چکوٹھی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ پاک فوج نے جنگ کے میدانوں میں ہندوستان کوشکست فاش دے کر پوری امت کے سرفخر سے بلند کردیے،جنگ کے میدانوں میں جیتنے والی جنگ مذاکرات کی میزپر بھی جتنے کے لیے بہترین حکمت عملی اختیارکی جائے،مسئلہ کشمیرکے حل کو ترجیح اول بنایاجائے،دنیانے ہندوستان کی قیادت کے وعدہ پر عہد کررکھاہے کہ کشمیریوں کو حق خوداردیت دیاجائے گاکہ وہ اپنی مرضی سے اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کرسکیں،جنوبی ایشیامیں امن کی کنجی مسئلہ کشمیرکا حل ہے جماعت اسلامی اور اس کے ہزاروں رضا کار پاک فوج اور متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں،2کروڑ کشمیری کشمیر کی مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری کررکھیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے سیز فائر لائن پر جاکر پاک فوج کے جوانوں کومبارک باد دیتے اور متاثرین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہے اور ہندوستان کے خلاف ایٹم بم ہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان اور سرائیل نے مظالم کی تمام حدود کراس کر لی تھیں،اب ہندوستان اور اسرائیل کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے،سیزفائر لائن پر بسنے والے بہادر عوام نے ہمیشہ مقابلہ کیاہے اور کرتے رہیں گے جماعت اسلامی اور اس کے ادارے ہرممکن مدد کریں گے،لاکھوں کشمیریوں اور فلسطینیوں کا خون رنگ لائے گا کشمیراور فلسطین آزاد ہوں گے،مودی اور نیتن یاھو شکست کھاچکے ہیں،مودی کی چیخیں دنیا نے سنی ہیں اور اسرائیل ایک جماعت کا مقابلہ نہیں سکاہے غزہ کے بھوکے بچے اور خواتین بھی بھوک سے مرنے کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں یہ اسرائیل کی بہت بڑی شکست ہے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ یہ تاثر ہوا میں تحلیل ہوچکاہے کہ مسئلہ کشمیرپرکسی نے کوئی سودے بازی کی تھی پوری یک جان اور یک زبان ہوکر پاکستان کے ساتھ ہے اور دفاع وطن کی لیے تیار ہے۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان سے کہاہے جنوبی ایشیا کا پائیدار امن اور ایٹمی جنگ سے بچاؤ کی کنجی مسئلہ کشمیر کا حل ہے دنیا امن چاہتی ہے تو اپنے عہد اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے،پاکستا ن اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ کا سبب مسئلہ کشمیر بنے گا،جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ پوری دنیا کومتاثرکرے گی اور کروڑوں انسا ن موت کے منہ میں چلے جائیں گے،لاکھوں اوورسیز کشمیرنریندرمودی کے جارحانہ اور خطرناک عزائم کو بے نقاب کریں،پہلگام واقعے کابہانہ بنا کر پاکستان پر جارحیت مودی کی اتنہاپسندی کی کھلی دلیل ہے ان خیالات کااظہارانھوں نے تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،تحریک کشمیر یورپ کے صد ر محمد غالب نے سفارتی محاذپر کشمیریوں کی جدوجہد کے حوالے سے آگاہ کیا،محمد غالب نے کہا کہ پہلگام میں غیر ملکی سیاحوں کا قتل بھارت نے خود کرا کے الزام پاکستان پر لگایا پاکستان نے ثبوت مانگے بھارت نے حملہ کردیا جنگ مسلط کی نہتے شہریوں مساجد کو نشانہ بنایا پاکستان نے صبر اور تعمل کا مظاہرہ کیا بھارت نے جس طرح کے حالات پیدا کیے اس سے ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے، محمد غالب نے کہا ہے مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل موجود ہے بھارت عالمی معاہدوں کی پاسداری کرے تو مسئلہ کشمیرحل ہوسکتاہے،اس موقع پر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے اوورسیز کشمیریوں کی سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنے کی کاوشوں کی تحسین کی اور کہاکہ اس وقت مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پراجاگرکرنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے،دنیا کو باور کرایا کہ وہ اب بھی وقت ہے وہ آگے آئے اور مسئلہ کشمیرحل کرائے،خود ہندوستان کی قیادت نے عالمی برادری کے سامنے عہد کیاہواہے کہ وہ کشمیریوں کوحق فراہم کرے گی کہ وہ اپنے مرضی سے اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کریں،ہندوستان نے مقبوٗضہ کشمیر کو کھلی جیل میں تبدیل کیاہوا ہے اور اب ایک واقعے کو بہانہ بنا کر پاکستان پر حملہ کردیا ہے جو کھلی جارحیت ہے عالمی برادری پاکستان کے ساتھ کے کھڑی ہے اور ساتھ دیناچاہیے کہ تاکہ مسئلہ کشمیرحل ہوا ورجنوبی ایشیا میں امن قائم ہوسکے۔
نورالباری حالیہ ہنگامی صورت حال میں جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے فوکل پرسن مقرر،مرکزی ذمہ داران کے اجلاس میں فیصلہ،نورالباری نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں،جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے ہندوستان کی طرف سے حالیہ جارحیت کے تناظر میں مرکز جماعت اسلامی میں کنٹرول روم قائم کیا جس کے فوکل پرسن مرکزی نائب امیر نورالباری ہوں گےجبکہ ان کے ساتھ معاونین راجہ ذاکر خان،الطاف انجم ہوں گے،کنٹرول روم روزانہ کی بنیاد پر آزادکشمیر کی صورت حال اور حکومت کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانے اور آزادکشمیر کے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کا اہتمام کرے گا
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی کے لیے پاک فوج کوایٹم بم بھی استعمال کرنا پڑے تو دریغ نہ کرے،پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ کا اصل سبب کشمیر ہے جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوجاتا جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،ہندوستان کی جارحیت کا پاک فوج نے شاندار اورجان دار جواب دے کر بھارت کے دانت کھٹے کردیے ہیں،پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدات منسوخ کرے،سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور شہباز شریف جو خود کوکشمیری کہتے ہیں اب وقت آگیاہے کہ کشمیرکی آزادی کا روڈ میپ دیں،بانی پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو نے ایک ہزار برس تک جنگ لڑنے اعلان کیاتھا اب پیپلزپارٹی کی قیادت کشمیرپر بولے عمران خان اگر چے جیل میں بھی ان کو ماننے والوں کی ایک تعداد ہے وہ بھی کشمیرکی آزادی کے لیے اپنی پارٹی کو متحرک کریں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی کی کال پر پاکستان پر ہندوستانی جارحیت کے خلاف یوم عزم کے عنوان سے نکالی گئی ریلی میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع میر محمد،امتیاز عباسی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ کشمیر کی مکمل آزادی تک جنگ جاری رہے گی،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میں جاکر عہد کیاتھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کو حق فراہم کرے گی وہی حق مانگنے پر کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،مودی نے پہلکام واقع جو ا س نے خود کرایا کو بنیاد بنا کر پاکستان پر جارحیت کی اور پاکستان اورا ٓزاد کشمیر میں مساجد،بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا،عالمی دنیا مسئلہ کشمیرکی حساسایت کی محسوس کرے اور ہ مسئلہ حل کرائے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا پاکستان اور ہندوستان کے درمیاں ایٹمی جنگ کا خطرہ نہ صرف موجود رہے گا بلکہ ایٹمی جنگ ہوگی۔چار ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوگی۔
ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی زیرصدار ت جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کی مرکزی اور ضلعی قیادت کاہنگامی اجلاس
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے 1لاکھ رضاکار ہندوستان کی جارحیت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے لیے پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ ہیں،دنیا نے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے کردار ادا نہ کیاتو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ ہوگی جس سے کوڑوں انسان موت کے منہ میں چلے جائیں گے،ایٹمی جنگ سے نہ صرف جنوبی ایشا متاثرہوگابلکہ پوری دنیا متاثرہوگی مغرب کی ساری سرمایہ کاری ختم ہوجائے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے مرکزی اورضلعی قیادت کے ہنگامی اجلاس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں مرکزی نائب امراء نورالباری،ڈاکٹر عبدالرحمان،زاہد رفیق ایڈووکیٹ،صغیر قمر،سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان،ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران عزیز،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل راٹھور،ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ارشد بخاری ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل انعام الحق مسعودی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان سمیت دیگرقائدین شریک ہوئے امراء اضلاع عطالرحمان چوہان،واحد اقبال عباسی اجلاس میں شریک ہوئے اوردیگر امراء اضلا ع آن لائن شریک ہوئے اجلاس میں موجودہ تشویش ناک صورت حال کے حوالے سے مرکزی سطح پر نائب امیر نورالباری کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ ہندوستان نے جارحیت کر کے 25کروڑمسلمانوں کی غیرت ایمانی کو للکاراہے،مودی یہ بھول گیا کہ اس نے 25کروڑ مسلمانوں کے ایٹمی ملک کو چیلنج کیاہے،انھوں نے کہاکہ دو کروڑ کشمیر ی ہندوستان کے خلاف ایٹم بم ہیں ایک ایک کشمیری مودی کے خلاف ایٹم بم ہے،ہندوستان کی قابض فوج کو مقبوضہ کشمیرکے ماربھائیں گے۔جماعت اسلامی اور اس کے سارے ادارے اور لاکھو کارکنان تیار ہیں۔ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کریں گے اور کشمیر کو آزاد کرائیں گے۔
- ہندوستان کی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی اس کے ادارے اور سارے کارکنان پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ ہیں،ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- پوری قوم ہندوستان کے گھناؤنے عزائم کے خلاف یک جان اور یک زبان ہوکر مقابلہ کرے گی:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- کشمیرکی آزادی اور مودی کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے قومی یکجہتی اولین ترجیح ہونے چاہیے،محمد غالب،فہیم کیانی
- نریندرمودی کے گھناؤنے اور خطرناک عزائم کو پوری قوم متحد اور متفق ہو کر ناکام بنائے گی:ڈاکٹر محمد مشتاق خان