Dr Muhammad Mushtaq Khan

سلامتی کونسل کی صدارت کاعہدہ سنبھالنا دنیا کے مظلوم انسانوں کے لیے خوش آئند:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفرآباد،جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ پاکستان کا سلامتی کونسل کی صدارت کاعہدہ سنبھالنا دنیا کے مظلوم انسانوں کے لیے خوش آئند ہے،پاکستان کشمیریوں،فلسطینیوں سمیت دنیا بھرکے مظلوم انسانوں کی توانا آواز ہے،پاکستان مسئلہ کشمیرکو سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں لائے اور اس مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات کرائے،امت کے زوال کا سبب قرآن وسنت کے نظام سے دوری ہے،قرآن وسنت کا نظام ہی امت کو عروج اور دنیا کو امن دے سکتاہے،جماعت اسلامی اور اسلامی تحریکیں قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ مظفرآباد ڈویثرن کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرت ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ نااہل قیادت ہمارے مسائل کی ذمہ دار ہے،77برس بیت چکے مگر یہاں کے عوام بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں،باریاں لگانے والے حکمرانو ں نے اپنے عزیزوں کونوازے اور چند سکیم خورا واسکیم خوروں کوتیار کرنے کے علاوہ کیاکیاہے،انھوں نے کہاکہ عوام کو ان کا احتساب کرنا چاہیے،77برسوں سے ایک مافیہ پارٹیاں بدل بدل کر عوام کو لوٹ رہاہے،اس سیاسی مافیہ کے خلاف جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے،اس سیاسی مافیہ نے عوام کا جنیا دوبھر کیاہوا ہے رشوت اورسفارش کا باز ارگرم ہے میرٹ کی پامالی ہے،تھانے اور کچہریاں عوام کے لیے خوف کا نشان ہیں،جماعت اسلامی اس سار ے طاغوتی نظام اور اس کی محافظ قیادت کو بدلنے کی جدوجہد کررہی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر