرنے کے لیے پبلک ایڈ کیٹیاں قائم کیں،جماعت اسلامی قانون اور آئین کے دائرے کے اندر رہتے ہیں سائلیں کے مسائل حل کرائے گی،انھوں نے کہاکہ حکومت ہر شعبہ زندگی میں اپنا فوکل پرسن مقرر کرے پبلک ایڈ کمیٹی کے ممبران سے مل کر مسائل حل کرائیں گے،اس سے آزاد خطے کے اندر اضطراب ختم ہوگا۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزا دکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے ایک لاکھ نوجوانوں کو سائبر اور دیگر سیکلز سیکھانے کے لیے بنوقابل طرز پر پروگرام شروع کرنے کے لیے سیکریٹریٹ کا افتتاح کردیا،الخدمت فاؤنڈشین آزاد کشمیرکے تحت بنوقابل پروگرام شروع ہوگا،الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے ریجن آفس میں بنوقابل سیکریٹریٹ کا افتتاح کردیاگیاہے بنوقا بل پروگرام کے سیکریٹریٹ کا فتتاح جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کیااس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے صدر کرنل ریٹائرڈ ظفر رشید عباسی،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان نائب امیر نورلباری،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل راٹھور،نائب امیر صغیر قمر،ڈپٹی سیکرٹری جنرل انعام مسعودی،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی راجہ ذاکرخان،سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرآفتاب عالم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین موجود تھے،بنوقابل پروگرام کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ آزاد کشمیرمیں ایک لاکھ نوجوانوں کو بنوقابل طرز پر ہنرمند بنا کر باعزت روزگارکے قابل بنائیں گے،آزاد خطے کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری ہے،نوجوانوں کوبے یارومددگار نہیں چھوڑسکتے نوجوان ہماراکل ہیں،آزادکشمیرکی تاریخ کا منفرد پروگروام نوجوانوں کے لیے شروع کرنے جاررہے ہیں،ہمارے ہدف میں نوجوان بچے اور بچیاں شامل ہیں،بچیوں کے لیے الگ سنٹرز قائم کریں گے یا ان کے لیے الگ شفٹ کاہتمام کری گے،انھوں نے کہاکہ یہ پروگرام نوجوانوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے،نوجوان اس سے خوب استفادہ کریں،ہمارے نوجوانوں کے اندرصلاحیت موجود ہے وہ سائبر سیکلز سیکھ کر ٹکنالوجی میں آگے بڑھیں گے،ٹکنالوجی سے ہی دنیا ترقی کررہی ہے ہمارے ہاں بدقسمتی سے قیادت ایسے لوگوں کے پا س رہی ہے جو جدید دور کے تقاضوں سے آگہی ہی نہیں رکھتے ان کے نزدیک بس ان کی عزیز کسی طرح ایڈجسٹ ہوجائیں سکیم کسی طرح ان کے عزیز کومل جائے اور اس کی وہ کرپشن کرے اس کے علاوہ کے ان کے پاس نوجوانوں کو اور ریاست کو خود کفیل بنانے کا کوئی پروگرام اور ایجنڈا نہیں ہے۔جماعت اسلامی نے فیصلہ کیاہے کہ وہ نوجوانوں کے لیے کچھ کرے اس حوالے سے ہم 2فروری کو مظفرآباد کشمیرمارچ کے موقع پر میں نے اعلان کیاکہ 50ہزار نوجوانوں کوبنو قابل طرز پر ہنرمند بنائیں گے تو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیاکہ ایک لاکھ کشمیرکے نوجوانوں کے لیے ہنرمند بنائیں گے،یہ اعلان عملی صورت اختیار کررہاہے،یہ آزاد خطے کے نوجوانوں کے بہترین مستقل کا ضامن ہے۔
کوٹلی:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ کشمیر اور فلسطین دنیا کے سلگتے مسائل تیسری عالمگیر جنگ کا باعث بن سکتے ہیں،دنیا حوش کے ناخن لیتے ہوئے کشمیراور فلسطین کے مسائل حل کرائے،وکلاء برادری مسئلہ کشمیرکے حقیقی وکیل بن کر مقبوضہ کشمیرکے عوام کی آواز بنے،مسئلہ کشمیرکو عالمی عدالت انصاف سمیت دنیا کے دیگر فورمز پر اٹھائیں،وزیر اعظم آزاکشمیرجامعات اور کالجز میں میں نوجوانوں کی عسکری تربیت کے لیے این سی سی کو شروع کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے،حکومت وزیر مشیر برائے رائے شماری کا تقررکرے،حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل ممبربننے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسئلہ کشمیرکو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر لائے اور کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے،ان خیالات کااظہارانھوں نے ڈسٹرکٹ بار کوٹلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ با رکوٹلی سردار آفتاب انجم نے خطاب کیا،ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے اپنے دورہ کوٹلی کے دوران میں ضلعی شوریٰ کوٹلی لوئر ضلعی شوریٰ کوٹلی اپر کوٹلی شہر کے ذمہ داران سمیت دیگر تقریبات سے خطاب کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل راٹھور،نائب امیر صغیر قمر،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حبیب الرحمان آفاقی،امیر ضلع کوٹلی اپر مشتاق نواز،امیر ضلع کوٹلی لوئر ممتاز ایڈووکیٹ،امیر کوٹلی شہر پروفیسر افتخار بٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،دورے کے دوران میں چار افراد نے رکن جنرل کونسل جماعت اسلامی حلف اٹھایا،ڈسٹرکٹ بار کوٹلی میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ سرینگر کا رول مظفرآباد شفٹ ہوگیاہے،بیس کیمپ کے عوام مقبوضہ کشمیرکی آوازبن جائیں تو دنیا ہماری آواز سنے گی،45لاکھ آزاد کشمیر کے عوام 22لاکھ گلگت بلتستان کے عوام 20لاکھ مہاجرین اور 10لاکھ تارکین وطن کشمیری یہ تحریک آزادی کی بہت بڑی طاقت ہیں،ایک کروڑ کشمیر مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں آزاد ہونے سے نہیں روک سکتی کشمیریوں کو اپنی آزادی کے لیے مزاحمت کا حق اقوام متحدہ کاچارٹر فراہم کرتاہے،ایک کروڑ عوام ہتھیار اٹھالیں تو مودی بھاگ جائے گا،مودی کے بڑوں کو ہمارے اس اسلاف نے شکست دی تھی۔
اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر وسیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کے زیرصدارت ملی یکجہتی کونسل کا جلاس جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے مرکز اسلام آباد میں منعقدہوا جلاس میں نئے سیشن کے لیے مولانا امتیاز صدیقی کو صدر ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیراور قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ کو سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل آزا دکشمیرمنتخب کیاگیا،اجلاس میں آزاد کشمیرکی 17مذہبی جماعتوں نے شرکت کی،،امیر جمعیت علماء جموں وکشمیر،مولانا امتیاعباسی،دانیال شہاب مدنی،عبدالرحمان،جموں وکشمیریونائیڈ موومنٹ،ڈاکٹر محمد الیاس،ا؛میرمرکزی جمعیت اہل الحدیث آزاد کشمیر،سید فرید عباس نقوی،جعفریہ سپریم کونسل،سردار خان عبدلقیوم خان،نائب صدور منتخب ہوئے،ڈاکٹر یاسرسبزواری،سید عتیق لرحمان،علامہ وزیرقاظمی،جب کہ ڈپٹی سیکرٹیز قاضی محمد سہیل قریشی،سنی تحریک،سید مدثر بخاری،ڈاکٹر عابد قریشی،مفتی احتشام الحق،صاحبزادہ حسیب، کو مقررکیاگیا ،سیکرٹری اطاعات،راجہ ذاکرخان،سیکرٹری مالیات مولانا یونس شاکر مقررکیے گئے،اجلاس میں مشترکہ طورپر غزہ اور مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے علامیہ جاری ہوا،اس موقعمرکزی رہنما ملی یکجہتی کونسل پاکستان ناصرعباس، پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرڈاکٹر محمد مشتاق خان،سابق صدر ملی یکجہتی کونسل سرداراعجاز افضل خان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ ہندوستان اور اسرائیل بدتدین جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں عالمی برادری نوٹس لے،کشمیری اور فلسطینی اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلامی کونسل کی قرارداددوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں اہل فلسطین نے نہتے ہوتے ہوئے اسرائیل کو شکست دی ہے اور اب اس شکست کے خلاف ٹرمپ اسرائیل کو چھتری فراہم کررہاہے،انھوں نے کہاکہ امت کے سارے مسائل کاحل باہم اتحاد اور اتفاق میں مضمر ہے،دشمن امت کی بے اتفاقی سے فائدہ اٹھارہاہے،قائد اعظم نے کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ قراردیاہے اور اسرائیل کو مغرب کا ناجائز بچہ کہاہے پاکستان کے عوام قائد کے موقف کے ساتھ ہیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ اسرائیل اور ہندوستان مغربی طاغوت کی نشانیاں ہیں جو مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگ رہے ہیں اسرائیل کا غرور کو حماس نے خاک میں ملایادیااور ہندوستان کا غرور کشمیری خاک میں ملارہے ہیں،اس وقت امت کے اتحاد کی ضرورت ہے،اجلاس دکے مشترکہ اعلامیہ میں لکھاگیاہے ملی یکجہتی کونسل کا یہ اجلاس مقبوضہ کشمیرکے اور غزہ کے عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد کی تحسین کرتاہے،کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دنیا نے تسلیم کررکھاہے،ہندوستان کشمیریوں کو حق فراہم کرے تاکہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں،اہل غزہ نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کرکے اسرائیل کو شکست دی ہے اور امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل کی شکست کو چھتری فراہم کرنے کے لیے ایسے بیانات دے رہاہے جس سے لگتاہے کہ ٹرمپ کو ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے،اس بیان کے بعد ٹرمپ دنیا میں نفرت کانشان بنا رہاہے،اعلامیہ میں لکھاگیاہے کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے آئینی اورسیاسی مسائل حل کرے۔
اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمران چلاس کے عوام کے مطالبات پورے کریں،گلگت بلتستان حکومت بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے،دیامر ڈیم کے مسائل سمیت دیگر مسائل حل کرنا گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں حکمرانوں کی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق کے حصول کی جدوجہد کی ہے اور کرتی رہے گی،جماعت اسلامی چلاس کے عوام کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاہے کہ دیامر ڈیم کے منصوبے میں ایک سے 16سکیل تک کے تمام ملازمین کو لوکل بھرتی کیاجائے یہ ان کا حق ہے،دیامرڈیم کی رائلٹی بھی گلگت بلتستان کو دی جائے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیاجائے،انھوں نے کہاکہ حکمران جب عوام کے اہم مسائل کی طرف توجہ نہیں دیتے جس سے مسائل جنم لیتے ہیں،یہ احساس خطہ ہے اس کی حساسیت کو پیش نظر رکھا جائے۔
- کشمیرپر یک طرفہ اقدامات کوئی قبول نہیں کرے گا:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- پوری دنیا میں انسانی آزادیوں پریقین رکھنے والے کروڑ انسان کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کریں گے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے،حافظ نعیم الرحمن
- تمام اسلامی ممالک ہندوستان کے ساتھ سیاسی سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کریں۔اعلامیہ کشمیر مارچ