دھیرکوٹ:جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سابق سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ بھارت کا پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرنا جنگ کا اعلان ہے،پاکستان کی فوج اور عوام بھارت کا غرور خاک میں ملانے، اپنے پانیوں اور سرحد کی حفاظت کرنے کی ناصرف صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، یہ وقت سیاسی انتشار اور اختلافات کا نہیں ہے، وزیراعظم مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائے،ان خیالات اظہارانھوں نےجماعت اسلامی دھیرکوٹ کے زیراہتمام دستار فضیلت اور حرمت اقصیٰ کانفرنس سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا اس موقع پر سابق امیر ضلع راجہ خالد محمود،امیر ضلع راجہ میرمحمد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،سراج الحق نے کانفرنس کے بعد فارغ ہونے والوں کو دستار پہنائی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرا ج الحق نے کہاکہ مودی کا اعلاج ہمارے پاس ہے نریندرمودی اور نتین یاھو مستند دشت گرد ہیں،ان کے ہاتھ لاکھوں انسانوں کے خون سے رنگیں ہیں،قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد پوری امت پر فرض ہے،ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے امن کو تباہ کررہے ہیں،دنیا اگر امن چاہتی ہے تو ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف مداخلت کرنی ہوگی کشمیراور فلسطین کے مسائل حل کرنے ہوں گے،انھوں نے کہاکہ شکست ہندوستان اور اسرائیل کا مقدر ہے۔