22اکتوبر کو سراج الحق کی باغ آمدپرعوامی استقبال کی تیاریاں عروج پر

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk22اکتوبر کو سراج الحق کی باغ آمدپرعوامی استقبال کی تیاریاں عروج پر{/AF}

عبدالرشید ترابی کے طوفانی دورے سینکڑوں افراد مہم شریک باغ کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی استقبال ہوگا،سراج الحق کا کوہالہ ،دھیرکوٹ،غازی آباد،ارجہ ،منگ بحری،ہاڑی گہل ،نعمان پورہ ،اور باغ میں طوفانی عوامی استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں باغ (نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا امیر منتخب ہونے کے بعدباحیثیت امیر آزاد کشمیراور باغ کا پہلا دورہ ہے،باغ کا انتخاب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے خود کیا ہے چونکہ سراج الحق کے دادا 1947کے جہاد میں باغ کے مقام نانگاپیر پر شہید ہوگئے تھے اور ان کی قبر آج بھی وہاں موجود ہے اس لیے انھوں نے باغ سے ہی اپنے دورے کا آغاز کیا ہے اور ہندوستان کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیرآزا دکروائیں گے،اس حوالے سے دورے کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے،پاکستان میں موجودہ سیاسی بحران میں جس طرح انھوں نے کردارادا کیا ہے اس سے ان کے اہمیت دوچند ہوگئی ہے وہ قومی لیڈر کی حیثیت سے باغ آرہے ہیں،ان کے دورے اور تاریخی استقبال کو کامیاب بنانے کے لیے امیر جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرعبدالرشید ترابی نے باغ اور حلقہ وسطی باغ کے طوفانی دورے شروع کررکھے ہیں،ان کے ہمراہ سینکڑوں افراد مہم میں شریک ہیں،عبدالرشید ترابی نے اپیل کی ہے کہ عوام پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قومی قائد کا شاندار استقبال کریں،اس حوالے سے اہل باغ اپنے قائد کے منتظر ہیں،باغ کو آج کل حقیقی باغ بنادیا گیاہے پورا باغ سج چکا ہے،عوامی منتطر ہیں

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر