اسلام آباد:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان سے جاپان ایمبسی کے سیکرٹری ہیروکی نے مرکز جماعت اسلامی میں ملاقات کی،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل راٹھور،ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ خالد محمود خان سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان موجود تھے،ملاقات میں مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے پاکستان آزاد کشمیرپر بھارتی جارحیت کے حوالے سے بریف کیا،مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان کے ناجائز قبضے اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں بارے آگاہ کیا،عالمی برادری کشمیریوں کو ان کاپیدا ئشی حق دلانے کے لیے آگے بڑھے،مودی حالات کو ایٹمی جنگ کی طرف لے رہاہے ایٹمی جنگ ہوئی تو دنیا متاثرہوگی،جنوبی ایشیا اور دنیا کے امن کی ضمانت مسئلہ کشمیرکا حل ہے کشمیریوں سے عالمی برادری نے حق خودارادیت دلانے کا عہد کررکھاہے،اہل کشمیراور پاکستان جاپان کے عوام اور حکومت کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،جاپان والے ایٹمی بم کے نقصانات سے اگاہ ہیں اس لیے وہ خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار اد اکرے۔کشمیری اورمسئلہ کشمیرکا پرامن حل چاہتے ہیں مگرہندوستان ہٹ دھری کررہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ حکومت آمدہ بجٹ میں تحریک آزادی کشمیراورمہاجرین کے مسائل حل کرنے کے لیے بجٹ میں رقیم مختص کرے،جماعت اسلامی مہاجرین کے مشترکہ نمائندے عزیر غزالی کی طرف سے مہاجرین کے مسائل کے حل کے حوالے سے کیے جانے والے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے،مہاجرین کے گزارہ الاوئنس میں اضافہ کیاجائے،ہندوستان کی طرف سے آزاد کشمیر اورپاکستان پر جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے ہندوستان کو شکست فاش دی جس پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ پاکستان اورپاک فوج خراج تحسین پیش کرتی ہے مسئلہ کشمیرکے حل ہونے تک جنوبی ایشیامیں ایٹمی جنگ کے خطرلات منڈلاتے رہیں گے،مسئلہ کشمیرکے حل سے نہ صرف جنوبی ایشیا میں قائم ہوگا بلکہ پوری دنیا سکھ کا سانس لے گی،ہندوستان اور اسرائیل پوری دنیا کے امن کو تباہ رکررہے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے مرکزی ذمہ داران اور امراء اضلاع کے اجلاس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیرخان،نائب امراء سردار زاہد رفیق،راجہ فاضل تبسم،امیر جی بی مولانا تنویر حیدری مولانا عبدالسمیع،سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،اجلاس میں امراء اضلاع نے پورٹس پیش کیں ا ورسابق کام جا ئزہ لیاگیااورآئندہ کے اہداف طے کیے گئے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق ؒخا ن نے کہاکہ ریاست کے آزاد خطوں پر 77برس سے مسلط نااہل قیادت نے عوام کی فلاح کے لیے کچھ نہیں کیا،اس ٹولے نے نہ اپنے مفادات کا خوب تحفظ کیا مگر نہ تو کشمیرکی آزادی کے لیے کوئی عملی اقدامات کیے اور نہ ہی یہاں کے نوجوانوں خواتین کے لیے کچھ کیا پانے عزیزوں کو نوازتے رہے ہیں،چند سکیم خور اور سکیم چور تیارکیے ہیں،جماعت اسلامی نااہل قیادت اور چند سکیم خوروں اورسکیم چوروں سے عوام کو نجات دلانے کے لیے میدان میں موجود ہے،آمد انتخابات میں جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں میں بھرپور الیکشن لڑکر ان کو شکست دے گی،عوام جماعت اسلامی کے انقلا بی ایجنڈے کا ساتھ دے جماعت اسلامی ظلم پر مبنی اس باطل نظام کو بدلنا چاہتی ہے باطل نظام اور انااہل قیادت کے ہوتے ہوئے نہ تو عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی کشمیرکی آزادی کے لیے کچھ ہوسکتاہے،ہندووستان کی شکست کے بعد مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکاہے،دنیا اس بات کو تسلیم کررہی ہے کہ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا اورجنوبی ایشیا ایٹمی جنگ سے نہیں بچ سکتا۔
راولاکوٹ،مجاہد آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ جماعت اسلامی امجد سرور شہید سمیت لاکھوں کشمیری شہداء کے مقدس لہو کی آمین ہے،شہداء کا خون کشمیرکی آزادی اور ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا عنوان بنے گا،پاکستان اور پاک فوج نے نریندرمودی کو شکست فاش سے دوچار کرکے پوری امت کے سر فخر سے بلند دیے،شہداء کے لواحقین کا یقین دلاتا ہوں کہ صبح آزادی تک جماعت ااسلامی کشمیرکی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹے گی،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ایجنڈا ہے،ہندوستان نے ہمارے ماحول اور معاشرے میں جو مغاطے پیدا کیے تھے وہ ختم ہوگئے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے مجاہد آباد میں امجد سرور شہید کانفرنس سے بطور مہما ن خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی نائب امیر وامیر ضلع سردار زاہد رفیق ایڈووکیٹ،ممتاز سرور،عبداللہ حجازی،سجادانور،مسعود الیاس، سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ عالمی برادری ہندوستان اسرائیل کے خلاف اقتصادی پانبد عائد کرے،ہندوستان اور اسرائیل کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں،اقوام متحدہ،عالمی عدالت انصاف اور انسانی حقوق کی عالمی اداروں اور تنظیموں نے اپنے فیصلوں رپورٹس میں ہندوستان اور اسرائیل کی قیادت کوجنگی مجرم قراردیاہے،اب ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اقوام متحدہ فلسطین میں پاکستان کی سربراہی میں امن فوج بھیجے اور مقبوضہ کشمیرمیں ترکیہ کی قیادت میں امن فوج بھیجے،انھوں نے کہاکہ کشمیرکے ماحول کو پرامن رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،دشمن آزادی کے بیس کیمپ میں افرااتفری پیداکرنا چاہتاہے،دشمنوں کے عزائم کوناکام بنائیں گے۔انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کو اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کاحق اقوام متحدہ کا چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادیں دیتی ہیں،کشمیریوں کی جدوجہد عالمی قوانین اور اقوام متحد ہ کے چارٹر کے مطابق جائز جدوجہد ہے،ہندوستان اپنی ریاستی دہشت گردی پرپردہ ڈالنے کے لیے دنیا کو گمراہ کررہاہے مودی نے ہندوستا ن کے اصل چہرے کو بے نقاب کردیاہے۔
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاہے کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیراور ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک بنانے والے ڈاکٹر قدیر سمیت سارے کرداروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاکستان ایٹمی ملک نہ ہوتا تو جنگی جنون میں مبتلامودی امریکی صدر کے پاؤں نہ پڑتا،ہندوستانی جارحیت کے خلاف پاکستان اور پاک فوج کی حالیہ فتح نے پاکستان کو دنیا بھر میں قابل فخر بنادیا،28مئی تاریخی دن ہے جس دن پاکستان نے چھ ایٹمی دھماکے کرکے ثابت کردیاکہ پاکستان ایٹمی ملک ہے،اہل کشمیرپوری پاکستانی قوم اور سائنس دانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ایٹمی صلاحیت کے حامل 25کروڑ پاکستانی کشمیریوں کے لیے اللہ کے بعد سب سے بڑی طاقت ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ مظفرآباد کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ نریندر مودی کو یاد رکھنا چاہیے کہ کشمیریوں کی پشت پر ایٹمی پاکستان ہے،پاکستان مسئلہ کشمیرکا وکیل اور فریق ہے،تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے،تحریک آزادی کشمیرتحریک پاکستان کا ہی تسلسل ہے،ہندوستان کی قیادت نے جہاد سے خوف زدہ ہوکر اقوام متحدہ میں جاکر دنیا کے سامنے عہد کیا تھاکہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دے گی اور کشمیری اپنی مرضی سے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے،ہندوستان کی قیادت اپنے عہد سے انخراف کرتی ہے تو عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف کاروائی کرے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ او آئی سی کے رکن ممالک اسرائیل اور ہندوستان کا خود بھی سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشترکہ قرارداد لائیں اور ہندوستان اور اسرائیل پر معاشی پابندیاں لگوائیں۔ہندوستان اور اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہے ہیں اور جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں،کشمیراور فلسطین کی آزادی کی قراردادیں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں موجود ہیں دنیا نے تسلیم کررکھاہے،اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کرنے والے ہندوستان اور اسرائیل پر معاشی پابندیں عائد کی جائیں۔
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دیے گئے روڈ میپ پر عمل درآمد کرائے،ہندوستان کی جارحیت کے بعد حکومت پاکستان کے پاس کشمیرکو آزاد کرانے کا بہترین موقع ہے،امریکہ سمیت جن ممالک نے ضمانت دی ہے ان کو کہاجائے کہ وہ مسئلہ کشمیرحل کرائیں، مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،پانچ لاکھ کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں،بھارتی جارحیت سے متاثرہ علاقوں کے دوران کے دوران میں معلو م ہوا کہ متاثرین کے حوصلہ بلند ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ آزادی کے لیے اگر مزید قربانیوں کی ضرورت ہے تو وہ دینے کے تیار ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے سیز فائر لائن کے دورے سے واپسی پر مظفرآباد شہر کے ذمہ داران کے اجلاس جائزہ اجلاس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان سفارتی محاذ کو متحرک کرے تاکہ عسکری محاذ پر جیتی ہوئے جنگ کو سفارتی محاذپر بھی جیتا جاسکے،انھوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیاکہ وہ کالجز اور جامعات میں فوری طورپر این سی سی کی تربیت کا نوٹیفیکیشن جاری کرے،شہری دفاع کے محکمے کو فعال کرے ریٹائرڈ فوجیوں کو اس میں شامل کرے جماعت اسلامی بھی اپنے ہزاروں رضاکاروں کو شامل کرے گی،ویلیج ڈیفنس کمیٹیاں قائم کی جائیں،سلف ڈیفنس کی تربیت دی جائے سیز فائر لائن پرہمارے 13کے قریب انتخابی حلقے ہیں جہاں لاکھوں افراد رہتے ہیں ان کو محفوظ بنانے کے لیے بنکرز تعمیر کیے جائیں،ہم سب حالا ت جنگ میں ہیں جب تک کشمیرآزاد نہیں ہوجاتا اس وقت تک ہم حالات جنگ میں ہیں،سیز فائر لائن پرلوگوں کو مسلح کرنے کی بھی ضرور ت ہے ان کو اسلحہ لائنس فراہم کیاجائے،اس موقع پر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ حکومت آزاد کشمیر مشیر برائے رائے شماری کا تقرر کرے،اس کے سارے لوازمات طے کیے جائیں،دنیا کو متوجہ کیاجائے کہ مسئلہ کشمیر حل کرے مسئلہ کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ مسئلہ نہیں ہے یہ دو کروڑ کشمیریوں کے سیاسی مستقبل کا مسئلہ ہے،دنیا نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کوتسلیم کررکھاہے۔اب وقت آگیاہے کہ دنیا کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دے تاکہ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کرسکیں۔
- صبح آزادی تک حالت جنگ میں ہیں،پاک فوج نے ہندوستان کو عبرت ناک شکست دی:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- شکست خوردہ ہندوستان کے پنجہ استبداد سے کشمیربازورشمشیر آزاد کرانے کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی،حافظ نعیم الرحمان
- شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا مودی سے بدلہ لیں گے:انجینئر حافظ نعیم الرحمان
- انجینئر حافظ نعیم الرحمان آج آزاد کشمیرمیں ہندوستانی جارحیت سے متاثرہ علاقے اورسیزفائرلائن کادورہ کریں گے