تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر سانحہ مری سے سبق سیکھتے ہوئے کوہالہ مظفرآباد،نیلم ویلی اور پیر چناسی روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے،بڑی تعداد میں سیاح مظفرآباد کا رخ کررہے ہیں ان کی رہائش کا مناسب انتظام ہونا چاہیے،مری میں ہوٹلز مالکان نے جو رویہ سیاحوں کے ساتھ روا رکھا اس طرح کے دلخراش واقعات سے بچنے کے لیے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو پابند کیا جائے کہ سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ان کے کوئی ناانصافی نہ ہو انہیں لوٹنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے انتظامیہ اپنی ذمہ داری ادا کرے اور ہر ممکن سہولت فراہم کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سانحہ مری حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے حکومت نے اس میں غفلت کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہاکہ اگر مری میں اتنی گاڑیوں کے لیے انتظام نہیں تھا تو انتظامیہ کہاں تھی جو بروقت کنٹرول نہ کرپائی پورا دن سیاح انتظامیہ سے رابطہ کرتے رہے ان کی مدد کیوں نہیں کی گئی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے انسانی جانوں کا بڑا نقصان ہوا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور اس کے ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے علاوہ باقی لوگ کہاں تھے کسی سیاسی جماعت نے اس سانحے میں سیاحوں کی مدد نہیں کی انہوں نے کہاکہ ایک طرف سیاح بے یارومددگار تھے ادارے اس سے بے خبر کیوں تھے غفلت اور کوہتائی کامظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites