جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ روایتی پارٹیاں اور موروثی قیادتیں عوای مسائل حل کرانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں،باریاں لگانے کے بعد مشترکہ طورپر حکومت بنا کر بھی اپنا ہی ایجنڈا آگے بڑھایا،ممبران اسمبلی نے چار برسوں میں چار مرتبہ سیاسی وفاداریاں بدلی جو عوامی مینڈیٹ کے ساتھ کھلا مذاق ہے،بیس کیمپ کی اسمبلی اس سنگین مذاق کی متحمل نہیں ہوسکتی،وزیر اعظم سب ممبران اسمبلی کو عوام کے پاس بھیجیں تاکہ دوبارہ مینڈیٹ لے کرآئیں اسی سے استحکام آگئے گا،جماعت اسلامی یکم نومبر کو یوم آزادی گلگت بلتستان بھروپورانداز سے منائے گی،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے اپنے دورہ جہلم ویلی حلقہ چھ میں چھٹیاں میں کارنرمیٹنگ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ عوام ان چہروں کو پہنچانیں ان کوبدلیں جماعت اسلامی متبادل کے طورپر اپنے امیدوار پیش کرچکی ہے،جماعت اسلامی کی پوری تاریخ گواہ ہے کہ ہمار اایک بھی ممبر اسمبلی کبھی نہیں بکا اور نہ ہی جھکا،جما عت اسلامی نے امانتدار اور دیانتدار قیادت کو میدان میں اتار دیاہے،عوام عتما د کریں یہاں کے مسائل بھی حل کریں گے اور بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقداما ت کریں گے۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان نے اعلان کیاہے کہ یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان بھرپور انداز سے منایاجائے گا،یوم آزاد ی گلگت بلتستان پورے کشمیرمقیم مہاجرین پاکستان اور دنیا میں جہاں بھی کشمیری آباد ہیں منایا جائے گا،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے بہادر اورغیور عوام نے جہاد کے ذریعے اس خطے کو آزاد کرایااور بقیہ کشمیربھی جہاد سے ہی آزاد ہوگا،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کومبارک باد پیش کرتے ہیں ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں،یہاں کے عوام نے اپنی مدد آپ ڈوگراہ راج کا خاتمہ کیا اور یہ خطہ آزاد کرایا،آج یہ خطہ سی پیک کا گیٹ وے ہے۔انھوں نے تمام امراء اضلاع کو ہدیات کی ہے کہ وہ اس دن بھرپوراندا ز سے جشن منائیں تقریبات کاانعقاد کریں سیمینار کریں،کشمیری حقیقی جشن آزاد ی اس وقت منائیں گے جس پورا کشمیرآزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ ٓازاد کشمیر کی اسمبلی کے یہ ممبران جن کو53کا ٹولہ کہاجاتا ہے حق حکمرانی استعمال کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکاہے،نئے انتخابات ہی بیس کیمپ میں استحکام لاسکتے ہیں،اب کوئی اخلاقی اور سیاسی جواز باقی نہیں رہ جاتا کہ یہ ممبران چوتھی بار وزیراعظم کے خلاف عدم عتماد کرکے نیاوزیراعظم لائیں،اسمبلی توڑ کرنئے انتخابات کرائے جائیں،فریش مینڈیٹ ہی بیس کیمپ کے لیے نیک شگون ہوگا،، آج بیس کیمپ کی پوری قوم اضطراب اور پریشانی کا شکار ہے بڑے دکھ کی بات ہے کہ ہماری اسمبلی جو پانچ سال کے لیے اپنے انتخابی عمل کے بعد بیس کیمپ کے عوام کی مسائل حل اور یہاں کے پلاننگ پراسیس کو بڑھانے کا ذریعہ بنتی ہے ابھی اس کی مدت پانچ سال بھی پوری نہیں ہوئی کہ چوتھی بار وزیراعظم کو تبدیل کرنے کے لیے اسمبلی ممبران پر تول رہے ہیں،مختصر مدت کے لیے نیا نئے وزیراعظم اس لیے لائیں کہ وہ تا حیات سابق وزیراعظم کے طور پر آزاد کشمیر کے خزانے سے مراعات حاصل کرنے والا بن جائے۔ان خیالا ت کااظہارانھوں نے اپنے ایک پیغام میں کیا انھوں نے کہاکہ اس کے علاوہ اس تبدیلی کا کوئی اور مقصد نہیں ہوگا جب آزاد کشمیر اسمبلی حق حکمرانی کھو بیٹھی ہے تو بجا طور پر میرا مطالبہ ہوگا جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کا مطالبہ ہوگا کہ اس اسمبلی کو وزیراعظم توڑ دیں اور حق حکمرانی جو حتمی طورپرآزاد کشمیر کے عوام کا ہے آزاد کشمیر کے عوام کے حق کے حکمرانی کو تسلیم کرتے ہوئے فریش مینڈیٹ لینے کے لیے نمائندگان کے چناؤ کا بندوبست کیا ہے، آزاد کشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کو اور ادویات اور علاج کی تلاش میں بے چین مریضوں کو اور آزاد کشمیر کی آبادی کا نصف سے زائد حصہ جو خواتین پر مشتمل ہے ان کی پریشانی کو بھی اگر اطمینان ملے گا تو وہ ایک فریش مینڈیٹ سے ملے گا اور بیس کیمپ کی سیاست کو بھی اگر کوئی اس کو ٹھکانہ ملے گا یا اس کو جڑ ملے گی وہ بھی ایک فریش مینڈیٹ حاصل کرنے کے بعد ملے گا۔ انھوں نے کہا آزاد کشمیر کی سیاست کے اس اکھاڑ پچھاڑ میں آزاد کشمیر کے اندرون کے جتنے بھی طبقات ہیں وہ کم لیکن بلاول ہاؤس، پاکستان کے وزیراعظم ہاؤس یا ایوان صدارت میں بیٹھے لوگ آزاد کشمیر کے عوام کا مینڈیٹ تبدیل کرنے کی پوری منصوبندی کر رہے ہیں جو کسی طورپر قابل قبول نہیں ہے، کشمیری قوم کے لیے یہ بھی کوئی مناسب اور صحت مند رجحان کی گواہی نہیں ہے حالات اور بیس کیمپ اور تحریک ازادی کشمیر کے تقاضے ہمیں ہم سب کو اس طرف متوجہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے فیصلے آزاد کشمیر کے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد کشمیر کی فضاؤں میں بالکل اپنی آزاد مرضی سے کریں تو وہ زیادہ مضبوط اور پائیدار سیاست کو جنم دیں گے لیکن غیر ریاستی جماعتوں کے ایما پر وہ بھی آزاد کشمیر سے باہر سے بیٹھ کر اگر اپ حالات کا تجزیہ کریں گے اور حالات کی تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے تو یہ تبدیلیاں اور یہ اقدامات پائیدار نہیں بلکہ خطے کو مزید عدم استحکام کا شکار کریں گے اور آج کی دنیا میں آزاد کشمیر جیسے خطے کو عدم استحکام کی ضرورت نہیں
نئے الیکشن کا اعلان کریں تاکہ آزاد کشمیر کی عوام اپنی بے چینی کو ختم کرتے ہوئے فریش مین ڈیٹ دیتے ہوئے اپنی پسند کے ان نمائندگان کو سامنے لا سکیں جو ان کی محرومیوں کا ازالہ کر سکیں اور گزشتہ سال سے اس سیاسی ٹوپی ڈرامے کا خاتمہ کرتے ہوئے استحکام کی طرف خطے کو لے جا سکیں۔
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ کشمیریوں نے ہندوستانی جبری فوجی قبضے کو ایک لمحہ کے لیے تسلیم کیاہے نہ کریں گے،کشمیرکو نریندرمودی کے پنجہ استبداد سے آزادکرائیں گے،غزہ طرز کا کوئی معاہدہ کیاگیاتو کشمیری مزاحمت کریں گے،اسرائیل اور ہندوستان عالمی دہشت گرد اور انسانیت کے قاتل ہیں،بیس کیمپ کو اقتدار کاریس کیمپ بنانے والے قوم کے مجر م ہیں،فلسطینیوں اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق دیاجائے،اقوام متحدہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے تاکہ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کرسکیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیرا ہتمام یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ سیمینار میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی،عزیر غزالی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ بیس کیمپ اور اسلام آباد ہی تحریک آزادی کشمیرکو منزل سے ہمکنار کرسکتے ہیں،کشمیریوں نے اپنے حصے کاکام کرلیاہے،چھ لاکھ جانیں قربان کیں ہیں،6لاکھ کشمیری شہداء کے مقدس لہو سے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دیں گے،جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزادی کشمیرکی نقیب ہے اور صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہاکہ قابض ہندوستانی فوج کو کشمیری شکست دیں گے،کشمیریوں نے آزادی یا شہادت کا فیصلہ کیاہوا ہے۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی بیس کیمپ کو حقیقی بیس کیمپ بنانے کی جدوجہد کررہی ہے،بیس کیمپ کی قیادت اپنے مقاصد کا سامنے رکھتی تو آج بقیہ کشمیربھی آزاد ہ ہوتا اور آزاد کشمیربھی ترقی میں یورپ سے آگے ہوتا،بیس کیمپ کی قیادت نے حقیقی کردار ادا نہیں کیا اورنہ اب کرنے کے لیے تیارہے،بیس کیمپ کو اقتدار کا ریس کیمپ بنادیاگیاہے،کشمیرکی آزادی کے لیے بیس کیمپ اور اسلام آ باد کردار ادکریں گے تو کشمیرآزا دہوجائے گا،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ مودی کے ظالمانہ اور متعصبانہ اقدامات کے بعد بیس کیمپ کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے مگر یہاں کے اہل اقتدار کے پاس وقت ہی نہیں ہے کہ وہ کشمیرکی آزادی کے لیے کوئی عملی اقدام کریں،پہلے باریاں لگارہے تھے اب مل کر حکومت کے مزلے لوٹ رہے ہیں،عوام اور تحریک آزادی کشمیرکی کسی کوکوئی پرواہ ہی نہیں ہے،انھوں نے کہ ہمارے پاس تحریک آزادی کشمیرکو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ بہت بڑا اثاثہ ہے،انھوں نے کہاکہ دنیا میں شاہد ہی کوئی ایسی مثال ہوکر کسی آزادی کو تحریک کو بیس کیمپ میسرتھا مگر کشمیرکی آزادی کی تحریک کو بیس کیمپ میسر ہے جماعت اسلامی اس بیس کیمپ کو فعال اور بحال کرنے کے لیے نکلی ہے۔
- گلگت بلتستان کی پسماندگی کے ذمہ دار روایتی پارٹیاں اور نااہل حکمران ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- 25کروڑ عوام صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے:حافظ نعیم الرحمان
- عالمی طاقتیں کشمیراور فلسطین کے مسائل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عوامی امنگو ں کے مطابق حل کریں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- آزاد کشمیر میں موجود ہائیڈل پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کے لیے SIFC کی طرز پر ''ون ونڈو آپریشن'' کا نظام متعارف کرایا جائے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان