جہلم ویلی،چناری:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے پاس آزاد کشمیراور گلگت بلتسان کے عوام کے مسائل کے حل کا روڈ میپ موجود ہے،150لاکھ نوجوانوں کو بنو قابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی سیکلز سیکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے،جہلم ویلی حلقہ 6سے 10ہزار نوجوانوں اور خواتین کو ہنرمند بنائیں گے،پینے کے صاف پانی کی فراہی کے لیے حلقے میں بڑ ے بڑے پانی کے منصوبے لگائیں گے،یونیورسٹی کیمپس اور جدید ہسپتال کاقیام ترجیح اول ہوگا،جہلم ویلی کا کوئی بھی مریض مقامی سطح پر مفت اعلاج کرانے کے قابل ہوگا،جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں کواسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے یونین کونسل چناری کے زیرا ہتمام بدول قیادت ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر بشیر اعوان،غزالہ اشرف،نزاکت حمادالاسلام،انجینئر امداد،راجہ حارث،ارفاق مغل،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین کے ہر حلقہ انتخاب سے پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی،جماعت اسلامی اجارادار سیاسی مافیہ سے عوام کی گردنیں آزاد کرائے گی،سکیم خوروں اورسکیم چورو ں کے حتساب کا وقت آچکاہے، عوام ووٹ کی پرچی سے فرسودہ نظام اور اس کی محافظ کرپٹ قیادت کو گھر بھیج دیں،انھوں نے کہاکہ چہرے نہیں نظام کی تبدیلی سے مسائل حل ہوں گے نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے،اس موقع پر ڈاکٹر محمد مشاق خان نے کہاکہ امریکہ اسرائیل اور ہندوستان انسانیت کے قاتل ہیں،ایران نے جرات اور بہادری سے ان کے غرور کو خاک میں ملایادیاہے،یہ صدی اسلام کی صدی ہے اس میں کشمیرفلسطین آزاد ہوں گے ہندوستان ور امریکہ ٹوٹ جائیں گے اور اسرائیل دنیا کے نقشے پر نہیں رہے گا۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی کوششوں اور کاوشوں سے دنیا تیسری عالم گیر ایٹمی جنگ سے بچ گئی،ہندوستان اور اسرائیل کے خطرناک عزائم ناکام بنادیے گئے،ہندوستان اور اسرائیل دنیاکے امن کے لیے خطرہ ہیں،ہندوستان اور اسرائیل اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزیاں کررہے ہیں،جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں،کشمیریوں اور فلسطینیوں کا خون پانی کی طرح بہارہے ہیں عالمی برادری نوٹس لے،ان خیالات کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ دنیا کو ایٹمی جنگ سے بچانے کاایک واحد حل یہ ہے کہ کشمیراور دفلسطین جیسے دیرینہ مسائل حل کیے جائیں،کشمیراور فلسطین کے مسائل حل کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،ہندوستان اور اسرائیل انسانیت کا قتل عام کررہے ہیں۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل راجہ جہا نگیر خان نے کہاکہ حکومت دیامر ڈیم کے متاثرین کے مسائل حل کرے،گلگت بلتستان حسا س خطہ ہے اس کی حساسیت کی پیش نظر حکومت فوری اقدامات کرے،جماعت اسلامی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق کے حصول کی جدوجہد کی ہے اور کرتی رہے گی،گلگت بلتستان میں انتخابی شیڈول کااعلان کیاجائے،جماعت اسلامی ریاست کے دونوں آزاد خطوں کواسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے،اللہ کی دھرتی پر اللہ کانظام نافذ ہوگا تومسائل حل ہوں گے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے وفود دے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ یہ فرسودہ اور شیطانی نظام اور اس کی محاذ قیادت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں،جماعت اسلامی اس نظام اور اس قیادت کو بدلنے کے لیے میدان میں نکلی ہے،جماعت اسلامی اور اس کے ہزاروں کارکن عوام کے پاس جائیں،کے مسائل کے ترجمان بنیں،ان کے دکھ درد میں شریک ہوں،اب اسلامی تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا،77برس سے عوامی وسائل لوٹنے والوں کاحساب قریب آچکاہے۔
چناری،چکار:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی نوجوانوں اور خواتین کو ہنرمند بنا کرباعزت روزگار کے قابل بنائے گی،نصاب تعلیم کو قومی اہداف سے ہم آہنگ کرکے قومی مقاصد حاصل کریں گے،مکار لالچی اور نااہل قیادت مسائل کی ذمہ دار ہے،جماعت اسلامی تبدیلی کا ایجنڈے لے کر عوام کے پاس آئی ہے،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے عوام جماعت اسلامی پراعتماد کریں تو عوام کی تقدیر بدل دیں گے،پانیوں کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے عوام لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلاہیں،حکمرانوں نے اپنی عیاشیاں کم کرنے کی بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب کے لیے جینا مشکل بنادیا،حکمرا ن عیاشیاں ختم اور پٹرول کی قیمت کم کریں تاکہ غریبوں پر بوجھ نہ پڑے،حکمرانوں نے رویہ نہ بدلا تو جماعت اسلامی بڑی تحریک کاآغاز کرے گی،ا مریکہ،ہندوستان اور اسرائیل پوری امت کے دشمن ہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے چناری میں صنعتی سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ خواتین ہماری آبادی کانصف سے زائد ہیں ان کے مسائل حل کرنا اور ان کو قومی کردار میں رول دینا ہماری ذمہ داری ہے جماعت اسلامی اقتدار میں آخر خواتین کے لیے الگ جامعات میڈیکل کالجز اورالگ روزگار کے مواقع پیدا کرے گی،تمام روایاتی پارٹیوں نے خواتین کا استحصال کیاہے جماعت اسلامی خواتین کوا ن کے حقوق دلائے گی،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حق دو عوام کو بدلواس نظام کو کا بیانیہ لے کر عوام کے پاس جارہی ہے،اس نظام اور قیادت کے ہوتے ہوئے عوام کے مسائل حل نہیں سکتے اور نہ ہی کشمیرکی آزادی کے لیے کوئی کردار اد اکیاجاسکتاہے۔اس قیادت اور نظام کو بدلیں گے تو مسائل حل ہوں گے اور کشمیرآزاد ہوگا۔
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ عیاش حکمرانوں نے اپنی مراعات اور عیاشیاں کم کرنے کی بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے غریب عوام کا جینا مشکل بنادیا،ادیات کی قیمتیں پہلے ہی کئی گنا بڑھ چکی تھیں اب ضروریات زندگی کی ہر شے مہنگی ہوجائے گی اور غریب انسان کو اپنے جسم اور روح کے تعلق کو بھی بحال رکھنا محال ہوجائے گا،حکومت آزاد کشمیر فوری طورپر اضافے اخراجات اور مراعات ختم کرے اور عوام کوریلیف فراہم کرے،غریب مریضوں کو ایک ہسپتال سے دورے ہسپتال تک شفٹ کرنے کے لیے ایمبولنس کے کرائے کئی گنا بڑھ گئے ہیں غریب کے لیے زندہ رہنا بھی مشکل کردیاہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ حکمران پروٹوکول اور مراعات ختم کریں،وزراء مشیران کی فوج اور سرکار ی اخرات میں کمی کریں تاکہ عوام کو رریلیف مل سکے،انھوں نے اعلان کیاکہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر پروٹوکول کلچر اور مراعات ختم کرے گی،روایاتی پارٹیاں اور قیادتیں عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں بے روزگار ی کا سیلاب ہے لیکن حکمران اپنے عزیزوں کو ایڈجسٹ کرنے سے آگے نہیں جارہے ہیں نوجوانو ں کے مسائل کا حکمران کو ادراک ہی نہیں ہے۔
- ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی کال پر شدید بارش کے باوجود آسیہ اندرابی ارو دیگر خواتین کی سزاؤں کے خلاف کشمیربھر میں احتجاج
- نریندرمودی کے اشاروں پر ہندوستانی عدالت نے آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی ا ورناہیدہ نسرین جیسی بے گناہ کشمیری خواتین کو سنائی گئی سزاؤں پر دنیابھر میں کشمیری احتجاج کریں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- استحصالی نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی کا ایجنڈا لے کرعوام کے پاس آئے ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- جماعت اسلامی نے سیاسی انتقام اور میرٹ کے پامالی کے خلاف جہاد کیا:عبدالرشید ترابی