تازہ خبریں

آڈیو

پاکستان کے آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی کشمیرکی ہر سطح کی تنظیم موثر کردار اداکرے،عبدالرشید ترابی

جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک آزادی کشمیرکی حقیقی پشتبانی کا حق اداکیا ہے،پاکستان کی آمدہ پارلیمنٹ میں تحریک آزادی کشمیرپر واضح موقف اور ترجمانی کروالوں کا آنا وقت اور حالات کا تقاضاہے،امراء ضلاح دعوتی مہم کو تیز کریں قرآن وسنت کی دعوت ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں،عوامی مسائل کے حل کے لیے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں،مغربی ثقافتی یلغار کو روکنے کے لیے اسلام کی تہذیب عام کریں،پاکستان کے قائدین سے ملاقاتیں کرکے ان کو کشمیرکی سنگین صورت حال سے آگاہ کیاہے

راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرکی تنظیم پاکستان میں آمدہ انتخابات پر ہر سطح پر موثر کردا رادا کرے،جماعت اسلامی پاکستان نے کشمیریوں کی حقیقی پشتیبانی کا حق اداکیاہے،جماعت اسلامی پاکستان نے کشمیرکی آزادی کے تمام محاذوں پر کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کی ہے،پاکستان کے موجودہ حالا ت میں پاکستان کی پارلیمنٹ میں ایسے افرادکا کامیاب ہوکر آنا تحریک کی اشد ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہا رانھوں نے امراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت میں کشمیرکی آزادی کے لیے کام کرنے والوں کی موثر نمائندگی تحریک آزادی کشمیرکو تقویت دے گی،انھوں نے کہاکہ امراء اضلاع اپنی پوری ٹیم کے ساتھ قرآن وسنت کی دعوت لے کر ایک ایک گھر ایک ایک فرد تک جائیں،اپنے سالانہ اہداف حاصل کریں،وارڈ کی سطح پر تنظیم قائم کریں معاشرے کے موثر افراد کو اپنے ساتھ شامل کریں،عوامی مسائل کے ترجمان بنیں،ثقافتی یلغار کے مقابلے کے لیے علماء کرام اور دینی حلقوں کو منظم کریں،انھوں نے کہاکہ کل جماعتی کونسل کے زیر اہتمام پاکستان کی قیاد ت ملاقاتیں کیں ہیں جس سے اچھے اثرات ہیں،اس کام کو مزید منظم کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور اسلامی انقلاب کے لیے بیس کیمپ کے کردار کو بحال کرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ اللہ کے دین کے قیام کی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے،آج ہمارے مسائل کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے،اللہ کے دیے ہوئے نظام کی بجائے انگریزوں کے نظام پر چلیں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔

Add comment


Security code
Refresh