مظفرآباد:جماعت اسلامی آزا دکشمیرگلگت بلتستان کے ا میر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ حکومت پاکستان بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے خاتمے کے بعد ریاست جموں و کشمیر کی وحدت کی بحالی کے لیے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت اور اسمبلی کو پوری ریاست کی نمائندہ حکومت اور اسمبلی قرار دیا جائے اور اس مقصد کے لیے حکومت پاکستان اور جملہ متعلقین سے ضروری مشاورت کے ساتھ مطلوبہ آئینی ترامیم اور انتظامی اقدامات کیے جائیں،مہاجرین مقیم پاکستان کی نشستوں کا تعین آزاد کشمیر کے حلقہ جات کے ووٹرز کی تعداد کے مطابق کیا جائے، یعنی آزادکشمیر کے ایک حلقے میں ووٹرز کی جتنی کم از کم تعداد پر ایک اسمبلی کی نشست ہوتی ہے، اتنی ہی تعداد مہاجرین کی نشست کے لیے بھی مقرر کی جائے،میں جموں و وادی کی تخصیص ختم کی جائے نیز بلا تخصیص مہاجر و غیر مہاجر جملہ ممبران اسمبلی اور وزراء کے ترقیاتی فنڈز اور تقرریوں تبادلوں کے اختیارات ختم کیے جائیں حریت کانفرنس، متحدہ جہاد کونسل اور مہاجرین 1989 کے لیے دو نشستیں مختص کی جائیں جن کا بالواسطہ انتخاب بذریعہ اسمبلی کیا جائے۔کابینہ کے اراکین، وزراء اور مشیران کی تعداد کو مجموعی تعداد کے 20 فیصد تک محدود کیا جائے سرکاری ملازمتوں میں سکیل B-16 اور اس سے بالا تقرریاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اوپن میرٹ پر کی جائیں، تاہم مہاجرین 1989 اور خصوصی (معذور) افراد کے لیے کوٹہ مختص کیا جائے۔ سکیل B-1 تا 16 تک مقامی حلقہ جاتی و ضلعی کوٹہ برقرار رکھا جائے،ان خیالات کا انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ نظام زکوۃ و عشر میں شرعی تقاضوں کے مطابق اصلاحات کی جائیں اور زکات و منافع فنڈ کو حکومتی شخصیات، وزراء و ارکان اسمبلی اور دیگر کے علاج معالجے اور شیر سپاٹے پر خرچ کرنے کی بجائے مستحقین کی کفالت اور انہیں اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے قابل بنانے کے لیئے جامع نظام وضع کیا جائے-
آزاد کشمیر میں موجود ہائیڈل پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کے لیے SIFC کی طرز پر ''ون ونڈو آپریشن'' کا نظام متعارف کرایا جائے، اور پرائیویٹ سیکٹر و اوورسیز کشمیری کمیونٹی کے تعاون سے جوائنٹ وینچر کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کی جائے، اضافی بجلی فروخت کر کے ریاستی آمدن میں اضافہ کیا جائے،آزاد کشمیر کو خوراک اور لائیو اسٹاک میں خود کفیل بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں فوری، مفت اور باسہولت انصاف کی فراہمی کے لیے عدالتی نظام میں اصلاحات کی جائیں، عدلیہ میں ججز کی خالی آسامیوں کو پر کیا جائے، اور شریعت اپیلٹ بنچ میں سات سال سے خالی عالم جج کی آسامی پر میرٹ کے مطابق اہل جج کی تقرری کی جائے،انتظامی اصلاحات کے تحت انتظامی مشینری کی ڈاؤن سائزنگ کی جائے- محکمہ جات کو باہم مدغم کرتے ہوئے ان کی تعداد کم کی جائے، پبلک سروس کمیشن کی تکمیل، چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین احتساب بیورو کی تعیناتی شفاف اور میرٹ پر کی جائے،آٹا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک منتقل نہیں ہو سکے؛ لہٰذا روٹی، بیکری مصنوعات اور بجلی سے تیار شدہ اشیاء کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے جعلی ادویات، خوردنی اشیاء میں ملاوٹ، ناقص اور مضر صحت اشیائے خوردنی کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات کییجائیں قبضہ مافیا اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، ٹیکس چوری روکی جائے، متروکہ املاک اور خالصہ جات کی ناجائز الاٹمنٹ ختم کی جائے صحت کی معیاری اور مفت سہولیات کے لیے جامع ہیلتھ پالیسی جاری کی جائے اور ہیلتھ کارڈ بحال کیا جائے۔عوامی نمائندوں کی پنشن اور مراعات کا خاتمہ کیا جائے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مابین آئینی، انتظامی اور زمینی روابط مستحکم کیے جائیں۔ دونوں خطوں کی اپنی اسمبلیاں و حکومتیں برقرار رہیں لیکن ایک مشترکہ کونسل اور صدر ہو، اور صدر کی ایک ٹرم آزاد کشمیر جبکہ دوسری ٹرم گلگت بلتستان سے ہو۔ اس مقصد کے لیے آئینی ترامیم کی جائیں۔رٹھوعہ ہریام پل، لیپہ ٹنل، لوہار گلی ٹنل، کامسر کہوڑی ٹنل اور دیگر روڈ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کی جائے
میرپورمظفرآباد ایکسپریس وے کو CPEC منصوبے میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ میرپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر، ڈرائی پورٹ کا قیام، منگلا ڈیم کے نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور اپ ریزنگ پراجیکٹ کے متاثرین کے مسائل کا حل کیا جائے۔ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جائے، مقامی و ضلعی حکومتوں کا قیام عمل میں لایا جائے اور ترقیاتی فنڈز انہی اداروں کے ذریعے استعمال کیے جائیں۔طلبہ یونین کی بحالی اور یونین انتخابات کا انعقاد کیا جائے ہم ایکشن کمیٹی اور حکومت دونوں سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ مذاکرات کے عمل کو بحال کرتے ہوئے لچک کا مظاہرہ کریں۔ دونوں جانب سے کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے آزاد خطے کا پر امن اور مستحکم ماحول متاثر ہو، کیونکہ ایسے اقدامات دشمن کے بیانیے کو تقویت دے سکتے ہیں اور کشمیری عوام کے درمیان خلیج پیدا کر سکتے ہیں۔ ہم زور دیتے ہیں کہ مذاکراتی عمل کو تحفظ اور مستقل مزاجی کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ تنازعات کا حل پرامن، مؤثر اور عوامی مفاد کے مطابق ہو سکے۔
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی صبح آزادی تک تحریک آزادی کشمیرترجیح اول ہے،6لاکھ کشمیری شہداء کے مقدس لہوسے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دیں گے،عوامی مسائل کے حل کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،جما عت اسلامی اور اس کے ادارے لاکھوں کشمیریوں کی بے لوث خدمت میں مصروف ہیں،ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت ہوبیواؤں کی دیکھ بحال ہو،پینے کے صاف پانی کامسئلہ ہوصحت اورتعلیم کا مسئلہ ہو جماعت اسلامی کی خدمات پوری قوم کے سامنے ہیں اور عوام اس کی تحسین بھی کرتے ہیں،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے،ایک لاکھو نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے،ان خیالات کااظہاراانھوں نے جماعت اسلامی مظفرآباد شہر کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر ضلع رااجہ آفتاب احمد خان،امیر ضلع انجینئر عبدالحمید خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا، انھوں نے کے قرآن وسنت پر عمل پیراہوکر ہی ہم دنیا اورآخرت میں سرخروہوسکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ آج اللہ کا دین مغلوب ہے جس کی وجہ سے امت مسائل کا شکار ہے،بنی ﷺ کی سب سے بڑی سنت دعوت ہے،دین کا قیام ہے،اللہ کے دین کو قائم کرنا ہم سب پر فرض ہے جس طرح نماز فرض ہے اسی طرح دین کو قائم کرنے کی جدوجہد کرنا فرض ہے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ آج امت جن مسائل کا شکار ہے اس کی وجہ دین سے دوری ہے،خوف خدا اور جوابدہی کا احساس رکھنے والی قیادت ہی قوم کو بحران سے نکال سکتاہے۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی باطل نظام کی تبدیلی اور پاکستان کی مضبوطی کا تقاضاہے کہ جماعت اسلامی کواقتدار میں آنے سے نہ روکا جائے،جماعت اسلامی کے پاس امانتدار اور دیانتدار قیادت موجود ہے جو عوامی مسائل کے حل کا داعیہ اور ایجنڈا رکھتی ہے،آزاد کشمیرکے عوام اگر حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کاساتھ دیں،جماعت اسلامی نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے آزاد کشمیرکے 10لاکھ افراد کو فائدہ پہنچایاہے اورپہنچارہی ہے،ایک لاکھ نوجوانوں کو بنوقابل پروگرام کے تحت ہنرمند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی،تحریک آزادی کشمیردراصل تحریک پاکستان کا ہی تسلسل ہے مقبوضہ کشمیرکے عوام تحریک تکمیل پاکستان اور اسلامی پاکستان کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے تربیت مربین ورکشاپ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ سماجی انصاف اور عدل صرف اسلامی نظام ہی فراہم کرسکتاہے،جب تک قرآوسنت کا نظام نافذ نہیں ہوگا عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے،روایتی پارٹیاں اور موروثی قیادتیں فیل ہوچکی ہیں،انسانوں کے بنائے ہوئے باطل نظام ناکام ہوچکے ہیں اللہ کا دیا ہوا نظام قائم ہوگا تو انسان سکھ کا سانس لے گا،اللہ کے دین کے قیام اور نفاذ کی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔جماعت اسلامی اسی نظام کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔عوامی مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر کوئی مطالبہ کرتاہے اگر وہ جائز ہے توا س کو پورا کرنا بھی حکومت کام ہے۔
تحریکِ کشمیر برطانیہ کے بانی رہنما خواجہ سلیمان کی جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان سے ملاقات
اسلام آباد:تحریکِ آزادی کشمیر کے بانی رہنما اور بزرگ کشمیری رہنما خواجہ سلیمان نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر خطے کی موجودہ سیاسی و تحریکی صورتحال، تحریکِ آزادی کشمیر کی تازہ پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ کشمیر کاز ایک قومی و ملی فریضہ ہے، جسے کسی بھی قیمت پر پسِ پشت نہیں ڈالا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے باوجود کشمیری عوام کے عزم و حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی،خواجہ سلیمان نے کہا کہ تحریکِ آزادی کشمیر کو نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ یہ جدوجہد تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ سکے، اس موقع پر راجہ جہانگیر خان نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ جماعت ہمیشہ کشمیری عوام کی حقیقی آواز رہی ہے اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی،انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اُن کا جائز اور بنیادی حق دلوانے میں کردار ادا کرے۔ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تحریکِ آزادی کشمیر کو سیاسی، سفارتی اور عوامی سطح پر مزید منظم اور مؤثر بنانے کے لئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان نے کہا کہ تحریکِ آزادی کشمیر کو زندہ رکھنے اور عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنے میں اوورسیز کشمیریوں اور پاکستانیوں کا کردار نہایت اہم اور ناقابلِ فراموش ہے، انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم کشمیری اور پاکستانی نہ صرف اپنے مالی و اخلاقی تعاون سے تحریک کو تقویت دے رہے ہیں بلکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر سرگرم ہیں راجہ جہانگیر خان نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں تحریکِ کشمیر کے پلیٹ فارمز، تنظیمات اور کمیونٹیز جس طرح بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہی ہیں اور اقوامِ متحدہ سمیت عالمی اداروں کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کرا رہی ہیں، وہ تحریکِ آزادی کشمیر کے لئے ایک بڑی طاقت ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ، یورپ، امریکہ، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر خطوں میں اوورسیز کمیونٹی کے احتجاجی مظاہرے، سیمینارز اور بین الاقوامی میڈیا پر کی جانے والی کاوشیں، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے بیانیے کو تقویت پہنچا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب خدمات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔راجہ جہانگیر خان نے تحریکِ کشمیر کے بانی رہنما خواجہ سلیمان اور دیگر قائدین کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اندرونِ کشمیر اور بیرونِ ملک کشمیری ایک ہی مشن کے تحت سرگرم ہیں اور یہ یکجہتی ہی تحریک کی اصل طاقت ہے۔انہوں نے اوورسیز کشمیریوں اور پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اسی طرح متحرک اور منظم رہیں اور عالمی سطح پر بھارت کی مکروہ پالیسیوں کو بے نقاب کرتے رہیں تاکہ کشمیری عوام کی جدوجہد مزید تقویت پا سکے۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمشتاق خان نے کہاہے کہ اسلام آبادمیں صدر اور وزیر اعظم ہاؤسز کوآزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں پری پول ریگنگ کے مراکز بنانے سے اجتناب کیاجائے،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان سے اپنے مفادات کے لیے بکنے والوں کو گھیر کرلانااور اعلانات کرانا تشویشناک ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کے ممبران کا تقرر کرکے میرٹ پر تقرریاں عمل میں لائیں پبلک سروس کمیشن کے ممبران کا تقررنہ کرکے ایڈہاک من پسند تقرریاں نوجوانوں کے اندر اضطراب پیدا کررہی ہیں،ایم ایل ایلز اور وزراء کے ذریعے کرڑوں روپے کے منصوبے سکیم خوروں اورسکیم چوروں کے حوالے کرنے کی بجائے بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے حقیقی مسائل حل کرانے کے لیے خرچ ہونے چاہیے،مہاجرین کی آبادی کاری اور ان کے مسائل حل کرناحکومت کی ترجیح اول ہونی چاہیے،حکومت کی قائم کردہ کمیٹی نے عوام مطالبات جو منظور کیے ہوئے ہیں ان پر عمل درآمد کیاجائے تاکہ افراتفری پید انہ ہو،ا ن خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورے گلگت بلتستان سے واپسی پر ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ نریندرمودی کے ظالمانہ اقدامات کے بعد ضرورت اس امر کی تھی کہ بیس کیمپ کی حکومت کو مزید موثر بنایاجائے اور اس کو پوری ریاست کی نمائندہ حکومت تسلیم کرایاجائے اور مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی وجہ سے جو کمی ہوئی ہے اور کو یہاں سے پورا کیاجائے مگر حکومت ایک پروگرام کوٹلی میں کر نے کے بعد بھول گئی،یہاں کے مسائل بھی حل نہ ہوں اور کشمیرکی آزادی کے لیے بھی کوئی عملی اقدام نہ کیاجائے تو پھر حالات خراب ہی ہوں گے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حق دو عوام کو اور بدلواس نظام کو مہم کاآغاز کررہی ہے جماعت اسلامی جمہوری عمل اور رائے عامہ منظم کرکے حقیقی تبدیلی لائے گی۔
- بیس کیمپ نظریاتی خلفشار اور سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- کشمیرکی آزادی کے لیے ریاست کے دونوں آزاد خطے مل کر حقیقی بیس کیمپ کا کردار ادا کریں گے،مہدی شاہ،ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- خواتین یونیورسٹی سمیت الگ جامعات اور کالجز بنائیں گے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- حکومت عوامی مسائل اور مطالبات سنجیدگی سے بات جیت کے ذریعے حل کرے:انجینئر راجہ خالد