تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بااختیار باوقار اور با وسائل نظام حکومت دیا جائے:عبدالرشید ترابی کی اسمبلی میں قرارداد. 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن نے اسمبلی جلاس میں کشمیری قیادت کو کوریج نہ دے کر غفلت کامظاہر ہ کیا وزارت اطلاعات آزادکشمیر حکومت پاکستان سے اس معاملے کو اٹھائے:آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی مظفرآباد(پ ر) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے قانون ساز اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس میں لکھا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے با اختیار،باوقار،باوسائل نظام حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہوئے یہ واضح کرتا ہے کہ گلگت بلتستان تاریخی طور پر ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے پوری ریاست کی متنازعہ حیثیت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور حکومت پاکستان کے موقف کی روح سے مسلمہ ہے اس لیے گلگت بلتستان کے سٹیٹس کے حوالے سے فیصلہ کرتے وقت ان تاریخی حقائق کو پیش نظر رکھا جائے بین الاقوامی محاذ پر سرگرم کشمیری تارکین وطن اور سفارتی امور کے ماہرین کا بھی یہی اسرار ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے اس انتہائی نازک مرحلے پر کوئی ایسی بے تدبیری نہ کی جائے جس کے نتیجے میں تقسیم ریاست کے بھارتی موقف کو تقویت ملے یا بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور کشمیریوں کا تاریخی موقف مجروح ہو،اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ ایسے اہم فیصلے کرتے وقت قائدین حریت کانفرنس،کشمیری قیادت اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور بند کمروں میں آئینی اصلاحات جیسے نازک امور بجا لانے کی بجائے ریاست کے معتبر اداروں اور اہل دانش کی مجالس میں زیر بحث لایا جائے اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آزادجموں وکشمیر کی طرز کا نظام حکومت دینے کے ساتھ ساتھ ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو مشترکہ صدر،سپریم کورٹ اور کونسل کے ذریعے باہم مربوط کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کا اہتمام کیا جائے اس سلسلے میں عادلانہ اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے دونوں خطوں کو زیادہ با اختیار اور باوسائل بنایا جائے تا کہ بھارتی حکمت عملی کا موثر تدارک ہو سکے 5اگست 2019ء کے ہندوستانی اقدامات ریاست کی وحدت پارا پارا کرنے کی جو سازش کی گئی ہے اس کے تدارک کا تقاضا ہے کہ ریاستی وحدت ہر صورت برقرار رکھی جائے۔ عبدالرشید ترابی نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہاکہ 5فروری کا دن ہر سال یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن دنیا بھر میں آباد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور عالمی برادری کو کشمیریوں کے حق خودارادیت بارے یاد دلاتے ہیں جس کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں سے وعدہ کیا گیا تھا ہر سال اس دن کی مناسبت سے صدر یاوزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرکے کشمیریوں کی تحریک آزادی کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں 5فروری 2021ء کو عزت مآب جناب ڈاکٹر عارف علوی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے اسمبلی اجلاس سے خطاب فرمایا،اجلاس میں میڈیا کوریج پاکستان ٹیلی ویژن نے کی لیکن افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑھ رہا ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن نے صرف مہمان خصوصی کا خطاب لائیو نشرکیا جبکہ اجلاس میں آزادکشمیر اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کے قائدین قائد حزب اختلاف،وزیر اعظم آزادکشمیر نے خطاب کیا لیکن ان کو میڈیا کوریج نہیں دی گئی اگر اس موقع پر آزادکشمیر اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کو کوریج دی جاتی تو یقینا عالمی سطح پر کشمیریوں کی تحریک آزادی کے بارے میں موثر پیغام جاتا لیکن سیاسی قائدین کے خطاب کو کوریج نہ دے کر پاکستان ٹیلی ویژن نے غفلت کا مظاہر ہ کیا لہٰذا بذریعہ نوٹس حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جاتی ہے کہ وزارت اطلاعات و نشرواشاعت حکومت پاکستان کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا جائے تا کہ آئندہ کے لیے ایسے واقعات کا سدباب ہوسکے۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites