ذاتی مفادات اور مصلحتوں سے بالا تر ہو کر اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے،محمود الحسن چودھری
معاشرے میں افراتفری ،بے یقینی اور عدم اطمنان کی بڑی وجہ تعلیمات نبوی سے دوری ہے،اللہ کے دئیے ہوئے نظام کے علاوہ دیگر تمام نظام زندگی باطل ہیں،ہمارے مسائل کا واحد حل قرآن وسنت کے نظام میں مضمرہے
راولپنڈی( پ ر) سیکر ٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات اور مصلحتوں سے بالا تر ہو کر اسلامی نظا م کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے معاشرہ میں افرا تفری بے یقینی اور عدم اطمنان کی بڑی وجہ تعلیمات بنوی سے دوری ہے ،نظام مصطفی تمام مشکلات کا حل ہے اللہ کے دیئے ہوئے نظام کے علاوہ تمام نظام باطل ہیں اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد جماعت اسلامی کا مشن ہے ان خیالات کا اظہار محمود الحسن چودھری نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ دین سے دوری کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں جماعت اسلامی کا نصب العین اقامت دین کے ذریعہ رضائے الہٰی کا حصول ہے اللہ کی بندگی اور نبی ؐ کی پیروی اختیار کرنا قوم و فعل کے تضاد کو ختم کے یک ک رنگی اختیار کرنا ہے، ہمارے مسائل کا حل ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ہر کارکن یہ دعوت لے کر اپنے گھر،خاندان،علاقے،برادری میں جائے اور رب کی رضا کے لیے سرگرم عمل ہو کر اپنا فرض ادا کرے معاشرے کی موجودہ حالت کو اسی صورت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے جب ہم سب اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں۔