راولپنڈی: جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ دکھی انسانیوں کی خدمت انسانیت کی معراج ہے الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہی ہے الخدمت نے 1290 ملین روپے ایک برس میں عوام کو سہولت فراہم کے لیے خرچ کر کے شاندار مثال قائم کی ہے، یتیموں کی کفالت کرنا، ناداروں کی مدد کرنا صحت اور تعلیم کے شعبے میں وسائل لگانا یہ عظیم خدمت ہے الخدمت فاؤنڈیشن ایک بریڈ بن چکا ہے عوام اس پر نہ صرف اعتماد کر رہے ہیں بلکہ یہ عوام کے لیے آخری امید ہے بنو قابل پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنانا یہ بہت بڑی خدمت ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے الخدمت فاؤنڈیش راولپنڈی شہر کے دفتر کے دورے کے موقع پر ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ جمیل راٹھور راجہ ذاکر خان موجود تھے،صدر الخدمت فاؤنڈیش ضلع راولپنڈی جاوید اختر نے بریفنگ میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی نے گزشتہ برس 1290 ملین روپے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خرچ کیے ہیں،بنو قابل پروگرام نوجوانوں کے لہے بہترین پروگرام ہے، جس سے وہ اپنے لیے روزگار بھی حاصل کرتے ہیں اور معاشرے کے مفید شہری بھی بن رہے ہم نے صحت تعلیم مائکروفوننس یتیموں کی کفالت سمیت دیگر پروگرام میں یہ وسائل خرچ کیے ہیں۔صدر الخدمت نے کہا کہ بنو قابل پروگرام میں 70ہزار نوجوانوں نے رجسٹریش کرائی ہے۔اس موقع پر نائب صدر توقیر،مبشر رانا ضیا اور دیگر ذہ داران الخدمت فاؤنڈیش موجود تھے۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی ازاد جموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ظلم پر مبنی باطل نظام اور اس کی محافظ قیادت کو تبدیل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام بدلنا چاہتی ہے فرسودہ اور باطل نظام ہمارے مسائل کی جڑ ہے جماعت اسلامی ظلم پر مبنی اس باطل نظام کا خاتمہ کر کے اس کی جگہ اسلام کا عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی رائے عامہ منظم کر کے ریاست کے آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے، معاشرے میں کرپشن،ظلم نا انصافی،اقربا پروری اورمیرٹ کی پامالی نے سماج کی چولیں ہلا کے رکھ دی ہیں،انھوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کا حل قرآن وسنت کے نفاذ میں مضمر ہے،دنیا میں سارے انسانوں کے بنائے نظام فیل ہو چکے ہیں اسلامی نظام ہی دنیا کو امن اور تراقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے آزاد جموں و کشمیر کے 79 ویں یومِ تاسیس کے تاریخی موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے غیور عوام، مہاجرین ِ جموں و کشمیر کے بہادر بھائیوں، بہنوں اور دنیا بھر میں مقیم تمام کشمیریوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔24 اکتوبر 1947ء کو آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا قیام ان عظیم قربانیوں کا ثمر تھا جو ہمارے آباؤ اجداد نے آزادی اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے پیش کیں۔آزاد جموں و کشمیر کا یہ خطہ دراصل تحریکِ آزادی کشمیر کی ایک عظیم امانت ہے،یومِ تاسیس کا یہ دن ہمیں یہ حقیقت شدت سے یاد دلاتا ہے کہ ہماری جدوجہد کا بنیادی مقصد ابھی تشنہ تکمیل ہے۔ ہم ان تمام عظیم شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے آزادی کی شمع روشن کی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے پیغام میں کیا،انھوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد اور شہداء کا یہ خون ہمارے لیے ایک فریضہ ہے کہ ہم اس مشن کو اس کے انجام تک پہنچائیں اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد میں کسی سستی کا مظاہرہ نہ کریں۔انھوں نے کہا کہ جب تک ہماری گردونوں پر سر باقی ہیں آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزادکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ چار ایٹمی طاقتوں کے درمیان سلگتا ہوا مسئلہ کشمیر تیسری عالمی تیسری عالمگیر جنگ کا سبب بن سکتا ہے اس جنگ میں کروڑوں انسان موت کے منہ میں چلے جائیں گے اور اس سے پوری دنیا کا بری طرح متاثر ہوگی، عالمی برادری اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خود ارادیت فراہم کرانے کے لیے کردار ادا کرے، ہندوستان نے عالمی برادری کے سامنے عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے گا لیکن ہندوستان اپنے عہد سے انحراف کر چکا ہے عالمی برادر ہندوستان کے اس انحراف کے خلاف کاروائی کرے اور کشمیریوں کا سا،تھ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ سے آئے ہوئے سردار ظریف اور سردار ذوالفقار کی سربراہی میں ملنے والے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ ہندوستان کی یہ بھول ہے کہ وہ طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام رکھ سکتا ہے کشمیریوں نے آزادی کے لیے چھ لاکھ نوجوانوں کا خون پیش کیا ہے وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا دنیا میں ممتاز مقام بن چکا ہے پاکستان اپنی اس پوزیشن کا استفادہ کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ دو کروڑ کشمیری اپنے بنیادی حق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کشمیریوں کو اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادیں فراہم کرتی ہیں کشمیری سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ہندوستان نے سوا کروڑ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے
باغ:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں سیٹوں کی بندر بانٹ کرنے والوں نے وسطی باغ سے جماعت اسلامی کے امیدوار برگیڈئر محمد خان کی جیت کو ہار میں بدل کرپاکستانیت کو نقصان پہنچایا جماعت اسلامی پاکستان کی سلامتی اور بقا کی جنگ لڑرہی ہے،آزاد کشمیر میں پری پول ریگنگ تھپے اور بوگس ووٹوں کے ذریعے من پسند لوگوں کو جیتوایا گیا، الیکشن کمیشن آف آزادکشمیروسطی باغ سے جعلی ووٹوں کومسترد کرنے کی رٹ پر جلدی فیصلہ دیں،باغ سے مافیاز کا خاتمہ کریں گے،پونچھ کے بحران کو جلد ختم کیا جائے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،جماعت اسلامی کو اقتدار میں آنے سے روکنے والے ترقی اورخوشحالی کو موقع نہیں دینا چاہتے،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو ناغ لائیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وسطی باغ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد مشتاق خان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب اور عزم نو کنونشن میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی، پروفیسر ڈاکٹر محمد خان،راجہ محمد عارف خان، راجہ ریاض،میجر تصور، راجہ نثار شائیق، سید صابر حسین شاہ،آزاد طارق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا، عزم نو کانفرنس میں نہ صرف جماعت اسلامی کے کارکنان نے شرکت کی بلکہ گزشتہ الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوار پروفیسر ڈا محمد خان کی حمایت کرنے والے مختلف جماعتوں کے لوگوں نے شرکت کی سابق ڈی ای او راجہ ریاض کی قیادت میں شرکت کی،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کے عوامی ایکشن کمیٹی سے سختی کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے اس سے تحریک آزادی کو نقصان پہنچ رہا ہے امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کے اس نظام کے کرتا دھرتاؤں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی اس بالا تنخواہ فوج کو کہاں لے جانا چاہتے ہو وسطی باغ میں پری پول ریگنگ کے علاوہ ٹھپہ اور بوگس ووٹ کی بھرمار ہوئی ویسے تو پورے آزادکشمیر میں ہی ایسا ہوا لیکن وسطی باغ کی سیٹ ہر حال جماعت اسلامی کی ہے الیکشن کمیشن آف آزادکشمیر سے مخاطب ہوتے ھوئے امیر جماعت نے کہا اُمید کرتا ہوں کہ برگیڈئیر صاحب نے بمہ ثبوت کیس دائیر کیا روایت سے ہٹ کر جلد فیصلہ کیا جائے گا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا ہم اس فراڈ انتخابات کو ہم نہیں مانتے،خان انتخاب جیتے ہوئے ہیں امید ہے کی عدالت اور الیکشن کمیشن بھی فیصلہ کرے گا جلد باغ میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو باغ کو لائیں گے،انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات بھی پوری قوت سے لڑیں گے،اس موقع پر محمد خان نے کہا کہ باغ عوام نے غنڈہ گردی، ڈرگ مافیہ، قبضہ مافیہ کے خلاف ووٹ دیا اور اُن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں ایسی جیت کا کیا فائدہ جو جیتنے والا ابھی حلقے سے غائب ہے
- انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والے انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہندوستان کی جیلوں میں قید کشمیری قیادت اور ہزاروں شہریوں کو رہا کرانے کے لیے کردار ادا کریں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ نظریات کی حامل ہیں ان کو وقتی اور جذباتی نعروں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- قران و سنت پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا اور اخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان
- آزاد کشمیر کی نئی حکومت سے توقع ہے کہ وہ جلد پونچھ کے بحران کو طاقت کے بجائے سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے حل کرے گی: لیاقت بلوچ، ڈاکٹر محمد مشتاق