حویلی:جماعت اسلامی آزا دکشمیرکے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل راٹھور نے کہاہے کہ حکومت فوری طورپرحویلی میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا حقیقی جائزہ لے کر متاثرین کی مدد کرے،حویلی میں نٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں ااور ادارے عوام کی نٹ کی سہولت فراہم کرنے میں غفلت کا ارتکاب کررہے ہیں جماعت اسلامی خبردار کرتی ہے کہ اگر نٹ کی سہولت بہتر کی نہ گئی تو راست اقدام پر مجبور ہوں گے،جماعت اسلامی حویلی کے مسائل سے لاتعلق نہیں رہے گی عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،ان خیالات کااظہاانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حویلی کے عوام کی تحریک آزادی کے لیے لازوال قربانیاں ہیں،یہاں کے لوگ ہندوستان کی جانب سے آئے دہشت گرد ی کا شکار ہیں،حویلی میں شاہرات،تعلیم اور صحت کی سہولیات ناکافی ہیں،دورداز علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے مسائل زیادہ ہیں جماعت اسلامی ور اس کے ادارے اپنے طورپر عوا م کی مدد کررہے ہیں مگر جتنے مسائل ہیں وہ صرف حکومت ہی حل کرسکتی ہے۔
اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ 2کروڑ کشمیری عوام سید علی شاہ گیلانی کے ادھورے مشن کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے مسلمہ اور عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے وقف کر دی۔ ان کی زندگی اور جدوجہد کشمیری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام قاہد حریت سید علی گیلانی کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔تقریب سے سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی، کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی، امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد عطاء الرحمن چوہان، سیکرٹری ضلع راجہ عمیر میر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی عادل ترابی نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاکہ پانچ لاکھ کشمیری شہداء کامقد س لہو آزادی کی نوید بن کر طلوع ہوگا،مودی نے سوچا کہ سید علی شاہ گیلانی کو زیر احراست شہید کرکے تحریک آزادی کو کمزور کردے گا لیکن یہ اس کی بھول ہے آج ہر کشمیری بچہ بوڑھا جوان سب سید علی شاہ گیلانی بن چکے ہیں چار برس گزرنے کے باجود پور دنیا میں سید علی شاہ گیلانی کی یاد میں تقریبات اس کا ثبوت ہیں کہ کشمیری جاگ رہے ہیں اور اپنے مقصد آزادسے پیٹھے نہیں ہٹے بلکہ پوری قوت کے ساتھ آزای کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے گرانقدر خدمات ہیں،وہ ایک نظریاتی و فکری رہنما تھے جنہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد کو اسلام اور پاکستان کے ساتھ جوڑ دیا۔ انہوں نے کبھی مایوسی یا کمزوری کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ حوصلے، امید اور استقامت کا پیغام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا، اس وقت تک خطے کا امن قائم نہیں ہو سکتا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سید علی گیلانی ایک عظیم مقرر اور حق گو رہنما تھے جو ہمیشہ اصولوں پر ڈٹے رہے اور کسی مصلحت یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا۔ انہوں نے کہا کہ گیلانی کی بے مثال قربانیاں اور جدوجہد کشمیری عوام کے لیے روشنی کا مینار ہیں اور ان کے مشن کو ہر صورت جاری رکھنا ہوگا۔دیگر مقررین نے بھی سید علی گیلانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری قوم کے حقیقی رہنما تھے جنہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر اپنے اصولی مؤقف سے کبھی پیچھے نہ ہٹے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی جدوجہد اور پیغام کو زندہ رکھنا ہی ان سے حقیقی وفاداری ہوگی۔
نیلم:امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ وادی نیلم قدرتی وسائل اور سیاحت کے بے شمار مواقع رکھنے والی یہ وادی آج بھی حکومتی عدم توجہی اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، کیل اور شاردہ کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی شدید کمی ہے۔جبکہ گریس آر ایچ سی سمیت اپر نیلم کے طبی مراکز سٹاف اور سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث عوام کے لئے ناکارہ ثابت ہو رہے ہی نیلم ویلی روڈ کی نامکمل تعمیر، شاردہ تا کیل اور پھولاوائی تا تاؤبٹ سڑکوں کی سست روی عوام اور سیاح دونوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث ہے ان خیالا ت کااظہارانھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا الطاف سمیت دیگر قائدین ہمراہ تھے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ پتلیاں،رتی گلی، بابون، شونٹھر اور دیگر سیاحتی مقامات تک جانے والی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں جبکہ کھٹارہ گاڑیوں کی بھرمار انسانی جانوں کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے اور ٹرانسپورٹ نظام پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نیلم ویلی میں معیاری تعلیم کا فقدان ہے۔ شاردہ، کیل، ہلمت اور لوات کے اسکولز اور کالجز میں اسٹاف اور بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، کئی اسکولز بغیر چھت اور فرنیچر کے ہیں جبکہ پانی اور واش رومز جیسی بنیادی ضروریات بھی میسر نہیں۔ ٹھیکہ سسٹم نے تعلیمی ڈھانچے کو مزید تباہ کر دیاانہوں نے کہا کہ حیرت انگیز طور پر نیلم ویلی سے1 6 میگا واٹ سے زائد بجلی پیدا ہو رہی ہے مگر وادی کے چالیس فیصد سے زیادہ علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ یہ حکومتی نااہلی اور ناانصافی کی بدترین مثال ہے ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ نیلم ویلی کے 35 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں، ہوم انڈسٹری کا کوئی وجود نہیں مگر اس نام پر کروڑوں روپے کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں۔ حادثات کے متاثرین کو معاوضے میں تاخیر اور کرپشن کا سامنا ہے، ناجائز ٹیکس عوام پر ظلم ہیں جبکہ ڈیولپمنٹ فنڈز کو خورد برد کر کے عوام کو محروم رکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیلم ویلی کے عوام پارٹ ٹائم نمائندگی کا شکار ہیں۔ ممبران اسمبلی عوامی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اپنی مراعات اور سیاسی مفادات کے لئے سرگرم ہیں۔ یہ طرزِ عمل ناقابل برداشت ہے۔ڈاکٹر مشتاق خان نے مطالبہ کیا کہ نیلم ویلی میں صحت، تعلیم اور سڑکوں کے منصوبوں کو فوری ترجیح دی جائے۔مقامی وسائل کے استعمال میں عوام کو حق دار بنایا جائے۔نوجوانوں کے لئے روزگار اور ہوم انڈسٹری کے حقیقی منصوبے شروع کئے جائیں۔بجلی کی پیداوار سے سب سے پہلے نیلم کے عوام کو مستفید کیا جائے۔جماعت اسلامی دس ہزار نوجوانوں کو نیلم ویلی میں بنوقابل طرزپردس ہزار نوجوانوں کو ہنرمد بناکر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی۔
نیلم،کیل:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ حکومت بارشو ں سے متاثرین کاحقیقی جائزہ لے کر فوری امداد کرے،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے اپنے بساط کے مطابق عوام کی خدمت کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے،وادی نیلم کے عوام کی قربانیاں سری نگر کے عوام کے برابر ہیں،جماعت اسلامی اقتدار میں اآئی تو نیلم کے لیے بجٹ میں اضافی رقم مختص کرے گی،نیلم ک ہسپتال،سڑکیں،سکول کالجز اور جامعات کانٹ ورک بنائے گی،یہاں کے عوام کی قربانیوں کا تقاضاہے کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ نیلم کے دوران میں کیل میں معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع ممتاز پائر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ یہ دوردازعلاقہ ہے مگر ہمارے حکمرانوں کو یہاں کے وسائل پر ہاتھ صاف کرنا آتا ہے مگر مسائل حل کرنا وہ اپنی ذمہ داری نہیں سمجھتے،موروثی سیاست اور انااہل قیادت ہمارے مسائل کی ذمہ دار ہے جماعت اسلامی اس قیادت کو بدلنے کی جدوجہد کررہی ہے،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دی تو جماعت اسلامی حالات کادھارا بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے عزم کیاہے کہ وہ پوری یکسوئی کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور حالات کو بدلیں گے۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاجموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ آمدہ انتخابات میں عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیاتو پروٹوکول اور مراعات یافتہ طبقے کی مراعات ختم کر یں گے،عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولت مفت فراہم کریں گے،نوجوانوں کے لیے روزگار اور ریاست کو خود کفیل بنائیں گے،رشوت سفارت اور کرپش کا خاتمہ کریں گے سود کی لعنت ختم کریں گے،اسلام کا عادالانہ اورمنصفانہ نظام قائم کریں گے،تھانوں اور کچہریوں کے نظام کو بدل دیں گے عوام کوانصاف فراہم کریں گے،جماعت اسلامی ریاست کے دونوں آزاد خطوں کے ہر حلقہ سے انتخابات سے حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امراء عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،مشتاق ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیر خان،نائب امراء انجینئر راجہ خالد خان،نورالباری،ڈاکٹر عبدالرحمان،راجہ فاضل تبسم سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،اجلاس میں تحریک آزادی کشمیر کی سنگین صورت حال کاجائزہ لیا گیااور آئندہ کے اہداف طے کیے گئے،اجلاس میں آزا دکشمیرکی سیاسی ؔصورت حال پر تفصیلی غور وخوص کیاگیا،گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے کالائحہ عمل طے کیاگیا،اجلاس میں سابق کام کا جائزہ لیاگیااور آئندہ کے اہداف طے کیے گئے اجلاس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان پر مسلط سیاسی مافیہ عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکاہے،77برس سے موروثی سیاست اور نا اہل قیادت کشمیری عوام کی گرونوں پرمسلط ہے جماعت اسلامی قوم کی گردنیں اس سیاسی مافیہ سے آزاد کرانے کے لیے میدان میں نکلی ہے،جماعت اسلامی کے کارکن آج سے ہی انتخابی مہم شروع کریں ایک ایک گھر اور ایک ایگ فرد تک عوت پہنچائیں عوام کی آوازبنیں،عوامی مسائل پر عوام کی آوازبنیں۔مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔
- جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین کے ہر حلقے سے حصہ لے کر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- عدالت عالیہ کا ملازمتوں میں کوٹہ سٹم کے خاتمے کا فیصلہ مستحسن ہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- پوری قوم کو 78واں یوم آزادی مبارک ہو،حقیقی جشن آزادی ہووقت منائیں گے جب پورا کشمیر آزادہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے،میاں اسلم،ڈاکٹر مشتاق خان