جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ آج 26اپریل کوپورے آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں مکمل شٹرڈاؤن کر کے اہل غزہ سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیاجائے،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی تاجر برادری اورانجمن تاجران کے صدور سمیت پوری قوم اہل غزہ سے یکجہتی کامظاہرہ کرے،حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدات منسوخ کرکے کشمیریوں ں کی عملی مدد کرے،ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے امن کو دہشت گردی کے ذریعے تباہ کررہے ہیں،کشمیریو ں اور فلسطینیو ں کی نسل کشی کی جارہی ہے،قبلہ اول کی آزادی پوری امت پر فرض ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ نمبر 6جہلم ویلی سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمتوں سے ریٹائرڈ ہونے والوں کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت راجہ امداسمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں میں اسلامی نظام کے قیام اور بقیہ کشمیرکی آزادی کی جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی کو افراد کار کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ جرات مندقیادتیں نہ ہونے کی وجہ سے آج پوری امت مسائل کا شکار ہے،امت کو جرات قیادت کی ضرورت ہے،قیادتوں کی تبدیلی جمہوری معاشروں میں ووٹ کے ذریعے کی جاتی ہے پانچ برس میں ایک بار عوام کو موقع ملتاہے کہ وہ اپنی قیادت کاانتخاب کریں،اس مرحلے پر عوام علاقوں برادریوں اور مفادکو دیکھ کر فیصلے کرنے کی بجائے دیکھیں کہ کون ان کی قیاد ت کا حق ادا کرسکتاہے،عوام 77برسوں سے انہی لوگوں کو آزمارہے ہیں جو کسی بھی آزمائش پر عوام کی توقعات پر پورے نہیں اترے،اب جماعت اسلامی عوام کی آخری امید ہے جماعت اسلامی اپنی خدمات کی بنیاد پر کہہ سکتی ہے کہ اگر عوام ان کو موقع دیں توجماعت اسلامی نہ صرف عوام کے مسائل حل کرے گی بلکہ بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ ریاست کے آزاد خطوں کواسلامی فلاحی ریاست بنانا اور بقیہ کشمیرکی آزادی کی منزل کے حصول کی جدوجہد کرنا ہماری ترجیح اول ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر آزا دخطے کے عوام نہ نہ صرف بجلی مفت فراہم کریں گے بلکہ ہائیڈل پوٹنشل کو بروئے کار لاکر بجلی فروخت کرکے ریاست کو خود کفیل بنائیں گے،یکساں نصاب تعلیم راج کر کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم اور کتب مفت فراہم کری گے،آزاد خطے انگریزوں کے بنائے ہوئے پبلک سروس ایکٹ کو ختم کرکے عوام کی سہولیات کے لیے مدینے کی ریاست کی طرز پر پبلک سروس ایکٹ لائیں گے۔عوام کو صحت اور تعلیم مفت فراہم کریں گے،ریاست کے انسانی اور قدرتی وسائل کو بروئے کارلاکر نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے،بنوقابل طرز پر ایک لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر روزگار کے قابل بنائیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے کشمیرتھینکر زفورم کے زیراہتمام اجلاس سے میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چیئرمین کشمیرتھینکرزفورم جمیل راٹھور،سیکرٹری جنرل ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت خواجہ احسن،ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت فرحت میر،خواجہ خورشید،ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت راجہ امداد،سرفرازعباسی،ڈیشان حید ر سمیت دیگر نے خطاب کیا،اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیرخان،مرکزی نائب امراء نورالباری،راجہ فاضل تبسم،عمران عزیز،انعام الحق مسعودی،حبیب الرحمان آفاقی،راجہ ذاکرخان سمیت دیگر نے شرکت کی،تھینکرزفورم کے ممبران نے صائب تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ اہ دانش اور بیوروکریٹس جنھوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ سروس میں گزار ہ ہے ان کے پاس ایک وسیع تجربہ آچکاہے وہ اس تجرب کو قبرمیں لے جانے سے قبل عوام کو منتقل کریں یہ ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے،ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو ریاست کے نظام حکومت کو اچھے انداز سے چلانے کے اسرار ورموز سے واقف ہوں،جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ریاست کے نظام کو درست کیاجائے اور حکومت کے لیے اچھی تجاویز پیش کی جائیں،ہم چاہتے ہیں کہ عوام سکھ کا سانس لیں،میرٹ قائم ہو ریاست ترقی کرے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہو۔ اصل جو بقیہ کشمیرہے ا س کی آزادی کے لیے کوئی عملی اقدامات کیے جائیں
اسلام آبا:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق امیر و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی عبد الرشید ترابی نے کہا کہ کہ ڈاکٹر سمیہ آزاد کشمیر کی پہلی لیڈی ڈاکٹر ہیں جنھوں نے میڈیکل یونیورسٹی دبئی سے ایم بی بی ایس مکمل کیا ہے بزم تعمیر پاکستان کی طرف سے انھیں ایوارڈ کے لئے منتخب کرنا پوری کشمیری قوم کے لئے فخر اور اعزاز ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قانون ساز اسمبلی نے بزم تعمیر پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹر سمیہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ڈاکٹر سمیہ نے دبئی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر کہ نہ صرف والدین بلکہ کشمیری قوم کا نام روشن کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ھم سب کا فخر ہے میں کشمیری قوم کی طرف سے ڈاکٹر سمیہ اور اس کے والدین کو دل کی عمعیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ھماری دختر کشمیر ڈاکٹر سمیہ کشمیر کے دیہاتوں میں بھی خدمتِ انسانیت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرئے گی۔ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بزم تعمیر پاکستان کے چیئرمین اور صدر تقریب راجہ فاضل تبسم نے کہا کہ بزم تعمیر پاکستان دو دہائیوں سے پاکستان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقوں کے ہونہار طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ اور سکالر شپ کا انعقاد کرتی ہے۔بزم تعمیر پاکستان کی ایوارڈ کمیٹی نے سال 2025 کیلئے نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر دبئی میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والی دختر کشمیر ڈاکٹر سمیہ عاشق کو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا۔ڈاکٹر سمیہ عاشق آزاد کشمیر کے پسماندہ علاقے پدر مستو تحصیل دھیرکوٹ سے تعلق رکھتی ہیں۔انھوں نے دن رات محنت کرکہ اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے اس پر ھم سب دختر کشمیر ڈاکٹر سمیہ عاشق اور انکے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ دختر کشمیر آزاد کشمیر کے پسماندہ علاقوں میں صحت کے شعبے میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دختر کشمیر ڈاکٹر سمیہ عاشق نے کہا کہ بزم تعمیر پاکستان کی طرف سے مجھے ایوارڈ کے لیے منتخب کرنا میرے لئے میرے والدین اور کشمیری قوم کے لئے بڑے فخر اور اعزاز کا باعث ہے۔میں اپنی طرف سے کشمیری قوم کی طرف سے بزم تعمیر پاکستان کے چیئرمین اور ممبران کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔دختر کشمیر نے کہا کہ میرا عزم ہے کہ آزاد کشمیر میں صحت کے شعبے اور بے سہارا بچوں کی تعلیم وترتیب کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گی۔بزم تعمیر پاکستان کے پلیٹ فارم سے مستحق بچوں کو میڈیکل اور یونیورسٹی کی تعلیم کے لئے جو مشکلات پیش آتی ہیں انکے حل کے لیے اپنے آپ کو وقف کرتی ہوں۔
ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دختر کشمیر ڈاکٹر سمیہ عاشق کے والد راجہ عاشق نے اپنے خطاب میں بزم تعمیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے انکی بیٹی کو پاکستان بھر کے طلباء وطالبات میں سے منتخب کیا۔انھوں نے کہا میری بیٹی نے بیت محنت کرکہ یہ مقام حاصل کیا ہے اس پر میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں۔ڈاکٹر بننے کے بعد میری بیٹی کی دبئی کے جس ہسپتال میں ملازمت ہوئی ہے فخر کا مقام ہے کہ ڈاکٹر سمیہ عاشق اسی ہسپتال میں پیدا ہوتی تھی میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کی پچیس سال قبل اس ہسپتال میں پیدا ہوئے والی میری بیٹی آیک دن آس اسپتال میں ڈاکٹر کے طور پر خدمات سر انجام دیے گی۔میری بیٹی کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا خاص فضل میرے والدین کی دعائیں شامل رہی ہیں میں ان سب کا شکر گزار ہوں جنھوں نے میری بیٹی کو اس مقام تک پہنچانے میں میری حوصلہ افزائی کی۔تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے پروفیسر راجہ عمیر میر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر سمیہ عاشق کی طرح باصلاحیت بچوں سیہی ملک میں تبدیلی اور استحکام آئے گا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی عبد الرشید ترابی اور چیئرمین راجہ فاضل تبسم ہے ڈاکٹر سمیہ عاشق کو ایوارڈ پیش کیا۔اس ایوارڈ تقسیم کے موقع پر ڈاکٹر سمیہ عاشق کے عزیز واقارب کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ کشمیر ی اور فلسطینی اپنی آزادی کی جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کررہے ہیں،کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد قانونی اور جائز جدوجہد ہے،ہندوستان اور اسرائیل دہشت گردی کے ذریعے دنیا کے امن کو تباہ کررہے ہیں،اس وقت دنیا میں جنتی بدامنی اور بے چینی ہے یہ اسرائیل اور ہندوستان کی وجہ ہے،انسانی آزادیوں اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے عوام کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ ہیں یہ ثابت ہوچکاہے،اسلامی ممالک کے حکمران ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف کارروائی کریں گے تو دنیا میں امن قائم ہوگا،ان خیالات کااظہارانھوں نے فرینڈز آف فلسطین کے چیئرمین بلال اسطل سے ملاقا ت کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،ملاقات کے موقع پر بلال اسطل نے اہل پاکستان اور اہل کشمیرکا شکریہ ادا کیا کہ مشکل کی گھڑ ی میں اورآزادی کی جدوجہد میں پاکستانی اور کشمیر ی قوم اہل فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے پاکستانی قوم اور حکومت اور اپوزیشن سب کا اہل فلسطین شکریہ ادا کرتے ہیں،ہمیں امید ہے کہ قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی تک ہمارے ساتھ رہیں گے،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر محمدمشتاق خان نے کہاکہ کشمیراور فلسطین پر ہندوستان اور سرائیل بدترین مظالم ڈھارہے ہیں،جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری طوپر مداخلت کرے او آٓئی س کے رکن ممالک اس حوالے سے فوری اقدامات کریں،ساری دنیا کے عوام اہل غزہ کے ساتھ ہیں کروڑ انسانوں نے سڑکوں پرنکل کر ثابت کردیاہے کہ اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے اور اپنے ناجائز وجود کو برقراررکھنے کے لیے دہشت گردی کا سہارالے رہاہے۔
بھمبر:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے سامر عدنان کا شکریہ وہ یہان تشریف لائے اور غزہ کے حالات سے آگاہ کیا۔امت مسلمہ جسد واحد ہے ازاد خطے کا ماحول جہادی ماحول ہے۔کشمیریوں نے اپنے درد کے ساتھ فلسطینیوں کے دردکو محسوس کررہے ہیں اور پورے کشمیر میں مظاہرے جاری ہیں کشمیری فلسطین پر قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اسرائیل غاصب ہے اس کے خلاف حماس کی جدوجہد کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے زیر اہتمام غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین فرینڈز اگ فلسطین بلال اسطل۔ملی یکخہتی کونسل ازاد کشمیر کے صدر امیر جمعیت علماء جموں وکشمیر مولانا امتیاز صدیقی۔امیر ضلع بھمبر ڈاکٹر عطا اللہ قاسمی۔ سیف الرحمان جے یو آئی۔مولانا سعد الدین مولانا ابرار ناظم کشمیر احتشام۔عبداللہ۔انجیئر راجہ خالد خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ دو پوری کشمیری قوم فلسطینیوں کے ساتھ پوری دنیا کے عوام حماد کے ساتھ ہیں اور بزدل حکمران خاموش ہیں۔2 ارب مسلمان ٹرپ رہے ہیں اسرائیل سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں مگر راہ داریان نہیں ہیں حکمران جرات کا مظاہرہ کریں۔خود کچھ نہیں کر سکتے تو راستہ کھول دیں یہ امریکہ اور آئی ایم ایف دے ڈر رہے ہیں۔بے بس ہیں ملت اسلامیہ 2ارب ہونے کے باوجود کچھ نہیں کر پا رہی ہیں۔ملت اسلامیہ کے ان بزدل حکمرانوں کو بدل دیں امت کے عروج کا راستہ یہی ہے انھون نے کہا کہ سلامتی کونسل فوری طور پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے۔اسلامی ممالک کے کے ایٹم بم ہے اگر مغرب کے ساتھ مغرب کھڑا ہے تو اسلامی ممالک اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہوں اسلامی ممالک کے اسرائیل اور ہندوستان کا معاشی بائیکاٹ کرے۔ایتمی طاقت پاکستان قائدانہ کردار ادا کریں۔مفتی اعظم پاکستان نے فتوی دے دیا ہے اب حکومت اقدامات کرے۔ہندوستان اور اسرائیل مل کر ملت کے خلاف ج گ مسلط کیا ہوا۔سامر عدنان اسطل نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اہل غزہ اس وقت مٹی کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں غزہ تباہ ہو چکا مگر ایک بھی فلسطینی زندہ ہے اپنی حق کے لیے لڑے گا فلسطینی مظلوم ہیں اسی طرح کشمیری بھی مظلوم ہیں۔مسئلہ صرف فلسطینیوں کا نہیں ہے یہ پوری امت کا مسئلہ کشمیری بھی مزاحمت کررہے ہیں اور فلسطینی بھی مزاحمت کررہے ہیں اس وقت غزہ اور اس کے رہنے والے شدیڈ مشکلات کا شکار ہیں کشمیر ازاد ہو گا اور فلسطین ازاد ہو گا۔۔ڈاکٹر عطا اللہ قاسمی نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے اہل بھمبر حماس کے ساتھ ہے قبلہ اول کی ازادی پوری قوم پر فرض ہے۔مولانا عبدالوحید جے یو ائی نے کہا یہود وہنود پوری امت کے دشمن ہیں۔ملی یکجہتی کونسل کے صدر مولانا امتیاز صدیقی نے کہا کہ اللہ تعالی القدس کو مقدس بنایا ہے اس کی ازادی ہر مسلمان فرض۔اہل بھمبر نے غیرت کا مظاہرہ کیااس کے بعد پورے ازاد کشمیر میں مظاہرے کیے جائیں فلسطینی اپنے بچوں کو قربان کر کے قہ اول کو بچا رہے ہیں اج اگر غزہ والوں کی باری ہے تو کل سب کی باری ہے فلسطینی پوری امت کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔امت کے حکمران خاموش ہیں امریکہ کے غلام ہیں۔فتح حق اور حماس کی ہو گی۔ملی یکجہتی کونسل رول دے گی۔اسلام کی بالادستی کے لیے ایک ہیں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ احتشام الحق نے کہا کہ لاکھوں ازاد کشمیر کے طلبہ اہل غزہ کے ساتھ۔غزہ مارچ میں بڑی تعداد میں خواتین شامل تھیں بڑی تعداد میں بچوں اور عوام نے شرکت کی
- حکومت روزنامہ جموں وکشمیرپر درج ایف آئی آر فوری واپس لے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- محمود الحسن چوھدری کی تحریک آزادی کشمیر،سیاسی،سماجی اور دینی خدمات تاریخ کا روشن باب:سراج الحق
- ہندوستان اور اسرائیل بدترین دہشت گرد ریاستیں ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- جہلم ویلی یونیورسٹی کیمپس کے لیے 15برس تک زمین کا انتظام نہ کرنا طلبہ اور طالبات کے تعلیمی حق پر ڈاکہ مارنے کے مترادف:ڈاکٹر محمد مشتاق خان