بیس کیمپ میں مفاہمت کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت نظام کی اصلاح اور میرٹ کی بالادستی کے لیے عملی اقداما ت کرے،عبدالرشیدترابی
پیلک سروس کمیشن جیسے ادارے کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ میرٹ پر ممبران تعینا ت کیے جائیں،نظام کی تبدیلی کے بغیر چہرے بدلنے سے حقیقی تبدیلی نہیں آئے گی،قوم پر ظالمانہ اور کرپٹ نظام مسلط ہے،قوم بیداری نہیں ہوگی تو اس کی حالت بھی نہیں بدلے گی،حقیقی اسلامی تبدیلی کے لیے قوم کو قرآن وسنت کی طرف رجوع کرنا ہوگا،اسلامی فلاحی معاشرے اور ریاست کا ماڈل مدینے کی ریاست تھی،جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے قیام کا مشن لے کر اٹھی ہے،کشمیرکی آزادی اور اسلامی نظام کے نظام تک جدوجہد جاری رکھے گی
باغ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بیس کیمپ میں مفاہمت کو ماحول برقراررکھنے کے لیے حکومت میرٹ کی بالادتی اور نظام کی اصلاح کے لیے عملی اقدامات کرے،ہر وزیر وزیر اعظم بن کر مخصوص ٹولے کو نوازرہاہے،وزراء نے نو گو ایراز بنائے ہوئے ہیں،پبلک سروس کمیشن جیسے ادارے کو بھی بے توقیر کرکے نوجوانون کو میرٹ پر آگے آنے کے دروازے بند کردیے گئے ہیں ،جماعت اسلامی نوجوانون کے حقوق پر کسی کو ڈالا ڈالنے سے روکے گی اور اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ میں ایک ماڈل حکومت کی ضرورت ہے جو ایسا ماحول پیدا کرے جس سے مقبوضہ کشمیرکے عوام کے لیے بھی ترغیب اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو بھی نتیجہ خیز بنانے کے لیے اقدامات کرے،تحریک آزادی کشمیرکو تقاضاہے کہ بیس کیمپ میں عادالانہ نظام ہے بے روزگاری کا خاتمہ ہوتعمیروترقی ہو،تقرریاں اورتبادلے میرٹ پر ہوں،چند وزراء وزیر اعظم کو بلیک میل کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ حکومت اپنے اخراج کم کرے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں ،انھوں نے کہاکہ میرٹ کی پامالی اور انصاف کا قتل کرنے والے معاشرے میں ترقی نہیں ہوسکتی،میرٹ ہوگا تواہل لوگ آگے آئیں گے قوم کی خدمت کریں گے،مسائل میں اضافے کی بجائے اس میں کمی کریں گے،انھوں نے کہاکہ ،نظام کی تبدیلی کے بغیر چہرے بدلنے سے حقیقی تبدیلی نہیں آئے گی،قوم پر ظالمانہ اور کرپٹ نظام مسلط ہے،قوم بیداری نہیں ہوگی تو اس کی حالت بھی نہیں بدلے گی،حقیقی اسلامی تبدیلی کے لیے قوم کو قرآن وسنت کی طرف رجوع کرنا ہوگا،اسلامی فلاحی معاشرے اور ریاست کا ماڈل مدینے کی ریاست تھی،جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے قیام کا مشن لے کر اٹھی ہے،کشمیرکی آزادی اور اسلامی نظام کے نظام تک جدوجہد جاری رکھے گی۔