تازہ خبریں

آڈیو

لائن آف کنٹرول پربھارت لوہے کی دیوار تعمیر کر کے بھارت کشمیر کو دو لخت کرنا چاہتا ہے:محمود الحسن چودھری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی اقوام عالم کے لیے سوالیہ نشان ہے،سید علی گیلانی اور حریت قائدین کو مسلسل نظربند رکھ کر انسانی حقوق کی سنگین پامالی کر رہا ہے،گرفتاریوں اور شہادتوں سے کشمیریوں کو ان کی جدوجہد سے کبھی نہیں دبایا جا سکتا راولپنڈی ( پ ر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے اقوام متحدہ کی خاموشی دوہرا معیار ہے،انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام اراکین جنرل کونسل اور دریں اثنا ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمود الحسن چودھری نے کہا کہ سید علی گیلانی جنہیں گذشتہ ایک سال سے نماز جمعہ اور عید تک نہیں پڑھنے دیا جا رہا مسلسل نظر بندی سے کشمیریوں کو ان کے جذبہ آزادی کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتااقوام عالم کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر لوہے کی دیوار بنا کر کشمیر کو دو لخت کرنا چاہتا ہے حکومت پاکستان اس کا نوٹس لے کر اسے روکے،انہوں نے مزید کہا کہ خونی باڑ اور دیواریں،پھانسی اور ظلم وستم سے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے کبھی محروم نہیں رکھا جا سکتا،افضل گرو کی شہادت کے بعد بیس کیمپ کی ساری قیادت اور اس پار مقبوضہ کشمیر میں تمام حریت قیادت ایک آواز اور ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں اور حق خوداردایت کے حصول کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کے لیے یک آواز ہو چکے ہیں ،یہ خوش آئند امر ہے کہ وزیر اعظم خود اس وفد کی قیادت کر رہے ہیں اور اپوزیشن لیڈر سمیت تمام سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے سربراہان اور حریت قائدین بھی شامل ہیں ان سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جہاں حوصلے کا پیغام جائے گا وہاں ہندوستان پر بھی دباؤ بڑھے گا اور عالمی رائے عامہ بھی ہموار ہو گی انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک پھر اپنے رویے پر نظر ثانی کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ کشمیری اپنی تحریک کو ایک بار پھر زندہ کر کے بھارت کے مکار چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔

Add comment


Security code
Refresh