بھمبر:الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے صدر کرنل ظفررشید عباسی نے کہاہے کہ الخدمت فاوئڈیشن کی طرف سے 4سو یتیم بچوں کو فری عید شاپنگ کراکر دلی خوشی ہوئی،بچون نے اپنی مرضی سے شاپنگ مال میں خرید اری کی،آزاد کشمیرکے دیگر اضلاع میں بھی یتیم بچوں کے لیے عید شاپنگ کا اہتمام کیاجائے گا،اہل خیر کاشکریہ انھوں نے اپنی خوشی میں ان بچوں کو بھی یادرکھا ان خیالات کااظہارانھوں نے یتیم بچوں کے ساتھ شاپنگ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا،الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر ضلع بھمبر کے زیر اہتمام 400 آرفن بچوں کے لئے عید شاپنگ کا پروگرام دی کشمیر مال برنالہ میں کروایا گیا پروگرام میں، صدر الخدمت بھمبر ڈاکٹر ریاض احمد مرزا، دی کشمیر مال برنالہ کے مالک ڈاکٹر کرامت، جناب حافظ شکیل الرحمان، ملک محمد الیاس اور تحصل صدر مظفر حسین نے شرکت کی اور بچوں کو ساتھ رہ کر عید کی شاپنگ کروائی۔
اسلام آباد:الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے صدر کرنل ریٹائرڈ طفررشید عباسی نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرنے متاثرین غزہ کے لیے 7کروڑوپے کاریلیف فراہم کیا،آزاد کشمیرکے عوام نے دل کھول کر اپنے غزہ کے بھائیوں کے لیے امداد دے کر اپنا فرض ادا کیا،الخدمت فاؤنڈیشن بلاتخصیص عوام کی خدمت کررہی ہے،دکھی انسانیت کی خدمت کرنا بڑے اجر والاکام ہے،اسلام ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتاہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے جائزہ اجلاس میں شریک ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن عوام کی امید بن چکی ہے الخدمت فاؤنڈیشن نے دنیا کے کئی ممالک میں انسانی ہمدردری کی بنیاد پر ریلیف فراہم کیاہے اور کررہی ہے،انھوں نے کہاکہ الخد مت فاؤنڈیشن کی کوشش ہے کہ آزاد کشمیرمیں کوئی ایک بچہ بھی ایسا نہ رہے جو محض والد نہ ہونے اوروسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ جائے،ہم آزا دکشمیرکو ایک ماڈل ریاست بنانے کی کوشش کررہے ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن 8شعبہ جات کے اندر کام کررہی ہے۔
راولاکوٹ:الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس روالاکوٹ میں منعقدہوا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل وقاص انجم جعفری نے شرکت کی اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن آزا دکشمیرکے صدر ریٹائرڈ کرنل ظفررشید عباسی نے فلسطین کے لیے کشمیرالخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 10لاکھ کا چیک پیش کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل ظفررشید عباسی نے کہاکہ الخدمت فاوئڈیشن انسانیت کے لیے امید بن چکی ہے الخدمت فاؤنڈیشن بلاتخصیص مستحق لوگوں کی خدمت کرتی ہے،الخدمت فاؤنڈیشن نے اس سے قبل بھی فلسطین میں متاثرہ افراد کے لیے امداد اور چیک پیش کیے تھے،الخدمت فاؤنڈیشن دنیا میں جہاں بھی کوئی آفت آتی وہاں کے متاثرین کی خدمت کرتی ہے۔
الخدمت فاؤ نڈیشن آزاد کشمیرکے ہیلتھ یونٹ کے تحت 6اضلاع میں 4ہزار افراد کو فری چیک اپ کیا
6سو مریضوں کے فری لیب ٹیسٹ کیے گئے،آزادکشمیر کے دوردرازعلاقوں میں 15 میڈیکل کیمپ لگائے گئے
بھمبر،مظفرآباد(نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے زیر انتظام الخدمت ہیلتھ یونٹ کے تحت آزاد کشمیر کے چھ اضلاع میں 15 میڈیکل کیمپ لگائے گئے جن میں چار ہزار افراد کا فری چیک اپ اور فری ادویات مہیا کی گئی جبکہ چھ سو مریضوں کے فری لیب ٹیسٹ کیے گئے۔ سردیوں کے اس موسم میں آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقادکرانے پر الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کی ٹیم اور خاص کر موبائل میڈیکل یونٹ کے سٹاف ذین العابدین، سعد افضل،محمد عمر اور محمد فیض شریک رہے،الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کوشش کررہے ہیں کہ میڈیکل ہیلتھ یونٹ مستقل حاصل کیاجائے اور آزاد کشمیرکے عوام کی فری خدمت کی جائے غریب عوام کی فری خدمت کی جائے گی۔
اسلام آباد:الخدمت فاؤنڈیش آزا دکشمیرکے صدر کرنل ریٹائرڈ ظفررشید عباسی نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے میں بے سہارا لوگوں کی خدمت کررہی ہے،الخدمت فاؤنڈیش آمدہ سال میں آزاد کشمیرمیں مختلف منصوبہ جات پر7سو ملین روپے خرچ کرنے کا ہدف رکھتی ہے،غریبوں،یتیموں،بیواؤں کی کفالت کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی میں کام کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے ضلعی صدور کے جائز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب صدور سیکرٹری جنرل سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا، اجلاس میں آزادکشمیر میں جاری پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا اور اگلے کوارٹر میں ونٹر کمپین، ڈونر کانفرنسز اور رمضان کمپین کے حوالہ سے پلاننگ کی گئی۔ پروگرام میں نائب صدر الخدمت آزادکشمیر سردارعبدالقیوم خان صاحب، سیکرٹری جنرل آفتاب عالم صاحب اور ڈائریکٹر آرفن و آرایم ڈی کموڈور محمد محسن مرزاصاحب نے خصوصی شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل ظفر رشید عباسی نے کہاکہ تمام اضلاع میں بلاتخصیص کام کریں گے۔
- بنو قابل پروگرام سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا:عبدالقیوم ایڈووکیٹ
- ڈاکٹرز دکھی انسانیت کے لیے مسیحا اور الخدمت کے لیے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں:ظفر رشید عباسی
- الخدمت فاؤنڈیشن جلد آزادکشمیر میں '' بنو قابل '' پروگرام کے تحت، ہزاروں نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سے آراستہ کرکے باعزت روزگار کے قابل بنائے گی،آفتاب عالم ایڈوکیٹ
- الخدمت فاؤنڈیشن انسانوں کو اللہ کا کنبہ سمجھ کر مستحق افراد کی لوث خدمت کرتی ہے،کرنل ظفر رشید عباسی