fahim kayani

کشمیرکی آزادی اور مودی کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے قومی یکجہتی اولین ترجیح ہونے چاہیے،محمد غالب،فہیم کیانی          

میرپور:تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے مشترکہ طورپرکہاہے کہ کشمیرکی آزادی اور مودی کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے قومی یکجہتی اولین ترجیح ہونے چاہیے،وطن کی سالمیت اور دفاع کے لیے اتحاد و یکجہتی سب سے بڑا ہتھیار ہے، آج کے پُرفتن دور میں جب دشمن سازشوں کے ذریعے ہمیں اندر سے کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے،جماعت اسلامی ضلع میر پور کے زیرا ہتمام برطانوی کشمیری رہنماؤں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ تقریب سے ڈاکٹر ریاض، راجہ محمد حنیف،راجہ محمد عارف سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے کہاکہ وطن کی سالمیت اور دفاع کے لیے اتحاد و یکجہتی سب سے بڑا ہتھیار ہے جب قوم ایک آواز ہو، آپس میں محبت، اتفاق اور قربانی کا جذبہ رکھتی ہو، تو دشمن کبھی اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ا تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب۔ نے کہا کہ وطن ہر فرد کے لیے ماں کی طرح ہوتا ہے، جس کی حفاظت اور سلامتی ہر شہری کا اولین فرض ہے۔ جب بھی وطن پر کوئی آفت آئے یا دشمن میلی آنکھ سے دیکھے، تو قوم کے افراد اپنے تمام اختلافات بھلا کر ایک پرچم تلے جمع ہو جاتے ہیں۔تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی ہی وہ طاقت ہے جو ایک قوم کو ناقابلِ تسخیر بناتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب قومیں بکھر جاتی ہیں، دشمن آسانی سے اُن پر قابض ہو جاتا ہے، اور جب وہ ایک ہو جائیں، تو بڑی بڑی طاقتیں بھی ان کے سامنے جھکنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔ تحریک کشمیر سکاٹ لینڈ کے صدر حنیف راجہ نے  اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے پُرفتن دور میں جب دشمن سازشوں کے ذریعے ہمیں اندر سے کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تو وقت کی سب سے بڑی ضرورت یہی ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ مسلک، قومیت، زبان اور ذاتی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر صرف پاکستان اور اس کے دفاع کو ترجیح دیں۔آئیے، ہم سب مل کر عہد کریں کہ وطن کی حرمت، بقا اور سالمیت کے لیے ہمیشہ ایک رہیں گے اور اپنے اتحاد سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔گزشتہ  روز میرپور میں برطانوی کشمیری رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کا خاص عنوان ''کشمیر کی تحریک آزادی: بین الاقوامی سطح پر جدوجہد اور چیلنجز'' تھا۔ اس اہم موضوع پر راجہ  فہیم کیانی (صدر تحریک کشمیر برطانیہ)، محمد غالب (صدر تحریک کشمیر یورپ)، راجہ محمد حنیف (صدر تحریک کشمیر سکاٹ لینڈ) اور راجہ محمد عارف (چئیرمین مسجد عائشہ ریڈنگ یوکے) نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔بعد ازاں، برطانوی کشمیری رہنماؤں نے ڈاکٹر ریاض احمد صاحب سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن ازادکشمیر کی راہنمائی میں الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر میرپور کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے اہل علاقہ کے لیے جاری اس اہم خدمت کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔استقبالیہ تقریب میں مقررین نے کشمیر کی تحریک آزادی کو عالمی سطح پر موثر انداز میں پیش کرنے کی ضرورت اور اس راہ میں درپیش مختلف چیلنجز پر مفصل گفتگو کی، جس سے شرکاء کو اس اہم مسئلے کے تمام پہلوؤں کو سمجھنے میں مدد ملی۔اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں ملک محمد ریاض (صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میرپور) اور راجہ محمد اسلم خان (جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع میرپور) کی خصوصی کاوشیں شامل رہیں۔ ان کی بہترین منصوبہ بندی اور انتھک محنت کے نتیجے میں یہ تقریب نہایت کامیاب رہی۔ڈاکٹر ریاض نے اپنے خطاب میں  امیر جماعت اسلامی حلقہ ایل اے تھری اشتیاق شہزاد  اور سیکرٹری ایل اے تھری مولانا معروف قریشی  کی مخلصانہ جدوجہد اور کوششوں کی تحسین کی  جن کی بدولت کثیر تعداد میں ساتھیوں نے اس اہم پروگرام میں شرکت کی۔ڈاکٹرریاض نے اپنے خطاب میں تمام معزز شرکاء اور تعاون کرنے والے ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا  جن کی فعال شرکت نے اس معلوماتی اور اہم پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر