Dr Muhammad Mushtaq Khan

جماعت اسلامی شہداء کے عظیم مشن کی امین ہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

میرپور:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شہداء کے عظیم مشن کی امین ہے سات لاکھ کشمیری شہداء کا مقدس لہو رنگ لائے گا‘ کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا‘ نریندر مودی کے ظالمانہ اور متعصبانہ اقدامات نے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ڈالا ہوا ہے‘ ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے امن کو تباہ کر رہے ہیں‘ حماس اور فلسطینیوں کی شاندار فتح نے کشمیریوں کے حوصلے بھی بلند کر دئیے ہیں‘ 2فروری کو حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان مظفر آباد تشریف لا رہے ہیں ان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی سید ارشد حسین بخاری‘ بشیر شگو‘ مولانا عتیق الرحمن‘ حفیظ میر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔کانفرنس میں بڑی تعداد میں شہداء کے لواحقین شریک ہوئے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ شہداء کا مقدس لہو ہم پر قرض اور فرض ہے جب تک دو کروڑ کشمیریوں کی گردنوں پر سرباقی ہیں وہ آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے اب تحریک آزادی کشمیرکو منزل سے ہم کنار کرنے کے لیے مظفر آباد اور اسلام آباد کے حکمرانوں نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر گھر تشریف لائے تو ان سے حقیقی بیس کیمپ بنانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی وزیر اعظم نے مودی کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے ہی تحریک آزادی کشمیر کی پشیتبان ہے اور صبح آزادی تک یہ جدوجہد جاری رکھے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر