Abdul Rashid Turabi

قطر نے تنازعہ فلسطین بالخصوص غزہ جنگ بندی میں قابل فخر کردار ادا کیا:عبدالرشید ترابی

دوحہ:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے حکومت قطر نے تنازعہ فلسطین بالخصوص غزہ جنگ بندی میں قابل فخر کردار ادا کیا' جس سے پوری امت میں سراہا گیا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور مستقل حل کیلئے کشمیری بھی مملکت قطر کے ایسے ہی کردار کی خواہش کرتے ہیں،سیاسی وابستگیوں سے بالاترہو کر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کیلئے کشمیری عوام کے  حق خودارادیت کے یک نکاتی ایجنڈے پر اتحاد ویکجہتی وقت کی ضرورت ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے راجہ عابد یوسف کی جانب سے گئے اسقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرکشمیر ی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک تھی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالریشد تربی نے کہاکہ مودی حکومت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کشمیری قیادت اور تارکین وطن اپنا کردارادا کریں،سیاسی  وابستگیوں سے بالاترہو کر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کیلئے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے یک نکاتی ایجنڈے پر اتحاد ویکجہتی وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر اور صدر کشمیر وفلسطین یکجہتی کونسل و ٹرسٹی انٹر نیشنل القدس انسٹییٹیوشن عبدالرشید ترابی اور دیگر مقررین نے کہا ہے کہ حکومت قطر نے تنازعہ فلسطین بالخصوص غزہ جنگ بندی میں قابل فخر کردار ادا کیا' جس سے پوری امت میں سراہا گیا۔لہذا ہم قطر کے مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور مستقل حل کیلئے بھی مملکت قطر کے ایسے ہی کردار کی خواہش اور توقع کرتے ہیں۔ماضی میں بھی قطر  مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ اپنی حمایت کا اعادہ کرتا رہا۔جبکہ  قطر چیریٹی کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں 2005 کے  قیامت خیز زلزلے کے متاثرین کی بحالی میں بے مثال کردار ادا کیا گیا۔عالمی نشریاتی ادارہ الجزیرہ نیٹ ورک کے ذریعے فلسطین' مسئلہ کشمیر اور دنیا بھر کے مظلوموں کی ترجمانی کا فریضہ بھی انجام دیا جارہا ہے۔اس تناظر میں باقی مسلم ممالک کوبھی قطر کی تقلید کرنی چاہیے۔آخر پر سوال جواب کی تفصیلی نشست بھی ہوئی جس میں واضح کیا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام جدوجہد آزادی کو جاری رکھنے میں پرعزم ہیں۔ عبدالرشید ترابی نے حاضرین کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں کہا کہ پوری حریت قیادت بھارتی جیلوں میں بند ہے،لہذا ہر کشمیری پر فرض ہے کہ نہ صرف ان کی ترجمانی کریں بلکہ ان کی آواز بھی بنیں۔ آزاد کشمیر جو کہ تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے،اس کا کردار درست ہو جا? تو مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے جبکہ پاکستان بطور فریق کشمیری عوام کی پشتیبانی کرنے کا پابند ہے۔مسئلہ کشمیر پر کوئی حکومت بے وفائی نہیں کر سکتی۔ جس نے ماضی میں ایسا کرنے کی کوشش کی بھی وہ نشانہ عبرت بن گئی۔آخر پر تقریب کے  میزبان راجہ عابد یوسف کا شکریہ ادا کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر