اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی کشمیرہندوستان کے تسلط سے آزاد ہوگا،نریندرمودی کے متعصبانہ اور ظالمانہ اقدامات خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،دنیا نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کررکھاہے،حکومت مہاجرین کے مسائل حل کرے جماعت اسلامی اپنی بساط کے مطابق مہاجرین کی خدمت کررہی ہے اور کرتی رہے گی
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی کشمیرہندوستان کے تسلط سے آزاد ہوگا،نریندرمودی کے متعصبانہ اور ظالمانہ اقدامات خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،دنیا نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کررکھاہے،حکومت مہاجرین کے مسائل حل کرے جماعت اسلامی اپنی بساط کے مطابق مہاجرین کی خدمت کررہی ہے اور کرتی رہے گی،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے امبور مہاجرکیمپ میں افطاری ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین خطاب کررہے ہیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ دنیامسئلہ کشمیراور فلسطین کو حل نہیں کرائے گی تو امن کے لیے ترستی رہے گی،کشمیراور فلسطین ایسے دیرینہ مسائل جن کو حل کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے،لاکھوں کشمیریوں اور فلسطینیوں کاخون اقوام متحدہ کے سر ہے،مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ ہندوستان کی تمام چالبازیاں ناکام ہوں گی،استعمار ی ہتھکنڈے ناکام ہوں گے،جماعت اسلامی آزاد کشمیراپنے مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کی یقین دلاتی ہے کہ صبح آزادی تک شانہ بشانہ رہے گی۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر میں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کا کلیدی کردار ہے،ہزاروں کشمیریوں نے قطع نظر اس کے کہ وہ قیادت کے کسی اعلیٰ منصب پر فائز ہیں یا عام کارکن اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے،دنیا جانتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج گزشتہ سات دہائیوں سے استعماری ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکی ان خیالات کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ 5اگست2019ء کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو ایک کھلی جیل بنا کر عوام پر بدترین تشدد اور ٹارچر کا ہر حربہ آزمایا۔ میڈیا پر مکمل پابندی لگا دی تاکہ کشمیریوں کی آہ و فغاں بھی باہر نہ جا سکے۔یہ سب کچھ کرنے کے باوجود بھی مودی سرکار اپنی سازش میں ناکام رہی۔ہندوستان شروع دن سے ہی مقبوضہ کشمیر میں اپنے مہرے تیارکرکے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو کچلنے اور نقصان پہنچانے کی سازشیں کرتا رہا۔ وہ مہرے اس وقت بھی ناکام ہوئے اور اب جو نئے مہرے تیار کیے جا رہے ہیں یہ بھی ناکام ہوں گے۔ الحمدللہ آج تک کشمیری حق خود ارادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے بلکہ تسلسل سے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان اور اس کی چالباز ایجنسیاں ایک عرصے سے اس سازش میں مصروف ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جبر کا اس قدر شکار کیا جائے کہ وہ جہاد اور آزادی کے مطالبے سے باز آ جائیں اور کشمیر یوں کی آزادی کے لیے کام کرنے والی جتنی قوتیں بھی ہیں ان کے خلاف وہ مخبر کا کردار ادا کریں تاکہ ہندوستان کے لیے رائے عامہ ہموار ہو۔اسی سلسلے میں ہندوستان نے بھونڈی چال چلتے ہوئے بانی جماعت اسلامی مولانا مودودیؒ اور سید علی شاہ گیلانیؒ کی تصانیف پر پابندی لگادی اوران کی کتابوں کو جبری طور پر مارکیٹ سے اٹھایا جا رہا ہے جو عوام کے نظریات کو کچلنے اورکھرچنے کی ناکام کوشش ہے۔ چنانچہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہندوستان کی ایجنسیوں کا ہی یہ کام ہے کہ اس نے مقبوضہ کشمیر میں ایک نئی جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ فرنٹ کے نام سے کھڑی کی۔ہم جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ فرنٹ کے قیام کو تحریک آزادی کشمیر کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی ایک ناکام سازش سمجھتے ہیں۔ اس سازش کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر سمجھتی ہے کہ لاکھوں شہیدوں کے خون کے ساتھ غداری کا ارتکاب کرنے والے مسلمان آزادی کی اپنی منزل کو کھوٹا کر رہے ہیں اور یہ افراد بھارتی مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کی حتمی منزل کو ناکامی سے دوچار کرنے کے لیے کسی نئے نام یا نئے فورم کے ذریعے آگے بڑھیں گے تو وہ پوری کشمیری قوم کے غدار قرار پائیں گے۔تحریک آزادی کشمیر ان کو سیاہ باب کے طور پر اپنے ساتھ لے کر چلے گی۔میں سمجھتا ہوں کہ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔کشمیریوں نے پہلے دن سے ایسی کسی کوشش کو قبول نہیں کیا۔سری نگر‘مظفرآباد‘گلگت بلتستان یادنیا میں بکھرے کسی بھی ملک کے اندر رہنے والے کشمیری ہوں سب حق خود ارادیت کو بنیادی حق سمجھتے ہوئے اس کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔وہ اس طرح کی کسی بھی جماعت اور فورم کے قیام کو تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہرگز مناسب نہیں سمجھتے بلکہ اس کو زہر قاتل سمجھتے ہیں۔مجھے امید ہے کہ کشمیری قوم بھارت کی اس چال اور سازش سے آگاہ رہے گی اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی امکانی کوشش بھی جاری رکھے گی
مظفرآباد،بھمبر باغ پونچھ،کوٹلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرنے دونرز کانفرنسز کراکر 1500یتیم بچوں کی تعلیم اور کفالت کے 100ملین روپوں کے اعلانات کراکر تاریخ رقم کی ہے،انسانی ہمدردی کا لازوال یہ جذبہ مفقود نہیں ہونا چاہیے،الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے صدر کرنل ریٹائرڈ ظفر رشید عباسی سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ سمیت پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتاہوں،ان اہل خیر حضرات کا شکریہ جنھوں نے اپنے مال کو یتیم بچوں کے لیے دل کھول کردیاہے،یہی جذبہ اور ہمدردی معاشروں کو ترقی کے عروج پر پہنچاتی ہے،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے عوام کی بے لوث ختم کررہے ہیں،اسلام ہمیں بے سہارا لوگوں کی مدد کا درس دیتاہے،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اسی لیے عوام بھی جماعت اسلامی اور اس کے اداروں کو آخری امید سمجھتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ آزاد خطوں کو فلاحی ریاستیں بنایاجائے،جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بناناچاہتی ہے،انھوں نے کہاکہ اغوش سنٹر ز یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت کا اہتمام قومی سطح کے بڑے اداروں سے بہتر کررہی ہے ان کو بہتر سہولیات فراہم کررہی ہے،اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر کرنل ظفر رشید عباسی نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن سات شعبہ ہائے زندگی میں کام کررہی ہے،یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کااہتمام کرنا ہمار اایک شعبہ ہے اسی طرح دیگر شعبوں میں بھی جاری ہے پینے کے صاف پانی کے منصوبے ہوں یااور صحت کی سہولیات الخدمت عوام کی فراہم کررہی ہے،الخدمت فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم پوری محنت سے کام کرتی ہے اور عوام کی خدمت کرتی ہے ان سب کی خدمات کو قوم تحسین کرتی ہے۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمران دیامر ڈیم کے متاثرین کے مسائل فوری حل کریں،کرپٹ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کررہے ہیں،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں تو جماعت اسلامی 5برسوں میں عوام کے بنیادی مسائل حل کردے گی،جماعت اسلامی بنو قابل پروگرام کے طرز پر گلگت بلتستان میں 50ہزار نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کرائے گی سائبر سیکلز سیکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی،جماعت اسلامی گلگت بلتستان میں خواتین کے لیے الگ جامعات اور میڈیکل کالجز قائم کرے گی،گلگت بلتستان میں انجنیئر یونیورسٹی قائم کرے گی سی پیک کے منصوبے پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے گی،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی ضلع استور کے زیرا ہتمام لیڈر شپ ورکشاپ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی جی بی کے سابق ا میر وصدر اتحاد علماء مولانا عبدالسمیع،قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،کفایت دین،پروفیسر اسلام عبداللہ،سیکرٹری ضلع استور فیاض الرحمان،جے آئی یوتھ گلگت بلتستان کے نائب صدرطاہر حسین،شمس لون سیکرٹری اطلاعات،سمیع اللہ ناصر نائب قیم ضلع استور سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ باطل نظام اور نااہل قیادت ہمارے مسائل کی ذمہ دار ہے،جماعت اسلامی سودی معاشی نظام کا خاتمہ کرکے اسلام کا نظام معیشت قائم کریں،جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے،ہماری دعوت وہی ہے جو انبیاء کی دعوت تھی۔انھوں نے کہاکہ ریاست کے آزاد خطوں کو جماعت اسلامی حقیقی بیس کیمپ بنائے گی۔
- لاکھوں خواتین کو جماعت اسلامی کا ممبر بنائیں گے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- جماعت اسلامی ضلع استور میں بنوقابل پروگرام کے تحت 20ہزار نوجوانوں کو فری آئی ٓٹی کورس کراکرے باعزت روزگار کے قابل بنائی گی،مولانا عبدالسمیع
- حکومت بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ کیے گئے وعدے کو پورا کرے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- آزاد کشمیرمیں لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دارواپڈاکم محکمہ برقیات زیادہ ہے:راجہ جہانگیر خان