قاضی حسین احمد …… اہل کشمیر کا پشتیبان
عبدالرشید ترابی
سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان
قاضی حسین احمد علم و کردار‘ عزم و ہمت اور جہد مسلسل کا عملی نمونہ تھے۔ وہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے عاشق‘اقبال کے مرد مومن‘ امت کے غم خوار‘ قافلہ راہ حق کے داعی راہی‘ ہمقدم‘ مربی و محسن تھے جن سے قائد اور کارکن یکساں محبت ہی نہیں عقیدت رکھتا تھا۔ ان سے تعلق رکھنے والا ہر فرد ہی سمجھتا تھا کہ قاضی صاحب اس کے ہیں۔ جماعت کے حلقوں سے باہر بھی اختلاف رکھنے والے بھی ان کے اخلاص کے قدر دان تھے۔ شاید وہ پاکستان میں واحد ایسے فرد تھے جو ہر ایک سے اور ہر سطح پر کمیونیکشن کی صلاحیت رکھتے تھے۔ ان پر بہت کچھ لکھا گیا اور بہت کچھ لکھا جائے گا لیکن شاید ہی ان کی متنوع خوبیوں اور صلاحیتوں کا احاطہ ہو سکے۔اسلامی جمعیت طلبہ جموں وکشمیر کے ناظم کی حیثیت سے 1980ء سے قاضی صاحب سے اس وقت ایک ذاتی تعلق استوار ہوا جب وہ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل تھے۔ افغان جہاد مستحکم ہو رہا تھا جس کے استحکام میں ان کا ایک تاریخی کردار تھا۔ ایرانی انقلاب اور افغان جہاد کے استحکام نے کشمیر کے نوجوانوں میں بھی ایک جذبہ پیدا کر دیا تھا اور وہ بھارت کی پے در پے چیرہ دستیوں اور وعدہ شکنیوں سے اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ بھارتی استبداد سے گلو خلاصی کے لیے جہاد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں لہٰذا کشمیری نوجوانوں کو بھی افغان جہاد کے عمل سے استفادہ کرنا چاہیے اور مرحلہ وار تیاری بھی تا کہ مناسب وقت پر بھارتی استبداد کو چیلنج کیا جا سکے۔
یوں تو قاضی صاحب پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے پشتیبان تھے لیکن کشمیر کے ساتھ ان کا تعلق سوا تھا۔ 1989ء سے لے کر تادم واپسیں انہوں نے ملت اسلامیہ جموں وکشمیر کے ایک سچے خیر خواہ اور پشتیبان ہونے کا حق ادا کیا۔ مقبوضہ جموں وکشمیر سے آنے والے مہاجرین‘ مجاہدین کی دیکھ بھال اور ضروریات کا اہتمام ہو یا پاکستان میں رائے عامہ بنانے کا محاذ ہو‘ بین الاقوامی سطح پر سفارتی محاذ کو متحرک کرنا ہویا مقبوضہ کشمیر میں یتمیٰ اور شہداء کے خاندانوں کی کفالت کا چیلنج ہر محاذ پر انہوں نے کشمیریوں کی پشتیبانی کی۔1990ء میں جب ہزاروں لوگ آنا ً فاناً آزاد کشمیرمیں آنا شروع ہوئے تو پاکستان شدید سیاسی کشیدگی اور عدم استحکام کا شکار تھا‘ آزاد جموں وکشمیرمیں حکمرانوں کی ترجیح محض ذاتی اقتدار کا حصول اور اس کا تحفظ بن کر رہ گیا تھا۔ اس مشکل مرحلے پر بیس کیمپ میں جماعت اسلامی نے ہزاروں مہاجرین اور ان کے خاندانوں کی دیکھ بھال کا بیڑا اٹھایا۔ وہ کام جو حکومتوں کو کرنا چاہیے تھا وہ جماعت اسلامی کو کرنا پڑا۔اس سارے عمل میں انہوں نے قدم قدم پر حسب ضرورت وسائل بھی فراہم کیے اور شفقت اور رہنمائی سے بھی نوازا۔ پاکستان میں جماعت کی ساری تنظیم اور برادر تنظیموں کو تحریک کی خدمت کے لیے وقف کر دیا۔ اس سلسلے میں اہل خیر حضرات کے سامنے خود جھولی پھیلائی۔ نیزسید منور حسن صاحب پروفیسر غفور احمد صاحب‘ جناب نعمت اللہ خان صاحب جیسے سینئر رہنماؤں نے بھی تاجران کے سامنے مظلوم کشمیریوں کے ریلیف کے لیے اپنی جھولیان پھیلا کر خدمت اور کشمیر سے وابستگی کا ایک والہانہ انداز متعارف کروایا۔
قوم‘حکومت حزب اختلاف اور حزب اقتدار بلکہ زندگی کے تمام شعبوں اور طبقات نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن 5فروری 1990ء کو پہلی مرتبہ ان ہی کی اپیل پر منایاگیا۔ اس وقت کشیدگی کے ماحول میں پوری قوم کاکشمیری حریت پسندوں کی اس عظیم الشان یکجہتی کے مظاہرے نے ایک طرف کشمیریوں کو عزم و حوصلے سے لیس کیا اور دوسری طرف پوری دنیا کو متوجہ ہونے پر مجبور کر دیا۔ کشمیر صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم اور اس کے بچے بچے کا مسئلہ ہے۔یہ ان کا اخلاص تھا کہ بائیس سال گزرنے کے باوجود ہر سال پانچ فروری کو پوری قوم ایک مرتبہ پھر تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے چارج ہو جاتی ہے۔یوں پاکستانی حکام اور عوام سب مل کر تجدید عہد کرتے ہیں کہ کشمیرکی آزادی تک اہل پاکستان ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ یکجہتی کے اس تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے کشمیرپر قومی کانفرنسوں اور ریلیوں کا اہتمام بھی ان کی رہنمائی میں جماعت نے پورے ملک میں کیا۔ یہ سلسلہ تسلسل سے آج تک جاری ہے۔ملک کے اندر رائے عامہ بنانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے سفارتی محاذ پر بھی توجہ دی کہ آزادی کی تحریکوں میں بین الاقوامی محاذ کی بڑی اہمیت ہوا کرتی ہے۔ بد قسمتی سے شملہ معاہدہ کے بعد پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو کسی بھی بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ایک مرتبہ بھی اجاگر نہ کیا جب کہ ہندوستان مسلسل دنیا کو باور کراتا رہا کہ یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے اور کشمیری اب اس کے استعماری قبضے پر مطمئن ہیں۔اس لحاظ سے اس مسئلے کو شملہ معاہدے کے طابوت سے نکال کر ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی اداروں کے ایجنڈے پر لانا ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ا س سلسلے میں انہوں نے سب سے پہلے دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں کی قیادت کو مشاورت کے لیے مدعو کیا۔چنانچہ13جولائی 1990ء کو ایک بین الاقوامی کانفرنس جماعت کے زیر اہتمام مظفر آباد میں منعقد ہوئی۔, اس کے تسلسل میں اسلام آباد اور لاہور میں بھی مشاورتی اجلاس ہوئے اور تحریکوں کو اہداف دیے گئے کہ اپنے اپنے ممالک میں رائے عامہ اور حکومتوں کو کشمیر کی صورت حال اور بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جائے نیزامت مسلمہ کے حوالے سے بھارتی عزائم بے نقاب کیے جائیں۔اسلامی تحریکوں نے اپنے اپنے دائرہ کار میں پوری مسلم دنیا میں ایک تحرک پیداکیا۔اس تسلسل میں ایک کل جماعتی پارلیمانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے پورے عالم اسلام کا دورہ کیا۔اس دورے کے دوران میں حکمرانوں‘ وزرائے خارجہ ممبران پارلیمنٹ‘ علماء‘سکالرز اور میڈیا کو کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ محترم پروفیسر خورشید صاحب‘ بیرسٹر مسعود کوثر‘ مولانا قاضی عبداللطیف‘ جناب خلیل حامدی‘ جیسی عالی دماغ شخصیات اس وفد میں شامل تھیں۔راقم بھی اس وفد کا حصہ تھا۔اس دورے میں عالم اسلام میں ان کے بے پناہ احترام اور بے پناہ اثر ورسوخ کا چشم دید مشاہدہ کیا۔ محترم قاضی صاحب اور پروفیسر خورشید احمد‘ خلیل حامدی صاحب عالم اسلام کی اسلامی تحریکوں اور اہل دانش میں بہت محترم نام تھے اس لحاظ سے سرکاری اور عوامی سطح پر اس وفد کو بے پناہ پذیرائی ملی۔ بین الاقوامی سطح پر ان کے احترام اور بے پناہ نفوذ کا قدم قدم پر مشاہدہ ہوتا رہا۔کئی کئی گھنٹے کی نشستوں میں قاضی صاحب نے مسئلے کا پس منظر اور کشمیریوں کی قربانیوں کے بار ے میں بریفنگ دی۔ ترکی کی پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے ساتھ تقریباً چار گھنٹے کی تفصیلی نشست رہی۔ جس میں شرح و بسط کے ساتھ انہوں نے صورت حال واضح کی اور قابل تشفی جو ابات دیے۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے پہلی مرتبہ اس مسئلہ کی صحیح تفہیم ہوئی اور تجویز دی کہ اس کے دورے تسلسل سے جاری رکھے جائیں۔ترکی کے صدر کے ساتھ آدھ گھنٹے کی طے شدہ ملاقات‘ پونے دو گھنٹے تک جاری رہی۔ قاضی صاحب نے بریفنگ میں اتنی دلچسپی پید اکر لی کہ ترک صدر ترگت اوزال مرحوم نے تمام دیگر پروگرامات موخر کرتے ہوئے میٹنگ جاری رکھنے پر اصرار کیا اوراپنی حکومت اور عوام کی طرف سے بھر پور ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔اس طرح کی اہم ملاقات مصر کے وزیر خارجہ عمر موسیٰ سے ہوئی جو بعد میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل بنے۔ جمال عبدا لناصر کے دورسے مصر بھارتی حلقہ اثر میں رہا اس لیے قاضی صاحب کی رائے تھی کہ مصر کی پالیسی ہم آہنگ ہونے سے تمام عالم عرب پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر مصر کی اہمیت اس لحاظ سے بھی بڑھ گئی تھی کہ اگلے ماہ مصر او آئی سی کے سالانہ اجلاس کا میزبان بننے والا تھا۔ چنانچہ سفارتی قواعد کے مطابق میزبان ملک کی رضا مندی کے بغیر کشمیر کا ایجنڈے پر زیر بحث لانا ناممکن تھا‘اس لیے یہاں محترم قاضی صاحب کی قیادت نے وفد میں تمام جماعتوں‘ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں‘ جامع الازہر کے شیخ الجامعہ شیخ جاد الحق علی جاد الحق اور ممبران پارلیمنٹ سے تفصیلی ملاقاتیں کیں اور انہیں باور کرایا کہ مصر کی او۔ آئی۔ سی کی رکنیت کی بحالی میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا تھا‘لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ کشمیر کے مسئلے میں مصر تعاون کرے اور آئندہ ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر کو شامل کیا جائے۔اس موقع پر اخوان المسلمون کے تعاون سے قاہرہ‘ اسکندریہ وغیرہ میں عظیم الشان کشمیر کی یکجہتی کے لیے عظیم الشان جلسوں کا بھی انعقاد ہوا۔حکومتی اور عوامی سطح پر ایسا ماحول بنا کہ حکام نے وعدہ کیا کہ اجلاس میں کشمیر ایجنڈے پر رہے گا۔
بعد میں او۔ آئی۔سی کے وزرائع خارجہ کے اجلاس میں 1972ء کے شملہ معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی پلیٹ فارم سے مسئلہ کشمیر کی باز گشت سنائی گئی اور پاکستان کی طرف سے کسی پیش کی گئی قرار دار متفقہ طور پر منظور ہوئی۔ جس میں بھارتی مظالم کی مذمت کرنے کے علاوہ اقوا م متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حق خود ارادیت نے ذریعے حل کرنے پر زور دیاگیا۔ اس کے بعد ہر سال او آئی سی کے وزرائے خارجہ یا سرابراہی اجلا س میں کشمیر ایجنڈے پر رہا۔ اس تسلسل میں او آئی سی نے بعد میں کشمیر رابطہ گروپ اور کشمیر ریلیف فنڈ قائم کیے اور حریت کانفرنس کو او آئی سی میں مبصر کا درجہ بھی دیا گیا۔یوں یہ مسئلہ او آئی سی کی وساطت سے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی سیاسی اور انسانی حقوق کے اداروں میں زیر بحث آیا اور بھارتی خواہش کے علی الرغم یہ مسئلہ دنیا کا فلیش پوائنٹ قرار پایا۔ اس سارے عمل میں بنیادی قربانیاں تو کشمیریوں کی ہیں۔ لیکن بین الاقوامی سطح پر حکومت پاکستان اور او آئی سی کو مطلوبہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنا محترم قاضی صاحب اور ان کی ٹیم کا ایک تاریخی کردار ہے۔ جسے کوئی مورخ نظر انداز نہیں کر سکتا۔یہی وجہ ہے اس وقت کے آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم ممتاز راٹھور مرحوم نے جن کا اپنا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا قاضی صاحب کی مظفر آباد آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کرنے کا اعلان کیا اور کشمیر کاز کے لیے ادا کی گئی شاندار خدمات پر انہیں ”نشان کشمیر“پیش کیا۔ بعد میں جب پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بھارت لائن آف کنٹرول سے متصل آبادی پر شیلنگ کر کے ہزاروں لوگوں کو بے گھر ہونے پر مجبور کر دیا۔ وادی نیلم کا محاصرہ کر لیا تو قاضی حسین احمد ہر جگہ خود بہ نفس نفیس پہنچے اور متحدہ مجلس عمل کی ایک پارلیمانی وفد بھی عوام کی مشکلات کا جائزہ لینے کے لیے بھیجا۔متاثرین کے لیے ریلیف کا اہتمام کیا اور بیس کیمپ کے عوام اور پاک فوج کے حوصلے بلند کیے۔یوں بھارتی عزائم کے مقابلے میں مجاہدین‘ عوام اور پاک فوج کی ایک ناقابل تسخیر دفاعی لائن کا اہتمام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسی طرح 2005ء کے زلزلہ میں آزا دکشمیرمیں جو قیامت صغریٰ برپا ہوئی اس میں بھی محترم قاضی صاحب پہلی شخصیت تھے جو تمام متاثرہ علاقوں میں خود پہنچے۔, ریلیف کیمپس قائم کروا ئے پوری جماعت اور مرکزی ٹیم کوریلیف کے لیے وقف کر دیا۔ ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں اور مسلم این جی اوز کومتوجہ کیا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار اد اکریں۔دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کے قائدین وفود اور ریلیف کے اداروں کے ساتھ آپ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے متاثرین کی معاونت کو پہنچے۔ چنانچہ اسلامی تحریک کے رضا کاروں نے اخلاص سے وہ کردار ادا کیا جس کا اعتراف اس وقت کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان بھی کرنے پر مجبور ہوئے۔ مغربی این جی اوز تو فوٹو سیشن کر کے رخصت ہو گئیں لیکن قاضی صاحب کا یہ صدقہ جاریہ الخدمت اور دیگر این جی اوز کی شکل میں آج بھی موجود ہے۔یہی وجہ ہے کہ تمام کشمیری قاضی صاحب کی جدائی کو اپنے ایک محسن اور مخلص پشتیبانی سے محرومی سے تعبیر کرتے ہیں۔ مقبوضہ اور آزاد جموں وکشمیر کی تمام دینی اور سیاسی جماعتیں مجاہدین‘ مہاجرین اور ان کے قائدین اس موقع پر دل گرفتہ ہیں کہ وہ اپنے ایک عظیم محسن اور پشتیبان سے محروم ہو گئے ہیں اور وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات جلیلہ کو قبول فرماتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ ان کے خاندان اور پاکستان میں کشمیریوں کی حقیقی پشتیبان ان کی جماعت اور قیادت کو استقامت بھی عطا کرے اور ان کے خوابوں کے مطابق وہ مقام اور قوت بھی عطا کرے تا کہ پاکستان ایک مستحکم حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بن سکے جس کی خاطر لاکھوں لوگ جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔
کم و بیش تین دہائیوں پر محیط قاضی صاحب سے تحریکی اور ذاتی تعلقات کا احاطہ کرنے کے لیے پوری کتاب درکار ہے۔ انہوں نے تحریک کی تقویت کے لیے ہر تجویز کا خیر مقدم کیا۔ ہماری حوصلہ افزائی کے لیے بڑے بڑے اقدامات کیے‘ ان کی زندگی مسلسل ایک تحریک اور تربیت گاہ تھی۔ نا مساعد حالات میں بھی وہ امید کے چراغ جلائے رکھتے تھے۔ مایوسی اور دل شکستی انہیں چھو کر نہ گزری تھی۔ ہمیشہ خود بھی پر امید رہے اور دوسروں کے ہاتھ میں امید کی شمعیں تقسیم کرتے رہے۔ اندرونی اور بیرون ملک لا تعداد مواقع پر سفر و حضر میں ان کے ساتھ رہنے کا موقع ملا۔ ہر موقع پر ان کی شخصیت کے راز کھلتے رہے۔ دوسری مرتبہ دل کے بائی پاس آپریشن کے بعد انہوں نے فرمایا اپنے ہاں کسی ایسے مقام پر رہائش کا اہتمام کریں جہان بچوں کے ساتھ کچھ عرصہ آرام کیا جا سکے چنانچہ ہم نے اپنے گاؤں کے قریب سدھن گلی ضلع باغ کے صحت افزا مقام پر رہائش کا اہتمام کیا جہاں ہفتہ بھر رہے اور فیملی کے ساتھ شرف میزبانی کا موقع بخشا۔وہ سعید ساعتیں ہمارے خاندان کے لیے زندگی کا اثاثہ ہے۔
وہ تحریک بھی تھے ادارہ بھی۔ انہوں نے پاکستان میں اسلامی انقلاب کے لیے افغان اور کشمیر جہاد کے لیے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی داد رسی کے لیے جو خدمات سر انجام دیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں۔ امارت کی ذمہ داری سے فراغت کے بعد بھی فارغ تو بیٹھے گا محشر میں جنوں میرا کے مصداق اتحاد امت کے لیے سر گرداں رہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے احیاء کے لیے انہوں نے قائدانہ کردار ادا کیا اور دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے عظیم الشان اتحاد امت کانفرنس منعقد کر کے اتمام حجت کیا۔اس سلسلے میں وہ آخری سفر میں مظفر آباد تشریف لائے کشمیر میں سیاسی اور دینی حلقوں میں وہ بے پناہ مقبول ہیں۔ وہاں بھی یکجہتی کونسل کی تشکیل کی اور الوداعی ہدایات دیں۔ اقامت دین اور جہاد فی سبیل اللہ میں ان کی جدوجہد ان کے تیار کردہ کارکنان‘ ادارے برادر آصف قاضی اور ڈاکٹر سمیہ راحیل قاضی جیسی ان کی نیک سیرت اولاد سب ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔وہ یَا أَیَّتُہَا النَّفْسُ الْمُطْمَءِنَّۃُ oارْجِعِیْ إِلَی رَبِّکِ رَاضِیَۃً مَّرْضِیَّۃً o فَادْخُلِیْ فِیْ عِبَادِیْ oوَادْخُلِیْ جَنَّتِیْ (الفجر)کے مصداق اپنا فرض ادا کر گئے۔اپنے عقیدت مندوں کو وہ پیغام دے گئے کہ وہ اس دنیا سے چلے گئے ان کا مشن زندہ ہے۔
آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان وہ خطہ جسے کشمیری مجاہدین نے قبائلی لشکر اور پاک فوج کی تائید سے بھارتی اور ڈوگرہ افواج کو پسپا کرتے ہوئے آزاد کرایا، یہ صرف ایک خطہ زمین نہیں بلکہ ایک نظریے کا مظہر تھا۔ قائداعظم محمد علی جناح کی رہنمائی میں آزادی کے متوالوں نے اس خطے میں ایک انقلابی حکومت قائم کی، جسے ''آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر'' کا نام دیا گیا۔ یہ حکومت ریاست کے آزاد اور مقبوضہ حصوں کی نمائندہ تھی، جس میں مہاجرین اور مقامی افراد کی مساوی شمولیت تھی، اس حکومت کا قیام کسی علاقائی خودمختاری کا نتیجہ نہیں بلکہ ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کی منزل کی طرف ایک قدم تھا۔
ابتدائی حکومت اور مہاجرین کا کردارپہلی کابینہ کی قیادت بیرسٹر سردار محمد ابراہیم خان نے کی اور اس کی ساخت میں مہاجرین اور انصار (مقامی باشندگان) کی مساوی نمائندگی شامل تھی۔ یہ حکومت پلندری کے مقام ''جونجال ہل'' پر قائم کی گئی، جہاں سے مہاجرین کی بحالی مجاہدین کی مدد اور ریاستی نظم و نسق کی بنیاد رکھی گئی۔ معروف بیوروکریٹ قدرت اللہ شہاب، جو خود جموں کے مہاجر تھے اس حکومت کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر ہوئے،آزاد خطے میں مقامی تعلیم یافتہ افرادی قوت کی قلت تھی، چنانچہ جموں و کشمیر سے ہجرت کر کے آنے والے مہاجرین نے انتظامیہ، تعلیم، عدلیہ اور ریاستی نظام کے دیگر شعبوں میں کلیدی کردار ادا کیا، ان کی قربانیوں اور خدمات نے نہ صرف آزاد کشمیر کو سنوارا بلکہ پوری ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کی سمت متعین کی۔
ریاستی سطح پر مہاجرین کی نمائندگی کو ابتدا ہی سے ایک بنیادی حیثیت حاصل رہی، ساٹھ کی دہائی تک اسٹیٹ کونسل میں مہاجرین اور انصار کی مساوی نمائندگی موجود تھی۔ 1970 کے ایکٹ میں 25 رکنی اسمبلی میں 8 نشستیں مہاجرین کے لیے مخصوص کی گئیں،تاہم 1974 کے عبوری آئین میں ان کی نمائندگی میں کمی واقع ہوئی، اور اب صرف 12 نشستیں (6 جموں، 6 وادی کشمیر) مہاجرین کے لیے مخصوص ہیں۔جموں کی نشستوں پر ووٹرز کی تعداد بعض آزاد کشمیر حلقوں سے بھی زیادہ ہے، جبکہ وادی کے ووٹرز کی تعداد نسبتا کم ہے۔ اس تناظر میں مہاجرین کی نمائندگی محض عددی توازن کا مسئلہ نہیں بلکہ تحریک آزادی کشمیر کی نظریاتی اور سیاسی ضرورت ہے تاکہ وہ ریفرنڈم کی صورت میں اپنی شناخت کے ساتھ رائے دہی میں حصہ لے سکیں۔
بعض حلقوں کی جانب سے یہ اعتراض سامنے آتا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں پر دھاندلی ہوتی ہے، اس لیے ان کا خاتمہ کیا جائے یہ موقف سراسر کمزور اور یک طرفہ ہے دھاندلی کا مسئلہ صرف مہاجر نشستوں تک محدود نہیں بلکہ آزاد کشمیر کے عمومی انتخابی نظام پر بھی اس کا سایہ رہا ہے، اگر یہ دلیل تسلیم کر لی جائے تو پھر پوری اسمبلی ہی سوال کے دائرے میں آ جائے گی۔
ایک اور اعتراض یہ ہے کہ مہاجر نمائندے تحریک آزادی میں فعال کردار ادا نہیں کر رہے، یہ ایک جائز اور بروقت تنبیہ ہے۔ ہم نے خود بھی ان نمائندوں کو بارہا متوجہ کیا ہے کہ ان کی غیر فعالیت نمائندگی کے حق پر سوالیہ نشان بن سکتی ہے۔ لیکن کیا آزاد کشمیر کے اندر منتخب نمائندے تحریک کے حوالے سے کوئی مثالی کردار ادا کر سکے ہیں؟ اگر جواب نفی میں ہے تو پھر مہاجرین کی نمائندگی کو تنقید کا نشانہ بنانا سراسر ناانصافی ہے۔
اگر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کو ایک نظریاتی حکومت کی حیثیت میں قائم رکھا جائے، جو تحریک آزادی کی نمائندہ ہو اور پوری ریاست کی نمائندگی کرے، تو مہاجرین کی نمائندگی اس کی روح ہے۔ بصورت دیگر اگر آزاد حکومت کو ایک محض علاقائی حکومت میں تبدیل کرنا مقصود ہے، تو پھر جو چاہیں کیجیے۔
بھارت ہمیشہ سے یہی چاہتا رہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت تحریک آزادی سے علیحدہ ہو جائے، اور اسے ایک بے ضرر انتظامی یونٹ بنا دیا جائے۔ ایسی صورتحال میں اگر ہم خود ہی مہاجرین کی نمائندگی کو ختم کریں، تو ہم بھارتی بیانیے کی تائید کر رہے ہوں گے۔مہاجرین کی قربانیاں اور ان کے ثمرات یہ وہی نمائندگی ہے جس نے ہمیں کے ایچ خورشید، سہروردی، پروفیسر عبدالعزیز سلہریا، عبدالمجید سلہریا، خلیل قریشی، جسٹس منظور گیلانی جیسے نابغہ روزگار افراد دیے، جنہوں نے ریاستی اداروں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ جموں، راجوری اور پونچھ سے آنے والے مہاجرین نے اپنے خاندانوں کی قربانی دی، جن میں بعض خاندان مکمل طور پر ختم کر دیے گئے۔ ان قربانیوں کو فراموش کرنا ایک تاریخی جرم ہو گا۔موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم مہاجرین اور انصار دونوں کو شفاف، منصفانہ اور دیانت دار قیادت فراہم کرنے کے لیے کردار ادا کریں، اس کے لیے درج ذیل اقدامات ناگزیر ہیں۔مہاجرین کی متناسب نمائندگی کو برقرار رکھا جائے۔انتخابی نظام کو شفاف بنایا جائے۔سیاسی قیادت کو تحریک آزادی کے ساتھ جوڑنے کے لیے ادارہ جاتی کوششیں کی جائیں۔
سوشل میڈیا یا عوامی سطح پر ایسی بحثوں سے گریز کیا جائے جو دستوری و نظریاتی اساس کے خلاف ہوں،قومی اتفاق رائے کے ساتھ ایک جامع اصلاحاتی پروگرام ترتیب دیا جائے،مہاجرین کی نشستیں محض سیاسی مراعات نہیں بلکہ تحریک آزادی کے خون سے لکھی گئی قربانیوں کا تسلسل ہیں، ان نشستوں کو ختم کرنا محض ایک سیاسی اقدام نہیں، بلکہ ایک نظریاتی انحراف ہو گا۔ ہمیں ہوا کے رخ پر نہیں، نظریاتی اساس پر کھڑے ہو کر نئی نسل کی رہنمائی کرنا ہے۔ یہی وہ پیغام ہے جو ہمیں مقبوضہ وادی میں موجود اپنے بھائیوں تک بھی پہنچانا ہے،کہ آزاد خطہ آج بھی ان کی آواز ان کی امید اور ان کے مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے۔
پروفیسر خورشید احمد صاحب مرحوم سے تعارف تو اسی وقت ہو گیا تھا جب اسلامی جمیعت طلبہ کی وساطت سے تحریک اسلامی سے تعارف ہوا لیکن یہ تعلق اس وقت گہرائی سے استوار ہوا جب اسلام آباد میں انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے نام سے ایک نامور تھنک ٹینک کا اغاز کیا اس کے انتظامی امور کے ذمہ داران میں عبدالملک مجاہد جناب خالد رحمان راؤ محمد اختر اسلامی جمعیت طلبہ کے دور سے ہمارے قائدین رہے جن سے ایک عقیدت کا تعلق تھا چنانچہ تحریک اسلامی کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اپنے ان قائدین سے مشاورت کا عمل جاری رہتا اور انہی کی وساطت سے وقتا فوقتا پروفیسر صاحب سے بھی ملاقاتوں اور نیاز مندی کا تعلق استوار ہوا یہ 1980 کی دہائی کا اوائل تھا جب جہاد افغانستان کامیابی کی طرف پیش رفت کر رہا تھا اور اس کے اثرات ساری مسلم دنیا کے نوجوانوں پر مرتب ہو رہے تھے بیس کیمپ کی تحریک کے حوالے سے تحریک آزادی کشمیر اسلامی تحریک کی اولیں ترجیح رہی ہے چنانچہ اسلامی جمعیت طلبہ کے پلیٹ فارم سے طلبہ اور نوجوانوں کی اگہی کے لیے بڑے بڑے پروگرامز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا اور نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر فکری طور پر منظم کرنے کی کوشش کی گئی اس سلسلے میں ہر قدم پر پروفیسر صاحب مرحوم کی سرپرستی اور رہنمائی حاصل رہی آزاد جموں وکشمیر میں تحریک اسلامی کی تقویت کے لئے انہوں نے ممکنہ تعاون کا اہتمام کیا اسی عرصے میں مقبوضہ کشمیر سے مولانا سعد الدین صاحب مرحوم تشریف لائے ان کے دورے سے پہلے آزاد کشمیر جماعت کے بانی امیر مولانا عبدالباری صاحب مرحوم جن کا اپنا تعلق بھی مقبوضہ کشمیر سے تھا اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے ویزا حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا لیکن دورے کے دوران ہی میں انہیں ناپسندیدہ فرد قرار دے کرہمسفر عزیزوں سمیت ڈیپورٹ کر دیا گیا یہ براہ راست مقبوضہ ریاست سے ذمہ دارانہ سطح پر اولیں رابطہ تھا جس کے پس منظر میں مولانا سعد الدین صاحب مرحوم مقبوضہ کشمیر سے تشریف لائے اور ایک طویل مشاورت کا عمل شروع ہوا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی جبر کے خلاف نوجوانوں میں حریت اور آزادی کے جو جذبات کار فرما ہیں انہیں کیسے منظم کیا جائے تاکہ بھارتی استعماری ہتھکنڈوں سے ملت اسلامیہ کو محفوظ کیا جا سکے اس حوالے سے پروفیسر صاحب کی رہنمائی میں اس امر پر اتفاق ہوا کہ مقبوضہ کشمیر میں جماعت اپنے دعوتی تربیتی کام پر توجہ رکھے اور کوئی بڑی تحریک برپا کرنے سے پہلے سفارتی محاذ پر اس مسئلے کواجاگر کرنے کا اہتمام کیا جائے اس سلسلے میں تحریک کشمیر کے نام سے برطانیہ میں کشمیریوں کو منظم کرنے کے لیے ایک غیر متنازع پلیٹ فارم مولانا منور حسین مشہدی کی قیادت میں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا مشھدی صاحب مرحوم نے پورے برطانیہ میں تحریک منظم کرنے کیلئے شب وروز ایک کئے ان کے بعد برادر محمد غالب اور برادر فہیم کیانی محمود شریف اور ان کی ٹیم بر طانیہ اور یورپ میں تحریک کو وسعت دینے میں شب وروز ایک کئے ہوئے ہیں اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے آج مزمل ایوب ٹھوکر شائستہ صفی ظفر قریشی بھارتی پروپیگنڈا کے توڑ کے لئے قابل رشک کردار ادا کررہے ہیں پروفیسر نذیر احمد شال اور بیگم شمیم شال نے بھی بھرپور کردار ادا کیا پروفیسرشال مرحوم تا دم واپسیں ذمہ داریاں ادا کرتے رہے برطانیہ میں سفارتی محاز پر متحرک رہنماؤں بشمول بیرسٹر عبد المجید ترمبو ڈاکٹر عنائت اللہ اندرابی اور ڈاکٹر نذیر گیلانی کی تحسین کرتے رہے
اس کے ساتھ ہی خرم مراد صاحب مرحوم رحمت اللہ علیہ جو اس وقت اسلامی فاؤنڈیشن لیسٹرمیں ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے کی قیادت میں ایک کشمیر ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ بھی ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر سے جناب حسام الدین ایڈوکیٹ اور آزاد کشمیر سے سردار اعجاز افضل خان ایڈوکیٹ کو ذمہ داریاں تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا حسام الدین صاحب تو تشریف لے ائے اور انہوں نے وہاں کام شروع کر دیا لیکن سردار اعجاز افضل خان باوجوہ اس پروجیکٹ کو جائن نہ کر سکے یوں سفارتی اور علمی سطح پرساتھ ساتھ کام شروع ہوا اور منظم طور پر عوامی اجتماعات اور کانفرنسز کا اہتمام ہوا اسی کی دہائی میں ایک بین الاقوامی کانفرنس بھی منعقد ہوئی جس میں امیر جماعت آزاد کشمیر کرنل رشید عباسی مرحوم ڈاکٹر ایوب ٹھاکر مرحوم اور کے ایچ خورشید مرحوم سمیت اس وقت کی ساری کشمیری قیادت نے شرکت کی یوں ایک طویل عرصے بعد کشمیر پر پہلی ایسی کانفرنس منعقد ہوء جس میں دونوں حصوں کے ریاستی قائدین نے ایک جامع ڈیکلریشن منظور کیا اور ایک کل جماعتی رابطہ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ ہوا جو آج بھی فعال ہے اسی عرصے میں افغان جہاد عروج پہ پہنچا اور سوویت رشیا کی پسپائی کا عمل شروع ہوا جس کے نتیجے میں نئے امکانات پیدا ہوئے اس عمل نے ساری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے جذبات کو جلا بخشی اور کشمیر میں بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہوئے جس طرح ساری دنیا سے جذبہ جہاد سے سرشار نوجوان افغان جہاد میں شرکت کو ایک سعادت سمجھتے تھے اسی طرح کشمیری نوجوان بھی جوق در جوق اس میں شامل اور منظم ہوتے رہے اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر کے قائدین سے مزید صلاح مشورہ کا عمل بھی جاری رہا نیپال ہو سعودی عرب ہو قطر ہو انگلینڈ ہو اور دوسرے مقامات پر یہ مشاورتی اجتماعات منعقد ہوتے رہے جن کی سرپرستی پروفیسر خورشید احمد صاحب ہی فرماتے رہے ان اجتماعات میں مرحوم قائد حریت سید علی گیلانی سمیت دیگر زعما بھی شریک ہوتے رہے سید علی گیلانی مرحوم جرات واستقامت کا ایک استعارہ اور تحریک کے روح رواں تھے یہی وجہ ہے کہ پروفیسر صاحب ان سے بے پناہ محبت کرتے تھے اور ان کی را ئے کا احترام بھی کرتے تھے مقبوضہ کشمیر میں تحریک کی تقویت اور ملت اسلامیہ کے بقا اور تحفظ کے لئے ہمیشہ فکر مند رہتے تھے الحمدللہ گزشتہ چار دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط یہ سفر انہی کی سرپرستی اور قیادت میں طے ہوا اور میں اپنے لیے سعادت سمجھتا ہوں کہ اس میں ایک کارکن کی حیثیت سے مجھے بھی کردار ادا کرنے کا موقع ملا پروفیسر صاحب مرحوم اول روز ہی سے مسئلہ کشمیر کو اپنی علمی اور فکری ترجیحات میں سرفہرست سمجھتے تھے یہی وجہ ہے کہ جب وہ کراچی کے ادارہ معارف اسلامی کے سربراہ تھے ممتاز سکالر ڈاکٹر ممتاز احمد کو یہ فریضہ تفویض کیا کہ مسئلہ کشمیر پر ایک ایسی جامع کتاب تالیف کی جائے جو اس مسئلے کے ہر پہلو کا احاطہ کرتی ہو ڈاکٹر ممتاز صاحب مرحوم نے موضوع کا حق ادا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر ایک نہایت ہی جامع تصنیف تخلیق کی جس کا دیباچہ سید ابو الاعلی مودودی علیہ رحمت نے تحریر کیا اسی طرح علمی اور فکری ساری جہتوں میں ہمیشہ پروفیسر صاحب مرحوم اس مسئلے کی اہمیت اجاگر کرتے رہے چنانچہ اسی کی دہائی کے بعد کے سارے مراحل میں وہ اس عظیم جدوجہد میں ایک رہنما اور مربی کا کردار ادا کرتے رہے اس سلسلے میں انہیں مرحوم قاضی حسین صاحب اور آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تحریکی قائدین کا بھرپور اعتماد حاصل تھا پروفیسر صاحب کی رائے اور رہنمائی کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے نام ور سکالرز ڈاکٹر غلام نبی فائی مرحوم حسام الدین ایڈوکیٹ مرحوم ڈاکٹر ایوب ٹھوکر نزیر احمد قریشی اور دوسرے احباب بیرون ملک منتقل ہوئے خلیجی ممالک ہوں امریکہ یا برطانیہ اور یورپ ان محاذوں پر ان رہنماؤں نے سفارتی محا ز پر انتھک جدوجہد کی اور مختلف ادارے اور تھنک ٹینکس قائم کیے بین الاقوامی کانفرنسز منعقد کی کی اور عالمی سطح پر رائے عامہ منظم کرنے کے لیے کردار ادا کیا ان کی سربراہی میں قائم نامور تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ اف پالیسی سٹڈیز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ مسئلہ کشمیر پر سیمینارز اور کانفرنسز کے انعقاد کے علاوہ سکالرز نے بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کی جدوجہد کو حقیقی تناظر میں بھرپور طور پر اجاگر کیا پروفیسر صاحب کے تعزیتی ریفرنس کے موقع پر ڈاکٹر شیری مزاری نے بچا طور پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس حقیقت کا اعتراف کیا کہ آئی پی ایس نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جس قدر کام کیا ہے اتنا پاکستان کے سارے ادارے اور سکالرز بھی مل کر نہ کر سکے جہاں ایک طرف اس مسئلے سے وابستہ جماعت کی اکائیاں اور ادارے ان سے رہنمائی لیتے تھے وہیں تمام سٹیک ہولڈرز ال پارٹیز حریت کانفرنس ہو مجاہدین کونسل ہو یا کشمیر کے دیگر قائدین ہوں کشمیر کے حوالے سے تحقیقی کام کرنے والے سکالرز ہوں یا حکومت کے پالیسی ساز ادارے ہوں پارلیمنٹ ہو یا وزارت خارجہ ہو ہر محاذ پر ان کی رہنمائی سے استفادہ کا عمل بلا تعطل جاری رہا علاوہ ازیں سینٹ اور پارلیمنٹ میں دو دہائیاں بھرپور نمائندگی کی پاکستان کے ہر مسئلے پر جہاں سینٹ میں انہوں نے قائدانہ کردار ادا کیا وہیں مسئلہ کشمیر پر بھی انہیں اتھارٹی سمجھا جاتا تھا اور ان سے رہنمائی لی جاتی تھی
90 کی دہائی کے آغاز میں جب یہ تحریک ایک انقلاب کے طور پر اٹھی اور بھارتی مظالم سے ستائے ہوئے ہزاروں نوجوان سیز فائر لائن کراس کرتے ہوئے بیس کیمپ میں وارد ہوئے تو ان کی اہل پاکستان اور ریاست پاکستان سے بڑی توقعات تھیں لیکن بدقسمتی سے اس وقت بھی پاکستان میں سیاسی محاذ ارائی عروج پر تھی اور مختلف جماعتوں اور اداروں میں ایک بے اعتمادی کی کیفیت تھی ضیاء الحق شہید اور ان سے وابستہ سینیئر ٹیم ممبران جو اس تحریک کے خدوخال سے آگاہ تھے ایک حادثے کی نظر ہو گئے جس کے نتیجے میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا اور پالیسی سازی میں بھی تعطل پیدا ہوا ان حالات میں اس امر کی اشد ضرورت محسوس ہوئی کہ ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے ایک بڑی مہم کا اہتمام کیا جائے چنانچہ قاضی حسین احمد صاحب مرحوم رحمت اللہ علیہ اور پروفیسر خورشید صاحب مرحوم رحمت اللہ علیہ نے اس سلسلہ میں ہماری بھرپور سرپرستی کی اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اسلامی تحریکوں کو اس کاز کا پشتیبان بنانے میں اہم کردار ادا کیا پروفیسر صاحب مرحوم مولانا مودودی مرحوم رحمت اللہ علیہ کے دور ہی سے عالمی سطح پر اسلامی تحریکوں سے روابط استوار کرنے کے ذمہ دار تھے چنانچہ اس مرحلے پر بین الاقوامی اسلامی تحریکوں اور اداروں جن کے ساتھ ان کے ذاتی مراسم اور تعلقات تھے کو متحرک کرنے میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا ان کی تجویز پر طے پایا کہ قاضی حسین احمد صاحب مرحوم کی قیادت میں ایک کل جماعتی پارلیمانی وفد مسلم دنیا کا دورہ کر ے اور وہاں کے حکمرانوں اور اہل دانش کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی جدوجہد کو اجاگر کرے چنانچہ ایک کل جماعتی وفد(جس کے ایک ممبر کے طور مجھے بھی شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا) نے کئی ہفتوں کا ترکی اور تمام خلیجی ممالک کا دورہ کیا گیا جس میں حزب اقتدار وحزب اختلاف سمیت ممبران پارلیمنٹ ذرائع ابلاغ اہل دانش اور علماء کرام سے تفصیلی نشستیں ہوئیں جن میں مسئلہ کشمیر کے پس منظر اہل کشمیر کی جدوجہد اوران پر روارکھے جانے والے بھارتی مظالم اور اس اہم مسئلہ کے حل کے حوالے سے امت مسلمہ کی ذمہ داریوں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی جس کے بے پناہ مثبت اثرات مرتب ہوئے اس دورے کے موقع پر اندازہ ہوا کہ پروفیسر صاحب مرحوم کے علمی مقام اور رتبے کا مسلم دنیا میں بے پناہ احترام موجود ہے ملاقات کے موقع پر ترکی کے صدر جناب ترکت اوزل نے فرمایا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ پروفیسر خورشید صاحب جن کی کتابوں سے ہم مستفید ہوتے تھے آج ملاقات کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جناب قاضی حسین احمد صاحب مرحوم اور پروفیسر صاحب مرحوم کا مسلم دنیا میں بے پناہ احترام تھا اور علمی حلقوں میں تمام مسلم دنیا میں پروفیسر صاحب ایک جانی پہچانی شخصیت تھے
اسلامی معیشت اور بلا سود بینکاری کے معمار کی حیثیت سے پوری دنیا میں وہ اپنی ایک پہچان رکھتے تھے اور ان خدمات کے نتیجے میں وہ شاہ فیصل ایوارڈسمیت کئی بین الاقوامی سطح کے اعزازات بھی حاصل کر چکے تھے اس پس منظر میں مسلم دنیا کے اہل دانش اور تھنک ٹینکس ان سے ملنا اور ان سے مستفید ہونا اپنے لیے سعادت سمجھتے تھے اسی دورے کے موقع پر ترکی ہی میں اہل دانش کی ایک مجلس میں انہوں نے ے مسئلہ کشمیر اور امت کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے امت کی وحدت اور اہل دانش کی ذمہ داریوں کا احاطہ کیانیز ترکی کو مغرب کی دم بننے کی بجاے تاریخی پس منظر میں مسلم دنیا کی قیادت کا فریضہ سر انجام دینے پر متوجہ کیا جس پر شرکا نے انکی تحسین کرتے ہوئے ان کابے پناہ شکریہ ادا کیا یہ مجلس ڈاکٹر پروفیسر نجم الدین اربکان کی صدارت میں منعقد ہوئی جس کے میزبان موجودہ صدر طیب اردگان تھے جو اس وقت رفاہ پارٹی استنبول کے سربراہ تھے اس دورے میں جو رائے عامہ منظم ہوئی اسی کے نتیجے میں طویل عرصے کے بعد پہلی مرتبہ 1990 میں قائرہ میں منعقد ہونے والے او ائی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے ایک جامع قرارداد منظور ہوئی یوں بین الاقوامی محاذسمیت تمام محازوں پر ریاست پاکستان اور اسکے ادارے اس تحریک کے پشتیبان اور ترجمان بنے جسکے نتیجے میں بھارت مزاحمت کے جملہِ محاذوں پر سخت دباؤ کا شکار اور مجاہدین سے جنگ بندی کی پیشکش کرنے اور حز ب المجاہدین سے مذاکرات پر مجبور ہوا بدقسمتی سے اس سارے عرصے میں پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کا عمل جاری رہا جس کے نتیجے میں مسئلہ کے حل کے حوالے سے دستیاب مواقع سے استفادہ نہ کیا جاسکا اسی عرصے میں جمہوریت کا نظام پٹڑی سے اتر گیا اور فوجی حکومت قائم ہوئی جس نے دہشت گردی کے نام پر ایک جنگ اپنے ذمہ لے لی جس کے بے پناہ مضر اثرات مرتب ہوئے اور ریاست پاکستان جس انداز سے اس تحریک کی پشت بانی کر رہی تھی حالات کے دباؤ کی وجہ سے پسپا ہو گئی اور اپنے بنیادی موقف سے انحراف کرتے ہوئے مشرف کے چار نکاتی فارمولے کی شکل میں مبہم اور گنجلک حل پیش کیے گئے ان سارے مراحل پر وفیسر صاحب مرحوم پارلیمنٹ کے فلور سے اور ہر دستیاب پلیٹ فارم سے حکمرانوں کو متوجہ کرتے رہے کہ وہ اپنے اصولی اور بنیادی موقف سے انحراف نہ کریں اور عالمی سطح پر بطورفریق مسئلہ پر جرات سیاپنا موقف منوائیں لیکن بدقسمتی سے پسپائی کا عمل نہ رک سکا اس عرصے میں بطور مدیر ترجمان القران انہوں نے شاہکار اداریے تحریر کئے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہونے والی جدوجہد اس میں دی جانے والی قربانیاں بھارت کی سازشیں اور بین الاقوامی استعمار کے ہتھکنڈوں کو کیسے ناکام بنایا جا سکتا ہے اور کیسے یہ تحریک اپنی حتمی آزادی کی منزل سے ہمکنار ہو سکتی ہے پرجامع حکمت عملی اور لائحہ عمل پیش کرتے رہے وہ ہمیشہ مایوسی کے اندھیروں میں امید کے چراغ جلاتے رہے بدقسمتی سے ہمارے حکمران اور پالیسی ساز ادارے ان سے کماحقہ استفادہ نہ کر سکے لیکن پروفیسر صاحب کے رہنما اصولوں پر مبنی وہ اداریے ایک مستقل لائحہ عمل کی حیثیت رکھتے ہیں جن سے تحریک آزادی کشمیر سے وابستہ حلقوں کو
استفادہ کرنا چاہیے
نوے کی دہائی میں ملک کے نامور سینیئر مدبر سیاستدان جناب نواب ذادہ نصر اللہ خان کی قیادت میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے بڑا فعال کردار ادا کیا اس کی کارکردگی کے حوالے سے بھی پروفیسر صاحب نے بڑا فعال کردار ادا کیا نواب صاحب محترم پروفیسر صاحب کا بے پناہ احترام کرتے تھے اور ان ہی کی تحریک پر راقم کو بھی کشمیر کمیٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملا نواب صاحب کی قیادت میں یورپ اور مسلم ممالک کے دوروں میں جناب سردارابرہیم مرحوم ایس ظفر مرحوم وغیرہم کے ساتھ رہنے کا موقع ملا اور مسئلہ کشمیر پر الحمدللہ بھرپور ترجمانی کرنے کی کوشش کی کشمیر کمیٹی کی فعالیت کے حوالے سے پروفیسر صاحب کی ہر تجویز نواب صاحب خندہ پیشانی سے قبول کرتے تھے چنانچہ پے در پہ پارلیمانی وفود ساری دنیا میں بھیجے گئے جن میں باقی جماعتی قائدین کے علاوہ جناب لیاقت بلوچ جناب مظفر ہاشمی مرحوم اور پروفیسر الیف الدین ترابی مرحوم برگیڈیئر شفیع مرحوم سمیت دیگر حریت قائدین کو ان دوروں میں کشمیر کاز کی نمائندگی کرنے کا موقع ملتا رہا پروفیسر صاحب ہی کی تجویز پر اس مسئلے کو جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا نواب صاحب کی قیادت میں وفد جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پہنچا پروفیسر صاحب بھی اس وفد کا حصہ تھے لیکن بدقسمتی سے وزارت خارجہ کا مناسب ہوم ورک نہ ہونے کی وجہ سے بالکل آخری مرحلے میں جنرل اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ واپس لیا گیا جس پر پروفیسر صاحب اور نواب صاحب بہت رنجیدہ ہوئے
اسی طرح نوے کی دھائی میں مکہ مکرمہ میں حج کے موقع پر تمام نمائندہ کشمیری اور پاکستانی قیادت کو باہم مل بیٹھنے کا موقع ملا اور مسئلہ کے حوالے سے ایک اعلامیہ مکہ ڈیکلریشن کے عنوان سے منظور کیاگیا جو تحریک آذادی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اعلامیہ کی تیاری کے لئے جناب خالد رحمان راقم اور پروفیسر ترابی صاحب پر مشتمل کمیٹی قائم ہوئی جس نے پروفیسر صاحب کی رہنماء میں مسودہ تیار کیا جسے متفقہ طور منظور کیا گیا اس کانفرنس میں جناب نوابزادہ نصراللہ خان جناب قاضی حسین احمد جناب راجہ ظفرالحق جناب پروفیسر خورشید احمد جناب لیاقت بلوچ اس وقت کے وزیر اعظم آذاد کشمیر جناب سردار عبدالقیوم قائد حزب اختلاف جناب راجہ ممتاز حسین راٹھور قائدین حریت مقبوضہ کشمیر سے جناب سید علی گیلانی جناب غلام نبی سو مجھی جنا ب الطاف شاہ جنا ب ڈاکٹر ایوب ٹھوکر جناب ڈاکٹر غلام نبی فائی جناب نذیر قریشی جناب محمد غالب جناب خالد رحمان جناب پروفیسر الیف الدین ترابی جناب غلام محمد صفی جناب سید یوسف نسیم جناب مشتاق وانی مرحوم جناب بریگیڈئر محمد شفیع میرے معاون خصوصی انجینئر عابد خواجہ شریک ہوئے اس جامع اعلامیہ میں بھارتی عزائم اور مظالم کے تدارک کے لئے عالمی برادری او آء سی کو ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرنے کے ساتھ پاکستانی حکومت اورعوام اورخود کشمیریوں کے کردار کا احاطہ کیا گیا
پروفیسر صاحب سید علی گیلانی سے لیکر سید صلاح الد ین تک تمام مزاحمتی کشمیری قیادت کا بے پناہ احترام کرتے تھے اوران کے مسائل کے حل کے لئے بے تاب رہتے تھے جناب یاسین ملک کی شادی کے موقع پر بانفس نفیس شریک ہوکر ان کی حوصلہ افزاء کی قلمی محاذ پر سید علی شاہ گیلانی کے لا ذوال کنٹری بیوشن کے معترف بھی تھے اور ان کی کتب کی اشاعت کے لئے اہتمام بھی کرتے تھے گیلانی صاحب اور اشرف صحرائی صاحب کی شھادتوں کے بعد متبادل قیادت کی تیاری کے حوالے سے بہت فکر مند تھے مودی حکومت اگست2019کے اقدامات
کے بعد ریاستی اور کشمیری تشخص کی تحلیل پر سخت رنجیدہ اور فکر مند تھے جسکا اظہار اشارات میں کرتے رہے جیلوں میں محبوس حریت قائدین اور کارکنان کے مسئلہ کو بھی ہمیشہ فکرمندی سے اجاگر کیا۔
مسئلہ کشمیر ہو یا مسئلہ فلسطین ہو یا امت مسلمہ کے دیگر مسائل اسی طرح اسلامی فوبیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخیوں کا سلسلہ اور مسلم دنیا سے امتیازی سلوک روا رکھے جانے کے عملاور اس طرح کے جملہِ درپیش مسائل اجاگر کرنے کے لیے اسلامی تحریکوں کا ایک وفد جناب پروفیسر نجم الدین اربکان صاحب کی قیادت میں یورپ اور امریکہ کے دورے پر روانہ ہوا اس کے روح رواں بھی جناب پروفیسر صاحب مرحوم ہی تھے جناب لیاقت بلوچ بھی اس وفد کا حصہ تھے اور انڈونیشیا سے لے کر مراکش تک نیز ترکی اور خلیجی ممالک کے منتخب نمائندے اور اہل دانش اس وفد میں شامل تھے امریکہ کے تھنک ٹینکس اور پالیسی ساز حلقوں میں اس وفد نے بچا طور پر مسلم دنیا کے جذبات کی ترجمانی کی اسی طرح سے یورپی ممالک میں بھی جہاں جہاں جانے کا موقع ملاا بھرپور طور پر ان مسلم مسائل کو اجاگر کیا گیا اور مغربی دنیا کو مسلمانوں سے امتیازی سلوک ختم کرنے اور عدل و انصاف پر مبنی رویہ اختیار کرنے پر متوجہ کیا گیا اسی طرح پروفیسر صاحب کی سرپرستی میں ممتاز دانشور حاشر فاروقی صاحب مرحوم کی ادارت میں Impact international کے نام سے ایک بین الاقوامی جریدہ سال ہا سال مغربی اہل دانش اور تھنک ٹینکس میں ان اہم مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا ایک کردار ادا کرتا رہا مسئلہ کشمیر کے علاوہ مسئلہ فلسطین ہو امت کی وحدت ہو اور امت مسلمہ کے دیگر مسائل سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے کہ مصداق پروفیسر صاحب ان مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہوئے ان سے وابستہ رہنما وں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے مجھے جناب قاضی حسین احمد صاحب مرحوم اور پروفیسر صاحب مرحوم کی قیادت میں افغان مجاہدین کے اختلافات ختم کرنے کے لیے جانے والے اسلامی تحریکوں کے وفود میں بھی شامل ہونے کا موقع ملتا رہا جس درد سے ہمارے ان قائدین نے اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کے لیے شب و روز کوششیں کی وہ انہی کا حصہ ہے اسی طرح خلیجی ممالک کی باہم جنگوں میں سعودی عرب اور عراق کے درمیان خلیج ختم کرنے کے لیے قاضی حسین احمد صاحب مرحوم کی قیادت میں اسلامی تحریکوں کے قائدین میں پروفیسر خورشید صاحب نے ایک نمایاں اور بھرپور کردار ادا کیا مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لیے عالم اسلام کے ممتاز سکالر اور مدبر جناب علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی کی قیادت میں بین الاقوامی القدس انسٹیٹیوٹ کے نام سے ایک ادارہ بیروت میں قائم کیا گیا اس کے تاسیسی اجتماع میں بھی پروفیسر صاحب اور جناب قاضی حسین احمد صاحب کے ساتھ ہمیں بھی شرکت اور اس ادارے کے بورڈ اف ٹرسٹیز کے اولین ممبران میں شامل ہونے کا موقع ملا اس ادارے کی وساطت سے جہاں مسئلہ فلسطین اور القدس کے ساتھ وابستگی ہمارے لیے اعزاز تھا وہیں اس کی ہر کانفرنس اور اجلاس میں شرکاء کو مسئلہ کشمیر پر بریف کرنا اور حالات سے اگاہی کرنا یہ ایک ایسا نادر موقع ہمیں فراہم ہوا جو ان عظیم قائدین کا مرہون منت تھا ان اجتماعات میں بھی کسی بھی مسئلے پر پروفیسر صاحب کی رائے کو حتمی سمجھا جاتا تھا اور انہی کی رائے اور مشورے کے مطابق فیصلوں پر اتفاق رائے ہوتا تھا مرحوم پروفیسر صاحب ایک فرد نہیں بلکہ ایک تحریک اور ادارہ تھے علمی فکری تنظیمی ادارتی سطح پر جتنا کام اللہ نے ان سے لیا ہے یہ اللہ کا بہت بڑا کرم ہے اور انہی کا حصہ ہے کہ علمی سطح پر ایک ماہر معیشت کی حیثیت سے ساری دنیا ان کی حیثیت اور خدمات کو تسلیم کرتی ہے کہ اسلامی معیشت کو استوار
کرنے میں ان کا بنیادی کردار ہے آج اسلامی بینکنگ سے وابستہ سرمایہ کاری ساڑھے پانچ کھرب ڈالر سے متجاوز ہے عالمی ماہرین انہی کو یہ کریڈٹ دیتے ہیں کہ انہی کی قائم کردہ بنیادوں پر آج اسلامی معیشت کی ایک عظیم الشان عمارت کھڑی ہے دنیا اس پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کر رہی ہے اور ان کے کام پر تحقیق بھی کر رہی ہے وہیں سید مودودی کی فکر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اسلامک فاؤنڈیشن یا دیگر بین الاقوامی ادارے ہوں یا اسلامی یونیورسٹیز اسلام اباد ملائشیا نائجیریا یہ سارے ادارے ان کے لیے صدقہ جاریہ ہیں ادارہ معارف اسلامی سید مودودی کی رہنمائی میں قائم ہوا لیکن اس کو منظم کرنے میں علمی فکری محاذ پر اس کو چار چاند لگانے میں پروفیسر صاحب نے کلیدی کردار ادا کیا اسلامی جمعیت طلبہ ہو یا جماعت اسلامی عظیم تحریکوں کو ایک بہترین دستور جس پر یہ تنظیمیں استوار ہیں فراہم کرنے میں انہوں نے بنیادی کردار ادا کیا ان کی رہنمائی میں سینکڑوں بلکہ ہزاروں قلم کار اور اہل دانش تیار ہوئے جو مختلف محاذوں پر آج اقامت دین اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں تحریک پاکستان میں ایک نوخیز کارکن کی حیثیت حصہ لیا اور تادم واپسی قائد اعظم کے تصور کے مطابق پاکستان کو ایک اسلامی جمہوری اور فلاحی مملکت قائم کرنے کے لیے شب و روز ایک کئے اسلامی تحریک کے پلیٹ فارم سے اور ذاتی حیثیت سے بھی علامہ اقبال کے خواب کی تکمیل تعبیر حاصل کرنے کے لیے زندگی کا ایک ایک لمحہ بروئے کار لایا اس سارے عرصے میں ان کی ہمارے ساتھ بے پناہ مربیانہ شفقت رہی ریاست جموں کشمیر میں اسلامی تحریک کے استحکام اور دعوتی تعلیمی میدانو ں میں تحریک کی وسعت کے حوالے ہماری طرف سے پیش کردہ ہر تجویز کا خیر مقدم کے ساتھ بھرپور معاونت کی مولانا عبدالباری مرحوم ہوں یا کرنل رشید عباسی مرحوم برادر سردار اعجاز افضل ہوں یا ڈاکٹر برادر خالد محمود خان یا ڈاکٹر برادر محمد مشتاق خان ہوں سب ہی کے ساتھ شفقت اور سر پرستی فرماتے رہے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو آئنی انتظامی اور مالی لحاظ سے باوقار اور باآختیاردیکھنا چاہتے تھے اس سلسلہ میں پارلیمان اور ہر پلیٹ فارم سے آواز بلند کرتے رہے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ایک موثر بیس کیمپ قائم کرنے پر متوجہ کرتے رہے اور ان کے سٹیٹس کی کسی تبدیلی میں مزاحم رہے چار دہائیوں پر محیط ذمہ داریوں کے دورانیہ میں بائس برس امیر جماعت کی حیثیت ذمہ داریاں نبھانا پڑیں اس سارے عر صے میں ان سے بے پناہ شفقت ملی ان جیسا ہمدرد اور غم خوار شاید ہی کوئی دوسرا فرد پایا ہو جو اپنے ساتھیوں اور کارکنان کے ذاتی مسائل کو ایک والد کی طرح اگاہی بھی رکھتا ہو اور انہیں حل کرنے کے لیے بیتاب بھی ہو ہمارے وہ رہنما اور قائد اور مربی بھی تھے اور ذاتی طور پر ایک شفیق والد کی طرح ان کی شفقت ہمیں حاصل تھی صحت کی خرابی کے باوجود حالات پر نظر رکھتے ہوے رہنماء کرتے تھے راقم تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سر گرمیوں اور پیش رفت سے انہیں اکثر آگاہ کرتا رہتا تھا ہمارے بعض ذمہ داران تو کسی پیغام کی رسد بھی نہی دیتے لیکن پروفیسر فی الفور جواب بھی دیتے اور حوصلہ افزاء بھی کرتے اکثر فون پر بھی رابطہ رکھتے برطانیہ جب بھی جانا ہوا ان کی زیارت اور ملاقات ہمیشہ فکری اور روحانی بالیدگی کا ذریعہ بنی فراخ دلی سے ملاقات کا موقع دیتے رہے
تعلیمی میدان میں ریڈ فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے جو تجربہ ہم نے کیا اس پر ہمیشہ تحسین کی اور اس کے ذمہ دار برادر محمود احمد سے فراخدلانہ تعاون کرتے رہے۔
ان کی رحلت امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ آج پوری دنیا میں انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور لاکھوں لوگ اس بات پر گواہ اور شاہد ہیں کہ انہوں نے اپنے اللہ سے جو عہد باندھا تھا اس کا حق ادا کیا آج ہم سب پس ماندگان ہیں اور ان کی شفقت سے محروم ہو گئے ہیں لیکن اس موقع پر ان کے قریبی ا عزہ ان کے برادر عزیز جناب ڈاکٹر انیس احمد ان کے صاحبزادوں ان کی بیٹیوں ان کے دیگر عزیزوں خاص طور پر برادر محترم خالد رحمان صاحب جنہوں نے انکی طویل رفاقت اور رہنمائی میں آئی پی ایس جیسے ادارے کو پوری مسلم دنیا میں ایک مثالی ادارہ بنایااور ان کے مشن کی تکمیل کا ذریعہ بنے محترم امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن صاحب جناب سراج الحق جناب لیاقت بلوچ اور دیگر قائدین اور ان سے متعلقین جو اپنی اپنی جگہ سبھی پسماندگان ہیں اظہار تعزیت بھی کرتے ہیں اللہ سے دعا بھی کرتے ہیں کہ اللہ ان کی خدمات کو قبول فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کا نعم البدل بھی عطا فرمائے ان کے چھوڑے ہوئے فکری اور علمی کام کے حوالے سے جو خلا پیدا ہوا اللہ ان کے مشن کی تکمیل کرنے والے ایسے اہل دانش اور فکری رہنما دستیاب کرے جو پاکستان اور بین الاقوامی محاذ پر ان کے خلا کو پر کر سکیں۔آمین
پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر محترم جناب قاضی حسین احمد صاحب مرحوم رحمتہ اللہ علیہ کا صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے 1990ء میں پہلی مرتبہ پاکستانی قوم سے اہل کشمیر کے لیے یکجہتی کرنے کی اپیل کی۔جب مقبوضہ کشمیر سے بھارتی مظالم سے ستائے ہوئے ہزاروں نوجوان آزاد کشمیر کے بیس کیمپ مظفرآباد میں وارد ہوئے۔ان کی پاکستان سے بہت توقعات تھیں۔لیکن بدقسمتی سے اس وقت بھی ایک سیاسی کشمکش تھی اور سیاسی عدم استحکام اور بے اعتمادی کی کیفیت تھی۔ان حالات میں اس بات کا خدشہ تھا کہ اگر ان کی توقعات کے مطابق یہاں سے ان کو مدد فراہم نہ کی گئی تو وہ مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔اس سے پہلے بھی تاریخ اس بات پر شاید ہے کہ کشمیر میں کئی مرتبہ بڑی انقلابی تحریکیں اٹھیں لیکن یہاں سے کوئی بھرپور سرپرستی نہ ہونے کے باوجود وہ بالاخر پھر کمزور ہو گئیں تو تاریخ کے اس تناظر میں یہ نہایت ضروری تھا کہ اس تحریک کی تقویت کے لیے آنے والے مہمانوں کا پرجوش استقبال بھی ہو اور ان کی ضروریات کا اہتمام اور ان کی بھرپور پشتی بانی بھی ہو۔چنانچہ قاضی صاحب کی اپیل پر اس وقت کی وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ نے اور میاں نواز شریف جو اس وقت پنجاب کے وزیر اعلی تھے۔آئی جے آئی کے مرکزی رہنما ہونے کی حیثیت سے اپوزیشن لیڈر کا کردار بھی ادا کر رہے تھے‘دونوں نے اس یکجہتی کی توثیق کی اور یوں پوری قوم نے بھرپور طور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ مظفرآباد تشریف لائیں اور ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیراعظم کو للکارا۔
اسی طرح محترم قاضی حسین احمد صاحب بھی مظفرآباد کے علاوہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کئی دوسرے شہروں میں بھی پہنچے اور لوگوں کے جذبات گرمائے۔ ایک پرجوش اظہار یکجہتی کا اہتمام ہوا۔اس کے نتیجے میں الحمدللہ ریاست پاکستان اس تحریک کی پشت پر کھڑی ہو گئی اور اس پیغام سے کشمیریوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے۔ہندوستان کو بھی پیغام پہنچا کہ کشمیری اور پاکستانی الگ اکائیاں نہیں ہیں‘بلکہ یہ ایک ملت اور قوم ہے۔کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر اہل پاکستان خاموش نہیں رہ سکتے۔اسی طرح بین الاقوامی برادری کو بھی یہ پیغام پہنچانا مقصود تھا کہ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک ہے اور جس کشمیر کے حساس مسئلے پر پہلے بھی کئی جنگیں ہو چکی ہیں اشتعال انگیز فضا میں اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو اس کے بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں۔چنانچہ پوری دنیا میں ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کا احیاء ہوا جس کا ذکر شملہ اور تاشقند کے معاہدوں کے بعد تقریباً دنیا کے ہر پلیٹ فارم سے ختم ہو چکا تھا۔محترم قاضی حسین احمد صاحب نے اس کے بعد دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کو مدعو کیا اور ہم نے مظفرآباد میں بڑی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا اور ان تحریکوں کے قائدین کی ہم نے تائید حاصل کی۔مختلف ممالک میں جا کر وہ ہمارے سفیربن گئے۔مزید ایک ملک ریاستی اور عوامی سطح پر امت مسلمہ کو اس کاز کے ساتھ وابستہ کرنے کے لیے قاضی حسین احمد صاحب نے ایک قومی پارلیمانی وفد تشکیل دیا جس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی۔مجھے بھی اس وفد کا حصہ بننے کی سعادت حاصل ہوئی اور مسلم دنیا کے اہم ممالک کے دورے ہوئے۔ ان دوروں کے دوان حکمرانوں سے ملے‘پارلیمنٹ میں خطابات ہوئے‘میٹنگز ہوئیں‘وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں‘عوامی سطح پر بڑے اجتماعات ہوئے‘اہل دانش سے ملے۔اس کے نتیجے میں پہلی مرتبہ یہ مسئلہ او آئی سی کی سطح پر پاکستان نے اٹھایا اور شملہ معاہدے کے طویل عرصے کے بعد ایک مرتبہ پھر بین الاقوا می پلیٹ فارم پر ہمیں بھرپور تائید ملی۔اس وقت سے لے کر آج تک ہر سال پانچ فروری کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اظہار یکجہتی اور تجدید عہد کرتی ہے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو کمزوریاں‘کوتاہیاں یا حالات کی وجہ سے گرد پڑ جاتی ہے تو اس اظہاریکجہتی سے تجدید ہوتا ہے اور ایک مرتبہ پھر صف بندی ہوتی ہے۔ریاستی سطح پر بھی اور عوامی سطح پر بھی جس سے کشمیریوں کے حوصلوں کو جلا ملتی ہے۔
اس بار یوم یکجہتی اس انداز سے منایا جا رہا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے پے درپے اقدامات کے نتیجے میں جموں و کشمیر کا ریاستی تشخص اور اسلامی تشخص تحلیل ہو رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں برائے نام حکومت قائم ہے جس کے پاس کوئی اختیارات موجود نہیں۔ابھی تک ہزاروں معصوم لوگ جیلوں میں بند ہیں۔ صف اول کے قائدین حریت جناب شبیر احمد شاہ‘جناب یاسین ملک‘جناب مسرت عالم‘جناب ڈاکٹر عبدالحمید فیاض‘محترمہ آسیہ اندرابی چونتیس حریت پسند بہنوں کے ساتھ کال کوٹھڑیوں کے ڈیتھ سیلز میں قید ہیں۔ آسیہ اندرابی کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو طویل عرصے سے جیل میں قید ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں نوجوان لاپتہ ہیں۔کال کوٹھڑیوں میں قید ہزاروں کشمیری قیدیوں کا اپنے عزیزوں اور وکلاء سے کوئی رابطہ نہیں جوبے بنیاد الزامات کی بنیاد پر ہندوستان کی دور دراز جیلوں میں قیدہیں جوبدترین انسانی حقوق کی پامالی ہے۔انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے خرم پرویز بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ ہیں اور الحمدللہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں اعزاز بھی حاصل ہوا۔انہیں ہندوستان نے دہشت گردی کے مقدمات میں قید کیا ہوا ہے۔ ایک ٹویٹ کرنے پر اور فیس بک پر دو جملے لکھنے پر بھی نوجوانوں کو اٹھایا لیا جاتا ہے‘ آزادانہ صحافت کا تو تصور بھی نہیں ہے۔
ان حالات میں ان کی توقع ہے کہ پاکستان‘عالم اسلام اور بین الاقوامی برادری کشمیریوں کے اس دکھ کو محسوس کرے۔ پچھلے عرصے میں ہندوستان کے اقدامات کے رد عمل کے طور پر حکومت پاکستان یا ریاست پاکستان کی طرف سے مطلوب اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کشمیریوں اور پاکستان کے درمیان جو ایک محبت اور اخوت کا رشتہ تھا وہ بے اعتمادی کا شکار ہوا۔خاص طور پر جنرل باجوا کی جو حکمت عملی تھی اور بعد میں سینئر صحافیوں نے جو انکشافات کیے اس سے یہ تاثر پیدا ہواکہ مودی نے جو اقدامات کیے اس میں باجوہ صاحب کی تائید حاصل تھی۔اس تحریک میں بے اعتمادی ایک خطرناک امر ہے۔یہ اسی صورت میں ختم ہو سکتی ہے کہ ریاست پاکستان عوامی اورحکومتی سطح پر بھرپور طور پر صف بندی کرے اور جو شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں‘ان کے ازالے کے لیے اقدامات کرے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک ایسا خطرناک کام ہوا ہے کہ یہ ہمارا دشمن اربوں روپے خرچ کر کے بھی بے اعتمادی پیدا نہیں کر سکتا تھا۔کسی سطح پر بھی جنرل باجوہ سے باز پرس ہونی چاہیے کہ اس قومی مسئلے کے حوالے سے کہ جوہمارا ایک قومی موقف تھا اور جس طرح سے ہندوستان نے اس مسئلے کو ہڑپ کر لیا تو ایک ایٹمی پاکستان کیوں تماشائی بنا رہا؟یقینا اس کی تحقیق ہونی چاہیے اور انہیں کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔یہ ایک سنگین کوتاہی ہے اس کو غداری سے کم قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔بہرحال اس کے ساتھ ساتھ اس امر کی شدید ضرورت ہے کہ پالیسی اور حکمت عملی کے اندر حالات کے مطابق تبدیلی لائی جائے اور ہر سطح پر کشمیریوں کی تحریک مزاحمت کو مضبوط کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ماضی کی غلطیوں اور کوتاہیوں کا ادراک بھی ہو‘ ان کا ازالہ بھی ہو اور پھر حالات کے مطابق ایک بھرپور جارحانہ حکمت عملی کا اہتمام کیا جائے۔اس میں سب سے پہلا اور بنیادی نقطہ یہ ہے کہ پاکستان بطور ریاست اس مسئلے کے ایک اہم فریق کی حیثیت سے اپنی حکمت عملی بنائے وہ اس سے لا تعلق نہیں رہ سکتا۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے۔جہاں بھارت کی 10 لاکھ سے زیادہ افواج موجود ہیں۔ تمام بنیادی انسانی حقوق معطل اور منسوخ ہیں اور عوام کا جینا دو بھرکر دیا گیا ہے تو ایسی کیفیت میں کشمیریوں کو اقوام متحدہ کا چارٹر یہ حق فراہم کرتا ہے کہ وہ مسلح جہاد‘عوامی تحریک کے ذریعے اور بین الاقوامی سفارتی محاذ پر بھی مزاحمت کریں۔یہ برحق اور مستند جدوجہد ہے۔اس حوالے سے مدد کرنا تمام عالم اسلام اور عالم انسانیت کی ذمہ داری ہے۔خاص کر پاکستان جو اس مسئلے میں ایک فریق ہے جب تک وہ اپنے بیانیے کو درست نہیں کرے گااور دنیا کو نہیں بتائے گا کہ پاکستان نے پر امن طور پر کتنی کوششیں کی ہیں لیکن ہر کوشش کا جواب ہندوستان کی طرف سے ریاستی دہشت گردی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔کشمیریوں نے ہمیشہ مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کیا لیکن ان کی پیش کش کو بھی ٹھکرا دیاگیا۔ان حالات میں واحد آپشن یہی ہے کشمیریوں کی بھرپور طور پر مدد کی جائے اور پاکستان دو ٹوک اعلان کرے کہ کشمیری جس بھی محاذ پر جدوجہد کر رہے ہیں سیاسی‘ عسکری ان کی بھرپور طور پر مدد کرنا ریاست پاکستان کا دینی‘ اخلاقی اور آئینی فریضہ ہے۔اس کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔جب تک اس موثر بیانیے کے ساتھ اس تحریک کی موثر پشتیبانی نہیں ہوگی اس وقت تک ہندوستان اسی طرح ایف اے ٹی ایف اور اس طرح کے قوانین کے ذریعے پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کرتا رہے گا۔اس بیانیے کے بعد ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک ایسی قومی پالیسی جس پر پوری قوم کا اجماع ہو اور جس میں حالات کے مطابق کوئی تبدیلی نہ ہو اس میں آل پارٹیز قومی کشمیر کانفرنس کا وزیراعظم پاکستان انعقاد کریں جو صرف کشمیر کے مسئلے پر ہو اور اس میں ایک لانگ ٹرم حکمت عملی طویل المعیاد حکمت عملی طے کی جائے۔اسی طرح سے امر کی بھی فی الفور ضرورت ہے کہ کشمیر پر حکومت پاکستان ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے جس میں ساری صورت حال کو زیر بحث لایا جائے اور پاکستان او آئی سی کا ایک اہم اور رکن ملک ہے۔ہم خیال اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرتے ہوئے ہوم ورک کے ساتھ اس کا اہتمام کرے۔اس کانفرنس کے بعد پھر بین الاقوامی سطح پر اپنی مہم مزید تیز تر کی جائے۔پاکستان کو یہ موقع مل رہا ہے کہ وہ غیر مستقل سلامتی کونسل کا ممبر بن چکا ہے۔آمدہ جولائی میں پاکستان ایک مہینے کے لیے صدر بھی بنے گا۔اس موقع پر سلامتی کونسل میں اس مسئلے کو ایک مرتبہ پھر اٹھایا جائے اور ایک متفقہ قرارداد لانے کی کوشش کی جائے۔جنرل اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اس میں اس مسئلے کو اٹھایا جائے۔اس کے نتیجے میں کشمیر کے اندر تحریک مزاحمت اور وہاں پر جو خوف اور ڈر کا ماحول ہے وہ ختم ہوگا اور تحریک کو تقویت ملے گی۔
فی الفور ہمیں یہی ہدف رکھنا چاہیے کہ جیلوں میں جو لوگ قید ہیں۔ ان میں قائدین بھی ہیں اور عام لوگ بھی وہ رہا ہوں اوران پر جھوٹے مقدمات ختم ہوں۔شہری آزادیاں بحال ہوں۔اس کے ساتھ ساتھ وہاں پر ایک اس وقت جو مودی حکومت کے جارحانہ اقدامات ہیں۔ان میں اوقاف جو کہ ہمیشہ مسلم معاشرے کا ایک روایت رہی ہے کہ مسلم اوقاف کے ذریعے تعلیم اور اپنے اپنے سماج میں خدمات سے نظام دیتے رہے ہیں۔ اس وقت ان قوانین کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔اس کے نتیجے میں ہمارے دینی ادارے‘مسجدیں‘ مدرسے اور تمام دینی کام داؤ پر لگ چکا ہے۔اس کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔اسی طرح اس امرکی بھی ضرورت ہے کہ نہ صرف کشمیر بلکہ ہندوستان کے اندر مودی کے جو اقدامات ہیں۔مسلمانوں کے خلاف اور مسجدیں گرا کر مندر تعمیر کرنا اور مسلمانوں کے لیے جینا دو بھرکرنا‘ اپنی روایات اور اقدار کو تحفظ دینے کے لیے ان سارے قوانین کو تہس نہس کر دینا‘ ہندوتوا ایک ایسی لہر ہے اس کو بنیاد بنا کر پوری مسلم دنیا میں ایک تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔خلیجی ممالک سمیت پوری مسلم دنیا میں را کا ایک نیٹ ورک موجود ہے۔وہاں سے وسائل جمع کر کے انسانون کے گلے کاٹتے ہیں جو مسلم دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔اس کے تدارک کے لیے اہتمام کیا جانا چاہیے۔3فروری کو جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی اور ایک جاندار اعلامیہ منظور ہوا جس میں ہمہ وقتی فوکل پرسن نائب وزیر خارجہ کے تقرر کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کا اہتمام ہونا چاہیے۔
بیس کیمپ اللہ کا بہت بڑا عطیہ ہے بدقسمتی سے ابھی تک اس کی پوری صلاحیت کو ہم بروئے کار نہیں لا سکے۔ اسے ہم نے محض اقتدار کا اکھاڑہ بنا دیا ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ بیس کے اس حقیقی کردار کو آزاد کشمیر میں بحال کیا جانا چاہیے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے مظفرآباد جماعت کے جلسہ میں اور اسی طرح ایک دواورمواقع پر جہادی کلچر کو فروغ دینے کی بات کی ہے اور دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہدلا تعلق نہیں رہ سکتے اور ہم ہر محاذ پر ان کی مدد کرنے کے پابند ہیں۔
یہ محض بیان نہیں ہونا چاہیے بلکہ حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کی طرف سے اس پر عملی اقدامات ہونا چاہیں۔ اس حوالے سے بیس کیمپ میں لازمی فوجی تربیت نوجوانوں کو فراہم کی جانی چاہیے۔بیس کیمپ کے بجٹ کے اندر تحریک آزادی کشمیر کے لیے رقم مختص ہونی چاہیے۔کشمیر لبریشن سیل جو کہ اسی مقصد کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ اس کا ہم نے حلیہ بگاڑ دیا ہے۔اس کی تشکیل جدید کی جائے اور اس کے پلیٹ فارم سے ہی تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ملک کے اندر اور باہر ایک جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے۔خاص طور پر کشمیر کے اندر اس وقت طلبہ ہے‘نوجوان ہیں‘ا ان کو نظریاتی اعتبار سے جس طرح سے گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس کے تدارک کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ایک نظریاتی ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ تحریک آزادی کشمیر اور تحریک پاکستان اس کا جو پورا پس منظر ہے وہ تعلیمی اداروں کے اندر نصابی اور غیر نصابی سرگرمی کا حصہ ہو۔مہاجرین جو اس تحریک کا ایک بڑا ہر اول دستہ بھی ہیں ان کے مسائل کو حل کیا جانا چاہیے۔انہیں آسودہ رکھا جائے اور اس کے لیے جو بھی وسائل ہوں انہیں فراہم کیا جائیں۔ آزاد کشمیر میں گڈ گورنس‘عدل انصاف اور میرٹ کی بالادستی کا اہتمام ہونا چاہیے۔ریاستی وسائل میں اضافے کے ساتھ ساتھ اپنے شہریوں کو جس قدر ممکنہ سہولتیں ہو سکتی ہیں ان کو فراہم کیا جانا چاہیے۔اسی طرح گلگت بلتستان بھی ریاست کا ایک آزاد حصہ ہے اس کو باوسائل بنایا جائے اور دونوں خطوں کو ایک رول ماڈل کے طور پر اس انداز سے پیش کیا جائے جو تحریک آزادی کشمیر کی تقویت کا ذریعہ بنے۔
پاکستان میں جو موجودہ فضا ہے سیاسی انتشار افراتفری کی کیفیت میں کوئی بڑا کام نہیں ہو سکتا۔پاکستان کی قومی قیادت اور ہمارے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اس بحران کو ختم کریں اور پاکستان میں قومی یکجہتی کا ماحول پیدا کریں تاکہ پاکستان ایک حقیقی اسلامی جمہوری اور فلاحی مملکت بن سکے۔ اسی طرح آزاد کشمیر میں رائے شماری کا مشیر بھی مقرر کیا جانا چاہیے تاکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کشمیریوں کے وہ اعداد و شمار جمع کرکے بین الاقوامی سطح پر diasporaکے اندر ہونے والی سفارتی سرگرمیوں کو منظم و مربوط کرے۔اس طرح کے اقدامات کے نتیجے میں اہل کشمیر کو یہ پیغام جائے گا کہ واقعی آزاد کشمیر کے عوام اور پاکستان کی حکومت کاز کی تقویت کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔اس بات پر بالکل کوئی مداہنت نہیں ہونی چاہیے کہ اس تحریک کا جو عسکری پہلو ہے وہ دنیا کی ہر آزادی کی تحریک کا ہے۔ اس میں ایک بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔اس مسئلے میں بھی ہمیں کامیابی اور پیش رفت ہوئی ہے۔ 1947 میں وہ اسی مسلح جہاد کے نتیجے میں ہوئی ہے۔اگر ہندوستان پرامن مذاکرات یا جدوجہد کے راستے‘مسدود کرتا ہے تو واحد یہی ایک آپشن رہ جاتا ہے اور یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں یہ کشمیریوں کا حق ہے اس کو بروئے کار لانا چاہیے۔بہرحال اہل کشمیری پر عزم ہیں کہ حالات جو بھی ہوں وہ اپنی جدوجہدکو ان شاء اللہ جاری رکھیں گے۔اللہ تعالی کی تائید و نصرت کے ساتھ وہ فتح سے ہمکنار ہوں گے۔
افغانستان میں استعماری طاقت شکست کھا چکی ہے۔فلسطین کے اندر غزہ میں نہتے فلسطینیوں نے اپنی جرات ایمانی اور شوق شہادت سے عالمی استعمار کی پشت پناہی میں اسرائیل کے دانت اکٹھے کیے ہیں۔ یہ مثالیں واضح کرتی ہیں کہ جو قومیں جذبہ جہاد اور مزاحمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اللہ پر توکل کرتے ہوئے اٹھ کھڑی ہوتی ہیں تووہ استعمار کو شکست فاش سے دوچار کرتی ہیں۔کشمیر میں شہداء کا مقدس خون ضرور رنگ لائے گا اور ہندوستانی استعمار اپنے انجام کو پہنچے گا۔ان شاء اللہ کشمیر اور پاکستان مل کر ایک عظیم مملکت بنائیں گے اورمسلمانوں اور انسانیت کی طاقت کا مرکز بنیں گے جو دنیا بھر کے مظلوم اور مقہور انسانوں اور خاص طور پر مسلمانوں کو جو جہاں جہاں آزمائش میں ہیں ان کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔اللہ تعالی ہمارے حکمرانوں کو‘فیصلہ کرنے والوں کو اور اس سے وابستہ تمام ادارے‘ افراد‘قائدین‘اہل دانش کو توفیق عطا فرمائے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو کماحقہ ادا کر سکیں۔