اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان نے کہاہے نریندرمودی کے خطرناک اور گھناؤنے عزائم پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکے ہیں،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنی آزاد ی کی جائز جدوجہد کررہے ہیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو پوری دنیا نے تسلیم کررکھاہے،خود ہندوستانی قیادت نے عالمی برادری کے سامنے عہد کررکھا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا نبیادی اور پیدائشی حق فراہم کرے گی تاکہ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کرسکیں،کشمیری اپنا وہی حق مانگ رہے ہیں،اوورسیز کشمیری قوم کا اثاثہ اور مسئلہ کشمیرکے سفیر ہیں،ان خالات کااظہارانھوں نے تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور تحریک کشمیریورپ اٹلی کے صدر چودھدی بابر وڑائچ مرکز جما عت اسلامی تشریف لائے ان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور تحریک کشمیرریورپ اٹلی کے صدر بابر وڑائچ نے برطانیہ اور یورپ میں سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے حوالے سے بریف کیا،فہیم کیانی اور چوھدری بابر وڑائچ نے کہاکہ کشمیری اور پاکستانی سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرتے رہیں گے جب تک کشمیریوں کو ان کے حق مل نہیں جاتا،اس موقع پر راجہ جہانگیر خان نے کہاکہ اہل کشمیرکی طرف سے تارکین وطن کا شکریہ ادا کیا کہ وہ سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی توانا آواز ہیں۔