{AF}
جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امراء اضلاع کا اجلاس 5اپریل راولپنڈی میں ہوگا {/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت امراء اضلاع کا اجلاس 5اپریل بروز ہفتہ صبح11:00بجے پونچھ ہاؤس راولپنڈی میں ہوگا،ترجمان کے مطابق امراء اضلاع کے اجلاس میں سابقہ کام کاجائزہ اور آئندہ کے اہداف طے کیے جائیں گے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ اور بیس کیمپ میں سیاسی تبدیلی اور توسیع دعوت کے حوالے سے اہم اہداف طے کیے جائیں گے۔