تازہ خبریں

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

عبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن کو کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کی سرگرمیوں سمیت تازہ حالات سے آگاہ کیا

کشمیر پاکستان کی سلامتی اور بقاکا مسئلہ ہے اس کی آزادی جماعت اسلامی کی ترجیحی اول ہے،سید منو ر حسن

ہندوستان نے انصاف کے تمام پیمانوں سے بالاتر ہوکر کشمیریوں کو خوف زدہ کرنے کے لیے افضل گورو کو شہید کیا،جس سے کشمیریوں نے نئے عزم کے ساتھ تحریک کا آغاز کردیاہے،پوری دنیا کی اسلامی تحریکوں اور انصاف پسند ادارں کو کشمیریوں کی پشت پر لائیں گے،کشمیری قیادت کی بھر وقت مل کر آزادی کی کوششیں قابل تحسین ہیں، آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی ایک موثر پارلیمانی قوت حاصل کرے گی

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی قیادت امیر عبدالرشید ترابی ،سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری ،نورالباری سمیت دیگر قائدین نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن سے ملاقا ت کی ،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان کی سلامتی اور بقا کشمیرسے وابستہ ہے اس لیے جماعت اسلامی کے بانی قائدسید مودودی نے جو شروع دن سے پالیسی اختیار کی تھی جماعت آج تک اسی پر کاربند ہے،کشمیر کی آزادی جماعت اسلامی کی ترجیحی اول ہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیریوں کو خوف زدہ کرنے اور ان کوآزادی کی جدوجہد سے تائب کرنے کے لیے انصاف کے تمام تقاضوکو پامال کرکے افضل گورو کو پھانسی پر لٹکا دیا، جس سے اس کو مکروچہرے پوری دنیا میں بے نقاب ہوا ،کشمیریوں نے ملی اور قومی حمیت اور غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے خوف زدہ ہونے کی بجائے نئے عزم کے ساتھ آزادی کی تحریک کا آغازکردیاہے،کشمیری قیادت نے مل کر آزادی کی تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے جو جدوجہد شروع کی ہے وہ قابل تحسین ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں اور انصاف پسند ادارں کو کشمیریوں کی پشت پر لانے کی کوشش کر ے گی،انھوں نے کہاکہ جنرل مشرف کے یو ٹرن سے جو نقصان تحریک کو ہوا ہے اس کو تقاضا ہے کہ حکومت ہی اس کو پورا کرے نگران حکومت ہویا آنے والی نئی حکومت ہے وہ اس کا ازالہ کرے،جو کام حکو مت کی سطح پر ہوا ہے اس کو حکومت کی سطح پر ہوا پورا ہونا چاہیے،انھوں نے کہ قومی موقف واپس آنے کی ضرورت ہے حکومت ہندوستا ن کے مظالم کو ،اقوام متحدہ ،او�آئی سی،یورپی یونین سمیت انسانی حقوق کے ادارے میں بے نقاب کرے،انھوں نے اس موقع پر کہاکہ جماعت اسلامی ایک موثر پارلیمانی قوت حاصل کرے گی،جما عت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے سید منور حسن کو کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کی سرگرمیوں اور تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا۔عبدالرشیدترابی نے جماعت اسلامی پاکستان اول روز سے تحریک آزادی کے لیے کردار ادا کررہی ہے۔