مسلم دینا کے حکمران غزہ کی صورت حال پر OICاجلاس بلا کر اپنی حکمت عملی واضح کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi مسلم دینا کے حکمران غزہ کی صورت حال پر OICاجلاس بلا کر اپنی حکمت عملی واضح کریں،عبدالرشید ترابی{/AF}

 اسرائیل میں جتنی یہودیوں کی تعداد ہے اس سے زیادہ مسلمان ممالک کی افواج کی تعداد ہے،عرب لیگ OICکردار ادا کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو مجبور کریں اور اس کی مجرمانہ غفلت کا احساس دلائیں،ظلم کے خلاف جہاد کے لیے شباب ملی کردار ادا کرے پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کے حکمران غزہ کی صورت حال پر OICاجلاس بلا کر اپنی حکمت عملی واضح کریں،اسرائیل میں جتنی یہودیوں کی تعداد ہے جنہیں دنیا کے 80ممالک سے یہاں لا کر جمع کیا گیاہے اس سے زیادہ مسلمان ممالک کی افواج ہے،مسلم دنیا کے حکمرانوں کو ایسے حالات میں فیصلہ کرنا ہو گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے پلندری شباب ملی آزاد جموں وکشمیر کی طرف سے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صدر شباب ملی آزاد کشمیر امجد یعقوب،سیکرٹری جنرل شباب ملی پنجاب قیصر نعیم،نائب صدر شباب ملی آزاد کشمیر مظہر آفتاب،سردار عمیق اور دیگر نے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ رمضان کا پیغام تقویٰ ،جہاد فی سبیل اﷲ اور قرآن سے تعلق اور اسلام سے تعلق کو مضبوط کرنا ہے دنیا میں جہاں کہیں ظلم و ستم ہو اس کے خلاف جہاد کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ ظلم چاہے کشمیر ،فلسطین میں ہو یا معاشرے میں موجود کسی غریب کے ساتھ نا انصافی ہو اس کے خلاف ڈٹ جانا اور مظلوم کو انصاف دلانا ہی شباب ملی کا مشن ہے ،انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے مسلم دنیا کے حکمران خوف خدا کے بجائے دنیا کا خوف ہونے کی وجہ سے مطلوبہ کردار ادا نہیں کر رہے،جس کی وجہ سے جہاں جہاں دنیا میں مسلمان ہیں وہ محکومی کی زندگی بسر کر رہے ہیں طاغوتی قوتیں ان پر مسلط ہیں اور اپنا پورے ایجنڈے کے مطابق کام لے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ OICاور عرب لیگ کو اجلاس بلا کر اقوام متحدہ کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنی غفلت کو ترک کے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسلمانوں پر ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے مگر مشرقی تیمور کا مسئلہ انہیں نظر آ گیا،آج حالات اور وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے معاشرے میں پھیلی برائیوں کے خلاف کمربستہ ہوں اور معاشرے میں موجود نا انصافیوں کے خلاف جدوجہد کو تیز تر کیا جائے تا کہ آزاد خطہ میں موجود مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کیا جا سکے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر