جہلم ویلی،چناری:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے پاس آزاد کشمیراور گلگت بلتسان کے عوام کے مسائل کے حل کا روڈ میپ موجود ہے،150لاکھ نوجوانوں کو بنو قابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی سیکلز سیکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے،جہلم ویلی حلقہ 6سے 10ہزار نوجوانوں اور خواتین کو ہنرمند بنائیں گے،پینے کے صاف پانی کی فراہی کے لیے حلقے میں بڑ ے بڑے پانی کے منصوبے لگائیں گے،یونیورسٹی کیمپس اور جدید ہسپتال کاقیام ترجیح اول ہوگا،جہلم ویلی کا کوئی بھی مریض مقامی سطح پر مفت اعلاج کرانے کے قابل ہوگا،جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں کواسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے یونین کونسل چناری کے زیرا ہتمام بدول قیادت ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر بشیر اعوان،غزالہ اشرف،نزاکت حمادالاسلام،انجینئر امداد،راجہ حارث،ارفاق مغل،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین کے ہر حلقہ انتخاب سے پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی،جماعت اسلامی اجارادار سیاسی مافیہ سے عوام کی گردنیں آزاد کرائے گی،سکیم خوروں اورسکیم چورو ں کے حتساب کا وقت آچکاہے، عوام ووٹ کی پرچی سے فرسودہ نظام اور اس کی محافظ کرپٹ قیادت کو گھر بھیج دیں،انھوں نے کہاکہ چہرے نہیں نظام کی تبدیلی سے مسائل حل ہوں گے نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے،اس موقع پر ڈاکٹر محمد مشاق خان نے کہاکہ امریکہ اسرائیل اور ہندوستان انسانیت کے قاتل ہیں،ایران نے جرات اور بہادری سے ان کے غرور کو خاک میں ملایادیاہے،یہ صدی اسلام کی صدی ہے اس میں کشمیرفلسطین آزاد ہوں گے ہندوستان ور امریکہ ٹوٹ جائیں گے اور اسرائیل دنیا کے نقشے پر نہیں رہے گا۔