بھمبر:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ ہمارے سارے مسائل کے ذمہ دار نااہل اور بزدل حکمران ہیں جو ہم پر مسلط کیے گئے ہیں،جماعت اسلامی سودی معاشی نظام کے خلاف جہاد کررہی ہے عوام بھرپورساتھ دیں تاکہ اس کوختم کیاجاسکے،پوری قوم جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے نیکی کی حمایت اور برائی کے خلاف اٹھے گی تو مسائل حل ہوں گے،مودہ فرسودہ نظام اور اس کی محافظ قیادت ہیں چاہتی کے یہ نظام ختم ہواس قیادت کے مفادات اسی نظام سے وابستہ ہیں جب کے یہ استحصالی نظام ہے جس نے عوام کے حقوق غصب کررکھے ہیں،جماعت اسلامی اللہ کادیاہوا نظام لانا چاہتی ہے جس میں انصاف ہے عدل ہے غریبوں کے حقوق کا تحفظ ہے،میرٹ ہے تھانے اور کچہریاں خوف کے نشان نہیں امن کے گہوارے ہوں،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دوراہ بھمبر کے دوران میں سوکاسن میں افطار ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب امیر ڈاکٹر عبدالرحمان،امیر ضلع ڈاکٹر عطااللہ قاسمی،عرفان چودھدری اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر کئی افراد نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور امیر جماعت نے ان سے حلف لیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاکہ اللہ کے دین کے قیام کی جدوجہد کرنا اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز پڑھنا فرض ہے آج اللہ کادین مغلوب ہے اور مغرب کاسامراج نظام غالب ہے ایسانظام غالب ہے جو ہمارے لوگوں کاحق چھین رہاہے اور ہم ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جو لوگوں کوحقوق دے خواتین کے حقوق کا تحفظ ہوہر شہرکوحق ملے،رشوت اور سفارش کاخاتمہ ہو،غریب کے بچے کو بھی سرکاری نوکری ملے۔
راولاکوٹ:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ظلم پر مبنی استحصالی نظام کو تبدیل کرنے کی جدوجہد کررہی ہے،فرسودہ اور باطل نظام نے معاشرے اور ریاست کی چولیں ہلاکر رکھ دی ہیں،روایاتی پارٹی اور قیادتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں،جماعت اسلامی عوام خاص کر نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہے،جماعت اسلامی بنو قابل طرز پر ایک لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بناکر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی،کشمیرکی آزادی اورنظام کی تبدیلی ہماری ترحیج ہے روزے بھی مسلمان کو فریضہ اقامت دین کے لیے تیار کرتے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی ضلع پونچھ کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نائب امیر جماعت اسلامی سردار زاہد رفیق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ آج امت قرآن وسنت کی تعلیمات سے دوری اور بزدل حکمرانوں کی وجہ سے مسائل کاشکار ہے جماعت اسلامی کے پاس جرات مند قیادت بھی اور نظام بھی اسلامی لانا چاہتی ہے،امت کے مسائل جماعت اسلامی ہی حل کرسکتی ہے،جماعت اسلامی کو جہاں بھی خدمت کاموقع ملا عوام کی خدمت کی ہے اور مخالفین بھی اس کی تحسین کرتے ہیں،انھوں نے کہا رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں قرآن نازل ہوا جو انسانوں کی ہدیات ہے،اس ماہ مقدس میں قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کیاجائے،نیکی سے محبت اور برائی سے نفرت کی جائے یہ پیغام ہے اس ماہ مقدس کا،انھوں نے کہاکہ ہندوستان اور اسرائیل مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں۔
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر بنے والا پاکستان نہ صرف کشمیریوں بلکہ پوری امت کی امید کا محور ومرکز ہے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،کشمیری اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفناتے ہیں کشمیری اسلامی پاکستان کے ساتھ اپنا الحاق چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم پاکستان کے موقع پر دارلحکومت مظفراباد میں پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصورات کے مطابق پاکستان کو جماعت اسلامی ہی بنا سکتی ہے نظریہ پاکستان ہی پاکستان کو مضبوط اور مستحکم رکھ سکتا ہے اسلامی پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے انھوں نے کہا کہ آج پاکستان کو دشمنوں نے گھیر لیا ہے لیکن اسلام کے نام پر بنے والے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا کلمے کی مثال اس درخت کی ماند ہے جس کی جریں زمین میں گہری ہوتی ہے اس کے پھل اور سائے سے سب مستفید ہوتے ہیں زمانے کے حوادث اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا،ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنہ ہے کا مقابلہ کرنے لیے باہم اتحادا ور اتفاق کی ضرورت ہے،اپنی اناؤں کوقربان کرکے ملک کے لیے کام کرنا ہوگا۔
باغ:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ قرآن کی درس گاہیں دین کے مورچے ہیں انہیں مضبوط بنائیں،ضلع باغ جماعت اسلامی کا مضبوط قلعہ ہے جماعت اسلامی اللہ کے دین کے قیام اور غلبے کی جدوجہد کررہی ہے،ظلم ک نظام ختم کرکے اس کی جگہ اسلام کاعادلاانہ نظام قائم کرناچاہیتی ہے،غزہ پر اسرائیل کا حملہ اور نہتے فلسطینیوں کی شہادتیں پوری امت پر حملے کے مترادف ہے،اسلامی ممالک کے حکمران جرا تک مظاہرہ کریں اور اسرائیل کے مظالم جواب دیں،کشمیراورفلسطین کو آزاد ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا،ان خیالات کااظہارانھوں نے باغ العمر مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا عبدلمنا ن سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیاالعمر مسجد میں قائم مدرسے میں تقریب دستاری بند کا اہتمام ہوا فارغ ہونے والے خفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ قرآن وسنت سے دوری کا نتیجہ ہے آج ہمارے اوپر ڈشمن مسلط ہیں،ہر جگہ مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹاجارہاہے قرآن وسنت کا نظام فافذ ہواور اللہ سے ڈرنے والے حکمران ہوں تو دشمن کی جرات نہیں ہے کہ وہ اس طرح بے دردی سے قتل عام کرے۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی قرآن وسنت کے نظام کو ریاست میں لانا چاہتی ہے اسی کے لیے جدوجہدکررہی ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ اللہ کانظام غالب ہواوردنیا سے ظلم مٹ جائے،کفار مسلمانوں پر اس طرح ٹوٹ پڑے ہیں جس طرح بھوکے دسترخواپ ٹوٹ پڑتے ہیں،اس کاایک ہی حل ہے ہمہ گیرجہاد جہاد ی کلچر کوعام کرنا ہوگا۔
جہلم ویلی،سراں:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ آزاد کشمیرکے عوام کے سروں پر 77برسوں سے مکھی مار گروپ مسلط ہے،موروثی قیادت اور برادری ازم کی سیاست نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا،ممبران اسمبلی بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز دینے کے لیے تیار نہیں جوجمہوریت کی نفی اور عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے،قومی خزانہ ایسے لوگوں کے حوالے رہنا کسی طوردرست عمل نہیں ہے،جماعت اسلامی میدان میں اتر چکی ہے ایک لاکھ نوجونوان کو آئی ٹی کی فری تربیت دے کر باعزت روزگا رکے قابل بنائے گی،جماعت اسلامی کے پاس تبدیلی کاپورا ایجنڈ اموجود ہے ترقیاتی بجٹ کو 40ارب سے بڑھ کر 2سو ارب کرے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے یونین کونسل سراں میں افطارڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،افطار ڈنر میں یونین کونسل سراں کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور جماعت اسلامی کاساتھ دینے کاعلان کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ ہمارا اجداد نے قربانیاں دے کر یہ خطہ اسلام کے عادالانہ نظام کے نفاذ کے لیے حاصل کیاتھا مگر 77برس بیت چکے ہیں و ہ نظام عوام کو نہیں دیاجاسکا،جماعت اسلامی اسلاف کے مشن کی تکمیل کی جدوجہد کررہی ہے،اسلامی نظام ہی ہمارے سارے مسائل کاحل ہے قوم نے تمام سیاسی جماعتوں اور موروثی سیاستدانوں کو آزمالیاہے اور اب مزید گنجائش نہیں ہے،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ریاست کے عوام کے حالات بدل دیں گے،بدلونظام کو حق دو عوام کو مہم چلائیں گے،موجود بوسیدہ نظام عوام کااستحصال کررہاہے،میرٹ کی پامالی اور کرپشن نے عوام جینا دوبھر کردیاہے،ممبران اسمبلی اپنی ذات اور اپنے عزیزوں سے آگے جانے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔
- جماعت اسلامی ظلم پرمبنی استحصالی نظام کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے نکلی ہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- سعودی عرب کی مستقل فتویٰ کمیٹی نے ابراہیم ہاؤس بارے فتویٰ جاری کرکے پوری امت کی درست راہنما ئی کی ہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- رمضان المبارک میں اللہ کے قرب کے حصول کے ساتھ ساتھ اللہ کیے دیے ہوئے نظام کے قیام اور غلبے کی جدوجہد تیز کی جائے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- وزیر اعظم پاکستان میاں شہاز شریف مسئلہ کشمیربارے خصوصی ایلچی کا تقررکریں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان