اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشاق خان نے کہاہے کہ لاکھوں کشمیریوں اور فلسطینیوں کا خون آزاد ی کی نوید لے کر طلوع ہوگا،ہندوستان اور اسرائیل طاقت کے نشے میں انسانیت کاقتل عام کررہے ہیں،اسلامی ممالک کے حکمران اپنا کردار ادا کریں تو کشمیراور فلسطین دنوں میں آزادہوسکتے ہیں،اسلامی ممالک کے حکمران امریکہ سے نہیں اللہ سے ڈریں،پوری دنیا کے انسان کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جائزجدوجہد کی حمایت کررہے ہیں،مودی اور نیتن یاھو نے ہندوستان ور اسرائیل کا اصل چہرہ دنیا کو دکھادیاہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے یوم استحصال کے حوالے سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں اور فسطینیوں نے آزادی یاشہادت کا راستہ ختیار کیاہے یا تو آزادی ملے یا پوری قوم جام شہادت نوش کرجائے گی،انسانی تاریخ میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی کے لیے کی جانے والی جدوجہد یاد رکھی جائے گی،انھوں نے کہاکہ ہندووستان اور اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہے ہیں مگر عالمی حکمران خاموش ہیں،نریندرمودی نے 5اگست کو ظالمانہ اور معتصبانہ اقدامات کرکے یہ سمجھ لیاتھاکہ اب کشمیرکا مسئلہ ختم ہوچکاہے مگر ثابت ہوا کشمیرکا مسئلہ زندہ اور مودی کے برے دن آچکے ہیں،مودی کے ظالمانہ اقدامات نے ہندوستان کے اندر بے چینی پیداکردی ہے پاکستان اور بھارت جنگ میں مودی کی عقل ٹھکانے آچکی ہے او ر مزید بھی آئے گی۔کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے مودی نے نہ پڑھا تو ہندوستان کے حصے بخرے ہوجائیں گے۔
گوجرانوالہ:جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے مرکزی نائب امیر وامیر مہاجرین حلقہ پاکستان راجہ فاضل تبسم نے کہاہے کہ 30لاکھ مہاجرین مسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں،مہاجرین کی 12سیٹوں کو اسلام آباد میں بیٹھے حکمران آزاد کشمیرکی حکومت کو یرغمال بنانے کے لیے استعمال نہ کریں،مہاجرین کی سیٹوں کی بڑی اہمیت ہے مہاجرین کے نمائند اپنے مسائل بھی حل کرائیں اور مسئلہ کشمیرکے حوالے سے بھی کردارادا کریں،مہاجرین ایسے لوٹوں کو ووٹ نہ دیں کو ان ضمیروں کے سودلے کرتے ہیں،حکومت پاکستان کی مہاجرین کی سیٹوں پر دھاندلی کی بجائے شفاف انتخابات کرائیں تاکہ مہاجرین کے حقیقی نمائندے سامنے آئیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع گوجرانوالہ کے نو منتخب امیر رانا عبدالجبار کی حلف کی تقریب میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر ضلع گوجرانوالہ چوھدری مظہر رنداوا نو منتخب امیر رانا عبدالجبار سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ 30لاکھ مہاجرین آج بھی مسائل کاشکار ہیں 77برسوں سے مہاجرین کی نمائندگی کرنے والے اپنے لیے کام کرتے رہے ہیں مگر نہ تو انھوں نے کشمیرکی آزادی کے لیے کوئی کام کیا ور نہ ہی مہاجرین کے مسائل حل کیے جماعت اسلامی مہاجرین سے کہتی ہے کہ مہاجرین جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں مہاجرین کے مسائل بھی حل کریں گے اور کشمیرکی آزادی کے لیے بھی عملی اقدامات کریں گے۔
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ 2کروڑ کشمیر آج پوری دنیا میں جہاں بھی مقیم ہیں 5اگست مودی کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف یوم استحصال منائیں گے،نریندرمودی نے یک طرفہ طورپر 5اگست 2019کو کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے،عالمی برادری مودی کے اس یک طرفہ ظالمانہ اقدام کانوٹس لے اور اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق،حق خودارادیت دلائے،مسئلہ کشمیرچاراٹیمی طاقتوں کے درمیان تنازعہ ہے چھوٹی سے بھی مودی کی حماقت ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے جس سے پوری دنیا متاثرہوگی اور دنیا کے کروڑوں انسان موت کے منہ میں چلے جائیں گے،دنیا اس حساسیات کا احساس کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق دلائے اور ہندوستان کے خلاف مداخلت کرے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دوررہ مظفرآباد کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ ہندوستان اور اسرائیل نے دنیا کے امن کوتباہ کیاہوا ہے اور مزید کررہے ہیں انسانی آزادیوں اور جمہوریت پر ریقین رکھنے والی اقوام کشمیریوں اور فلسطینیوں کاساتھ دے تاکہ ہندوستان ور اسرائیل کو انجام سے دورچارکیاجاسکے،کشمیراور فلسطین کی آزادی ہی دنیا میں امن کی ضامن ہے،انھوں نے کہاکہ ساری دنیا جانتی ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل ناجائز طورپر کشمیریوں اور فلسطینیوں کا قاتل عام کررہے ہیں تو دنیا کی خاموشی سمجھ سے بالاہے،انھوں نے کہاکہ دنیا کے اربوں انسان کشمیریو اور فلسطینیو ں کے ساتھ اظہارہمدردی کررہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانیت ابھی زندہ ہے چند حکمران ہندوستان اور اسرائیل کو دفاع کرکے اپنی پوزیشن مزید خراب کررہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے چھ لاکھ جانیں پیش کی ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،ہندوستان نے کشمیریوں کو آزادی نہ دی اور کشمیریوں نے بازور شمشیر آزادی حاصل کی تو ہندوستان کے حصے بخرے ہوجائیں گے۔ہندوستان اپنے جغرافیہ برقراررکھنا چاہتا ہے تو اپنی قیاد ت کے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق دے۔
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے ا میر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاہے کہ خواتین آبادی کا نصف سے زائد جماعت اسلامی خواتین کو براہ راست انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ٹکٹ جاری کرے گی،مسلم لیگ ن شعبہ خواتین جہلم ویلی کی سابق صدرو ڈسٹرکٹ کونسلر غزالہ اشرف جماعت اسلامی میں شامل،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان سے مزید ہم شخصیات شامل ہونے کے لیے تیار،موروثی سیاست اور استحصالی نظام اپنی عمر پوری کرچکاہے جماعت اسلامی خواتین کو وراثت میں حصہ دلائے گی،خواتین کے لیے ا لگ جامعات اور روزگار کے لیے الگ شعبہ جات قائم کرے گی،خواتین نے ہمیشہ نسل نو کی تربیت اور ملکی ترقی میں ہم کردار اد کیا،جماعت اسلامی آزاد خطے کے باطل نظام اور اس کی محافظ قیادت کو تبدیل کرنے کی جدوجہد کرہی ہے،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی خواتین جماعت اسلامی میں شامل ہوں ان کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے،ان خیالات کااظہاراانھوں نے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین جہلم ویلی کی سابق صدر اور ڈسٹرکٹ کونسلر غزالہ اشرف کوجماعت اسلامی میں شامل ہونے کے لیے ایوان اصحافت مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر غزالہ اشرف نے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرڈاکٹر محمد مشتاق خان کاشکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ جماعت اسلامی کے نظریات اور خدمات سے متاثرہوکرشامل ہورہی ہیں،جماعت اسلامی کی تحریک آزادی کشمیراور یہاں عوام کے لیے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں،اس موقع پر امیر ضلع جہلم ویلی حاجی بشیر اعوان اور امیر ضلع مظفرآباد راجہ آفتاب احمدخان بھی موجود تھے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ 77برس سے عوام پر مسلط مفاداتی ٹولہ عوا م کے مسائل میں اضافہ کرتا اور اپنے وسائل بڑھاتا چلاگیا،اس ٹولے نے نہ تو کشمیرکی آزادی کے لیے کچھ کیا اور نہ ہی یہاں کے عوام کے لیے کچھ کیا،پورا آزاد خطہ مسائلستان بنا ہواہے،جماعت اسلامی نے اپنا سکول سٹم قائم کرکے نو نسل کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کیااور کررہی ہے اپنے اداروں کے ذریعے 18ہزار یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے ہزارووں بیواؤں اور ب سے سہارخواتین کی خدمت کررہی ہے صحت اور دیگر شعبہ جات میں عوام کوریلیف فراہم کررہی ہے ہمارے پاس 310ارب کا بجٹ نہیں ہے مگر اس کے باوجود عوام کی خدمت کررہے ہیں عوام اعتماد کریں تو ریاست کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ انسانیت کاقاتل نریندرمودی دنیا میں جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کا پیچھا کریں گے،برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے مودی کی آمد پر احتجاج کرکے ثابت کردیاہے کشمیری اپنے بنیادی حق کے حصول تک ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے،ہندوستان اور اسرائیل کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں،ہندوستان اور اسرائیل بدترین ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرائم کا ارتکاب کرکے دنیا کے امن کو تباہ کررہے ہیں،اسلامی ممالک کے حکمران بزدلی کا رویہ ترک کر کے کشمیراور فلسطین کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزدا کشمیرکے زیراہتمام شہادت حق کے عنوان سے منعقدہ تربیت گاہ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ جب تک ایک بھی کشمیراور فلسطینی باقی ہے ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف جہاد جاری رکھے گا،ہندوستان اور اسرائیل کے جبری قبضے کے خلاف آزادی کا واحد راستہ ہمہ گیر جہاد ہے،کشمیری اور فلسطینی اللہ کے بعد پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں،پاکستان امت کی امیدوں کا مرکز اور محور ہے،حکومت پاکستان او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلاکر کشمیراور فلسطین کی آزادی کے لیے روڈ میپ دے،انسانی آزادیوں اور بنیادی انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے اربوں انسان کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حمایت کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ موافق عالمی حالات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے اس وقت اسرائیل اور ہندوستان دنیا میں نفرت کانشان ہیں،دنیا کشمیریوں اور فلسطینیوں کی بات سنے کے لیے تیار ہے بہتر حکمت عملی اپنانے کاوقت تقاضا کررہاہے۔
- آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کی حکومتیں شدید بارشوں اور لینڈسلائنڈنگ کے باعث انسانی جانوں کے ضیا پر ان کے لواحقین کو معقول معاوضے اداکریں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- وزیراعظم آزادکشمیر پولیس ملازمین کے مطالبات پورے کریں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- 19جولائی 1947کو قراردادالحا ق پاکستان منظورکرکے اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کرلیاتھا:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- آزاد خطے کے مسائل کے ذمہ دارباریاں لگانے والے حکمران ہیں،ڈاکٹر محمد مشتاق خان،عبدالرشید ترابی