اسلامی فلاحی ریاست کے قیام سے آزاد خطہ تعمیر وترقی میں یورپ کو مات دے سکتاہے،عبدالرشید ترابی قومی قیادت ذاتی مفادات ،علاقوں اور برادیوں کے دائروں سے نکل جائے تو آزاد خطہ ترقی میں یورپ کو مات دے سکتاہے،22ہزار میگاوٹ بجلی پیدا کرنے والا چھوٹا خطہ آج تاریکی میں ڈوبا ہواہے،بے روزگاری ،بدامنی ،مہنگائی اور کرپشن نے ہمارے معاشرے کی چولیں ہلا کررکھ دیں ہیں،جماعت اسلامی رائے عامہ منظم کر کے حقیقی تبدیلی لائے گی،دنیا میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں عالمی استعمار فرسودا اور ظالمانہ نظام کی وجہ سے زوال پذیر ہے،مستقبل اسلام اور اسلامی نظام کا ہے راولاکوٹ،ہجیرہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،ہمارے مسائل اسلامی انقلاب اور اسلامی فلاحی ریاست کے قیام سے ہی حل ہوں گے،ظالمانہ کرپٹ نظام نے انسانوں کا جینا دوبھرکردیاہے،قومی قیادت ذاتی مفادات ،علاقوں اور برادریوں کے کھول سے باہر نکل جائے تو مسائل چند سالوں میں حل ہوسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے اپنے دورہ ہجہرہ اور روالاکوٹ کے دوران اجتماعات عام اور اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود ،سجاد انور،سردار عبدالحلیم خان اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزا دخطے میں بڑی کنجائش موجود ہے،یہاں بہتے دریاؤں پر صرف ٹربائن لگا کر 22ہزار میگاوٹ بجلی پید ا کی جاسکتی ہے،جنگلات اور زراعت کے شعبے میں کام کو آگے برھایا جاسکتاہے ،معدنیا ت سے یہ خطہ مالامال ہے،ہمارے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ قیادت وہ نہیں ہے جو ان سارے وسائل کو بروکار لائے اب قیادت کا نتخاب عوام کرتے ہیں،ٹھیک ہے اس میں دھاندلی بھی ہوتی ہے مگر عوام اس کرپٹ نظام اور اس کی محافظ ٹولے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تو کون ہے جو جو ان کے راستے میں رکاوٹ بن سکتاہے،عوام جب غلط فیصلے کریں گے تو مسائل کیے حل ہوں گے،انھوں نے کہاکہ دنیا میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں عرب اورا سلامی ممالک کے عوام نے فیصلہ کر لیاہے کہ ان کی ترجمان اور ان کے مسائل صرف اسلامی تحریک کی قیادت ہی حل کرسکتی ہے ،انھوں نے اسلامی تحریکات کو کامیابی دی ہے،جماعت اسلامی آزاد کشمیربھی کشمیرکی آزادی اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے،کارکن ایک ایک گھر جائیں ،ایک ایک فرد تک تبدیلی کی آواز پہنچائیں،ہمارے معاشرے میں بدامنی ،مہنگائی اور بے روزگاری اور کرپشن نے ہماری اخلاقی بنیادوں کی چولیں ہوکر رکھ دی ہیں،ظلم اور ناانصافی نے انسانوں کا جینا دوبھر کیا ہواہے،ان سارے مسائل سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے وہ راستہ ہے اسلامی انقلاب ،جب تک نہیں ہوگا تبدیلی کا عوام کو کوئی فائد ہ نہیں ہوگا۔