Dr Muhammad Mushtaq khan

اساتذہ کرام تعلیم کی چار دیواری میں آنے والے بچوں اور بچیوں کو طاغوت کا انکار اور رحمان کا فرمانبردار بنے کا شعور دیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفرآباد،گڑھی دوپٹہ:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ اساتذہ کرام تعلیم کی چار دیواری میں آنے والے بچوں اور بچیوں کو طاغوت کا انکار اور رحمان کا فرمانبردار بنے کا شعور دیں،جو تعلیم اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کا بچوں اور بچیوں کوپتہ نہ دے وہ بے مقصد ہے،بچوں اور بچیو ں کو بے مقصدیت سے بامقصدیت کی طرف لانا  ہمارا ہٖدف ہے،نسل نو کو اعلیٰ ا ور ارفع مقاصد سے آگہی دینی ہے،حکومت یکساں نصاب تعلیم راج کرے تاکہ ہر بچے کو یکساں موقع ملے،ان خیالات کااظہارانھو ں نے ریڈ فاؤنڈیشن گڑھی دوپٹہ ہائی سکول کی عمارت کی تکمیل اور علامہ اقبال کے حوالے سے منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو امت وسط بنایا ہے اس کاکام خیر کی دعوت دینا ہے اور برائی سے منع کرناہے،امت مسلمہ نے اپنا کام چھوڑدیا جس کی وجہ سے ہم مسائل کاشکارہیں،اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں نوجوان ہمار ا کل ہیں،امت کے نوجوانوں نے جدید تعلیم سے آراستہ ہوکر انسانیت کی رہنمائی کرنی ہے،آج پوری انسانیت نظام عدل کی تلاش میں ہے انسانوں کے بنائے ہوئے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں،دنیا کو اسلامی نظام کی ضرورت ہے،مسلمان کسی ایک ملک میں اسلام کو اپنی پوری روکے ساتھ نافذ کردیں دنیا اس نظام عدل کو دیکھ کر اسلام قبول کرلے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر