استور: جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ اسرائیل نے غزہ پر 2برس مسلسل بمباری کے بعد زمینی حملہ کردیا اسلامی ممالک کے حکمران تماشتہ دیکھ رہے ہیں،بزدل حکمرانوں کی وجہ سے پوری امت مسائل کاشکارہے،حکمران نہ عوامی مسائل حل کررہے ہیں اور نہ ہی دشمنوں کے سامنے کھڑے ہونے کے لیے تیار ہیں،عوام ان سے نجات حاصل کریں جماعت اسلامی بہترین پلیٹ فارم ہے،وقاقی حکومت گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون قراردے تاجروں کے مسائل حل کرے،استور ویلی روڈ کی تعمیر میں ست روی کی وجہ سے ہزاروں شہریوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں حکومت روڈکی تعمیرکے عمل کو تیز کرے،ضلع استور کی پسماندگی کے ذمہ دارباریاں لگانے والے ہیں،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ہر حلقہ انتخاب سے بھرپور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی حلقہ استور کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ،مولانا عبدالسمیع،مولانا تنویر حیدری، نعمت اللہ خان،مولانا عبدالباسط سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،روایتی پارٹیاں اور قیادتیں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں عوام کی امید جماعت اسلامی سے ہے،جماعت اسلامی عوام کی آخری امید ہے،جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل کرے گی،استور کے عوام جماعت اسلامی کے امیدوار کوکامیاب کرائیں مسائل جماعت اسلامی حل کرے گی۔جماعت اسلامی بنو قابل پروگرام کے تحت استور سے 5ہزار نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی۔
سکردو،گانچھے:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاہے کہ باریاں لگانے والی پارٹیاں ناکام ہوچکی ہیں جماعت اسلامی ہی عوام کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے،گانچھے سے بڑی تعداد میں لوگوں نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کرکے ثابت کردیاکہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے،جماعت اسلامی میں شامل والوں کو اللہ استقامت دے جماعت اسلامی جائز مقام دے گی،اتحاد واتفاق میں طاقت ہے آج امت اختلافات کی وجہ سے مسائل کاشکارہے،جماعت اسلامی اتحادامت کی داعی ہے،ا ن خیالات کااظہارانھوں نے ضلع گانچھے میں یوتھ کنونشن میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی نائب امیر وسابق وزیر حکومت مشتاق ایڈووکیٹ امیر جی بی مولانا تنویر حیدری امیر ضلع گانچھے سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے سے سینکڑوں افراد خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے ممبر شپ کا حلف لیا،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ گلگت بلتستان میں کسی طرح کاکوئی ٹیکس نہیں لگانا چاہیے حکومت گلگت بلتستا ن کو ٹیکس فری زون قراردے،تاجروں کے مسائل حل کرے 77برسوں سے عوام پر مسلط ٹولہ عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کررہاہے جماعت اسلامی اس نظام اور اس ٹولے کو بدلنا چاہتی ہے اس کے لیے عوام کو ساتھ چاہیے عوام جماعت اسلامی پراعتماد کریں،جماعت اسلامی عوام کی تقدیر بدل دے گی۔انھوں نے کہاکہ قومی بجٹ امانت دار لوگوں کے ہاتھ میں ہوتو ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں ہمار ابجٹ کرپشن کی نذرہوجاتاہے،کرپشن کی وجہ سے ہم مسائل کاشکار ہیں جماعت سلامی کرپشن سفارش اور رشوت کاخاتمہ چاہتی ہے۔
سوات:جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے مرکزی نائب امیر وامیر حلقہ مہاجرین پاکستان راجہ فاضل تبسم اور مرکزی نائب امیر نورالباری نے مشترکہ طورپر کہاہے کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیراور اس کے ادارے اپنی بساط کے مطابق سیلاب سے متاثرہ کشمیری مہاجرین کی امداد کررہے ہیں حکومت آزاد کشمیربھی مہاجرین کی بحالی کے لیے اقدامات کرے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ کے پی کے میں متاثرہ کشمیری مہاجرین کی بستیوں کے دورے کے موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع اسلام آباد کے امیر عطالرحما ن چوہان بھی ہمراہ تھے،راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ کے پی کی پنجاب اور سند ھ میں سیلاب سے بڑی تعداد میں کشمیری مہاجرین بھی متاثرہوئے ہیں پاکستا ن جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن بلاتخصیص خدمت کررہے ہیں مگر آزاد کشمیر کی حکومت اور جماعتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی مدد کریں،جماعت اسلامی اول روز سے مہاجرین کی خدمت کررہی ہے پاکستان میں مقیم مہاجرین کشمیر مسئلہ کشمیرکے سفیر ہیں،انھوں نے کہاکہ مہاجرین کے نام پر سکیم خوروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے،اس موقع پر مہاجرین کے نمائندوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ یہاں مہاجرین کی مدد کریں۔اپنے دورے کے دوران میں وفد نے مہاجرین کوفوری ریلیف فراہم کیا۔
راولاکوٹ: جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرنے گزشتہ مالی سال میں 530 ملین مالیت کے منصوبے مکمل کیے جو باعث فخر ہیں،آئندبرس کے لیے 707.2 ملین کا بجٹ قابل ستائش ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کی جنرل کونسل کا دو روزہ سالانہ اجلاس کے اختتامی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کرنل ظفررشید عباسی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی کہ آزا د کشمیرمیں شاندار کام کیاگیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید وقاص انجم جعفری،صدر الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر ظفر رشید عباسی سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن آزا دکشمیرآفتاب عالم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کرنل ظفررشید عباسی کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ریجنل ٹیم،پروگرام ڈائریکٹرز، ضلعی ٹیم اورآرفن پروگرام کی ٹیم سمیت مجموعی طور پر 80 سے زائد ممبران نے شرکت کی.اجلاس میں سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے ا تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال 2024-25 میں 530 ملین مالیت کے منصوبے کیے گئے انھوں مزید بتایا کہ رواں مالی سال 2025-26 کے لیے جنرل کونسل نے 707.2 ملین کا بجٹ منظور کیا گیا ہے جس سے صحت، تعلیم، آرفن کیئر، واش، مائیکرو فنانس، سکالرشپ، کمیونٹی سروسز اور بنو قابل پروگرام کے منصوبے کیے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال تقریباً ایک لاکھ افراد ہماری امدادی سرگرمیوں اور منصوبوں سے مستفید ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد مشتاق خا ن نے کہاکہ الخدمت آزاد کشمیرکے عوام کی امید بن چکی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل ظفررشید عباسی نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن بالاتخصیص دکھی عوام کی خدمت کررہی ہے ہمارے پیش نظر اللہ کی رضاہے۔
جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی باطل نظام اور کرپٹ قیادت کی تبدیلی جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے،آزاد کشمیرمیں مسائل کا ذمہ دار 53کاٹولہ اور سیاسی مافیہ ہے،موروثی سیاست نے مسائل حل کرنے کی بجائے ہر گزرنے دن کے ساتھ ان میں اضافہ کیا،تمام تروسائل ہونے کے باوجود نااہل قیادت ان وسائل کو بروئے کارلاکر ریاست کو خود کفیل نہ بنانے کی ذمہ دار ہے،جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں کو باہم مربوط کرکے آزادی کشمیرکا حقیقی بیس کیمپ اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تعلیم صحت کی سہولیات مفت فراہم کریں گے،ترقیاتی بجٹ کو 2سو ارب سے زائد کرکے ہر گھر تک پکی سڑک پہنچائیں گے،ان خیالات اظہارانھوں نے ضلع جہلم ویلی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ یہ انتخابات کا سال ہے جماعت اسلامی کاہرکارکن ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچے اور اس کو جماعت اسلامی میں لائے آزاد کشمیر کے اس بدبودار نظام کو ہم نے بدلناہے،77برس سے اس بدبودار نظام نے عام شہری کا جینا محال کردیاہے،جماعت اسلامی حق دو عوام کو بدلونظام کو کے نعرے کے ساتھ میدان میں جدوجہد کررہی ہے۔
- جماعت اسلامی اقتدار میں آکر خواتین کے لیے الگ کالجز، جامعات، ہسپتال اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی:ڈاکٹر محمدمشتاق خان
- حکومت غریب عوام کی سہولت کے لیے صحت کارڈ بحال کرے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- اسرائیل نے عالمی سرحدوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے قطر سمیت چھ اسلامی ممالک پر حملے کیے جو کھلے جنگی جرائم ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- جہلم ویلی حلقہ6میں بڑی تبدیلیاں درجنوں افراد خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل