پاکستان کا فیصلہ کن کردار تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کر ے گا:عبدالرشید ترابی پاکستان میں سنگین بحران روایتی پارٹیوں اور قیادتوں کا پیدا کردا ہے پاکستانی قوم اور 30لاکھ کشمیری مہاجرین تن من دھن لگا کر جماعت اسلامی کے امیدواران کو کامیاب کرائیں،30لاکھ کشمیری مہاجرین کشمیریوں کے ترجمان امیدواروں کو ایوانوں تک پہنچائیں،ظلم ناانصافی بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اور ایک نئے پر امن اور خوشخال پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا اقتدار میں آنا ضروری ہے،جہلم،دینہ،لالہ موسیٰ،گجرات،گوجرانوالہ اور لاہور میں خطاب لاہور( پ ر) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ کن کردار تحریک آزای کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا،پاکستان میں سنگین بحران روایتی پارٹیوں اور قیادتوں کا پیدا کردا ہے پاکستانی قوم اور 30لاکھ کشمیر ی مہاجرین کشمیریوں کے ترجمان امیدواروں کو ایوانوں تک پہنچائیں،ظلم نا انصافی بے روزگاری اور میرٹ کے قتل عام کے خاتمے کے لیے ایک نئے مستحکم،پرامن اور خوشخال پاکستان کے لیے ایٹمی پاکستان کو دنیا میں با وقار اور باعزت بنانے کے لیے جماعت اسلامی کو اقتدار میں لایا جائے۔اس وقت دنیا کے 18ممالک اسلامی تحریک کی حکومتیں قائم ہیں جو عوام کی ان کی دہلیز پر خدمت کر رہی ہیں اور ان کی معاشی پستی سے نکال کر خوشخالی کی طرف گامزن ہیں امت مسلمہ اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ ان کے دکھوں کا مداوا اور مسائل کا حل صرف تحریک اسلامی کی قیادت کے پاس ہے ا ن خیالات کا اظہار عبدالرشید ترابی امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرنے اپنے دورہ پاکستان کے دوران،جہلم،دینہ،لالہ موسیٰ،کھاریاں،گجرات،گوجرانوالہ اور لاہور میں مختلف مقامات پر جماعت اسلامی کے امیدواران کی انتخابی مہم کے دوران خطاب میں کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر محمود الحسن چودھری بھی ان کے ہمراہ تھے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن اور لیاقت بلوچ کی فراہم کردہ قیادت پر لوگ اعتماد کریں،جماعت اسلامی نے ہمیشہ زلزلہ ہو یا سیلاب یا تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد ہمیشہ ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔پوری امت مسلمہ کو تحریک آزادی کشمیر کی پشت پر لا کر کھڑا کرنے والے قائدین کا اسمبلیوں میں جانا تحریک آزادی کشمیر کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ پارلیمنٹ کے ایوانوں میں کشمیریوں کی آواز کو بلند کیا اور ان کے ساتھ ہمیشہ اظہار یکجہتی کی کشمیریوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے قرض ووٹ کی صورت ادا کریں۔